لڑکیاں بیچاری

روزمرہ زندگی میں ہونے والے چھوٹے چھوٹے واقعات جو آپ کے چہرے پر تبسم بکھیر دیں
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

لڑکیاں بیچاری

Post by چاند بابو »

ﺍﯾﮏ ﺩﻓﻌﮧ ﻣﺠﮭﮯ ﻟﮍﮐﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﻟﮍﺍﺋﯽ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﮐﺎ ﺍﺗﻔﺎﻕ ﮨﻮﺍ۔ ﺩﻭ ﻟﮍﮐﯿﺎﮞ ﺻﺮﻑ ﺍﯾﮏ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﮐﮯ ﺑﺎﻝ ﮐﮭﯿﻨﭻ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯿﮟ۔ ﻟﮍﺍﺋﯽ ﮐﮯ ﺍﺧﺘﺘﺎﻡ ﭘﺮ ﻓﺎﺗﺢ ﺍﻭﺭ ﻣﻔﺘﻮﺡ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﻟﮍﮐﯿﺎﮞ ﺑﺎﻗﺎﻋﺪﮦ ﮨﭽﮑﯿﺎﮞ ﻟﮯ ﮐﮯ ﺯﺍﺭ ﻭ ﻗﻄﺎﺭ ﺭﻭ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯿﮟ۔
ﻟﮍﮐﯿﺎﮞ ﮔﺎﮌﯼ ﭼﻼﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﻣﺤﺘﺎﻁ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﯿﮟ۔ ﺍﻥ ﮐﮯ ﮔﺎﮌﯼ ﺳﮍﮎ ﭘﺮ ﻻﺗﮯ ﮨﯽ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﮔﺎﮌﯾﻮﮞ ﻭﺍﻟﮯ ﻓﻮﺭﺍً ﻣﺤﺘﺎﻁ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺻﺮﻑ ﮔﺎﮌﯼ ﭼﻼﻧﺎ ﺁﺗﯽ ﮨﮯ۔ ﮔﺎﮌﯼ ﮐﯿﺴﮯ ﭼﻠﺘﯽ ﮨﮯ؟ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻓﺮﺷﺘﻮﮞ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﻧﮩﯿﮟ۔ ﺍﮔﺮ ﮐﺒﮭﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﻟﮍﮐﯽ ﻏﻠﻄﯽ ﺳﮯ ﺍﻧﺠﻦ ﮐﺎ ہڈ ﮐﮭﻮﻝ ﮐﺮ ﺍﻧﺪﺭ ﺟﮭﺎﻧﮏ ﻟﮯ ﺗﻮ ﻓﻮﺭﺍً ﻏﺶ ﮐﮭﺎ ﮐﺮ ﮔﺮ ﭘﮍﮮ۔ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻧﺰﺩﯾﮏ ﮐﺎﺭﺑﻮﺭﯾﮍ ﺍﻭﺭ ﺭﯾﮉﯼ ﺍﯾﭩﺮ ﻣﯿﮟ ﺻﺮﻑ ﺳﭙﯿﻠﻨﮓ ﮐﺎ ﻓﺮﻕ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﮐﯿﺎ ﺁﭖ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﮐﺴﯽ ﻟﮍﮐﯽ ﮐﻮ ﮔﺎﮌﯼ ﮐﺎ ﭨﺎﺋﺮ ﺗﺒﺪﯾﻞ ﮐﺮﺗﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮨﮯ ۔۔۔۔؟ ﮐﺒﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ! ﮐﺒﮭﯽ ﺩﯾﮑﮭﯿﮟ ﮔﮯ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ !
ﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺣﺲِ ﻣﺰﺍﺡ ﮐﺎ ﺧﺎﺻﺎ ﻓﻘﺪﺍﻥ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﻟﮍﮐﻮﮞ ﮐﮯ ﻧﻨﺎﻧﻮﯾﮟ ﻓﯿﺼﺪ ﻟﻄﯿﻔﮯ ﺍﻥ ﮐﮯ جوﮌﮮ ﮐﮯ ﺍﻭﭘﺮ ﺳﮯ ﮔﺰﺭ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺍﻥ ﮐﺎ ﺍﭘﻨﺎ ﺍﯾﮏ ﻣﺰﺍﺡ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﮐﭽﮫ ﺍﯾﺴﺎ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔
ﺛﻤﯿﻨﮧ ! ﺍﻟﻠﮧ ﮦ ﮦ ﮦ ﮦ ﮦ ﮦ ! ﻣﯿﮟ ﺗﺎﯾﺎ ﺟﺎﻥ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﮔﺌﯽ ) ﺍﺏ ﭘﺘﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﯾﮧ ﺛﻤﯿﻨﮧ ﺳﮯ ﻣﺨﺎﻃﺐ ﮨﯿﮟ ﯾﺎ ﺍﻟﻠﮧ ﺳﮯ (
ﺟﻮﻧﮩﯽ ﺍﻧﺪﺭ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﺋﯽ، ﺍﯾﮏ ﺍﺗﻨﺎ ﺑﮍﺍ ﮐﺘﺎ ﺁﮔﮯ ﮐﮭﮍﺍ ﺗﮭﺎ، ﻣﯿﺮﯼ ﺗﻮ ﺟﺎﻥ ﮨﯽ ﻧﮑﻞ ﮔﺌﯽ ۔۔۔ ﮨﺎﮨﺎﮨﺎ ۔۔۔ ﮨﺎﮨﺎﮨﺎ ۔۔۔ ! ﻗﺎﺭﺋﯿﻦ ! ﺍﻟﻠﮧ ﮐﻮ ﺣﺎﺿﺮ ﻧﺎﻇﺮ ﺟﺎﻥ ﮐﺮ ﺑﺘﺎﺋﯿﮟ ﮐﮧ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﮨﻨﺴﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﮐﯿﺎ ﺑﺎﺕ ﮨﮯ؟
ﻟﮍﮐﯿﻮﮞ ﮐﺎ ﻣﺤﺒﻮﺏ ﻣﺸﻐﻠﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺩﻟﮩﻦ ﮈﮬﻮﻧﮉﻧﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﻣﺤﺾ " ﻟﮍﮐﮯ ﮐﯽ ﺑﮩﻦ ﮨﯿﮟ " ﺳﻨﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺗﯿﺲ ﭼﺎﻟﯿﺲ ﮔﮭﺮ ﯾﻮﻧﮩﯽ ﭘﮭﺮ ﭘﮭﺮﺍ ﻟﯿﺘﯽ ﮨﯿﮟ۔ ﺭﺷﺘﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﯽ " ﭨﻮﺭ " ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ۔ ﻣﮕﺮ ﺟﺐ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﻟﮍﮐﯽ ﺍﻥ ﮐﺎ ﺍﭘﻨﺎ ﺭﺷﺘﮧ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺍﻥ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﺁ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﺍﻥ ﮐﻮ ﭼﮭﭙﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺟﮕﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻠﺘﯽ ۔۔۔۔ !
ﻟﮍﮐﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻏﻠﻂ ﭘﺮﻭﭘﯿﮕﻨﮉﺍ ﯾﮧ ﺑﮭﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﯾﮧ ﺑﻮﻟﺘﯽ ﺑﮩﺖ ﮨﯿﮟ ! ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﺳﮯ ﻣﺘﻔﻖ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮞ۔ ﺍﯾﮏ ﻟﮍﮐﯽ ﺗﻮ ﻣﺤﺾ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﮐﻮ ﭼﭗ ﮐﺮﻭﺍﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﮔﮭﻨﭩﮧ ﮈﯾﮍﮪ ﮔﮭﻨﭩﮧ ﺑﻮﻝ ﻟﯿﺘﯽ ﮨﮯ۔۔۔ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﭘﮩﻠﯽ ﮐﻮ چپ ﮐﺮﻭﺍﻧﮯ ﮐﮯ ﻭﺍﺳﻄﮯ ﻣﺰﯾﺪ ﮔﮭﻨﭩﮧ ﺩﻭ ﮔﮭﻨﭩﮯ ﺑﻮﻝ ﻟﮯ ﺗﻮ ﺁﺧﺮ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﺎ پرائی ﮨﮯ، ﺑﮭﻼ ﺑﺘﺎﺋﯿﮟ؟ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺍﻥ ﮐﻮ ﯾﮧ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﺑﮭﯽ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﮔﺮ ﯾﮧ ﭼﭗ ﮨﻮ ﮔﺌﯿﮟ ﺗﻮ ﺩﻭﺳﺮﻭﮞ ﮐﻮ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﻣﻮﻗﻊ ﻣِﻞ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔۔۔۔ ﺍﻭﺭ ﻇﺎﮨﺮ ﮨﮯ ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﺎ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﻋﻘﻞ ﺩﺭﮐﺎﺭ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ۔۔۔ !
ﻟﮍﮐﯿﺎﮞ ﺑﮩﺖ ﺟﻠﺪ ﺭﻭ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﯿﮟ۔ ﯾﮧ ﺭﻭﻧﺎ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺩُﮐﮭﯽ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﻋﻼﻣﺖ ﻧﮩﯿﮟ، ﺩﺭﺍﺻﻞ ﯾﮧ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﮑﺴﺮﺳﺎﺋﺰ ﮨﮯ۔ ﺳﺎﺭﮮ ﺩﮐﮫ ﺁﻧﺴﻮﺅﮞ ﮐﮯ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻓﻮﺭﺍً ﻧﮑﺎﻝ ﺑﺎﮨﺮ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﯿﮟ۔۔۔۔ ﭘﻠﮏ ﺟﮭﭙﮑﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﺩِﻝ ﮐﺎ ﺑﻮﺟﮫ ﮨﻠﮑﺎ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﺑﮭﻠﯽ ﭼﻨﮕﯽ۔۔۔ !
ﺟﯿﺴﮯ ﮐُﭽﮫ ہوا ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ۔۔۔ ﺟﺒﮑﮧ ﻟﮍﮐﮯ ﺑﯿﭽﺎﺭﮮ ﻏﻢ ﺳﯿﻨﮯ ﺳﮯ ﻟﮕﺎﺋﮯ ﺑﺮﺳﻮﮞ ﺳﻠﮕﺘﮯ ﺭﮨﺘﮯ ہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: لڑکیاں بیچاری

Post by میاں محمد اشفاق »

s;mi;i;e s;mi;i;e s;mi;i;e
بیچاری
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: لڑکیاں بیچاری

Post by شازل »

چاند بابو آجکل آپ لڑکیوں پر بہت زیادہ بولنے لگے ہیں. سچ بتائیے اگر یہ باتیں آپ اپنی بیگم کو بتادیتے تو کئی دن آپ اردونامہ پر آنے کے قابل رہتے؟
  بات کرتے ہیں  
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: لڑکیاں بیچاری

Post by چاند بابو »

ارے نہیں یار شازل بھیا اتنا غصہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں.
پہلی بات کہ آپ کی بھابھی کو اس پوسٹ کا علم نہیں ہے اور ہو گا بھی نہیں. :P
اس کے بعد دوسری اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ یہ تحریر میری نہیں بلکہ فیس بک سے ادھار لے کر یہاں لگائی ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: لڑکیاں بیچاری

Post by اعجازالحسینی »

واہ جی واہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چاند بابو
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
منور چودری
مشاق
مشاق
Posts: 1480
Joined: Mon Oct 11, 2010 1:34 pm
جنس:: مرد
Location: hong kong

Re: لڑکیاں بیچاری

Post by منور چودری »

zub;ar v;g
روز آجاتا ہے وہ دردِ دل پہ دستک دینے
اک شخص کہ جسکو میں نے کھبی بھلایا ہی نہیں
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: لڑکیاں بیچاری

Post by بلال احمد »

ہاہاہاہاہاہاہاہا
v_v_f v_v_f

چاند بھائی بہت عمدہ انتخاب کیا ہے، بہت عمدہ h;a;h;a h;a;h;a
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: لڑکیاں بیچاری

Post by اضواء »

اصل بات تو رونا ایک اسٹائل ہے :P اور پھر یہ کمزوری نہیں ایک قسم کی طاقت بھی ہوتی ہے h;a;h;a

بیچاری لڑکیاں ہمیشہ معصوم ہی ہوتی ہے ۔۔۔۔۔

شئیرنگ پر آپ کا شکریہ ۔۔۔۔
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: لڑکیاں بیچاری

Post by علی خان »

یہ لیجیے پوری تحریر پڑھیئے :


شہزادہ رضا:
میں نے لڑکوں پر آرٹیکل کیا لکھا، میری تو شامت آ گئی، الزامات کی ایک بوچھاڑ تھی جو مجھ پر برسنا شروع ہوگئی، ایک صاحب گویا ہوئے: "آپ نے لڑکیوں کی کسی این جی او سے پیسے لئے ہیں"۔ ایک دوسرے صاحب فرمانے لگے: "آپ لڑکیوں کی ہمدردیاں سیٹنا چاہتے ہیں"۔ میرے ایک بھائی دور کی کوڑی لائے، انکا خیال تھا کہ میں دراصل لڑکی ہوں اور مردانہ نام سے “لکھتا ہوں“۔

بس یہ بات مجھے ہضم نہ ہو سکی، یہ میری مردانگی کو کھلا چیلنج تھا، پس میں نے لڑکیوں کی خبرگیری کی ٹھانی، مگر دل میں ڈر بھی تھا کہ لڑکیوں کی بدخوئی کہیں مجھے کسی مصیبت میں نہ ڈال دے۔ سنا ہے کہ مظلوم اور اللہ رب العزت کے درمیان کوئی پردہ حائل نہیں ہوتا، مظلوم کی آہ پلک جھپکتے میں اللہ باری تعالٰی کے پاس پہنج جاتی ہے۔۔۔ ۔!!! میں لڑکیوں کے بارے میں صرف اتنا جانتا ہوں کہ

ان کی پیدائش پر نہ خوشی منائی جاتی ہے۔۔۔ ۔۔ نہ ان کے مرنے پر غم کیا جاتا ہے۔ لڑکیاں بے چاری ساری زندگی اپنے بھائیوں، شوہر اور بچوں کے ہاتھوں ایکسپلائٹ ہوتی رہتی ہیں۔ بھائی بہنوں سے قرض لے کر بھول جاتے ہیں، میں نے خود اپنی اکلوتی بہن سے تقریبا 64 بار "قرضِ ہسنہ" لیا۔ "ہسنہ" اس لئے کہ جب بھی وہ بیچاری قرض کی واپسی کا تقاضا کرتی میں "ہنس" کے دکھا دیتا۔

لڑکیاں بہت بھولی ہوتی ہیں۔۔۔ ۔ اسی “بھولپن“ میں کئی بھولے بھالے لڑکوں کی نیندیں حرام کر دیتی ہیں اور بھول جاتی ہیں۔ سچے پیار کی سدا متلاشی ہوتی ہیں۔ ہمارے پڑوس میں ایک 40 سالہ لڑکی ہوا کرتی تھی جسے ہم تائی صغراں کہا کرتے تھے۔ تائی صغراں کے 13 بچے تھے، مگر تائی پھر بھی شکائت کرتی رہتی تھی کہ اس کے شوہر کو اس سے "محبت" نہیں ہے!!!

لڑکے کھل کر محبت کرتے ہیں۔۔۔ ۔ جبکہ لڑکیاں محبت کے بعد کھلتی ہیں، لڑکا محبت کرے تو پورے خاندان کو پتا ہوتا ہے۔۔۔ ۔۔۔ لڑکی کو محبت ہو جائے تو اسے خود بھی معلوم نہیں ہوتا۔۔۔ !!!

ہماری ایک کلاس فیلو "شبانہ" ہوا کرتی تھی۔ لڑکوں کی بہت نمائندہ قسم کی خاتون!!! ہر وقت مرد اور عورت کی برابری کی بحث میں مشغول رہتی تھی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ جب لڑکیاں ہر کام کر سکتی ہیں تو انہیں "صنفِ نازک" کیوں کہا جاتا ہے۔ میری شبانہ سے خاصی لگتی چُبھتی تھی۔ “

ایک دن جب مس شبانہ حسبِ معمول کلاس ڈسکشن کے دوران لڑکوں لڑکیوں کی "برابری" پر لیکچر دے رہی تھیں تو مجھ سے نہ رہا گیا میں نے سوال داغا:

مس شبانہ ! کیا آپ کو "گولی پِل" کھیلنا آتا ہے؟

شبانہ ششدر رہ گئی!

کیا آپ گلی ڈنڈا کھیلتے ہوئے زور سے "ٹُل" لگا سکتی ہیں؟ میں نے دوسرا میزائل چھوڑا۔

پھر کلاس میں صرف تالیاں گونج رہی تھیں اور مس شبانہ کی پھنکاریں۔۔۔ !!!

دوسرے ہفتے ہی معلوم ہوا کہ مس شبانہ نے باقاعدگی سے اسلامی درس میں شرکت کرنا شروع کر دیا ہے۔

قارئین! اگر دنیا میں صرف لڑکیاں ہی ہوتیں۔۔۔ ۔ تو یقین جانئے نہ ایٹم بم ایجاد ہوتا۔۔۔ ۔ نہ ہی کسی طرح کے دوسرے ویپن آف مَیس ڈسٹرکشن ۔۔۔ بلکہ ان کی جگہ "ٹِڈابم"، "چھپکلی میزائل" اور "لیزر گائیڈڈ کاکروچ میزائل" ہوتے۔۔۔ ۔!!!

امن ہی امن ہوتا، نہ ماحول کو خطرہ، نہ دنیا کے بھسم ہونے کا ڈر۔۔!

ایک دفعہ مجھے لڑکیوں کی لڑائی دیکھنے کا اتفاق ہوا۔۔۔ دو لڑکیاں صرف ایک دوسرے کے بال کھینچ رہی تھیں۔ لڑائی کے اختتام پر فاتح اور مفتوح دونوں لڑکیاں باقاعدہ ہچکیاں لے کے زاروقطار رو رہی تھیں۔

لڑکیاں گاڑی چلانے میں بہت محتاط ہوتی ہیں۔ ان کے گاڑی سڑک پر لاتے ہی دوسرے گاڑیوں والے فوراً محتاط ہو جاتے ہیں۔انہیں صرف گاڑی چلانا آتی ہے۔گاڑی کیسے چلتی ہے؟ ان کے فرشتوں کو بھی معلوم نہیں۔ اگر کبھی کوئی لڑکی غلطی سے انجن کا ہُڈ کھول کر اندر جھانک لے تو فوراً غش کھا کر گر پڑے۔ان کے نزدیک کاربوریڑ اور ریڈی ایٹر میں صرف سپیلنگ کا فرق ہوتا ہے۔ قارئین ! کیا آپ نے اپنی زندگی میں کسی لڑکی کو گاڑی کا ٹائر تبدیل کرتے دیکھا ہے۔۔۔ ۔؟ کبھی نہیں!!! کبھی دیکھیں گے بھی نہیں!!!

ان میں حسِ مزاح کا خاصا فقدان ہوتا ہے۔ لڑکوں کے ننانویں فیصد لطیفے ان کے جُوڑے کے اوپر سے گزر جاتے ہیں۔ ان کا اپنا ایک مزاح ہوتا ہے۔ کچھ ایسا۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔

ثمینہ ! اللہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ !!! میں تایا جان کے گھر گئی (اب پتہ نہیں یہ ثمینہ سے مخاطب ہیں یا اللہ سے) جونہی اندر داخل ہوئی، ایک اتنا بڑا کتا آگے کھڑا تھا، میری تو جان ہی نکل گئی۔۔۔ ہاہاہا۔۔۔ ہاہاہا۔۔۔ !!!

قارئین! اللہ کو حاضر ناظر جان کر بتائیں کہ اس میں ہنسنے والی کیا بات ہے؟

لڑکیوں کا محبوب مشغلہ اپنے بھائی کے لئے دلہن ڈھونڈنا ہوتا ہے۔ محض "لڑکے کی بہن ہیں" سننے کے لئے تیس چالیس گھر یونہی پھر پھرا لیتی ہیں۔ رشتے والے گھر میں ان کی "ٹور" دیکھنے والی ہوتی ہے۔ مگر جب کوئی اور لڑکی ان کا اپنا رشتہ دیکھنے کے لئے ان کے گھر آ جائے تو ان کو چھپنے کے لئے جگہ نہیں ملتی۔۔۔ ۔!

لڑکیوں کے بارے میں ایک غلط پروپیگنڈا یہ بھی ہے کہ یہ بولتی بہت ہیں! میں اس سے متفق نہیں ہوں۔

ایک لڑکی تو محض دوسری کو چپ کروانے کے لئے گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ بول لیتی ہے۔۔۔ اور دوسری پہلی کو چُپ کروانے کے واسطے مزید گھنٹہ دو گھنٹے بول لے تو آخر اس میں کیا بُرائی ہے، بھلا بتائیں؟

دوسرے ان کو یہ احساس بھی ہوتا ہے کہ اگر یہ چپ ہو گئیں تو دوسروں کو سوال کرنے کا موقع مِل جائے گا۔۔۔ ۔ اور ظاہر ہے کسی بھی سوال کا جواب دینے کے لئے عقل درکار ہوتی ہے۔۔۔ !!!

لڑکیاں بہت جلد رو دیتی ہیں۔ یہ رونا ان کے دُکھی ہونے کی علامت نہیں، دراصل یہ ایک ایکسرسائز ہے۔ سارے دکھ آنسوؤں کے راستے فوراً نکال باہر کرتی ہیں۔۔۔ ۔ پلک جھپکتے میں دِل کا بوجھ ہلکا ہو جاتا ہے اور یہ بھلی چنگی۔۔۔ !!! جیسے کُچھ ہُوا ہی نہیں۔۔۔ جبکہ لڑکے بیچارے غم سینے سے لگائے برسوں سلگتے رہتے ہیں۔

خیر قارئین! لڑکیاں جیسی بھی ہیں، ہماری زندگی کے کینوس کے رنگ انہی کے دم قدم سے کِھلتے ہیں۔۔۔ ماں، بہن، بیٹی یا بیوی ہر صورت میں ہم ان کی محبتوں کے محتاج ہوتے ہیں۔

میں جب سے گوروں کے دیس میں آن بسا ہوں۔۔۔ اپنی مشرقی لڑکیوں کی عِزت و حُرمت سو گُنا زیادہ ہو کر میرے دل میں گھر کر چُکی ہے۔

یہ عزت اور احترام لڑکیوں کو ہمارے معاشرے کے علاوہ دنیا کے کسی حصے خصوصاً مغربی ممالک میں نہیں ملے گا۔۔۔ ۔!!!

یہاں عورتوں کو پاؤں کی جوتی سمجھا جاتا ہے۔ حیران مت ہوئیے، یہ حقیقت ہے۔ مغرب میں لڑکی کی نہ کوئی عزت ہے ۔۔۔ نہ گھر ۔۔۔ نہ آبرو۔۔۔ نہ حِفاظت!!!

یونائیٹڈ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس نے 1995ء میں امریکہ میں نیشنل کرائم وِکٹِمائزیشن کے نام سے سروے کیا۔ اس سروے رپورٹ کا نمبر این سی جے154348 ہے۔ آپ دل دماغ کی تسلی کے لئے "بیورو آف جسٹس سٹیٹِسٹِکس کو فون نمبر 1-800-732-3277 پر کال کر کے اس کی کاپی منگوا سکتے ہیں۔ یہ رپورٹ مغربی نام نہاد مہذب معاشرے اور آزادیء نسواں کے رخسار پر ایک غلیظ طمانچہ ہے۔ پڑھئیے اور سر دُھنیئے۔۔۔ ۔!!!

امریکہ میں 1993-1992ء میں تشدد کا شکار ہونے والی لڑکیوں کی تعداد 5 ملین ہے۔ ان میں 12 سال تک کی بچیاں بھی شامل ہیں۔

ہر سال صرف امریکہ میں عصمت دری کا شکار بننے والی عورتوں کی تعداد 5 لاکھ ہے۔

مالی طور پر لُٹنے والی عورتوں کی تعداد 3۔8 ملین ہے۔

عزت کے نام پر قتل۔۔۔ !!!

جی ہاں۔۔۔ !!! اگر پاکستان کے کسی پسماندہ علاقے میں کوئی خاوند اپنی بیوی کو بدچلنی کے الزام میں قتل کر دے (جو بالکل سراسر ظلم ہے) تو مغربی میڈیا آسمان سر پر اُٹھا لیتا ہے، یہاں بھی یہ قتل ہوتے ہیں۔

1990ء میں ایف بی آئی کے ریکارڈ کے مطابق 5328 قتل ہوئے۔ یہ قتل خاوند یا بوائے فرینڈ کے ہا تھوں "ہونر کِلنگ" یعنی مقدس قتل کے نام پر ہوئے۔

16 فیصد امریکی جوڑے آپس میں ایک دوسرے کو مارتے پیٹتے اور گالی گلوچ کرتے ہیں، زیادہ نقصان عورت ہی اُٹھاتی ہے۔

1993ء میں ایک سروے رپورٹ کے مطابق 34 فیصد عوام نے اپنی آنکھوں سے عورتوں پر ظلم ہوتے دیکھا۔۔۔ 14 فیصد عورتوں نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی۔

امریکی ہسپتالوں کے ریکارڈز کے مطابق 20 سے 30 فیصد تک ایمرجنسی میں لائی جانے والی عورتوں کوٹارچ کیا گیا تھا۔۔۔ ان میں سے 10 فیصد عورتیں تشدد کے وقت ماں بننے والی تھیں ۔۔۔ !!!

اس طرح کے ہزاروں ایسے واقعات ہیں جن میں عورتیں اپنی زبان نہیں کھولتیں۔

ایک ہم ہیں کہ مغربی آزادی کے نام پر اپنی لڑکیوں کے پردے کے درپے ہیں۔ ہم تو اسلام کے پیروکار ہیں۔۔۔ ایک ایسا مذہب، ایسا کامل دین، جس نے لڑکیوں کو زندہ درگور ہونے سے بچایا۔۔۔ عورت کو پردے کی شکل میں ایک "سینس آف سیکیورٹی" دی۔ ماں کے قدموں تلے جنت کی بشارت دی۔۔۔ بیٹی کو رحمت کا سدا بہار اور مُستقِل "ٹائٹل" دیا۔ بیوی سے حُسنِ سلوک کا سختی سے حُکم دیا۔۔۔ !!!

آج ہم اسی اسلام سے آزادی حاصل کرنے کے چکر میں ہیں۔

اس کائنات کے سب سے بڑے انسان، ربِ کریم کے بعد سب سے قابلِ احترام ہستی، صحابہ (رض) کے کمانڈر انچیف حضرتِ محمد (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی بیٹی اور دودھ شریک بہن کے احترام میں کھڑے ہو جاتے۔ اپنی وہ چادر مبارک جس کے آگے قیصر و کسریٰ کے تمام خزانے ہیچ تھے۔۔۔ ان کے نیچے بِچھا دیتے۔۔۔ اس سے بڑھ کر لڑکیوں کا احترام کیا ہو سکتا ہے؟

اللہ نے اپنے آخری نبی (ص) سے بیٹا بھی واپس لے لیا۔ صرف بیٹیوں کا باپ رہنے دیا۔۔۔ صرف بیٹیوں کا۔۔۔ !!!

قارئین! کبھی ہم نے سوچا ہے کہ جس بیٹی یا بہن کو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اتنا پروٹوکول دیا۔۔۔ اسی بیٹی یا بہن کو دینے کے لئے ہمارے پاس کیا ہے؟

کیا ہم کبھی اپنی بیٹی یا بہن۔۔۔ یا کِسی دوسرے کی بیٹی یا بہن کے لئے احتراماً کھڑے ہوئے ہیں۔۔۔

ذرا۔۔۔ ایک بار کھڑے ہو کر دیکھئے۔۔۔

بصد شُکریہ:
شہزادہ رضا و اُردو پوائنٹ اور انوکھے بھائی جان
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: لڑکیاں بیچاری

Post by میاں محمد اشفاق »

v;g v;g v;g s;mi;i;e s;mi;i;e
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: لڑکیاں بیچاری

Post by چاند بابو »

ہاہاہاہاہا
کیا بات ہے اشفاق علی بھیا آپ گریٹ ہیں.
بہت بہترین شئیرنگ کا بہت بہت شکریہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: لڑکیاں بیچاری

Post by اضواء »

بہت ہی بہترین اور عمدہ تحریر ہے :hai: آپ کا بہت بہت شکریہ ..... ;fl;ow;er;
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
محمد نبیل خان
دوست
Posts: 203
Joined: Thu Mar 22, 2012 12:07 pm
جنس:: مرد

Re: لڑکیاں بیچاری

Post by محمد نبیل خان »

لڑکیاں ہی ہمیشہ کیوں معصوم ہی ہوتی ہیں . . . شاید اس لئے کہ وہ لڑکیاں ہوتی ہیں . v;g
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: لڑکیاں بیچاری

Post by افتخار »

zub;ar zub;ar

اگر یہ سب کچھ معصومیت ھے تو پھر لڑکے تو بیچارے،
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

Re: لڑکیاں بیچاری

Post by محمد اسفند »

s;mi;i;e s;mi;i;e s;mi;i;e s;mi;i;e s;mi;i;e
مجھے یہ سمجھ نہی آتی اگر لڑکی کہ دیا ہے تو معصوم کہنے کی کیا ضرورت ہے
;m;a;lan ;n;a;w;an ;p;p;g;
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: لڑکیاں بیچاری

Post by اعجازالحسینی »

r:o:s:e r:o:s:e r:o:s:e r:o:s:e r:o:s:e r:o:s:e r:o:s:e r:o:s:e
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
Post Reply

Return to “لطائف”