آج پاکستان کی تاریخ میں ایک اور سنہرے دور کاآغاز

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

آج پاکستان کی تاریخ میں ایک اور سنہرے دور کاآغاز

Post by میاں محمد اشفاق »

Image
لیں جی آج پاکستان میں ترقی کو ایک دم پہلے سے چوتھا گئیر لگنے والا ہے آج پاکستان میں تھری جی اور فور جی کی نیلامی کی جائے گی نیلامی میں موبی لنک ، ٹیلی نار ، زونگ اور یو فون نیلامی حصہ لیں گی۔ پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کی نظریں اب پاکستان کی آنے والی ٹیکنالوجی پر ہے یہ سچ ہے کہ پاکستان سے پہلے زیادہ تر ممالک 3G اور 4G سے مستفید ہو رہے ہی ،مگر دنیا کو بلخصوص ہمارے ہمسایہ ممالک کو کو اس سے بہت تکلیف ہو گی انڈٰیا اور بنگلہ دیش حکومتیں تو پہلے ہی پاکستان حکومت پر کئی بار سائبر اٹیک کے الزامات لگا چکی ہیں پاکستان میں یہ سہولت آنے کے بعد ان کا موقف کیا ہو گا یقیناء اچھا نہیں ہو گاپاکستان میں فورجی کے مقابلے میں تھری جی کی ڈیمانڈ زیادہ ہے، فور جی ڈیوائسز کی قیمت تاحال زائد ہے جو آئندہ چند سال میں جاکر کم ہوگی، اس تناظر میں نیلامی میں حصہ لینے والی کمپنیوں کی دلچسپی بھی فور جی کے مقابلے میں تھری جی ٹیکنالوجی میں زیادہ ہوگی مگر اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کی عوام ان سہولیات سے کیا فائدہ اٹھاتی ہے کیا وہ ترقی کے راہ پر گامزان ہو گی یا پھر بس ٹائم پاس ہی کرے گی۔۔۔۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: آج پاکستان کی تاریخ میں ایک اور سنہرے دور کاآغاز

Post by علی خان »

انڈٰیا اور بنگلہ دیش حکومتیں تو پہلے ہی پاکستان حکومت پر کئی بار سائبر اٹیک کے الزامات لگا چکی ہیں
تو میاں صاحب کیا یہ ممالک جھوٹ بول رہی ہیں. آپ ہی بتاوں n;a;n;a
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: آج پاکستان کی تاریخ میں ایک اور سنہرے دور کاآغاز

Post by میاں محمد اشفاق »

جی اشفاق بھائی یہ جھوٹ بول رہے ہیں
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: آج پاکستان کی تاریخ میں ایک اور سنہرے دور کاآغاز

Post by چاند بابو »

میاں محمد اشفاق wrote:جی اشفاق بھائی یہ جھوٹ بول رہے ہیں
جھوٹ تو آپ بول رہے ہیں اور وہ بھی سفید جھوٹ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: آج پاکستان کی تاریخ میں ایک اور سنہرے دور کاآغاز

Post by میاں محمد اشفاق »

وہ کیسے ؟ میں کب جھوٹ بول رہا ہوں بتایئے زرا
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: آج پاکستان کی تاریخ میں ایک اور سنہرے دور کاآغاز

Post by میاں محمد اشفاق »

3G اور 4G کی بولی کے آٹھویں اور آخری مرحلے میں کچھ اسطرح سے اختتام پزیر ہوئی
Image
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

Re: آج پاکستان کی تاریخ میں ایک اور سنہرے دور کاآغاز

Post by محمد اسفند »

میاں محمد اشفاق wrote:3G اور 4G کی بولی کے آٹھویں اور آخری مرحلے میں کچھ اسطرح سے اختتام پزیر ہوئی
Image
پہلے میں پوسٹ کیتا میاں جی
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: آج پاکستان کی تاریخ میں ایک اور سنہرے دور کاآغاز

Post by میاں محمد اشفاق »

۔ پی ٹی اے نے تھری جی سپیکٹرم کی نیلامی کے آٹھویں مرحلے کے نتائج کا باضابطہ طور پر اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تھری جی سپیکٹرم کیلئے 90 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی بولیاں موصول ہوئی ہیں۔ چیئرمین پی ٹی اے کے مطابق زونگ نے تھری جی کے 10 میگاہرٹز سپیکٹرم کی نیلامی جیتنے کے ساتھ ساتھ فورجی سپیکٹرم بھی خرید لیا ہے جبکہ ایک فورجی سپیکٹرم کی نیلامی نہیں ہو سکی۔ ذرائع کے موبی لنک نے 21میگاہرٹز سپیکٹرم کی بولی جیتی جبکہ زونگ نے 18 اور 10 میگا ہرٹز تھری جی اور فورجی سپیکٹرم کی بولی جیتی جبکہ ٹیلی نار اور یوفون موبائل کمپنی نے 5,5 میگاہرٹز تھری جی سپیکٹرم خریدا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق نیلامی کے عمل کو مجموعی طور پر آٹھ مرحلوں میں تقسیم کیا گیا تھے اور اس کی بنیادی قیمت 88 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رکھی گئی تھی جس میں نیلامی کے پہلے چار مرحلوں میں بتدریج اضافہ ہوا اور چوتھے مرحلے میں یہ رقم 902.82 ملین ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئی تاہم پانچویں، چھٹے اور ساتویں مرحلے میں کسی کمپنی نے بولی کی رقم میں اضافہ نہ کیا جس کے باعث بولی کی رقم چوتھے مرحلے کی سطح پر برقرار رہی۔ نیلامی کے آٹھویں اور آخری مرحلے میں بولی کی رقم میں اضافے کی توقع کی جا رہی تھی جو غلط ثابت ہوئی اور آٹھواں مرحلہ بھی بولی کی رقم میں بغیر اضافے کے اختتام پذیر ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق تھری جی لائسنس کے لئے چاروں کمپنیوں کی جانب سے 902.82 ملین ڈالرز کی بولیاں موصول ہوئی ہیں جبکہ حتمی نتائج کا اعلان چیئرمین پی ٹی اے اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کچھ دیر میں کریں گے۔ قبل ازیں پی ٹی اے کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ تھری جی اور فورجی کی نیلامی کا عمل آج ہی مکمل کیا جائے گا ، اب صرف آٹھویں راﺅنڈ کے نتائج کا انتظار ہے جس کے بعد نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔ پی ٹی اے کے ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر 2100 میگا ہرٹز سپیکٹرم کی نیلامی کا سلسلہ جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ساڑھے اٹھاسی کروڑ ڈالر کی پیشکشیں موصول ہوئیں اور چاروں کمپنیوں نے بنیادی قیمت سے زیادہ بولی نہیں لگائی جبکہ اگلے مراحل میں بولی کی رقم میں بتدریج اضافہ ہوا جس کے بعد بولی تیسرے مرحلے اور پھر چوتھے مرحلے میں داخل ہوئی اور یہ سلسلہ بدستور جاری رہا۔ پانچویں مرحلے میں بولی 902.82 ملین ڈالرز پر ٹھہری جس کے بعد چھٹے، ساتویں اور آٹھویں مرحلے میں کسی کمپنی نے بولی کی رقم میں اضافہ نہیں کیا۔ نیلامی کے عمل کو شفاف اور رازدرانہ طور پر انجام دینے کیلئے نیلامی میں حصہ لینے والی 4 کمپنیوں کو مختلف رنگوں کوڈز کے طور پر الاٹ کئے گئے تھے اور نیلامی کا عمل آن لائن رکھا گیا جس کیلئے خصوصی ساف وئیر استعمال کیا گیا۔ نیلامی کا یہ جدید طریقہ حال ہی میں امریکہ، سویڈن، ناروے، ہانگ کانگ اور کینیڈا میں اختیار کیا گیا جس میں پیشکش کرنے والی کمپنیوں کیلئے رازداری کے ساتھ ساتھ دانشمندانہ فیصلے کرنے کی گنجائش بھی موجود ہے اور کمپنیاں اپنے صدر دفاترمیں بیٹھ کر نیلامی میں حصہ لیا۔ نیلامی میں حصہ لینے والی کمپنیوں کو مخصوص کلر کوڈ جاری کئے گئے اور بولی دینے والی کمپنیاں نام کے بجائے مخصوص رنگ کے ذریعے ظاہر ہوتی رہیں جس کے باعث نیلامی میں حصہ لینے والی دیگر پارٹیوں کو یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ بولی کس آپریٹر کی طرف سے لگائی گئی ہے۔ ہر بولی کے درمیان 45منٹ کا وقفہ دیا گیا جبکہ ہر اگلی بولی کا پہلے والی بولی سے کم از کم 3فیصد زیادہ ہونا لازمی قرار دیا گیا تھا تاہم نیلامی کے آخری مرحلے میں اس شرط کا اطلاق نہیں تھا۔ پی ٹی اے کے مطابق فور جی لائسنس کی بولی میں حصہ لینے کیلئے تھری جی لائسنس لینا ضروری ہے اور اس شرط کے تحت زونگ موبائل کمپنی نے فورجی سپیکٹرم کی نیلامی کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ کامیاب بڈرز کو 50 فیصد ادائیگی 30 دن اور بقایا ادائیگی پانچ سال میں مساوی قسطوں میں کرنا ہوگی۔ تھری اور فور جی لائسنس 15 سال کی مدت کے لیے جاری کیے جائیں گے۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: آج پاکستان کی تاریخ میں ایک اور سنہرے دور کاآغاز

Post by یاسر عمران مرزا »

اس کا مطلب ساری کمپنیوں نے تھوڑا تھوڑا تھری جی نیٹ ورک خرید لیا ہے ؟
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”