کراچی وزیر اعلیٰ ہاؤس کے قریب سی آئی ڈی کے دفتر میں دھماکا

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

کراچی وزیر اعلیٰ ہاؤس کے قریب سی آئی ڈی کے دفتر میں دھماکا

Post by چاند بابو »

[center]کراچی وزیر اعلیٰ ہاؤس کے قریب سی آئی ڈی کے دفتر میں دھماکا ،20افرادجاں بحق[/center]

کراچی میں سی آئی ڈی سینٹر سول لائنز میں شدیدنوعیت کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں20 افراد جاں بحق اور115سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ سی آئی ڈی کی عمارت زمین بوس ہو گئی جس کے ملبے میں بھی کچھ افراد کے دب جانے کا خدشہ ہے،دھماکے کے بعد جائے حادثہ پر دو بڑے گڑھے بھی پڑ گئے۔سیکیورٹی اہلکاروں نے 2مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔دھماکے سے پہلے اور بعد میں شدید فائرنگ بھی کی گئی جبکہ راکٹ لانچر بھی فائر کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ،واقعے کی تحریک طالبان پاکستان نے ذمہ داری قبول کر لی ہے۔سندھ کے وزیر داخلہ ذو الفقار مرزا جائے وقوع پر پہنچے ہیں جہاں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ ''حملہ آوروں نے دھماکے سے پہلے سی آئی ڈی سینٹر سول لائنز کی عمارت میں داخل ہو نے کی کوشش کی ،ناکامی کے بعد بارود سے بھری گاڑی عمارت سے ٹکرادی جس کے نتیجہ میں دھماکا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے کی نوعیت اسلام آباد میرٹ ہو ٹل میں کئے گئے دھماکے سے ملتی جلتی ہے۔دھماکا اتنا شدید تھا کہ دھماکے کی آواز کئی کلو میٹر تک سنی گئی اس حدود مین واقع عمارتیں لرزاٹھیں اور ان کے دروازوں اورکھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، سی آئی ڈی سینٹر کی عمارت کے اوپر کالادھواں چھاگیا ۔دھماکا اتنا شدید تھا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے دفاتر کو نقصان پہنچا اور باہررکھے ہوئے گملے بھی ٹوٹ گئے ۔دھماکے کے بعد ڈاکٹر ضیا الدین روڈ کو بند کر دیا گیا ہے اور عام افراد کو وہاں جانے سے روک دیا ہے اور سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ایمبولینسوں فائربریگیڈ اور امدادی ٹیموں کو جائے واقع پر روانہ کر دیا گیا ہے ۔اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔جناح اسپتال کے ڈائریکٹر سیمی جمالی نے92افراد کو زخمی حالت میں لائے جانے کی تصدیق کی ہے جبکہ دیگر اسپتالوں میں بھی22افراد کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا ۔

[center]Image
Image
Image[/center]

بشکریہ جنگ اور بی بی سی اردو نیوز
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: کراچی وزیر اعلیٰ ہاؤس کے قریب سی آئی ڈی کے دفتر میں دھما

Post by محمد شعیب »

عجیب صورت حال ہے
آئے دن دھماکے
یا اللہ تو اپنا رحم فرما
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: کراچی وزیر اعلیٰ ہاؤس کے قریب سی آئی ڈی کے دفتر میں دھما

Post by بلال احمد »

آمین ثم آمین

مجھے تو اس بات کی سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ ہو کیا رہا ہے پاکستان میں؟؟؟

ایک طرف تو حکمرانوںنے ات مچائی ہوئی ہے اور دوسری طرف خود کش حملہ آوروں نے تیسری طرف بھارت،امریکہ جیسے ممالک اپنی کالی کرتوتیں کرنے میں مصروف عمل ہیں.

میرا ایک دوست کے کہنے کے مطابق جب پاکستان بن گیا تو علماء کرام نے کہا کہ یہ "لاالہ اللہ" کے نام پر حاصل کیا گیا ہے تو اب اس میں نظام بھی ایسا ہی نافظ ہونا چاہیے تو سیاسی لوگ کہتے ہیں کہ مولانا صاحب کیا ہو گیا ہے آپکو وہ تو بس ایک سلوگن تھا. ایسا بھی بھلا ہوتا ہے.

"استفر اللہ" یا اللہ ہمیں راہ ہدائیت نصیب فرما (آمین ثم آمین)
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: کراچی وزیر اعلیٰ ہاؤس کے قریب سی آئی ڈی کے دفتر میں دھما

Post by علی عامر »

یہ کائنات اللہ کی ہے۔اس کا مالک اللہ ہے۔تو جب تک اُس کا نظام نہیں اپنایا جائے گا۔ہمیں یہود و ہنود سے مار پڑتی رہے گی۔

یا اللہ ،تو ہمیں اپنی اور اپنے پیارے حبیب صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نافرمانی سے بچا۔اور ہمیں راہ ہدایت نصیب فرما۔دین اسلام میں استقامت نصیب فرما۔اور ہمیں وہ کام کرنے کی توفیق عطا فرما ۔۔ جس میں‌تیری رضا شامل ہو۔آمین۔
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: کراچی وزیر اعلیٰ ہاؤس کے قریب سی آئی ڈی کے دفتر میں دھما

Post by محمد شعیب »

علی عامر wrote:یہ کائنات اللہ کی ہے۔اس کا مالک اللہ ہے۔تو جب تک اُس کا نظام نہیں اپنایا جائے گا۔ہمیں یہود و ہنود سے مار پڑتی رہے گی۔

یا اللہ ،تو ہمیں اپنی اور اپنے پیارے حبیب صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نافرمانی سے بچا۔اور ہمیں راہ ہدایت نصیب فرما۔دین اسلام میں استقامت نصیب فرما۔اور ہمیں وہ کام کرنے کی توفیق عطا فرما ۔۔ جس میں‌تیری رضا شامل ہو۔آمین۔

آمین ثم آمین
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”