3G, 4G ٹیکنالوجی آ گئی

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

3G, 4G ٹیکنالوجی آ گئی

Post by محمد شعیب »

زونگ نے تھری اور فورجی، موبی لنک، یو فون اور ٹیلی نار نے تھری جی سپیکٹرم خرید لیا: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے تھری جی اور فور جی سپیکٹرم کی نیلامی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور حکومت کو تھری جی کے 4 اور فورجی کے 1 لائسنس کی نیلامی سے مجموعی طور پر ایک ارب 11 کروڑ 20 لاکھ 82 ہزار ڈالر ریونیو حاصل ہوا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق نیلامی میں چار موبائل کمپنیوں زانگ، موبی لنک، یوفون اور ٹیلی نار نے حصہ لیا جن میں سے زونگ ایک تھری جی اور ایک فورجی لائسنس کی نیلامی جیت کر سب سے کامیاب کمپنی رہی۔ موبی لنک نے 10 میگاہرٹز کا تھری جی جبکہ ٹیلی نار اور یوفون موبائل کمپنی نے 5,5 میگاہرٹز تھری جی سپیکٹرم خریدا۔ چاروں کمپنیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 902.82 ملین ڈالرز کی بولیاں موصول ہوئی ہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق نیلامی کے عمل کو مجموعی طور پر آٹھ مرحلوں میں تقسیم کیا گیا تھے اور اس کی بنیادی قیمت 88 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رکھی گئی تھی جس میں نیلامی کے پہلے چار مرحلوں میں 1کروڑ 68 لاکھ 20 ہزار ڈالرز کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور چوتھے مرحلے میں یہ رقم 902.82 ملین ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئی تاہم پانچویں، چھٹے، ساتویں اور آٹھویں مرحلے میں کسی کمپنی نے بولی کی رقم میں اضافہ نہ کیا جس کے باعث بولی کی رقم چوتھے مرحلے کی سطح پر برقرار رہی جس کے بعد نیلامی کا عمل ختم کر کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی اے کے چیئرمین نے کہا کہ فروخت نہ ہونے والا فور جی کا ایک لائسنس بھی جلد ہی نیلام کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت 110 ممالک میں فور جی موبائل سروس موجود ہے اس لئے پاکستان بھی جلد از جلد ان ممالک میں سرفہرست میں شامل ہونا چاہتا ہے۔ نیلامی کے عمل کو شفاف اور رازدرانہ طور پر سر انجام دینے کیلئے نیلامی میں حصہ لینے والی کمپنیوں کو مختلف رنگ کوڈز کے طور پر الاٹ کئے گئے تھے اور نیلامی کا عمل آن لائن رکھا تھا جبکہ نیلامی کے ہر مرحلے کے بعد اس کا نتیجہ پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر جاری کیا جاتا رہا۔ بولی دینے والی کمپنیاں نام کے بجائے مخصوص رنگ کے ذریعے ظاہر ہوتی رہیں جس کے باعث نیلامی میں حصہ لینے والی دیگر پارٹیوں کو یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ بولی کس آپریٹر کی طرف سے لگائی گئی ہے۔نیلامی کا یہ جدید طریقہ حال ہی میں امریکہ، سویڈن، ناروے، ہانگ کانگ اور کینیڈا میں اختیار کیا گیا جس میں ایک سافٹ وئیر کے ذریعے کمپنیاں اپنے صدر دفاترمیں بیٹھ کر نیلامی میں حصہ بنیں۔ نیلامی میں ہر بولی کے درمیان 45منٹ کا وقفہ دیا گیا جبکہ ہر اگلی بولی کا پہلے والی بولی سے کم از کم 3فیصد زیادہ ہونا لازمی قرار دیا گیا تھا تاہم نیلامی کے آخری مرحلے میں اس شرط کا اطلاق نہیں تھا۔
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: 3G, 4G ٹیکنالوجی آ گئی

Post by یاسر عمران مرزا »

مفید معلومات دینے کا شکریہ. امید ہے اب پاکستان میں بھی انٹرنیٹ کی رفتار بہتر ہونے کی امید ہے . انٹرنیٹ کے بے شمار فوائد میں سے ایک یہ بھی ہے کہ سمندر پار پاکستانی اپنے پیاروں سے باآسانی بات کر سکیں گے.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: 3G, 4G ٹیکنالوجی آ گئی

Post by محمد شعیب »

جی بالکل
اس ٹیکنالوجی سے موبائل نیٹ میں بہتری آئے گی ..
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: 3G, 4G ٹیکنالوجی آ گئی

Post by محمد شعیب »

تھری جی ٹیکنالوجی انقلاب کی دستک، روزگار لاکھوں مواقع پیدا، جی ڈی پی میں اربوں روپے کا اضافہ ہوگا
تھری جی ٹیکنالوجی مالیاتی صنعت کا منظرنامہ تبدیل کردیگی، ماہرین
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: 3G, 4G ٹیکنالوجی آ گئی

Post by عبیداللہ عبید »

ویسے اس حوالے سے چند سوالات میرے ذہن میں آرہے ہیں جو تکنیکی بھی ہیں اور مالیاتی بھی .کوئی بھائی ان کا جواب دے سکے تو اچھی بات ہوگی بالخصوص یاسر عمران مرزا بھائی .


1: وطن عزیز میں یہ ٹیکنالوجی کتنے عرصے میں فعال ہوجائے گی ( عام صارف کی رسائی کے حوالے سے )


2: موجودہ ڈی ایس ایل کی طرح ان لمیٹڈ ہوگی یا لمییٹڈ؟؟؟

3: اس کی قیمت اندازا کیا ہوگی ؟؟؟

4: دیگر ممالک جیسے سعودیہ یا امریکا میں اس کے دام کیا ہیں ؟؟
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: 3G, 4G ٹیکنالوجی آ گئی

Post by محمد شعیب »

پاکستان میں صارفین کے لئے یہ سہولت جاری کر دی گئی ہے. زونگ کے کسٹمرز زونگ کی ہیلپ لائن سے رابطہ کریں.
ڈی ایس ایل کی طرح اس کے بھی مختلف پیکجز ہیں. لمیٹڈ اور ان لمیٹڈ دونوں طرح کے.
ہر کمپنی کے ریٹس الگ ہیں.
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: 3G, 4G ٹیکنالوجی آ گئی

Post by افتخار »

معلومات فراہم کرنے کا بہت شکریہ بھیاجی
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

Re: 3G, 4G ٹیکنالوجی آ گئی

Post by محمد اسفند »

محمد شعیب wrote:تھری جی ٹیکنالوجی انقلاب کی دستک، روزگار لاکھوں مواقع پیدا، جی ڈی پی میں اربوں روپے کا اضافہ ہوگا
تھری جی ٹیکنالوجی مالیاتی صنعت کا منظرنامہ تبدیل کردیگی، ماہرین
اس کا سب ست زیادہ فائدہ انٹرنیٹ شیرنگ والوں کو ہو گا جیسے کہ میں c;om;pu;te;r;beat
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: 3G, 4G ٹیکنالوجی آ گئی

Post by یاسر عمران مرزا »

سعودی عرب میں 4G ٹیکنالوجی اتنی مہنگی نہیں ہے. موبائل پر اس کے سستے پیکج بھی دستیاب ہیں جب کہ گھر کے لیے راؤٹر سمیت اس کی اوسط قیمت 100 ریال ماہانہ ہے جو تقریبا 2600 روپے پاکستانی بنتے ہیں.

اس نیٹ کی سپیڈ 100 سے 150 ایم بی پی ایس تک ہے اور اس ک پر 25 ڈیوائسز ، سمارٹ فونز وغیرہ آسانی کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں.

3Gٹیکنالوجی انٹرنیٹ کی قیمت اور بھی کم ہے ، پچھلے دنوں ایک خصوصی آفر پر 17 ماہ کا انٹرنیٹ جس کی رفتار 21mbpsتک تھی 900 ریال میں مل رہا تھا، قریبا 55 روپے ماہانہ پر بہترین تیز انٹرنیٹ
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: 3G, 4G ٹیکنالوجی آ گئی

Post by عبیداللہ عبید »

یاسر عمران مرزا wrote:سعودی عرب میں 4G ٹیکنالوجی اتنی مہنگی نہیں ہے. موبائل پر اس کے سستے پیکج بھی دستیاب ہیں جب کہ گھر کے لیے راؤٹر سمیت اس کی اوسط قیمت 100 ریال ماہانہ ہے جو تقریبا 2600 روپے پاکستانی بنتے ہیں.

اس نیٹ کی سپیڈ 100 سے 150 ایم بی پی ایس تک ہے اور اس ک پر 25 ڈیوائسز ، سمارٹ فونز وغیرہ آسانی کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں.

3Gٹیکنالوجی انٹرنیٹ کی قیمت اور بھی کم ہے ، پچھلے دنوں ایک خصوصی آفر پر 17 ماہ کا انٹرنیٹ جس کی رفتار 21mbpsتک تھی 900 ریال میں مل رہا تھا، قریبا 55 روپے ماہانہ پر بہترین تیز انٹرنیٹ
جزا ک اللہ یاسر بھائی !
فہیم
دوست
Posts: 216
Joined: Tue Aug 11, 2009 10:54 am

Re: 3G, 4G ٹیکنالوجی آ گئی

Post by فہیم »

یاسر عمران مرزا wrote:سعودی عرب میں 4G ٹیکنالوجی اتنی مہنگی نہیں ہے. موبائل پر اس کے سستے پیکج بھی دستیاب ہیں جب کہ گھر کے لیے راؤٹر سمیت اس کی اوسط قیمت 100 ریال ماہانہ ہے جو تقریبا 2600 روپے پاکستانی بنتے ہیں.

اس نیٹ کی سپیڈ 100 سے 150 ایم بی پی ایس تک ہے اور اس ک پر 25 ڈیوائسز ، سمارٹ فونز وغیرہ آسانی کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں.

3Gٹیکنالوجی انٹرنیٹ کی قیمت اور بھی کم ہے ، پچھلے دنوں ایک خصوصی آفر پر 17 ماہ کا انٹرنیٹ جس کی رفتار 21mbpsتک تھی 900 ریال میں مل رہا تھا، قریبا 55 روپے ماہانہ پر بہترین تیز انٹرنیٹ
؟؟؟
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: 3G, 4G ٹیکنالوجی آ گئی

Post by یاسر عمران مرزا »

900 ریال ایک دفعہ ادائیگی، او ریہ پیکج 17ماہ تک چلتا رہے گا.
اگر ماہانہ قیمت نکالی جائے تو وہ 55 کے قریب ہی بنتی ہے.
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: 3G, 4G ٹیکنالوجی آ گئی

Post by یاسر عمران مرزا »

عبیداللہ عبید wrote:ویسے اس حوالے سے چند سوالات میرے ذہن میں آرہے ہیں جو تکنیکی بھی ہیں اور مالیاتی بھی .کوئی بھائی ان کا جواب دے سکے تو اچھی بات ہوگی بالخصوص یاسر عمران مرزا بھائی .
1: وطن عزیز میں یہ ٹیکنالوجی کتنے عرصے میں فعال ہوجائے گی ( عام صارف کی رسائی کے حوالے سے )
2: موجودہ ڈی ایس ایل کی طرح ان لمیٹڈ ہوگی یا لمییٹڈ؟؟؟
3: اس کی قیمت اندازا کیا ہوگی ؟؟؟
1. اس کا 100 فیصد درست جواب تو نہیں دے سکتا، تاہم انتظار کیجیے شاید مہینہ دو مہینہ تک چل ہی جائے
2. اس میں دونوں طرز کے پیکج دے جاتے ہیں. لمیٹیڈ پیکج جیسے 1 جی بی، 5 جی بی ، 15 جی بی وغیرہ اور اس کی ایک مدت ہوتی ہے جس میں آپکو اپنا پیکج ختم کرنا ہوتا ہے، نہ کریں تو غیر استعمال شدہ پیکج حذف ہو جائے گا. ان لمیٹڈ پیکج بھی دے جا سکتے ہیں جیسے آپ 2000 روپے دے کر مہینے بھر کے لیے ڈی ایس ایل خریدتے ہیں. اسی طرح تھری جی اور فور جی رواؤٹر دستیاب ہوں گے، جن کی مدد سے صارف بغیر ٹیلی فون لائن کے تیز ترین انٹرنیٹ استعمال کر سکے گا. اور یہ ڈیوائسز پورٹیبل بھی ہوں گی، یعنی جہاں چاہے لے جائیں اور انٹرنیٹ استعما ل کریں
3. اس کی قیمت موجودہ استعمال ہونے والے نیٹ سے کچھ زیادہ ہی ہو گی، ظاہر ہے اس کی رفتار زیادہ ہے اور کمپنیوں نے اس کے عوض گورنمنٹ کو بڑی ادائیگی کی ہے جو انہوں نے واپس نکالنی تو ہے ہی، منافع کی صورت میں.
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: 3G, 4G ٹیکنالوجی آ گئی

Post by اضواء »

بہترین معلومات کی فراہمی پر آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: 3G, 4G ٹیکنالوجی آ گئی

Post by چاند بابو »

یوفون نے ٹرائل بیسز پر لاہور میں تھری جی انٹرنیٹ اپنے صارفین کے لئے مفت فراہم کر دیا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: 3G, 4G ٹیکنالوجی آ گئی

Post by یاسر عمران مرزا »

اور کچھ لوگ دعوی کر رہے ہیں کہ پیکج کی قیمت 3000 روپے ماہانہ ہو گی اور یہ لمیٹیڈ انٹرنیٹ ہو گا 3 جی بی تک
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: 3G, 4G ٹیکنالوجی آ گئی

Post by چاند بابو »

یوفون کی طرف سے حتمی طور پر تو تھری جی پیکیجز کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں، لیکن چند مشہور بلاگز اور فورمز وغیرہ پر یوفون کے اندرونی ذرائع نے ان پیکیجز کے بارے میں دیگر لوگوں کو آگاہ کیا ہے۔
پروپاکستانی سے آنے والی اطلاعات کے مطابق ابھی تک یو فون کے تین مختلف اقسام کے پیکیجز بنائے گئے ہیں، جن میں سے ایک یا سبھی یوفون انتظامیہ کی طرف سے منظور کئے جا سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ یہ پیکیجز سپیڈ کے لحاظ سے بھی مختلف ہیں۔ کم سپیڈ والے پیکیجز سستے ہیں، اور زیادہ سپیڈ والے مہنگے! حتمی طور پر انکے بارے میں تبھی معلوم ہو سکے گا جب یوفون تھری جی کے پیکیجز فروخت کیلئے پیش کرے گا۔ فلحال آپ ان پیکیجز کو دیکھ سکتے ہیں اور اندازہ لگا سکتے ہیں کہ تھری جی آپ کی جیب پر کتنا بھاری پڑے گا!۔

ورژن نمبر 1
اس پیکج میں U High Spped ان صارفین کیلئے ہے جو 256KBPSکی سپیڈ لینا چاہتے ہیں، U Super Sonic ان صارفین کیلئے ہے جو 512 KBPS تک سپیڈ حاصل کرنا چاہتے ہیں، اسی طرح آخر میں U HyperSonic ان صارفین کیلئے ہے جو 1 MBPS کی سپیڈ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

۰ U High Speed 256 KBPS
۰ ایک دن کیلئے 40 MB کی قیمت 10 روپے
۰ آدھے دن کیلئے 50 MB کی قیمت 5 روپے
۰ ایک ہفتے کیلئے 250 MB کی قیمت 50 روپے
۰ ایک ماہ کیلئے 1 GB کی قیمت 200 روپے
۰ ایک ماہ کیلئے 3 GB کی قیمت 500 روپے

۰ U Super Sonic 512 KBPS
۰ ایک ہفتے کیلئے 250 MB کی قیمت 75 روپے
۰ ایک ماہ کیلئے 1 GB کی قیمت 400 روپے
۰ ایک ماہ کیلئے 1.5 GB کی قیمت 750 روپے

۰ U HyperSonic 1 MBPS
۰ ایک ہفتے کیلئے 250 MB کی قیمت 100 روپے
۰ ایک ماہ کیلئے 1 GB کی قیمت 500 روپے
۰ ایک ماہ کیلئے 1.5 GB کی قیمت 700 روپے
۰ ایک ماہ کیلئے 3 GB کی قیمت 1200 روپے

ورژن نمبر 2
اس پیکج میں U High Spped ان صارفین کیلئے ہے جو 64KBPSکی سپیڈ لینا چاہتے ہیں، U Super Sonic ان صارفین کیلئے ہے جو 128 KBPS تک سپیڈ حاصل کرنا چاہتے ہیں، اسی طرح آخر میں U HyperSonic ان صارفین کیلئے ہے جو 512 KBPS کی سپیڈ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

۰ U High Speed 64 KBPS
۰ ایک دن کیلئے 40 MB کی قیمت 10 روپے
۰ آدھے دن کیلئے 50 MB کی قیمت 3 روپے
۰ ایک ہفتے کیلئے 250 MB کی قیمت 25 روپے
۰ ایک ماہ کیلئے 1 GB کی قیمت 100 روپے
۰ ایک ماہ کیلئے 1.5 GB کی قیمت 150 روپے
۰ ایک ماہ کیلئے 3 GB کی قیمت 300 روپے

۰ U SuperSonic 128 KBPS
۰ ایک ہفتے کیلئے 250 MB کی قیمت 50 روپے
۰ ایک ماہ کیلئے 1 GB کی قیمت 150 روپے
۰ ایک ماہ کیلئے 1.5 GB کی قیمت 200 روپے
۰ ایک ماہ کیلئے 3 GB کی قیمت 350 روپے

۰ U HyperSonic 512 KBPS
۰ ایک ہفتے کیلئے 250 MB کی قیمت 70 روپے
۰ ایک ماہ کیلئے 1 GB کی قیمت 200 روپے
۰ ایک ماہ کیلئے 1.5 GB کی قیمت 300 روپے
۰ ایک ماہ کیلئے 3 GB کی قیمت 500 روپے

ورژن نمبر 3
اس پیکج میں U High Spped ان صارفین کیلئے ہے جو 512KBPSکی سپیڈ لینا چاہتے ہیں، U Super Sonic ان صارفین کیلئے ہے جو 1Mbps تک سپیڈ حاصل کرنا چاہتے ہیں، اسی طرح آخر میں U HyperSonic ان صارفین کیلئے ہے جو 2 MBPS کی سپیڈ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

۰ U High Speed 512 KBPS
۰ ایک دن کیلئے 40 MB کی قیمت 100 روپے
۰ آدھے دن کیلئے 50 MB کی قیمت 120 روپے
۰ ایک ہفتے کیلئے 250 MB کی قیمت 250 روپے
۰ ایک ماہ کیلئے 1 GB کی قیمت 500 روپے
۰ ایک ماہ کیلئے 1.5 GB کی قیمت 700 روپے
۰ ایک ماہ کیلئے 3 GB کی قیمت 1000 روپے

۰ U SuperSonic 1 MBPS
۰ ایک ہفتے کیلئے 250 MB کی قیمت 350 روپے
۰ ایک ماہ کیلئے 1 GB کی قیمت 700 روپے
۰ ایک ماہ کیلئے 1.5 GB کی قیمت 1000 روپے
۰ ایک ماہ کیلئے 3 GB کی قیمت 1750 روپے

۰ U HyperSonic MBPS
۰ ایک ہفتے کیلئے 250 MB کی قیمت 500 روپے
۰ ایک ماہ کیلئے 1 GB کی قیمت 750 روپے
۰ ایک ماہ کیلئے 1.5 GB کی قیمت 1500 روپے
۰ ایک ماہ کیلئے 3 GB کی قیمت 3000 روپے
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: 3G, 4G ٹیکنالوجی آ گئی

Post by محمد شعیب »

بہت خوب
معلومات شئر کرنے کا شکریہ
ڈاؤن لوڈ لمٹ بہت کم ہے.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: 3G, 4G ٹیکنالوجی آ گئی

Post by محمد شعیب »

یوفون اور ٹیلی نار کے صارفین مزے میں
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تھری جی ٹیکنالوجی کی آمد آمد ہے اور لائسنس کی نیلامی کے بعد عوام اب اس انتظار میں ہیں کہ وہ کب یہ سروس استعمال کر سکیں گے۔ نیلامی میں تھری جی لائسنس حاصل کرنے والی دو کمپنیوں یوفون اور ٹیلی نار نے تجرباتی بنیادوں پر صارفین کو تھری جی سروس مہیا کر دی ہے اور دونوں کمپنیوں کے صارفین سروس کے باقاعدہ آغاز سے پہلے ہی سروس کا لطف اٹھا رہے ہیں۔ ملک کے مختلف شہروں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اب تک ٹیلی نار اور یوفون کے متعدد صارفین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ تھری جی سروس استعمال کر رہے ہیں تاہم ابھی یہ سروس تجرباتی بنیادوں پر فراہم کی جا رہی ہے اور اس کا باقاعدہ آغاز بھی جلد ہی کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب موبی لنک اور زونگ کمپنی بھی صارفین کو جلد از جلد سروس فراہم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور تشہیری مہم کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے جو بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ زونگ کمپنی اپنے اشتہارات میں جہاں اپنے صارفین کو بہت جلد تھری جی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا عندیہ دے رہی ہے وہیں وہ پاکستان کا سب سے پہلا فورجی نیٹ ورک ہونے کا اعزاز بھی بخوبی استعمال کر رہی ہے۔ امید کی جا رہی ہے اگلے چند دنوں میں تھری جی اور فورجی سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا اور پاکستان کے عوام کا موبائل فونز پر تیز ترین انٹرنیٹ استعمال کرنے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہو جائے گا۔
[link]http://www.dailypakistan.com.pk/daily-b ... 2014/97321[/link]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: 3G, 4G ٹیکنالوجی آ گئی

Post by چاند بابو »

لیکن کیا کیا جائے ہمارے تو سمارٹ فون میں تھری جی کی سپورٹ ہی موجود نہیں ہے؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”