پنجاب میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں گے۔۔ رضا ربانی

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

پنجاب میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں گے۔۔ رضا ربانی

Post by چاند بابو »

پنجاب میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں گے


پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رضاربانی نے کہا ہے کہ پی پی پنجاب میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے گی، یونی فکیشن بلاک کوجو بھی نام دیں آخر کو وہ لوٹے ہی ہیں ، نواز شریف کے دس نکات پیپلزپارٹی کے منشور کا حصہ ہیں،عوام فیصلہ کریں کے10نکات پرکتنے فیصد عمل ہوا ۔ ن لیگ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں پی پی کے وزرا کو فارغ کرنے کے اعلان کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رضاربانی نے کہا کہ افسوس ہوا کہ یہ کہا گیا کہ10نکاتی ایجنڈے پر پیشرفت نہیں ہوئی،نواز شریف کے دس نکات پی پی کے منشور کا حصہ ہیں اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے کر پہلا نکتہ حکومت نے پہلا نکتہ پورا کردیا اوردوماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت نہیں بڑھائیں ،دس نکات پر انا پرستی کا مظاہرہ نہیں کیا،پہلے نکتے پر پارلیمانی کمیٹی بنا ئی گئی ،عوام فیصلہ کریں کے10نکات پرکتنے فیصد عمل ہوا ۔ان کا کہنا تھا کہ 45دن کی مدت میں اتنی بڑی ری اسٹرکچرنگ کرناممکن نہ تھا۔گیس اوربجلی کی لوڈشیڈنگ پر بھی ن لیگ کوآگاہ کیا،ساتواں نکتہ وزراکی تعدادسے متعلق تھا، جس پر عمل کیاجاچکاہے،کابینہ میں کمی اگلے الیکشن سے لاگو ہوناتھی مگرہم نے پہلے کر دی،قرضوں سے متعلق بھی مسلم لیگکا مطالبہ پورا کیا ،بجلی کی تقسیم کار کمپنیز کے بورڈنئے سرے سے تشکیل دیے گئے،پنجاب کے علاوہ تینوں صوبوں کے اخراجات میں کمی کرائی گئی ، قرضے معاف کرانے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے اسٹیٹ بینک کو ہدایت جاری کی گئیں،اگر سیاسی بنیادوں پرقرضے معاف کیے تو اسٹیٹ بینک کارروائی کرے،قیمتوں پر قابو پانے کیلئے مجسٹریسی نظام کی بحالی کوضروری محسوس کیا گیا۔رضاربانی نے کہا کہ مشکل فیصلے کرنے سے گھبراتے نہیں ہیں ،یونی فکیشن بلاک کو جو بھی نام دیں ہیں تو وہ لوٹے ہیں،ہمارے وزرا نے دیانت داری سے کام کیا۔ہمارے اوپر شریف برادران کو نااہل قرار دلوانے کا الزام غلط ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پنجاب میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں گے۔۔ رضا ربانی

Post by افتخار »

شیئر کرنے کا شکریہ
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”