’فحش سائٹس سائبر مجرموں کی شکارگاہ‘

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

’فحش سائٹس سائبر مجرموں کی شکارگاہ‘

Post by شازل »

ایک تحقیق کے مطابق فحش ویب سائٹس پر جانے والے افراد کے سائبر مجرموں کا شکار بننے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

اس تحقیق کے لیے محققین نے خود کچھ فحش ویب سائٹس تخلیق کیں اور پھر ان پر آنے والے افراد کا جائزہ لیا۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ بہت سی فحش ویب سائٹس پر یا تو ’میلیشیئس‘ پروگرام موجود ہوتے ہیں یا پھر وہاں آنے والے افراد کی جیب مختلف طریقوں سے خالی کروائی جاتی ہے۔
فحش ویب سائٹس کی آن لائن مقابلہ بازی نے اسے جدید طریقے استعمال کرنے والے سائبر مجرموں کے لیے بہترین شکار گاہ بنا دیا ہے۔ اس تحقیقی ٹیم کے سربراہ اور کمپیوٹر سکیورٹی کے ماہر ڈاکٹر گلبرٹ وانڈریسک کے مطابق ’انہوں نے ایک ایسا نظام تشکیل دے دیا ہے جسے بڑے پیمانے پر سائبر جرائم کے لیے استعمال کرنا آسان ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق اس عام خیال کو جانچنے کے لیے شروع کی گئی کہ فیش ویب سائٹس پر جانا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق پہلے اس صنعت کے منافع اور اقتصادیات پر تو تحقیق کی جا چکی ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ اس سے جڑے خطرات پر بات کی گئی ہے۔تحقیقاتی اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں بنائی جانے والی تمام ویب سائٹس کا بارہ فیصد فحش ویب سائٹس پر مشتمل ہے جبکہ چوبیس سال سے کم عمر کے ستّر فیصد مرد ان ویب سائٹس پر جاتے ہیں۔ اس تحقیق کے دوران جن پینتیس ہزار فحش ڈومینز کا جائزہ لیا گیا ان میں سے نوّے فیصد سے زائد تک رسائی مفت تھی۔ ان ڈومینز پر موجود دو لاکھ انہتر ہزار ویب سائٹس میں سے تین اعشاریہ دو تین فیصد ویب سائٹس پر نقصان دہ سافٹ ویئر اور وائرس موجود تھے۔
بہت سی دیگر ویب سائٹس پر ایسے طریقے استعمال کیے گئے تھے جن کی مدد سے ویب سائٹ پر آنے والے صارف کو زیادہ سے زیادہ دیر تک آن لائن رکھا جا سکتا تھا۔ ان طریقوں میں جاوا سکرپٹ کیچرز بھی شامل تھے جن کی وجہ سے لوگوں کا اس ویب سائٹ کو بند کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
محققین کے مطابق بیشتر فحش ویب سائٹس چونکہ مفت رسائی دیتی ہیں اس لیے ان کی آمدن اور کامیابی کا دارومدار لوگوں کی ان ویب سائٹس پر آمد پر ہوتا ہے۔ ڈاکٹر وانڈریسک کے مطابق ’یہ انتہائی سخت مقابلہ ہے اور ہر کوئی زیادہ سے زیادہ صارفین کو رجھانے کی کوشش کرتا ہے‘۔انٹرنیٹ پر ٹریفک کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔ مشہور ویب سائٹس ان معلومات کو ان کمپنیوں کو فروخت کرتی ہیں جو گاہک کی تلاش میں ہوتی ہیں جبکہ کبھی اسے سرچ انجنز میں اپنی درجہ بندی کو بڑھانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
ڈاکٹر وانڈریسک کا کہنا ہے کہ یہ معلومات سائبر مجرمان کے لیے شکارگاہ کا کام کرتی ہیں۔ اس خیال کو ثابت کرنے کے لیے محققین نے بالغان کے لیے دو ویب سائٹس تخلیق کیں اور پھر ایک سو ساٹھ ڈالر کے عوض ان ویب سائٹس تک ویب ٹریفک لانے کا انتظام بھی کیا۔ ان ویب سائٹس پر آنے والے انچاس ہزار افراد کے جائزے سے سامنے آیا کہ ان میں سے بیس ہزار افراد ایسا براؤزر یا کمپیوٹر استعمال کر رہے تھے جس کا فائدہ سائبر مجرم اٹھا سکتے ہیں۔
ڈاکٹر وانڈریسک کے مطابق ’اگر کسی سائبر مجرم کو ایک ہی جگہ بیس ہزار افراد تک رسائی مل جائے تو اسے اور کیا چاہیے‘۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک عام صارف کے لیے اس بات کا تعین آسان نہیں ہوتا کہ ایک صحیح فحش سائٹ اور مجرمانہ مقاصد کے لیے بنائی گئی سائٹ میں کیا فرق ہے۔
ان کے مطابق اگر کوئی بھی شخص فحش ویب سائٹس پر جانا چاہتا ہے تو اسے اپنے سکیورٹی سافٹ ویئر کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنا چاہیے اور براؤزنگ پروگرام میں موجود ’سیف براؤزنگ‘ کی آپشن استعمال کرنی چاہیے۔
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: ’فحش سائٹس سائبر مجرموں کی شکارگاہ‘

Post by علی عامر »

معلومات کی فراہمی پر مشکور ہوں۔
مدرس
مدیر
مدیر
Posts: 1120
Joined: Thu Apr 01, 2010 12:42 pm
جنس:: مرد
Location: krachi
Contact:

Re: ’فحش سائٹس سائبر مجرموں کی شکارگاہ‘

Post by مدرس »

مجھے تو کچھ بھی سمجھ نہیں آیا
<a rel="nofollow" href="http:///www.darseislam.com">درس اسلام</a>
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ’فحش سائٹس سائبر مجرموں کی شکارگاہ‘

Post by چاند بابو »

تو پھر اس مضمون کو دوبارہ سہ بارہ پڑھئے خود ہی سمجھ آ جائے گی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ’فحش سائٹس سائبر مجرموں کی شکارگاہ‘

Post by شازل »

مدرس بھائی بڑی آسان اردو استعمال ہوئی ہے
مدرس
مدیر
مدیر
Posts: 1120
Joined: Thu Apr 01, 2010 12:42 pm
جنس:: مرد
Location: krachi
Contact:

Re: ’فحش سائٹس سائبر مجرموں کی شکارگاہ‘

Post by مدرس »

چلو ایک بار پھر کوشش کرتا ہوں
لیکن شازل بھیاآپ میرے ذپ کا جواب نہیں دیا؟
<a rel="nofollow" href="http:///www.darseislam.com">درس اسلام</a>
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ’فحش سائٹس سائبر مجرموں کی شکارگاہ‘

Post by شازل »

اوہ سووووری یار میں‌ آجکل بہت مصروف ہوں
میں آج ہی آپ کو جواب دے دوں گا :o مطلب جواب دوں گا :wink:
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: ’فحش سائٹس سائبر مجرموں کی شکارگاہ‘

Post by انصاری آفاق احمد »

اسلام علیکم
مضمون بہت اچھّا اور ساتھ ہی ساتھ فحش سائیڈ سے متنفّر کرنے اور بچانے والا ہوتا اگر اس مضمون کی آخر لائینوں میں وہاں جانے کا "سیف" طریقہ نہ درج ہوتا پر کیا کیجئے ان کی بھی روزی روٹی ان ہی برائیوں کو پنپانے میں ہی تو ہے.
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ’فحش سائٹس سائبر مجرموں کی شکارگاہ‘

Post by شازل »

درست کہا آپ نے
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: ’فحش سائٹس سائبر مجرموں کی شکارگاہ‘

Post by اعجازالحسینی »

شکریہ شازل بھیا
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: ’فحش سائٹس سائبر مجرموں کی شکارگاہ‘

Post by نورمحمد »

اللہ ہم سب کو اس گندگی سے پاک رکھے - آمین
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ’فحش سائٹس سائبر مجرموں کی شکارگاہ‘

Post by اضواء »

اللهم احفظ الإسلام والمسلمين وعليك بأعداء الدين وانصر عبادك الصالحين
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”