پاک افواج کے زیرِ استعمال اسلحہ اور اس کی تفصیل

اپنے ملک کے بارے میں آپ یہاں کچھ بھی شئیر کر سکتے ہیں
Post Reply
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

پاک افواج کے زیرِ استعمال اسلحہ اور اس کی تفصیل

Post by نورمحمد »

زیرِ استعمال اسلحہ اور اس کی تفصیل
رائفل
پیادہ فوج کا اصل ہتھیار رائفل ہے۔تھری ناٹ تھری کی رائفل کی مار دو ہزار گز تک ہو سکتی ہے لیکن عموماََ اسے تین سو گز سے دو تک ہی استعمال کیا جاتا ہے۔
اس کا وزن ساڑھے نو پاؤنڈ ہوتا ہے اور جب اسے لگاتار چلایا جائے تو یہ ایک منٹ میں 15 راؤنڈ فائر کر سکتی ہے۔
فائرنگ کی عام رفتار 5 راؤنڈ فی منٹ ہوتی ہے۔پاکستانی فوج کے پاس تھری ناٹ تھری کے علاوہ اب نیم خود کار رائفلیں بھی ہیں۔
پستول
پاک فوج میں عموماَََ 38 کیلیبر کے ریوالور مستعمل ہیں۔اس کا وزن تقریباََ ایک کِلو ہوتا ہے اور یہ ایک سیکنڈ میں چھ راؤنڈ چلا سکتا ہے۔اس کی مار 20 سے 30 گز کے درمیان ہے۔
سٹین گن
اس کا وزن سات یا آٹھ پاؤنڈ ہوتا ہے۔اس سے ایک ایک راؤنڈ بھی فائر کیا جا سکتا ہے اور بیک وقت متعدد گولیاں بھی چلائی جا سکتی ہیں۔اس کی موثر مار 100 گز ہے اور اس کے میگزین میں 30 راؤنڈ ہوتے ہیں۔رائفل،پستول اور سٹین گن انفرادی ہتھیار ہیں۔
ایل ایم جی (لائٹ مشین گن)
لائٹ مشین گن یعنی ہلکی مشین گن کا وزن 22 پاؤنڈ تا 35 پاؤنڈ ہوتا ہے یہ 600 سے ایک ہزار گز تک مار کر سکتی ہے۔یہ سیکشن کا ہتھیار ہے۔
2 انچ کا مارٹر
3 انچ کے مارٹر کے برعکس جو بٹالین کا ہتھیار ہے،2 انچ کا مارٹر بھی سیکشن کا ہتھیار ہے تین پاؤنڈ وزنی بم 100 گز دور تک پھینک سکتا ہے۔
ایم ایم جی (درمیانی مشین گن)
یہ زیادہ مہلک ہتھیار ہے اور عام طور پر رائفل کمپنی کو 2 کے حساب سے الاٹ کیا جاتا ہے۔
درمیانی مشین گن 2 ہزار گز یعنی ایک میل سے زیادہ فاصلے پر 120 راؤنڈ فی منٹ کے حساب سے فائر کرتی ہے۔اس کا کام مورچوں ے درمیانی علاقے کی حفاظت کرنا ہے۔
یہ ان دستوں کا بچاؤ کرتی ہے جو دشمن کے گھیرے میں ہوں یہ دشمن کو روکنے اور جوابی حملے میں مدد بھی کرتی ہے۔
بزوکا رائفل
یہ ٹینک شکن رائفل ہے۔ٹینک توڑنے کے لے استعمال کی جاتی ہے۔اس کے فائر سے ٹینک کے پرخچے اڑ جاتے ہیں۔
اسے ایک سپاہی دوسرے سپاہی کے کندھے پر رکھ کر یا فوجی گاڑی میں سٹینڈ پر فٹ کر کے فائر کرتا ہے۔بزوکا رائفل کا گولہ خاصا وزنی ہوتا ہے اور یہ دوسری گنوں کی طرح پیچھے دھکا نہیں دیتا۔
گرنیڈ یا دستی بم
گرنیڈ یعنی دستی بم مورچوں کے اندر سے 100 گز کے فاصلے پر پھینکا جاتا ہے۔یہ آم یا خربوزے کی شکل کا چھوٹا سا بم ہوتا ہے۔
ٹامی گن یا برین گن
یہ خود کار قسم کی مشین گنیں ہوتی ہیں جو کولہے یا کندھے سے لگا کر فائر کی جاتی ہیں۔انہیں قریب کی جھاڑیوں یا دشمن کے اجتماع پر حملہ آور ہونے کی صورت میں استعمال کیا جاتا ہے۔
مشین گن
یہ کئی طرح کی ہوتی ہیں۔ان کی خود کار فائرنگ کی رفتار کم سے کم 30 راؤنڈ فی منٹ ہوتی ہے۔یہ بغیر رکے فائر کرتی رہتی ہیں۔اس کی گولیاں میگزین یا پٹے میں ایک کے بعد ایک خود بخود جاتی رہتی ہیں اور گولیوں کے خول الگ گرتے رہتے ہیں۔مشین گن کو زمین پر یا بائی پوڈ یا ٹرائی پوڈ یعنی تین ٹانگوں والے سٹینڈ پر رکھ کر فائر کیا جاتا ہے۔
میزائل
یہ راکٹ کی خوفناک ترین قسم ہے لیکن تکنیکی اعتبار سے راکٹ سے بہت مختلف ہے۔میزائل ٹینکوں،طیاروں اور بحری جہازوں کو تباہ کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
راکٹ
راکٹ طیاروں کے پروں کے نیچے لگے ہوتے ہیں اور بٹن دبانے پر فائر ہوتے ہیں۔
بکتر بند گاڑیاں
یہ بھی ٹینک کے اصول پر بنی ہوتی ہیں۔ان پر ایک گنبد سا ہوتا ہے جس میں 4 مشین گنیں لگی ہوتی ہیں جو چاروں طرف گھوم کر فائر کرتی ہیں۔بکتر بند گاڑی میں توپ نہیں ہوتی۔یہ ربڑ کے پہیوں پر چلتی ہے۔اس کو چاروں طرف سے لوہے کی مضبوط چادروں سے محفوظ کیا ہوتا ہے۔بکتر بند گاڑی کے اندر متعدد سپاہی ہوتے ہیں۔اس گاڑی کی دیواروں میں رائفلوں اور مشین گنوں کے فائر کرنے کے چوکور سوراخ ہوتے ہیں۔بند گاڑی کے اندر ہی سے فائر کیا جا سکتا ہے۔
بارودی سرنگیں
دشمن کی پیادہ فوج اور گاڑیوں کو تباہ کرنے کے لئے زمین میں دبا دی جاتی ہے۔ٹینک شکن بارودی سرنگیں بھی زمین پر بچھا دی جاتی ہیں جو نظر نہیں آتیں۔خاص آلات ہی سے ان کی موجودگی کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔
تیسری قسم کی سمندری بارودی سرنگیں ہوتی ہیں جو بڑے بڑے بحری جہازوں کو تباہ کرنے کے لئے سمندر میں ڈال دی جاتی ہیں۔یہ بہت بڑی ہوتی ہیں۔
جب یہ سرنگیں سمندر میں ڈالی جاتی ہیں تو ایک تار سطھ سمندر پر ابھرا رہتا ہے جس سے کوئی بھی چیز چھو جائے تو سرنگیں پھٹ جاتی ہیں۔
بکتر بند دستے
ان دستوں کا بنیادی ہتھیار بکتر بند گاڑیاں ہوتی ہیں۔یہ دفاع اور حملہ دونوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ان دستوں کو ٹینک رجمنٹوں،ٹینک رجمنٹ گروپ،سراغ رسانی گروپ،آزاد بکتر بند،بند بریگیڈ اور بکتر بند ڈویژن کی سطح پر استعمال کیا جاتا ہے۔بکتر بند یعنی آرمڈ ڈویژن چند ترامیم کے سوا انفنٹری ڈویژن سے ملتے جلتے ہیں۔مثال کے طور پر بکتر بند ڈویژن کے انفنٹری عناصر موٹرائزڈ بٹالین بن جاتے ہیں۔تین فیلڈ کمپنیاں ایس پی یعنی سلف پراپلڈ کہلاتی ہیں اور ان کی توپیں بکتر بند گاڑیوں پر نصب ہوتی ہیں۔
ٹینکوں کی اقسام
پاک فوج عام طور پر چار ٹینک استعمال کرتی ہے اور ان کی تفصیل حسب ذیل ہے۔
ایم 24
18 ٹن وزنی اس ٹینک کی چادر 62 ملی میٹر موٹی ہوتی ہے۔اس کا عملہ چار افراد پر مشتمل ہوتا ہے اور اس کی رفتار 34 میل فی گھنٹہ ہوتی ہے۔ایم 24 پر 75 ملی میٹر کی ایک توپ نصب ہوتی ہے جو ٹینک کے خلاف ایک ہزار گز تک اور انسان کے خلاف 15000 گز تک مار کر سکتی ہے۔
شرمن
32 ٹن کے اس ٹینک کی چادر 75 ملی میٹر موٹی اور اس کی رفتار 24 میل فی گھنٹہ ہوتی ہے۔اس کا عملہ پانچ افراد پر مشتمل ہوتا ہے۔اس پر 67 مل میٹر کیلبر کی توپ نصب ہوتی ہے جو 1200 سے 1500 گز کے فاصلے پر دشمن کے ٹینک کو تباہ کر سکتی ہے۔
یہ ٹینک پھٹنے والے گولے 16000 گز دور تک پھینک سکتا ہے۔یہ ایک دور مار ٹینک ہے۔
ایم 47 پیٹن
یہ پچاس ٹن وزنی ٹینک ہوتا ہے یہ لوہے کی بڑی موٹی چادر سے بنا ہوتا ہے۔اس کی رفتار 25 میل فی گھنٹہ ہے اور اس کی چادر 102 ملی میٹر موٹی ہوتی ہے۔
ایم 48 پیٹن
اتنی ہی موٹی چادر کے بنے ہوئے اس پچاس ٹن وزنی ٹینک کی رفتار 48 میل فی گھنٹہ ہوتی ہے۔
ایم 47 اور ایم 48 دونوں پر نوے ملی میٹر دہانے کی توپیں نصب ہوتی ہیں جو تین ہزار گز تک ٹینک کو اور 18000 گز تک دشمن کے سپاہیوں کو تباہ کر سکتی ہے۔
بکتر بند دستوں میں ایک رجمنٹ پیادہ ڈویژن کے بٹالین کے برابر ہوتی ہے۔ٹینک رجمنٹ سکواڈرن اور دستوں میں منقسم ہوتی ہے۔ اس میں دوسرے دستوں کے علاوہ تین لڑاکا سکواڈرن شامل ہوتے ہیں۔ہر سکواڈرن چار دستوں اور چار ٹینکوں پر مشتمل ہوتا ہے۔دستے کی قیادت جونیئر کمیشنڈ آفیسر ،سکواڈرن کی میجر اور رجمنٹ کی لیفٹیننٹ کرتا ہے۔


بشکریہ : علی عمران صاحب
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: زیرِ استعمال اسلحہ اور اس کی تفصیل

Post by اضواء »

نئی اور مفید معلومات دینے پر آپ کا شکریہ !!!!!!
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پاک افواج کے زیرِ استعمال اسلحہ اور اس کی تفصیل

Post by چاند بابو »

بہت خوب نور محمد بھیا اس اسلحہ کی تصاویر بھی ڈھونڈ کر لگا دیں تو سونے پہ سہاگے والا کام ہو جائے گا۔
شئیرنگ کا بہت بہت شکریہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: پاک افواج کے زیرِ استعمال اسلحہ اور اس کی تفصیل

Post by نورمحمد »

شکریہ . . حضرت . . اگر اس کے آگے بڑھا تو ہند والے مجھے پکڑ لینگیں . . . . h.a.h.a h.a.h.a
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: پاک افواج کے زیرِ استعمال اسلحہ اور اس کی تفصیل

Post by اعجازالحسینی »

شئیرنگ کا بہت بہت شکریہ۔
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پاک افواج کے زیرِ استعمال اسلحہ اور اس کی تفصیل

Post by عتیق »

امن فوج کا امن اسلحہ
بہت خوب شکریہ نور بھیا.
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پاک افواج کے زیرِ استعمال اسلحہ اور اس کی تفصیل

Post by چاند بابو »

نورمحمد wrote:شکریہ . . حضرت . . اگر اس کے آگے بڑھا تو ہند والے مجھے پکڑ لینگیں . . . . h.a.h.a h.a.h.a
ہاہاہاہاہاہا
چلئے کوئی بات نہیں کل میں اس سلسلے کو باتصویر آگے بڑھانے کی کوشش کروں گا انشااللہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پاک افواج کے زیرِ استعمال اسلحہ اور اس کی تفصیل

Post by محمد شعیب »

بہت خوب
شکریہ
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: پاک افواج کے زیرِ استعمال اسلحہ اور اس کی تفصیل

Post by پپو »

لگتا ہے نور بھائی تازہ تازہ کسی اسلحہ ڈپو کا وزٹ کرکے آئےہیں‌بہت اچھے
Last edited by پپو on Mon Mar 21, 2011 11:23 am, edited 1 time in total.
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: پاک افواج کے زیرِ استعمال اسلحہ اور اس کی تفصیل

Post by نورمحمد »

پپو wrote:لگتا ہے نور بھائی تازہ تازہ کسی اسلحہ ڈپو کا وزٹ کرکے ہیں‌بہت اچھے
:sweat: :sweat: :sweat: :sweat:
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پاک افواج کے زیرِ استعمال اسلحہ اور اس کی تفصیل

Post by چاند بابو »

اچھا یار میں نے تو اب نوٹ کیا ہے،
یہ مراسلہ ویڈیوز میں کیوں ہے؟؟؟

فورا اسے کسی متبادل جگہ پر منتقل کیا جائے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پاک افواج کے زیرِ استعمال اسلحہ اور اس کی تفصیل

Post by چاند بابو »

لیجئے جناب ترتیب وار تمام اسلحہ کی تصاویر بھی دینے کی کوشش کی ہے کچھ کی تصویر تو اچھی ڈھونڈ پایا ہوں باقی مل نہیں سکی ہیں۔
اگر کوئی اور دوست تلاش کر کے لگا سکتا ہے تو مجھے خوشی ہو گی۔


[center]تھری ناٹ تھری رائفل
Image
38 کیلیبر پستول
Image
سٹین گن
Image
لائیٹ مشین گن
Image
3 انچ مارٹر گن
Image
ایم ایم جی میڈیم مشین گن
Image
بزوکا رائفل
Image
گرنیڈ یا دستی بم
Image
ٹامی گن یا برین گن
Image
مشین گن
Image
میزائل
Image
راکٹ
Image
بکتر بند گاڑی
Image
بارودی سرنگ
Image
ایم 24 ٹینک
Image
شرمن ٹینک
Image
ایم 47 پیٹن ٹینک
Image
ایم 48 پیٹن ٹینک
Image
پاکستان آرمی کی رینکنگ
Image
Image
[/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پاک افواج کے زیرِ استعمال اسلحہ اور اس کی تفصیل

Post by افتخار »

zub;ar
میرے استاد کی کیا بات ھے۔
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: پاک افواج کے زیرِ استعمال اسلحہ اور اس کی تفصیل

Post by نورمحمد »

شکریہ شکریہ شکریہ . . . . ;fl;ow;er; ;fl;ow;er; ;fl;ow;er;
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پاک افواج کے زیرِ استعمال اسلحہ اور اس کی تفصیل

Post by چاند بابو »

پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
فرحان اشرف
کارکن
کارکن
Posts: 65
Joined: Thu Jun 14, 2012 10:52 am
جنس:: مرد
Location: (Punjab(Pakistan

Re: پاک افواج کے زیرِ استعمال اسلحہ اور اس کی تفصیل

Post by فرحان اشرف »

زبردست معلومات دینے کا شکریہ
نفرت انسان سے نہیں جرم سے ہے۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پاک افواج کے زیرِ استعمال اسلحہ اور اس کی تفصیل

Post by چاند بابو »

پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ فرحان بھیا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: پاک افواج کے زیرِ استعمال اسلحہ اور اس کی تفصیل

Post by پپو »

یار یہ تو زبردست شیئرنگ ہے شکریہ چاند بابو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پاک افواج کے زیرِ استعمال اسلحہ اور اس کی تفصیل

Post by چاند بابو »

پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ پپو بھیا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “پاک وطن”