نوازشریف کا پیپلزپارٹی کوپنجاب حکومت سےعلیحدہ کرنے کا اعلان

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

نوازشریف کا پیپلزپارٹی کوپنجاب حکومت سےعلیحدہ کرنے کا اعلان

Post by چاند بابو »

[center]نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پنجاب حکومت سے علیحدہ کرنے کا اعلان[/center]

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے پیپلز پارٹی کے وزراء کو پنجاب کابینہ سے علیحدہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔مشاورتی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس افسوس ناک موڑ سے بچنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی، جس پر ہمیں بہت طعنے سننا پڑے۔ انہوں نے کہاکہ خلوص دل کے ساتھ میثاق جمہوریت پر عمل کی کوشش کی۔ کوشش تھی کہ اسٹیبلشمنٹ اپنی حدود میں رہے اور جمہوریت چلتی رہے ، حکومت اور اپوزیشن مل کر کام کرتے رہے، اسی لئے حکومت سے مذاکرات کے دوران محتاط انداز میں رائے دیتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصدملک کو بھنور سے نکالنا تھا، نہ چاہتے ہوئے بھی حکومت میں شمولیت اختیار کی۔ نوازشریف نے کہا کہ وہ آصف زرداری کی باتوں میں آگئے تھے لیکن انہوں نے وعدے توڑے اور کہا کہ وعدے قرآن و حدیث نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اصرار تھا کہ پہلے جج بحال کئے جائیں پھر مشرف کو نکالا جائے، لیکن انہوں نے مشرف کو نکالا اور خود صدر بن گئے لیکن جج بحال نہیں کئے۔ انہوں نے کہ صدر زرداری مشرف کے تین نومبر کے غیر آئینی اقدامات کو آئینی تحفظ دینا چاہتے تھے، جس پر مجھے شدید دکھ ہوا، اس سے بہتر تو یہ تھا کہ سیاست ہی چھوڑ دی جائے۔ انہوں نے حکومت نے عدلیہ کی بحالی کو کھلے دل سے تسلیم نہیں کیا۔

جنگ نیوز
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: نوازشریف کا پیپلزپارٹی کوپنجاب حکومت سےعلیحدہ کرنے کا اع

Post by افتخار »

شکریہ سر
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: نوازشریف کا پیپلزپارٹی کوپنجاب حکومت سےعلیحدہ کرنے کا اع

Post by چاند بابو »

میرا یا نوازشریف کا؟؟؟؟؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”