پاکستانی وفد کو جہاز سے اتار دیا ، دورہ منسوخ واپسی کا فیصلہ

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

پاکستانی وفد کو جہاز سے اتار دیا ، دورہ منسوخ واپسی کا فیصلہ

Post by چاند بابو »

[center]Image[/center]
پاکستانی فوج کے ایک وفد کا امریکی دورہ اس وقت منسوخ کردیا جب اس وفد کو واشنگٹن کے ڈیلس ائیرپورٹ پر ایک پرواز سے ایک مسافر کی شکایت پر اتار دیا گیا۔

پاکستانی فوج کا نو رکنی وفد ٹامپا میں واقع امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ کے دفتر ایک اجلاس کے لیے جا رہا تھا۔

واشنگٹن میں ہمارے نامہ نگار زبیر احمد نے بتایا کہ یونایٹڈ ایرلائنز کی پرواز کے دوران ایک مسافر نے غیر ملکی افراد کو ایک ساتھ دیکھ کر اور اردو زبان میں ان کی گفتگو سن کر ائیرلائن کے منتظمین سے انھیں پرواز سے اتارنے کا مطالبہ کیا۔

پرواز کو واشنگٹن کے ڈیلس ائیرپورٹ پر اتارا گیا اور وفد کے تمام نو ارکان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ بعد میں امریکی حکام نے بھی ان سے پوچھ گچھ کی۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کی وفد کے رہنما نے حکام کو کاغذات دکھانے کے علاوہ یہ بھی بتایا کے وہ امریکی فوجی حکام سے سرکاری بات چیت کے لیے ٹامپا جا رہے ہیں۔

تاہم اس کے باوجود جب حکام نے دوسری بار وفد سے پوچھ گچھ کی تو وفد کے سربراہ میجر جنرل نے ٹامپا کا سفر منسوخ کر دیا اور احتجاج کے طور پر پاکستان واپس جانے کا فیصلہ کیا۔

ائیرلائن کی انتظامیہ نے اس واقعہ پر معذرت کا اظہار کیا ہے اور بعد میں امریکی وزارت دفاع نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وفد کو اپنا فیصلہ بدلنے کی درخواست کی۔

پاکستانی سفارت خانے کے مطابق وفد کا فیصلہ حتمی ہے اور تمام ارکان واپس پاکستان لوٹ رہے ہیں۔ امریکی وزارت دفاع نے اس واقعہ پر معافی ضرور مانگی ہے لیکن پاکستانی فوجی وفد نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق ایک پاکستانی فوجی وفد جو سینٹ کام کی دعوت پر امریکہ کے دورے پر گیا تھا کو واشنگٹن ائرپورٹ پر ٹرانسپورٹ سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے غیر ضروری سکیورٹی چیکس سے گزارا گیا۔

پاکستانی فوجی وفد کوسکیورٹی چیک سے گزارنے کے بعد جانے کی اجازت دے دی گئی۔ بیان کے مطابق امریکی دفاعی ادارے کے حکام نے اس واقعہ پر پاکستان سےمعذرت کی ہے۔ تاہم واشنگٹن ائرپورٹ پر پاکستانی فوجی وفد کے ساتھ اس طرح کا سلوک کرنے پر پاکستانی فوج نے احتجاجاً یہ دورہ منسوخ کرتے ہوئے اپنے وفد کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: پاکستانی وفد کو جہاز سے اتار دیا ، دورہ منسوخ واپسی کا ف

Post by علی عامر »

پاک فوج کا یہ اقدام قابل ستائش ہے.جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے. کیونکہ عزت نفس سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں‌ہوتی.
:clap:
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پاکستانی وفد کو جہاز سے اتار دیا ، دورہ منسوخ واپسی کا ف

Post by شازل »

اب تو اس قسم کے واقعات معمول بن گئے ہیں.
محض وفد بلانے سے کام نہیں چلنے والا،
جب تک خود ان سے اس قسم کا سلوک نہیں ہوگا یہ سب ہوتا رہے گا.
مگر غلاموں میں اس طرح کی عزت نفس نہیں‌ہوتی.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پاکستانی وفد کو جہاز سے اتار دیا ، دورہ منسوخ واپسی کا ف

Post by چاند بابو »

میں آپ کی بات سے کلی طور پر اتفاق کرتا ہوں۔
دراصل ہم نے آزاد ہوتے ہوئے بھی اپنے آپ کو غلام بنا رکھا ہے اور سب سے خطرناک بات کہ اپنے آپ کو غلام تسلیم بھی کر لیا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: پاکستانی وفد کو جہاز سے اتار دیا ، دورہ منسوخ واپسی کا ف

Post by علی عامر »

درست ہےلیکن معاملہ وہی ہے کہ بلی کے گلے میں‌گھنٹی باندھے گا کون؟
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”