پی ٹی سی ایل کی جانب سے براڈبینڈ بلاک بسٹر آفر

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

Re: پی ٹی سی ایل کی جانب سے براڈبینڈ بلاک بسٹر آفر

Post by محمد اسفند »

بکواس آفر ہے کیوں کہ یہ فائبر پر کام کرتا ہے اگر کاپر پر اس آفر کو حاصل کرو گے تو پہلے والے انٹرنیٹ سے بھی جاتے رہو گے اس کا آسان حل یہ ہے کہ 4 4 ایم بی کے دو کنکیشن لو اور لوڈ بیلسنگ کر لو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پی ٹی سی ایل کی جانب سے براڈبینڈ بلاک بسٹر آفر

Post by محمد شعیب »

یار پی ٹی سی ایل کا 4 ایم بی بھی پرائیویٹ کمپنیز کے 1 ایم بی کے برابر ہوتا ہے.
پتہ نہیں یہ واقعی 8 ایم دیں گے یا کوئی اور فراڈ ہے.
مسلم
کارکن
کارکن
Posts: 108
Joined: Tue May 27, 2014 2:31 am
جنس:: مرد

Re: پی ٹی سی ایل کی جانب سے براڈبینڈ بلاک بسٹر آفر

Post by مسلم »

اصل میں لائن کی حالت پر ہے-اگر لائن اچھی ہے تو 8 ایم بی بھی چل جائے گا-ورنہ 4 ایم بی بھی نہیں چلتا-
اگر کسی دوست کو پی ٹی سی ایل سے کوئی شکایت ہو تو ضرور بتائے-مجھے پرائیویٹ پیغام بھیج دیں-
اس کا مسئلہ حل کروانے کی کوشش کروں گا-
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پی ٹی سی ایل کی جانب سے براڈبینڈ بلاک بسٹر آفر

Post by بلال احمد »

محترم مسلم بھائی.
آفر شیئر کرنے کا شکریہ. پی ٹی سی ایل کی طرف سے ہمیشہ صارف کو راغب کرنے کے لیے نئی نئی پروموشنز آتی رہتی ہیں، اگر تو وہ چل گئی تو جلد ہی اس کی ٹرم اینڈ کنڈیشنز تبدیل کردی جاتی ہیں، اور اگر نہ صارف کے ناک کے نیچے نہ آئے تو کوئی اور پروموشن پر کام شروع ہوجاتا ہے.

بھائی صاحب، جو آپ کے پرانے کسٹمرز ہیں ان سے تو پوچھیں کہ وہ مطمئین ہیں یا "بھرے" بیٹھے ہیں.

اب پی ٹی سی ایل کی 3جی ایوو کی مثال لے لیجئے. پہلے اس کی ڈائون لوڈ کی حد 100 جی بی یا اس سے سے زائد تھی جو کہ کم کر کے 75 جی بی کر دی گئی اور بعد ازاں 50 جی بی. تو جب آپ نے 3جی ایوو شروع کی تھی تب صارف کو متوجہ کرنا مقصود تھا اور پھر پی ٹی سی ایل والوں نے ایک ساتھ 50 فیصد تک کمی کرڈالی کہ اب استعمال کنندہ مجبور ہیں اور ان کی تعداد بھی تسلی بخش ہے.

اسی طرح اور بھی مسائل ہیں. لیکن سننے کون اور حل کی طرف تو آئیے ہی مت |( |(
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: پی ٹی سی ایل کی جانب سے براڈبینڈ بلاک بسٹر آفر

Post by یاسر عمران مرزا »

یہ تو براڈ بینڈ ہے، جو بغیر کسی کیبل اور ٹیلی فون لائن کے چلتا ہے

کیا کوئی بندہ یہ کنفرم کر سکتا ہے؟
مسلم
کارکن
کارکن
Posts: 108
Joined: Tue May 27, 2014 2:31 am
جنس:: مرد

Re: پی ٹی سی ایل کی جانب سے براڈبینڈ بلاک بسٹر آفر

Post by مسلم »

جناب یہ عام ڈی ایس ایل کنکشن ہے-جو ٹیلیفون لائن کے ذریعہ پی ٹی سی ایل والے آفر کر رہے ہیں-
باقی جہاں تک پروموشن اور پیکیجز اور پالیسیز کی بات ہے تو بھائی یہ تو ہر کمپنی کی مارکیٹنگ کا طریقہ کار ہوتا ہے-
میں سروس کے حوالہ سے کہہ رہا ہوں کہ اگر کسی کو ٹیلیفون لائن یا ڈی ایس ایل کی کوئی شکایت ہے یا استعمال کرنے میں دشواری ہے اور پی ٹی سی ایل والے کام کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں تو ایک مرتبہ زحمت دیجئے گا- اگر اللہ نے چاہا تو آپ کو مایوسی نہیں ہوگی-
یہ آفر صرف اردونامہ کے ممبران کے لئے مخصوص ہے :)
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پی ٹی سی ایل کی جانب سے براڈبینڈ بلاک بسٹر آفر

Post by محمد شعیب »

مسلم بھائی
میرے پاس نیٹ بار بار ڈسکنیٹ ہوتا ہے. میں پی ٹی سی ایل کی سروس ہی استعمال کر رہا ہوں.
بہت شکایات کی ہیں کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا.
مسلم
کارکن
کارکن
Posts: 108
Joined: Tue May 27, 2014 2:31 am
جنس:: مرد

Re: پی ٹی سی ایل کی جانب سے براڈبینڈ بلاک بسٹر آفر

Post by مسلم »

شعیب صاحب آپ اپنا نمبر مجھے پرائیویٹ میں بھیج دیں-
Last edited by مسلم on Mon Jun 16, 2014 4:28 am, edited 1 time in total.
مسلم
کارکن
کارکن
Posts: 108
Joined: Tue May 27, 2014 2:31 am
جنس:: مرد

Re: پی ٹی سی ایل کی جانب سے براڈبینڈ بلاک بسٹر آفر

Post by مسلم »

Image
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پی ٹی سی ایل کی جانب سے براڈبینڈ بلاک بسٹر آفر

Post by محمد شعیب »

مسلم بھائی
کیا آپ نے میرے براڈ بینڈ کے لئے کوئی کمپلینٹ کی تھی ؟
آج ہمارے ایکس چینج والے آئے تھے.
مسلم
کارکن
کارکن
Posts: 108
Joined: Tue May 27, 2014 2:31 am
جنس:: مرد

Re: پی ٹی سی ایل کی جانب سے براڈبینڈ بلاک بسٹر آفر

Post by مسلم »

محمد شعیب wrote:مسلم بھائی
کیا آپ نے میرے براڈ بینڈ کے لئے کوئی کمپلینٹ کی تھی ؟
آج ہمارے ایکس چینج والے آئے تھے.
شعیب صاحب آپ نے تو بہت جلدی ہتھیار ڈال دیئے-
امید کرتا ہوں آپ کا مسئلہ حل ہوگیا ہوگا-اور آپ نے مروت میں شکایت ختم نہیں کروائی ہوگی-
AOA

CPEI ..... visited Customer premises and there were internal wiring issue with customer where many joints seen.When direct line is connected on PTCL network without including customer internal wiring than browsing were OK.Subscriber Mr shoaib cell No 0335-000000 is guided and satisfy now.

اگر مسئلہ حل نہیں ہوا تو مجھے بتا دیں تاکہ شکایت کو خارج نہ کروں-ورنہ اس کمپلینٹ کو حل شدہ مارک کردوں-
مسلم
کارکن
کارکن
Posts: 108
Joined: Tue May 27, 2014 2:31 am
جنس:: مرد

Re: پی ٹی سی ایل کی جانب سے براڈبینڈ بلاک بسٹر آفر

Post by مسلم »

محمد شعیب wrote:مسلم بھائی
میرے پاس نیٹ بار بار ڈسکنیٹ ہوتا ہے. میں پی ٹی سی ایل کی سروس ہی استعمال کر رہا ہوں.
بہت شکایات کی ہیں کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا.
شعیب صاحب آپ کے اس پیغام کے بعد شکایت نہ کروانے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا-
شکایت تو ضروری ہوگئی تھی- :)
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پی ٹی سی ایل کی جانب سے براڈبینڈ بلاک بسٹر آفر

Post by محمد شعیب »

ارے مسلم بھائی
آپ نے کیا جادو کیا ؟
ہمارے ایکسچینج والوں کو تو دست لگ گئے. شاید ژوب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ خود چل کر کسی کسٹمر کے گھر گئے. اور مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی.
تفصیل کچھ یوں ہے کہ کل پہلے ژوب ایکسچینج والوں نے کال کی. پھر کوئٹہ سے کال آئی. پھر ژوب ایکسچینج کا بندہ آیا. اور اس نے یہ مسئلہ تشخیص کیا کہ آپ کی تار میں جوائنٹس ہیں. جس کی وجہ سے مسئلہ ہوتا ہے. اس نے جوائنٹس ہٹا کر ڈائیریکٹ کر دیا تو اس وقت نیٹ ٹھیک چل رہا تھا. لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہمارا گھر بہت بڑا ہے. سب گھر میں وائی فائی سگنلز کے لئے ہم نے پی ٹی سی ایل کے راؤٹر کو گھر کے درمیان والے کمرے میں رکھا ہے. اور اس راؤٹر سے دو کیبلز نکاکر ان کیبلز پر ایکسس پوائنٹس لگائے ہیں. اب مسئلہ یہ ہو رہا تھا کہ پی ٹی سی ایل کی تار درمیان والے کمرے تک نہیں پہنچ رہی تھی. اس لئے ہم نے کچھ اور تاریں جوڑ کر وہاں تک تار پہنچائی تھی. ایکسچینج والے نے ہمیں کچھ تار فری میں دیدی اور کہا کہ اسے مین تار کے ساتھ جوڑ کر ڈائیریکٹ راؤٹر تک لے جائیں. راؤٹر تک جو تار جائے اس میں جوائنٹس نہیں ہونے چاہئیں.
میں نے وہ تار ابھی تک نہیں لگائی ہے. وہ تار لگا کر پھر آپ کو رزلٹ بتلاتا ہوں.
ویسے آپ کا بہت بہت شکریہ.
ہمارے ایکسچینج والے بہت نکٹھو ہیں. کسی کے گھر نہیں جاتے. یہ پہلی مرتبہ وہ خود چل کر آئے ہیں.
کیا آپ نے آن لائن کمپلینٹ کی تھی یا آپ پی ٹی سی ایل میں کسی عہدے پر ہیں ؟
مسلم
کارکن
کارکن
Posts: 108
Joined: Tue May 27, 2014 2:31 am
جنس:: مرد

Re: پی ٹی سی ایل کی جانب سے براڈبینڈ بلاک بسٹر آفر

Post by مسلم »

شعیب صاحب-میرے لئے خوشی کی بات ہے کہ آپ کا کام ہوگیا-
کوئی اور ایشو ہو تو ضرور حکم کیجئے گا-
اس کمپلینٹ کو میں اوکے کروا رہا ہوں-میں سمجھ نہیں سکا آپ نے کس طرح وائی فائی کے لئے کنکشن لیا ہے-اس کے لئے تو ٹیلیفون کی تار کی ضرورت ہی نہیں-وہ تو کیٹ فائیو یا کیٹ سکس کی تار سے کنکشن بنتے ہیں نا-
اگر فون سیٹ ایک سے زیادہ جگہ پر رکھے ہیں تو اور بات ہے-
ان شاء اللہ آپ کو دوبارہ مسئلہ نہیں فیس کرنا پڑے گا-باقی اگر کبھی مسئلہ ہوتا ہے تو آپ کو یقینا وہ حضرات نمبر اپنے دے گئے ہونگے-اگر ان سے رابطہ کرکے مسئلہ حل ہوجائے تو انہیں میرے طرف سے کولڈرنک پلا دیجئے گا-ورنہ مجھے حکم کیجئے گا-
بس دعاؤں کی درخواست ہے-
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پی ٹی سی ایل کی جانب سے براڈبینڈ بلاک بسٹر آفر

Post by محمد شعیب »

جزاک اللہ
دراصل پی ٹی سی ایل کی تار اس کمرے تک نہیں پہنچ رہی تھی جہاں پی ٹی سی ایل کا راؤٹر ہے. اس لئے جوائنٹس لگانے پڑے.
اور ایکسچینج والے اپنا نمبر دے گئے ہیں.
آپ نے یہ نہیں بتلایا کہ آپ پی ٹی سی ایل میں کام کرتے ہیں یا آپ نے آن لائن کمپلینٹ کروائی تھی ؟
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: پی ٹی سی ایل کی جانب سے براڈبینڈ بلاک بسٹر آفر

Post by علی خان »

شعیب بھیا.

مسلم بھیا. میرے خیال میں پی ٹی سی ایل میں کام کرتے کیونکہ ایک ، دو جگہ پر اُنہوں نے کمپلینٹ کو خود ہی سے ختم کرنے کی بات کی ہے. کمپلیٹ کو پی ٹی سی ایل کے ایمپلائی ہی انکے آن لائن سافٹوئیر جسکا نام بی این سی سی ہے سے ختم کر سکتے ہیں. کیونکہ انکے ہر ایک ڈیپارٹمنٹ کی الگ الگ آئی ڈیز ہوتی ہیں. جن میں انکی اپنی اپنی رائٹس ہو تی ہیں.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
مسلم
کارکن
کارکن
Posts: 108
Joined: Tue May 27, 2014 2:31 am
جنس:: مرد

Re: پی ٹی سی ایل کی جانب سے براڈبینڈ بلاک بسٹر آفر

Post by مسلم »

جی شعیب صاحب،یہی سمجھیں کہ ایک محسن ہیں پی ٹی سی ایل میں r;o;s;e :) r;o;s;e
اور اشفاق بھائی آپ کی باتوں سے تو یہ محسوس ہوتا ہے کہ آپ پی ٹی سی ایل میں ہیں :)
جو بھی ہو-اردونامہ کے تمام دوستوں کے لئے یہ آفر ہے کہ آپ کو اگر کوئی شکایت ہے تو ضرور مجھے ذاتی پیغام بھیجیں-اس میں 1218 پر کی گئی کمپلینٹ کا نمبر تاریخ کے ساتھ اور اپنا موبائل نمبر بھی ضرور لکھیں-
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پی ٹی سی ایل کی جانب سے براڈبینڈ بلاک بسٹر آفر

Post by محمد شعیب »

شکریہ مسلم بھائی
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: پی ٹی سی ایل کی جانب سے براڈبینڈ بلاک بسٹر آفر

Post by علی خان »

مسلم wrote:جی شعیب صاحب،یہی سمجھیں کہ ایک محسن ہیں پی ٹی سی ایل میں r;o;s;e :) r;o;s;e
اور اشفاق بھائی آپ کی باتوں سے تو یہ محسوس ہوتا ہے کہ آپ پی ٹی سی ایل میں ہیں :)
جو بھی ہو-اردونامہ کے تمام دوستوں کے لئے یہ آفر ہے کہ آپ کو اگر کوئی شکایت ہے تو ضرور مجھے ذاتی پیغام بھیجیں-اس میں 1218 پر کی گئی کمپلینٹ کا نمبر تاریخ کے ساتھ اور اپنا موبائل نمبر بھی ضرور لکھیں-
مسلم بھیا. کچھ وقت پہلے تک میرے پاس پی ٹی سی ایل وائرلیس فون کی فرنچائز تھی. جو پھر میں نے کسی اور کو دے دی. اس لئے بی این سی سی کے متعلق میرے پاس معلومات ہیں. اور اسکے علاوہ بھی میرے پی ٹی سی ایل میں بہت سے دوست موجود ہیں. جو وقت آنے پر میری مدد کر دیتے ہیں.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”