ارشاداتِ امیرِ شریعت سید عطا ء اللہ شاہ بخاری رحمتہ اللہ

مہکتی باتیں، اقوال زریں کا مجموعہ
Post Reply
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

ارشاداتِ امیرِ شریعت سید عطا ء اللہ شاہ بخاری رحمتہ اللہ

Post by اعجازالحسینی »

انتخاب:محمد قاسم چیمہ
* خدا کی عبادت،رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اور انگریز سے بغاوت میرا ایمان ہے اور رہے گا۔خدا معبود ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم محبوب ہیں اور انگریز مغضوب۔

* انگریز کی فطرت کا خمیر سانپ کے زہر سے اٹھایا گیا اوراسے اپنی غذا کے لیے انسانی خون کی جو چاٹ پڑی ہوئی ہے بڑی مشکل سے چھوٹے گی۔

* ’’میں ان سوروں کا ریوڑ چرانے پر بھی تیار ہوں جو برٹش امپر یلزم کی کھیتی کو ویران کرنا چاہیں ۔میں کچھ نہیں چاہتا ۔میں ایک فقیر ہوں ۔اپنے نانا کی سنت پر کٹ مرنا چاہتا ہوں۔۔۔اور اگر کچھ چاہتا ہوں۔۔۔تو اس ملک سے انگریز کا انخلاء۔۔۔ دو ہی خواہشیں ہیں میری زندگی میں یہ ملک آزاد ہو جائے یا پھر میں تختہ دار پر لٹکا دیا جاؤں ۔

* برطانیہ کے سگانِ دم بریدہ! غور سے سن لو تمہارے آقا کو یہاں سے بستر گول کرناپڑے گا۔ میں پھر کہتا ہوں جو وطن کی آزادی کا علمبردار نہیں وہ پلید و ناپاک جانور سے بد تر ہے ۔

*دنیا میں چار چیزیں محبت کے قابل ہیں:مال،جان ،آبرو اور ایمان ۔۔۔

لیکن اگر جان پر کوئی مصیبت آئے تو مال قربان کرنا چاہیے اور اگر آبرو پر کوئی آفت آئے تو مال و جان دونوں کو اور اگر ایمان پر کوئی ابتلا ء آئے تو مال ، جان ،آبرو سب کو قربان کرنا چاہیے۔ اگر سب کے قربان کرنے سے ایمان محفوظ رہتا ہے تو یہ سودا سستا ہے۔

* ہندو قوم مسلمانوں کا کیا مقابلہ کرے گی جس کا خدا (گائے) مسلمانوں کی غذا ہے۔

* جو چیز آپ کو اپنے اصل معبود ،اللہ تک پہنچنے سے روکتی ہے وہ ’’بت ‘‘ہے۔

* انبیاء نہ آ تے تو کائنات ایک ایسی کتاب کی مصداق ہوتی جس کے ابتدائی اور آخری صفحات کھو گئے ہوں۔یہ بات انبیاء کی معرفت سے انسانوں کو ملی ہے کہ انسان اور اس کے رب کے درمیان کیا رشتہ ہے ۔

* ختمِ نبوت کی حفاظت میراجزو ایمان ہے جو شخص بھی ا س رداکو چوری کرے گا جی نہیں۔۔۔ چوری کا حوصلہ کریگا میں اس کے گریبان کی دھجیاں اڑادوں گا ۔اور جواس مقدس امانت کی طرف انگلی اٹھا ئے گا میں اس کا ہاتھ قطع کردوں گا۔ میں میاں( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) کے سوا کسی کا نہیں نہ اپنا نہ پرایا ۔میں انہیں کا ہوں وہی میرے ہیں جس کے حسن و جمال کوخود ربِ کعبہ نے قسمیں کھا کھا کر آراستہ کیا ہو میں ان کے حسن وجمال پر نہ مر مٹوں تو لعنت ہے مجھ پر اور لعنت ہے اُن پر جو ان کانام تو لیتے ہیں لیکن سارقوں کی خیر ہ چشمی کا تماشا دیکھتے ہیں ۔‘‘

* جب تک احرار زندہ ہیں جھوٹی نبوت نہیں چلنے دیں گے۔جب بھی کوئی کذّاب سر اٹھائے گا صدیقِ اکبر کی سنت جاری کی جائے گی۔یاد رکھو! میں تو زندہ نہیں رہوں گا مگر تم دیکھو گے کہ شہدائے ختمِ نبوت کا خونِ بے گناہی رنگ لا کر ہی رہے گا۔

* ’’اے قادیانیو! اگر نیا نبی بنائے بغیر تمہارا گزارہ نہیں ہو سکتا اور اس کے بغیر تم جی نہیں سکتے تو ہمارے مسٹر جناح کو ہی نبی مان لو۔ ارے مرد تو ہے ۔ جس بات پر ڈٹا کوہ کی طرح ڈٹ گیا۔قہقہوں کے بادل اٹھے۔ اشکوں کی گھٹا چھائی ۔ خون کی ندیاں بہہ گئیں۔ لاشوں کے انبار لگ گئے۔ مگر کوئی چیز مسٹر جناح کے عزم کو نہ ہلا سکی ۔ اس نے تاریخ کے اوراق کو پلٹ کر رکھ دیا ۔‘‘

* اس وقت آئینی و غیر آئینی دنیا میں یہ بحث چل رہی ہے کہ آیا ہندوستان میں ہندو اکثریت کو مسلم اقلیت سے جدا کر کے برِ صغیر کو دو حصوں میں جدا کر دیا جائے۔ قطع نظر اس کے کہ اس کا انجام کیا ہوگا ۔ مجھے پاکستان بن جانے کا اتنا ہی یقین ہے جتنا اس بات پر کہ صبح کو مشرق سے سورج طلوع ہو گا ۔ لیکن یہ وہ پاکستان نہیں ہوگا جو دس کروڑ مسلمانانِ ہند کے ذہنوں میں موجود ہے اور جس کے لیے آپ بڑے خلوص سے کوشاں ہیں۔ان مخلص نوجوانوں کو کیا معلوم کہ ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔

* قدحِ صحابہ کرنے والو! خدا سے ڈرو ۔ میں علی رضی اللہ عنہ کا بیٹا ہوں او ر صدیق رضی اللہ عنہ و عمر رضی اللہ عنہ و عثمان رضی اللہ عنہ کی مدح کرتا ہوں اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا ۔ تم کون ہو!ہائے وہ لوگ جنہیں رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں جگہ ملی ہو۔تم انہیں گالی دیتے ہو۔ظالمو حشر کے دن آقا کو کیا جواب دو گے!

* خواہ ساری دنیا مجھے چھوڑ جائے میں مجلس احرار کا علم بلند رکھو نگا حتیٰ کہ جب میں مرجاؤں تو میری قبر پر بھی سرخ پھریرا لہرا تا رہے گا۔
بشکریہ ماہنامہ نقیب ختم نبوت
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ارشاداتِ امیرِ شریعت سید عطا ء اللہ شاہ بخاری رحمتہ اللہ

Post by اضواء »

أحسنت و بارك الله فيك........
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: ارشاداتِ امیرِ شریعت سید عطا ء اللہ شاہ بخاری رحمتہ اللہ

Post by نورمحمد »

. . . . . . . . . لیکن اگر جان پر کوئی مصیبت آئے تو مال قربان کرنا چاہیے اور اگر آبرو پر کوئی آفت آئے تو مال و جان دونوں کو اور اگر ایمان پر کوئی ابتلا ء آئے تو مال ، جان ،آبرو سب کو قربان کرنا چاہیے۔ اگر سب کے قربان کرنے سے ایمان محفوظ رہتا ہے تو یہ سودا سستا ہے۔

. . . . . . . . ہندو قوم مسلمانوں کا کیا مقابلہ کرے گی جس کا خدا (گائے) مسلمانوں کی غذا ہے۔

. . . . . . . . . . .۔ مجھے پاکستان بن جانے کا اتنا ہی یقین ہے جتنا اس بات پر کہ صبح کو مشرق سے سورج طلوع ہو گا ۔ لیکن یہ وہ پاکستان نہیں ہوگا جو دس کروڑ مسلمانانِ ہند کے ذہنوں میں موجود ہے اور جس کے لیے آپ بڑے خلوص سے کوشاں ہیں۔ان مخلص نوجوانوں کو کیا معلوم کہ ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔


سبحان اللہ
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: ارشاداتِ امیرِ شریعت سید عطا ء اللہ شاہ بخاری رحمتہ اللہ

Post by اعجازالحسینی »

شکریہ r:o:s:e r:o:s:e
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ارشاداتِ امیرِ شریعت سید عطا ء اللہ شاہ بخاری رحمتہ اللہ

Post by چاند بابو »

بہت خوب اعجاز بھیا حضرت پیر عطا اللہ شاہ بخاری رحمتہ اللہ کے اقوال شئیر کرکے آپ نے ایمان تازہ کر دیا۔

یہاں ایک جگہ انہوں نے حضوراکرم sw: کے لئے لفظ میاں استعمال کیا ہے اس کی کیا حقیقت ہے؟
میرے خیال میں یہ لفظ انہوں نے تعزیم کی خاطر بولا ہے، مجھے خود ذاتی طور پر یہ لفظ بہت پسند ہے۔
لیکن ڈرتا ہوں کہ کہیں کوئی گستاخی نا کر بیٹھوں اگر اس بارے میں مزید تفصیل مل جائے تو ممنون رہوں گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: ارشاداتِ امیرِ شریعت سید عطا ء اللہ شاہ بخاری رحمتہ اللہ

Post by اعجازالحسینی »

چاند بابو بھیا اصل میں سید عطاء اللہ شاہ بخاری رحمتہ اللہ علیہ نجیب الطرفین سید تھے اور ہمیشہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو میاں ہی کہا کرتے تھے مزیدتسلی کے لئے سید عطاء اللہ شاہ بخاری رحمتہ اللہ علیہ کی سوانح حیات دیکھی جا سکتی ہے
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: ارشاداتِ امیرِ شریعت سید عطا ء اللہ شاہ بخاری رحمتہ اللہ

Post by نورمحمد »

معلومات میں اضافہ کے لئے شکریہ
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: ارشاداتِ امیرِ شریعت سید عطا ء اللہ شاہ بخاری رحمتہ اللہ

Post by اعجازالحسینی »

آپکا بھی شکریہ r;o;s;e r;o;s;e
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
Post Reply

Return to “باتوں سے خوشبو آئے”