’مذمت کی پرواہ نہیں، قرآن ضرور نذرِ آتش کریں گے‘

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

’مذمت کی پرواہ نہیں، قرآن ضرور نذرِ آتش کریں گے‘

Post by اعجازالحسینی »

[center]اٹھ مسلماں کے وقتِ پیکار ہے [/center]


امریکہ میں چرچ کی جانب سے سنیچر کو قرآن جلانے کے منصوبے کی وسیع پیمانے پر مذمت کی جا رہی ہے جبکہ چرچ نے کہا ہے اسے عالمی مذمت کی پرواہ نہیں اور گیارہ ستمبر کو قران کے نسخےنذرِ آتش کیے جائیں گے۔اس سے قبل افغانستان میں امریکہ کے سب سے بڑے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریئس نے کہا تھا کہ قرآن کے نسخے جلانے کا مطلب افغانستان میں امریکی فوجیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا ہوگا۔امریکہ میں ’ڈو ورلڈ آؤٹ ریچ سینٹر‘ کے پادری ٹیری جونز نے کہا ہے کہ اس برس گیارہ ستمبر کو امریکہ پر ہونے والے حملے کی برسی کے موقع پر وہ ایک ’بون فائر‘ یا الاؤ جلائیں گے جہاں چرچ کے ایک اہلکار کے مطابق ’قرآن کے سینکڑوں نسخے نذرِ آتش کیے جائیں گے‘۔
مسلمان ممالک، امریکی حکومت اور نیٹو نے بھی چرچ کے اس منصوبے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے لیکن ٹیری جونز کا کہنا ہے کہ ’ہمیں اسلام میں ریڈیکل عناصر کو واضح پیغام دینا ہے۔‘یہ نزع ایسے وقت شروع ہوئی ہے جب امریکہ کا اسلام کے ساتھ رشتہ جانچ پڑتال کے عمل سے گزر رہا ہے۔ امریکہ میں گراؤنڈ زیرو پر جہاں گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کو جہازوں سے جڑواں ٹاورز کو نشانہ بنایا گیا تھا، مسجد کی تعمیر کی تجویز پر پہلے ہی کافی زیادہ بحث ہو رہی ہے۔اگرچہ چرچ کے افراد کی تعداد جو قرآن کو جلانا چاہتے ہیں، پچاس کے قریب ہے لیکن دنیا بھر میں ان کا چرچا ہو رہا ہے اور افغانستان اور انڈونیشیا میں اس منصوبے کے خلاف مظاہرے بھی ہوئے ہیں۔جنرل پیٹریئس نے کہا ہے کہ قرآن جلانے سے نہ صرف افغانستان میں (امریکی فوجیوں کے لیے) بلکہ پوری دنیا میں مسائل پیدا ہوں گے۔انھوں نے کہا ’طالبان بھی یہی کچھ کرتے ہیں(جیسا کہ چرچ والے کرنا چاہتے ہیں)۔‘
ادھر ویٹیکن، اوباما انتظامیہ اور نیٹو نے بھی اس منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو وائٹ ہاؤس کے ترجمان رابرٹ گبز نے کہا ’کوئی بھی ایسا کام جو ہماری افواج کے لیے خطرناک ہو جائے، تشویش کا باعث ہے۔‘نیٹو کے سربراہ آندرس راسمسین نے بھی چرچ کے قرآن جلانے کے منصوبے کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایسا کرنا نیٹو اتحاد کی اقدار کی خلاف ورزی ہے۔
ڈاکٹر جونز کا کہنا ہے کہ وہ جنرل پیٹریئس کی تشویش کو سمجھتے ہیں لیکن ’وقت آ گیا ہے کہ امریکہ اپنے کاموں کے لیے معافی مانگنا اور بادشاہوں کے آگے سر جھکانا ختم کرے۔‘افغانستان میں ہزاروں افراد نے اس منصوبے کی مخالفت میں مظاہرے کیے ہیں جبکہ امریکہ ميں افغانستان کے سفارتخانے نے بھی اس منصوبے کی مذمت میں ایک بیان جاری کیا ہے۔
افغانستان میں نیٹو ٹرینگ مشن کے سربراہ لیفٹینٹ جنرل ولیم کالڈویل نے امریکی ٹی وی چینل سی این این کو بتایا ہے ’قرآن مسلمانوں کی مقدس کتاب ہے اور اگر بعض افراد اس کو جلانے کی بات کرتے ہیں تو اسی سے اس پر نہ صرف بحث شروع ہوجاتی ہے بلکہ فکرمندی کا اظہار بھی کیا جاتا ہے‘۔ان کا کہنا تھا ’ہمیں پورا یقین ہے کہ اس سے افغانستان میں کام میں مصروف ہمارے شہریوں کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے‘۔


بی بی سی
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ’مذمت کی پرواہ نہیں، قرآن ضرور نذرِ آتش کریں گے‘

Post by چاند بابو »

پہلی بات تو یہ کہ اس مضمون میں‌ جنرل پیٹریئس نے بکواس کی ہے کہ یہ وہی عمل ہے جو طالبان کرتے تھے۔
یہ بالکل بکواس ہے اور دنیا کے پاس اس بات کے کوئی شواہد نہیں ہیں کہ انہوں نے کسی کی عبادت گاہ یا مقدس کتاب کو کوئی نقصان پہنچایا ہو یا کبھی کسی مذہب کے حامل لوگوں کو اس کی عبادات سے روکا ہو۔
دوسری بات ان گیدڑوں کو اپنے عمل سے پہلے ہی موت نظر آنا شروع ہو چکی ہے اور انشااللہ وہ ایسی قبیح حرکت کا ارتکاب نہیں کریں گے۔
اور اگر کریں گے تو پھر کتے کی موت مریں گے بھی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: ’مذمت کی پرواہ نہیں، قرآن ضرور نذرِ آتش کریں گے‘

Post by اعجازالحسینی »

انشاء اللہ
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ’مذمت کی پرواہ نہیں، قرآن ضرور نذرِ آتش کریں گے‘

Post by شازل »

اس طرح کی گھٹیا حرکتوں کی قیمت عام لوگوں کو چکانی پڑتی ہے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

قرآن شریف کیخلاف امریکی پادری کے ناپاک منصوبے پر پابندی لگا

Post by چاند بابو »

واشنگٹن ( مانیٹرنگ دیسک ) امریکی حکام نے قرآن شریف کیخلاف ایک امریکی پادری کے ناپاک منصوبے پر پابندی لگا دی ہے ۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے سے جاری ہونے والے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ فلوریڈا کی انتظامیہ نے گیارہ ستمبر کے واقعے والے روز قرآن پاک کے نسخوں کی بےحرمتی( نعوز باللہ ) کے ناپاک منصوبے پر پابندی لگا دی ہے۔ تاہم امریکہ میں اس اعلان کی تاحال کوئی اطلاع نہیں نہ ہی اس کی تژہیر کی گئی ہے ، امریکی پادری نے قرآن شریف نذرآتش (نعوزباللہ ) کرنے کا اعلان کر رکھا تھا ۔امریکی انتہا پسند غیر معروف پادری کی جانب سے قرآن شریف کیخلاف ناپاک منصوبے کیخلاف امریکہ سمیت دنیا بھر میں سخت اضطراب ہے اور مسلمانوں کی جانب سے بار بار انتباہ کے باوجود امرکی حکام کی جانب سے پادری کے عمل کو امریکی فوجوں کیلئے خطرناک قراردئے جانے کے سیاسی بیانات کے ماسوا کوئی ایسا اقدام سامننے نہ آنے پرامریکہ پر سخت تنقید کی جارہی تھی جبکہ بیان بازی میں مسلمان دشمن بن کر سامنے آنے والی ناکام صدارتی سارہ پالن بھی شامل ہوگئی تھیاوباما انظامیہ سے پہلے ریاست فلوریڈا کے شہر جنوییسل میں حکام نے سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے تھے ۔جنوییسل کے ڈائریکٹر مواصلات باب ووڈز نے کہا تھا کہ عوام کے تحفظ کی خاطر شہر کی انتظامیہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے، ہم نے صورتحال سے نپٹنے کے لئے ہنگامی پلان بھی تیار کر رکھا ہے تاہم سیکیورٹی خدشات کیوجہ سے انہوں نے حفاظتی منصوبوں کی مزید تفصیل نہیں بتائی تھی ،جنوییسل شہر میں سرعام یا گھروں میں نذر آتش کرنے پر پابندی ہے، ایسا کرنے کے لئے انتطامیہ سے اجازت لینا ضروری ہے۔ ووڈز نے جرمن خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جنوییسل فائر بریگیڈ نے پادری ٹیری جونز کو مصاحف کو نذر آتش کرنے کی اجازت دینے سے انکار کرد یا ہے۔ اگر اس کے باوجود وہ اپنے منصوبے پر عمل کرتا ہے تو یقینا اس کا یہ اقدام شہری حکومت کے وضع کردہ قوانین کی خلاف ورزی شمار کی جائے گی۔مسٹر ووڈز نے بتایا کہ انہوں نے دی ڈو اینڈ دی ورلڈ آوٹ ریچ سینٹر کے بہت سے نمائندوں سے ملاقات کر کے انہیں مسلمانوں کی مقدس کتاب کو نذر آتش کرنے کے منصوبے پر عملدرآمد سے باز رہنے کی تلقین کی ۔شہر کے میئر کریگ لو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنے ہمسایہ مسلمانوں کے خلاف اس ظالمانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیںبقو ل کریگ دی ڈو اینڈ دی ورلڈ آوٹ ریچ سینٹر جیسی انتہا پسند اقلیت نے ہمارے معاشرے کو پریشانی سے دوچار کیا ہے۔۔امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے ایک روز قبلََ قرآن کو نذرآتش کرنے کے منصوبے کو ایک” گستاخانہ اور باعث شرم فعل “ قرار دیا جبکہ اس کے خلاف پاکستان ، بھارت افغانستان،سوڈان اور کم و بیش تمام مسلم ممالک میں مظاہرے کیے گئے اور جرمن چانسلر ایجیلا میرکل بھی سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکی انتظامیہ پر کڑی تنقید اور مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔ تقریباً ایک ہزار انڈونیشی مسلمانوں نے جکارتہ میں امریکی سفارت خانے کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ اگر فلوریڈا کے اس چرچ نے اپنے منصوبے کو عملی شکل دی تو اس کا جواب جہاد کی صورت میں دیا جائےگا۔ اس مظاہرے میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت اور مسیحی رہنماؤں کو اس اشتعال انگیز منصوبے کو رکوانے کی کوشش کرنی چاہیے۔اسی حوالے سے ایرانی وزارت خارجہ نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مغربی ممالک کو آزادی اظہار کے نام پر مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا سلسلہ بند کرنا چاہیے۔ مصر کی جامعہ الازہر سمیت کئی سرکردہ مسلم اداروں اور گروپوں نے بھی قرآن کے نسخے نذر آتش کرنے کے اس متنازعہ منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کیا جبکہ ۔ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے قرآن نذرآتش کرنے کے منصوبے کی مخالفتکرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کریں گی۔جب اُن سے پوچھا گیا کہ کیا وہ قرآن کو جلانے کے اقدام کی حمایت کرتی ہیں تو ان کا جواب تھا”ہر گز نہیں، ہرگز نہیں“۔انجلینا جولی نے کہا کہ کسی کی مذہبی کتاب کو جلانے کی مخالفت کا اظہار کرنے کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔اوباما انتظامیہ کی جانب سے پابندی لگانے سے قبل امریکی جنرل پیتریاس نے بھی چیخ چئیخ کر کہا تھا کہ اس ناپاک منصوبے پر عمل سے امریکی فوجیوں کی زندگی داﺅ پر لگ جائے گی ۔ ایک بیان میں امریکی جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے ایک بار پھر خبردار کیا کہ انتہا پسند قرآن پاک نذر آتش کرنے کی فوٹیج ابو الغریب جیل کی طرح استعمال کر سکتے ہیں۔ افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر نے کابل میں اپنے بیان سے ایک بار پھر خبردار کیا کہ قرآن پاک نذر آتش کرنے کی کوشش پوری دنیا میں امریکی فوجیوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دے گی۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی تصاویر ہمیشہ سائبر سپیس میں زندہ رہ سکتی ہیں۔ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ مخصوص عناصر ان تصاویر کو پوری دنیا میں تشدد کو ہوا دینے، عوامی رائے عامہ کو بھرکانے اور افغانستان میں امریکی مشن کے خلاف استعمال کر سکتے ہیں۔ پا بند ی سے قبل یا فتہ پا کستا ن کے دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان فلوریڈا میں پادری کی جانب سے قرآن پاک جلانے کے اعلان کی مذمت کرتا ہے اور امریکی پادری کا اعلان شرمناک ہے۔ عبدالباسط نے کہا کہ اس واقعے سے بین المذاہب ہم آہنگی کو نقصان پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ اس ایشو پر مشترکہ حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی جامع ہے، نظرثانی کی ضرورت نہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”