لاہورمیں دو پاکستانیوں کے قتل کا امریکی ملزم ریمنڈ ڈیوس رہا

ملکی اور غیرملکی واقعات، چونکا دینے والی خبریں اور کچھ نیا جو ہونے جا رہا ہے
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

لاہورمیں دو پاکستانیوں کے قتل کا امریکی ملزم ریمنڈ ڈیوس رہا

Post by چاند بابو »

لاہور میں فائرنگ کر کے دو پاکستانی نوجوانوں کو ہلاک کرنے والے امریکی ملزم ریمنڈ ڈیوس کو مقامی عدالت نے بری کر دیا،وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مقتولین کے ورثا کی طرف سے ملزم کو معاف کرنے کے بعد اسے رہا کیا گیا۔ملزم ریمنڈ ڈیوس نے ڈیڑھ ماہ قبل27 جنوری کو لاہور کے مزنگ چوک میں دو افراد فیضان اور فہیم کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا تھا،واقعے کے بعد اسے مقامی پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تھا،ابتدائی طور پر یہ کیس مقامی عدالت میں چلا تاہم اس پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے رویے امریکی دباؤ اور عوامی ردعمل کے بعد حساس نوعیت اختیار کرنے پر اس کی سماعت سنٹرل جیل لاہور میں کی جاتی رہی۔کیس کی سماعت کے دوران سفارتی اسثنا سمیت کئی قانونی معاملات زیربحث اور زیرغور آتے رہے اور مختلف نوعیت کے نشیب و فراز کے بعد بالآخر آج اسے رہائی مل گئی،مقتولین کے ورثا کے وکیل اسد منظور بٹ نے الزام عائد کیا کہ آج سنٹرل جیل میں کیس کی سماعت تھی،سماعت سے قبل فیضان اور فہیم کے ورثا کو گھروں سے اٹھا کر عدالت میں لایا گیا ،وکلا کو بھی گن پوائنٹ پر روکا گیا اور کوئی بات میڈیا کو بتانے کی صورت میں دھمکیاں دی گئیں۔وکیل کے مطابق ورثا سے زبردستی دیت کے کاغذات پر دستخط کرائے گئے ،جس کے بعد پہلے امریکی قونصلیٹ کی چار گاڑیاں روانہ ہوئیں اور بعد میں وکلا کو نکلنے کی اجازت دی گئی۔پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ نے امریکی ملزم ریمنڈ ڈیوس کو بری کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ساری کارروائی قانون کے مطابق انجام دی،عدالت میں پہلے ملزم پر فردجرم عائد ہوئی،جس کے بعد ورثا بھی عدالت میں پیش ہوئے ،جن کی طرف سے دیت کے کاغذات پیش کیے گئے،رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ دیت کے معاملے سے حکومت پنجاب کا کوئی تعلق نہیں ،عدالت کو ملزم کو معاف کرنے کا حق ہے ،حکومت یا پراسیکیوٹر اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکتے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: لاہورمیں دو پاکستانیوں کے قتل کا امریکی ملزم ریمنڈ ڈیوس

Post by چاند بابو »

لاہور میں دو پاکستانی شہریوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کرنے والے امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کو مقتولین کے ورثاء کی جانب سے معاف کیے جانے کے بعد عدالت کے حکم پر رہا کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قتل کے مقدمے میں بریت کے بعد ریمنڈ ڈیوس کو رہا کر دیا گیا ہے جبکہ غیر قانونی اسلحے کے مقدمے میں وہ ضمانت پر ہیں۔ بدھ کو ریمنڈ ڈیوس پر دوہرے قتل کے مقدمے میں فردِ جرم عائد کی جانی تھی تاہم مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ مقتولین کے ورثاء نے عدالت میں پیش ہو کر انہیں معاف کر دیا جس کے بعد ریمنڈ ڈیوس کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔ لاہور سے بی بی سی اردو کے نامہ نگار عباد الحق کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس صلح میں پنجاب حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے اور ملزم کو معاف کرنا ورثاء کا شرعی اور قانونی حق ہے۔صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ یہ بات بے بنیاد ہے کہ مقتولین کے ورثاء سے زبردستی دیت کے کاغذات پر دستخط کروائے گئے ہیں۔

ان کے بقول مقتولین کے تمام شرعی ورثاء عدالت میں پیش ہوئے تھے اور اگر مقتولین کے وکیل کو کوئی تحفظات ہیں تو وہ اس ضمن میں عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔اس سوال پر کہ رہائی کے بعد ریمنڈ ڈیوس کہاں ہیں صوبائی وزیرِ قانون نے کہا کہ وہ ایک آزاد امریکی شہری ہیں وہ جہاں بھی چاہیں جا سکتے ہیں۔ ادھر مقتولین کے وکیل اسد منظور بٹ نے الزام لگایا ہے کہ انہیں بدھ کو جیل کے اندر ہونے والی کارروائی میں شامل نہیں ہونے دیا گیا اور انہیں ان کے ایک ساتھی وکیل سمیت ساڑھے چار گھنٹے تک حراست میں رکھا گیا۔ ریمنڈ ڈیوس کے خلاف دوہرے مقدمے پر کارروائی سینٹرل جیل کے اندر ہو رہی تھی اور ایڈیشنل سیشن جج یوسف اوجلا اس مقدمے کی سماعت کر رہے تھے۔ ریمنڈ پر الزام تھا کہ انہوں نے ستائیس جنوری کو لاہور میں فیضان اور فہیم نامی دو نوجوانوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ ان کی گرفتاری کے بعد امریکی حکام نے انہیں سفارتی استثنٰی حاصل ہونے کا معاملہ اٹھایا تھا جبکہ حکومتِ پاکستان نے کہا تھا کہ اس کا فیصلہ عدالت کرے گی۔ خیال رہے کہ ڈیوس کی گرفتاری کے پیچیدہ معاملے کو حل کرنے کے لیے پاکستان کے اسلامی و شرعی قانون کو استعمال کرنے کی باتیں پہلے بھی سامنے آئی تھیں اور اس واقعے کے چند دن بعد ہی پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان نے کہا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس معافی مانگنے کے ساتھ ساتھ اگر معاوضہ بھی دینا چاہیں تو پاکستان کا قانون اور اسلامی قانون اس کی اجازت دیتا ہے البتہ اس کے لیے مقتولین کے ورثاء کا آزادانہ طور پر اس پیشکش کو منظور کرنا ضروری ہے۔

بشکریہ بی بی سی اردو۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: لاہورمیں دو پاکستانیوں کے قتل کا امریکی ملزم ریمنڈ ڈیوس

Post by پپو »

“ہے جرم ضعفی کی سزا مرگ مفاجات“
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: لاہورمیں دو پاکستانیوں کے قتل کا امریکی ملزم ریمنڈ ڈیوس

Post by محمد شعیب »

ہم آہ بھی کر دیں تو ہو جاتے ہیں بدنام
وہ قتل بھی کر دیں تو چرچا نہیں ہوتا

عافیہ صدیقی نے جن پر فائرنگ کی وہ انسان تھے
ڈیوس نے جن پر فائرنگ کی وہ پاکستانی تھے
عافیہ نے جن کو مارا ان کا خون قیمتی تھا
ڈیوس نے جن کو مارا وہ پاکستانی خون تھا. کیا ہوا جو تھوڑا اور بہہ گیا
عافیہ نے جن کو مارا ان کا قصاص لینا ضروری تھا
ڈیوس نے جن کو مارا ان کا کیا، وہ تو پاکستانی ہیں سالے مرتے ہی رہتے ہیں.
عافیہ کو پاکستانی عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکتا، اسے پاکستان سے اغوا کر کے امریکہ لے جایا گیا.
ڈیوس پاکستان میں کاروائی کرتا ہے اور مزے سے کچھ دن جیل میں وی آئی پی پروٹوکول سے رہتا ہے اور پھر اپنے ملک اسپیشل طیارے میں چلا جاتا ہے.....

ہاہاہاہاہاہاہا
ہم صرف اپنی کمزوری پر قہقہے لگا سکتے ہیں اور بس ....

امريکی سفير کيمرون منٹر کا بيان

ہاہاہاہاہا
کیمرون صاحب ! آپ کا قصور نہیں. ہم ہی بے غیرت ہیں. ہم ہی کمزور ہیں. آقا اپنے غلاموں کو ایسے ہی دلاسے دیا کرتے ہیں.
آپ کو اتنی زحمت کرنے کی بھی ضرورت نہیں تھی. ہم کونسا آ کر آپ سے لڑنے لگے تھے.
وہ تو جس دن اسے گرفتار کیا گیا تھا ہم سمجھ گئے تھے کہ کچھ دنوں میں رہا ہو جائے گا.

لیکن یہ نہ بھولنا امریکی کتو
کہ "ذرا پرنم ہو تو یہ مٹی بڑی ذرخیز ہے ساقی"
انشاءاللہ کبھی نہ کبھی ہمیں اللہ کی طرف کوئی محمد بن قاسم، کوئی طارق بن زیاد، کوئی صلاح الدین ایوبی، کوئی جلال الدین خوارزمی، کوئی موسی بن نصیر، کوئی یوسف بن تاشفین، کوئی ٹیپو سلطان، کوئی محمود غزنوی یا کوئی قائد الخطاب ملے گا. اور ہم تم سے نمٹنے آئیں گے.

انشاء اللہ انشاء اللہ
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: لاہورمیں دو پاکستانیوں کے قتل کا امریکی ملزم ریمنڈ ڈیوس

Post by محمد شعیب »

اعجاز صاحب
وہ فواد والا پوسٹ بھی سامنے ہونا چاہئے
تاکہ لوگوں کو پتہ تو چلے کہ ان کے وزراء کس طرح ہمارا مزاق اڑا رہے ہیں.
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: لاہورمیں دو پاکستانیوں کے قتل کا امریکی ملزم ریمنڈ ڈیوس

Post by نورمحمد »

یہ تو ہونا ہی تھا . :( :( :(

اب تو فواد و کمپنی پارٹی بنا رہی ہوگی
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: لاہورمیں دو پاکستانیوں کے قتل کا امریکی ملزم ریمنڈ ڈیوس

Post by عتیق »

یارو اپنے دل کو صبر کرنے کا کہو
آخر اللہ تو دیکھ رہا ہے کہ ہمارے دل میں کتنا غصہ ہے
خدا ہم سے صبر کا امتحان لے رہا ہے اور ان منافق کو جہنم کی طرف دکھیل رہا ہے.
صبر کرنے والوں کے ساتھ تو اللہ ہوتا ہے.ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب اسلام کا پاکستان میں بھی اور اس دنیا میں بھی بول بالا ہوگا.
بس اللہ میں اپنی زندگی میں اس ماحول کا مزہ دیکھائے
آمین
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: لاہورمیں دو پاکستانیوں کے قتل کا امریکی ملزم ریمنڈ ڈیوس

Post by چاند بابو »

دوستو ریمنڈ ڈیوس دیت کی ادائیگی کے بعد رہا کر دیا گیا یہ نا تو کوئی اچنبے کی بات ہے اور نا ہی مجھے ذاتی طور پر اس بات سے کوئی اختلاف ہے۔
جب قرآن اور قرآن والے نے ایک بات کی اجازت دے رکھی ہے تو پھر میں یا آپ اس پر رائے دینے کی طاقت ہرگز نہیں رکھتے ہیں۔
چاہے معاملات شفاف طریقے سے طے ہوئے ہیں یا غیر شفاف طریقے سے لیکن حقیقت یہی ہے کہ اسے خالص اسلامی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کیس سے بری کیا گیا ہے۔

اصل دکھ کی بات جس کے بارے میں نا آپ سوچ رہے ہیں نا میڈیا سوچ رہا ہے وہ یہ ہے کہ آج یہ دیت قبول کر کے ریمنڈ ڈیوس کو رہا نہیں کیا گیا،
بلکہ پاکستان اور پاکستانیوں کی عزت نیلام کی گئی ہے ملکی سالمیت کو بیچ دیا گیا،
یہ سچ ہے کہ ورثاء نے دیت قبول کی اور اسے معاف کر دیا اور میری نظر میں یہ ایک بہت احسن اقدام ہے ۔
اصل مسئلہ تو یہ ہے کہ دیکھنا یہ ہے کہ آیا وہ صرف تین افراد کا قاتل ہی تھا یا ہماری ساری قوم کا قاتل تھا،
ایک ایسا شخص جس کی گرفتاری کے وقت اس سے جاسوسی کے آلات برآمد ہوئے،
جس کے ویڈیو کیمرے سے حساس مقامات کی تصاویر برآمد ہوئیں۔
جس کے جاسوس ہونے اور ملکی سلامتی کے لئے شدید ترین مسائل پیدا کردینے کے واضح ثبوت ہونے میں کوئی شک ہی نہیں۔
اس کے خلاف سرے سے اس سلسلے میں مقدمہ ہی قائم نہیں کیا گیا، ڈیڑھ ماہ تک پورے پاکستان کو بے وقوف بنایا گیا اور پھر اسے چھوڑ دیا گیا۔
کیا اس کے خلاف جاسوسی کا مقدمہ قائم نہیں ہونا چاہئے تھا، کیا اس بات کی تحقیق نہیں ہونی چاہئے تھی کہ اس کے پاکستان میں موجودگی کے مقاصد کیا تھے۔
کیا یہ دیکھنا نہیں چاہئے تھا کہ آخر وہ کونسے مقاصد تھے جن کے تحت اس نے حساس مقامات کی تصاویر بنائیں۔
کیا یہ ضرورت محسوس نہیں کی گئی کہ اس بندے سے تفتیش کی جاتی کہ آخر وہ کیا وجہ ہے کہ امریکی حکومت اس کو چھڑوانے کے لئے ہاتھ دھوکر پیچھے پڑی ہوئی ہے، آخر کیا وجہ تھی کہ جب تک وہ رہا نہیں ہوا ہے تب تک امریکیوں کی نیندیں اڑی رہیں۔

لیکن افسوس اس بارے میں کسی نے نہیں سوچا اور چپکے سے پاکستان کی رہی سہی عزت بھی ڈالروں کے عوض ہمارے ضمیر فروشوں نے نیلام کر دی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: لاہورمیں دو پاکستانیوں کے قتل کا امریکی ملزم ریمنڈ ڈیوس

Post by عتیق »

یہ بات تو اس پوسٹ سے پہلے ہی مجھے معلوم ہوگئی تھی پر تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے میں نے پوسٹ نہیں کی
دیت لینے پر افسوس تو نہیں ہے.
لیکن اس بات پر میرا شک یقینی ہے کہ دیت شوق سے نہیں بلکہ ڈرا دہھمکا کر دی گئی.
یہ منافق حکومت دین کے معاملات کو اپنی مفاد میں استعمال کرہے ہیں.
یہ قوم 1965 کی نسل میں سے نہیں ہے جس کے خون میں ایمانی جوش دوڑ رہی ہو جس کے رگ رگ میں اپنی اور اپنے وطن کی محبت ہو جس کے دل دماغ میں اسلام کی فتح کا جھنڈا لہرارہا ہو یہ قوم اپنا دین ایمان اور ساتھ ساتھ ضمیر تک چند ڈالرمیں بیچ آئی ہے.
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: لاہورمیں دو پاکستانیوں کے قتل کا امریکی ملزم ریمنڈ ڈیوس

Post by محمد شعیب »

چاند بابو !
دیت کے لئے ورثاء کی مرضی ضروری ہے.
خیر
آپ کی یہ بات بالکل درست ہے کہ اسکا جرم صرف قتل ہی نہیں بلکہ جاسوسی بھی تھا.
دیت کے ذریعے اس کا قتل کیس تو ختم ہو سکتا ہے لیکن جاسوسی کا جرم ثابت ہونے کے بعد اسے کیسے اس طرح واپس کر دیا گیا.
یہ واقعی ملکی سالمیت کا سودہ ہے.
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: لاہورمیں دو پاکستانیوں کے قتل کا امریکی ملزم ریمنڈ ڈیوس

Post by نورمحمد »

محمد شعیب wrote:چاند بابو !
لیکن جاسوسی کا جرم ثابت ہونے کے بعد اسے کیسے اس طرح واپس کر دیا گیا.
یہ واقعی ملکی سالمیت کا سودہ ہے.

؟؟؟؟
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: لاہورمیں دو پاکستانیوں کے قتل کا امریکی ملزم ریمنڈ ڈیوس

Post by پپو »

نورمحمد wrote:
محمد شعیب wrote:چاند بابو !
لیکن جاسوسی کا جرم ثابت ہونے کے بعد اسے کیسے اس طرح واپس کر دیا گیا.
یہ واقعی ملکی سالمیت کا سودہ ہے.

؟؟؟؟
واہ بھولے بادشاہ اس کے خلاف پرچہ ہی نہیں تھا جاسوسی کا
Post Reply

Return to “منظر پس منظر”