ایران، پاکستان سمیت کئی ممالک میں زلزلہ کے شدید جھٹکے

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

ایران، پاکستان سمیت کئی ممالک میں زلزلہ کے شدید جھٹکے

Post by چاند بابو »

آج شام مورخہ 16 اپریل 2013 دوپہر تقریبا تین بجے ایران، پاکستان، اندیا اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے.
مختلف ذرائع کے مطابق زلزلہ کا مرکز ایران کے شہر ذہدان کے قریب تھا اور اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 8 نوٹ کی گئی. پاکستان انڈیا میں زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان ابھی تک رپورٹ نہیں ہوا ہے البتہ ایران میں زلزلہ سے شدید نقصان ہوا ہے اور کم ازکم چالیس افراد جان کی بازی ہا گئے ہیں.
سینکڑوں مکانات منہدم ہو گئے ہیں متاثرہ علاقوں سے تمام مواصلاتی روابط ختم ہو چکے ہیں.
امدادی کاروائیوں کے لئے ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں.
پاکستان محکمہ موسمیات کے ڈی جی عارف محمود نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں زلزلے کی شدت ایکٹر اسکیل پر 7.9 ریکارڈ کی گئی۔
ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق اب تک زلزلے سے چالیس ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے تاہم حکام کے مطابق اس تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
تہران میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق یہ ملک میں گزشتہ چالیس برس میں آنے والا سب سے شدید زلزلہ تھا۔
ایرانی حکام کے مطابق متاثرہ علاقہ صحرائی ہے اور زیادہ تر آباد نہیں اور وہاں کافی فاصلے پر چھوٹے چھوٹے گاؤں ہیں۔
خیال رہے کہ جنوب مشرقی ایران میں رواں ماہ کی دس تاریخ کو بھی ایک زلزلہ آیا تھا جس میں کم از کم 37 افراد ہلاک اور 850 زخمی ہوگئے تھے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ایران، پاکستان سمیت کئی ممالک میں زلزلہ کے شدید جھٹکے

Post by اضواء »

بسم الله الرحمن الرحيم

إِذَا زُلْزِلَتِ الأَرْضُ زِلْزَالَهَا

وَأَخْرَجَتِ الأَرْضُ أَثْقَالَهَا

وَقَالَ الإِنسَانُ مَا لَهَا

يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا

بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَى لَهَا

يَوْمَئِذٍ يَصْدُرُ النَّاسُ أَشْتَاتًا لِّيُرَوْا أَعْمَالَهُمْ

فَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ

وَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ


لاحول ولا قوة الا بالله العلي العظيم اللهم احفظ المسلمين
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”