اردونامہ کے بچاؤ کی تحریک :: اردونامہ کی ایک زبردست آفر

کچھ اعلانات کچھ پیغامات آپ کے نام
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

اردونامہ کے بچاؤ کی تحریک :: اردونامہ کی ایک زبردست آفر

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

دوستو چونکہ اردونامہ اپنے مطلوبہ حدف کو حاصل کر چکا ہے اور اب رقوم کی منتقلی کا عمل جاری ہے اس لئے ضروری ہے کہ جن احباب کی رقوم منتقل ہو جائیں ان کے نام یہاں الگ سے لکھ دیئے جائیں تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آئے۔

یہاں ان احباب کے نام لکھے جائیں گے جن کی رقوم اردونامہ کے اکاونٹ میں منتقل ہو چکی ہیں۔




1- محترم افتخار صاحب
2- محترم ایس ایچ نقوی صاحب
3- محترم اعجاز الحسینی صاحب
4- محترم ڈفر صاحب (اصلی نام معلوم نہیں)
5- محترمہ انیقہ ناز صاحبہ
6- محترم خرم شہزاد خرم صاحب
7- محترم مدرس صاحب
8- محترم شازل سمیر صاحب
9- محترم منیب الرحمٰن صاحب
10- محترم حافظ ذیشان صاحب
11- محترم عبداللہ صاحب
12- ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

اردونامہ کے بچاؤ کی تحریک :: اردونامہ کی ایک زبردست آفر

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

محترم اراکینِ اردونامہ آج میں آپ سب کو وہ بری خبر سنانے جا رہا ہوں جس کی وجہ سے پچھلے دو تین دنوں سے میں بے حد پریشان ہوں۔ یہ درست ہے کہ اس پریشانی کا بے حد آسان حل موجود ہے لیکن چونکہ یہ حل میرے لئے ممکن نہیں ہے اسی لئے میں پریشانی کا شکار ہوں۔

جیسا کہ آپ تمام دوستوں کو معلوم ہے کہ اردونامہ 2006 سے انٹرنیٹ پر اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے کوشاں ہے، پہلے اردونامہ کو ایک فری ہوسٹنگ حاصل کر کے اس پر چلایا گیا، پھر جیسے جیسے اردونامہ پر مواد کا ذخیرہ بڑھنے لگا ویسے ویسے ہی اس کی ضروریات بھی بڑھنے لگیں، پہلے فری ہوسٹنگ میں کبھی کبھی کوئی مسئلہ آنے لگا پھر یہ مسائل ہر روز گھمبیر صورتحال اختیار کرتے چلے گئے، بلاناغہ کوئی نہ کوئی مسئلہ موجود ہوتا جس کی وجہ سے اردونامہ کی انتظامیہ کو بہت پریشانی اٹھانا پڑتی۔
پھر ایک دن ایسا ہوا کہ فری ہوسٹنگ نے الٹی میٹم دے دیا کہ چونکہ آپ فری ہوسٹنگ کی مقررہ حد سے زیادہ بینڈ ویڈتھ استعمال کر رہے ہیں اس لئے یا تو ہوسٹنگ خریدیں ورنہ آپ کا اکاونٹ بند کر دیا جائے گا۔
پھر اردونامہ کے لئے ہوسٹنگ ڈھونڈنی شروع کی گئی، چونکہ اس وقت اردونامہ کے باقاعدہ اراکین کی تعداد بہت کم تھی اس لئے اردونامہ کے لئے ایک مہنگی ہوسٹنگ خریدنا ممکن نا تھا۔
بہت کاوشیں کیں بہت ساری سستی ہوسٹنگز کو دیکھا گیا لیکن کوئی بھی ایسی نا تھی جو اراکینِ اردونامہ کو ایک اچھا ماحول فراہم کرنے میں کامیاب ہوتی، کسی کی بینڈ وتھ کم تھی تو کوئی ڈیٹابیس میں کنجوسی کرتی تھی الغرض کوئی ہوسٹنگ بھی ایسی نہ تھی جو دس سے بارہ ہزار روپے سے کم میں حاصل کی جا سکتی تھی۔
پھر اچانک اللہ تعالٰی نے مہربانی کی اور میرا ایک دوست جو امریکہ میں رہائش پذیر ہے اس نے اردونامہ کے لئے اپنی ہوسٹنگ پیش کر دی جو اس نے اپنی بزنس ویب سائیٹ کے لئے حاصل کر رکھی تھی۔

اردونامہ کو بیٹھے بٹھائے ایک بہت ہی شاندار ہوسٹنگ مل گئی جس میں نہ صرف لامحدود ویب سپیس موجود تھی بلکہ لامحدود بینڈ وتھ کی حامل بھی تھی۔اللہ تعالٰی کا شکر ادا کیا اور اردونامہ کو اس نئی ہوسٹنگ پر منتقل کر دیا گیا ساتھ ہی ساتھ اس کے لئے ایک عدد پیارا سا ڈومین نیم urdunama.org بھی حاصل کر لیا گیا جو میں نے اپنی طرف سے خریدا یہ سارا عمل 25 فروری 2009 کو مکمل کیا جب سے اب تک اردونامہ بہت خوش اصلوبی سے اپنا سفر طے کرتا رہا اور اپنے حقیقی مقصد میں کافی حد تک کامیاب رہا ۔

اب مارچ 2010 کے اواخر میں میرے دوست کا فون موصول ہوا جس میں اس نے معذرت ظاہر کی ہے کہ چونکہ جس مقصد کے لئے اس نے یہ بزنس ویب سائیٹ بنائی تھی وہ کامیاب ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے اس لئے وہ یہ ہوسٹنگ بند کر رہا ہے اور اب اردونامہ کی مرضی ہے چاہے تو وہ اپنی ہوسٹنگ خرید لیں چاہے یہی ہوسٹنگ اپنے نام منتقل کروا لیں یا اردونامہ کو بھی اس کی بزنس ویب سائیٹ کی طرح ہمیشہ کے لئے بند کردیں۔
کچھ بھی ہو یہ بات طے ہے کہ اردونامہ اب مزید فری ہوسٹنگ پر چل نہیں پائے گی۔

اب آتے ہیں اصل مدعا کی طرف اب وقت آ گیا ہے کہ اردونامہ کے لئے ذاتی ہوسٹنگ خریدی جائے یا اسے ایک دیوانے کا خواب سمجھ کر ہمیشہ کے لئے بند کر دیا جائے۔

میرے ساتھ ساتھ باقی تمام اراکینِ اردونامہ نے اردونامہ کو اس نہج تک لے جانے کے لئے بہت انتھک محنت کی ہے اور انہیں محنتوں، محبتوں کا نتیجہ ہے کہ آج اردونامہ انٹرنیٹ کے افق ایک روشن ستارے کی ماند چمک اٹھا ہے۔ کم ازکم میرے لئے تو یہ ہرگز قابلِ قبول نہیں ہے کہ میں اردونامہ کو ایسے ہی اتنی آسانی سے مر جانے دوں اور میں امید کرتا ہوں کہ اردونامہ کا ہر قاری اور اردونامہ کی انتظامیہ کا ہر رکن یہی سوچ رکھتا ہے، اب صورتحال یہ ہے کہ اردونامہ کا کوئی بھی رکن شاید اس قابل نہیں ہے کہ اردونامہ کے لئے ہوسٹنگ خرید کر وقف کر سکے، نہ صرف وقف کر سکے بلکہ اسے مستقل بنیادوں پر چلا بھی سکے کہ یہاں جو اراکین ہیں وہ سب ہی محنت مزدوری کے بیشے سے منسلک ہیں اور اپنے روز مرہ اخراجات میں سے اتنی رقم نکال نہیں سکتے ہیں کہ اردونامہ کے لئے اتنی رقم ایک ساتھ صرف کر سکیں۔

البتہ یہ ممکن ہے کہ اردونامہ کے تمام اراکینِ اور انتظامیہ ممبران مل کر اردونامہ کے لئے ایک اچھی سی ہوسٹنگ خرید لیں اور ہر سال اپنا اپنا حصہ اس کی ہوسٹنگ فیس چکانے کے لئے جمع کرتے رہیں۔

چونکہ میں یہ نہیں چاہتا کہ کوئی بھی رکن اس حصے کو اپنے لئے بوجھ محسوس کرے اس لئے میں اپنے طور پر ایک پیکج دینا چاہتا ہوں کہ شاید اس بدولت کوئی بھی رکن اپنے حصے کی رقم چکاتے ہوئے بوجھ محسوس نہ کرے گا۔

اس مقصد کے لئے میرا پلان یہ ہے کہ چونکہ ویسی ہوسٹنگ جیسی آجکل اردونامہ کے لئے چل رہی ہے ایسی ہوسٹنگ کی کم از کم سالانہ فیس 16000 روپے سالانہ ہے اور اگر ہم اس سے سستا پیکج بھی خریدی جو کہ کچھ حد تک قابلِ قبول ہو گا اس کی کم ازکم فیس 9000 روپے سالانہ ہو گی۔ جو اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم میں سے کم ازکم نو افراد ایسے سامنے آئیں جو ہر سال ایک ہزار روپیہ اردونامہ کے لئےوقف کر سکیں یہ روپے کیسے جمع کیئے جائیں گے کہاں جمع کیئے جائیں گے اس کے بارے میں بھی اگر کسی کے پاس کوئی پلان ہو تو وہ بھی یہاں اپنی رائے پیش کردیں۔


جو رکن بھی اردونامہ کی فیس چکانے میں حصہ دار بنے گا اس کو اردونامہ کے ڈومین پر ایک سب ڈومین دیا جائے گا اور ساتھ ہی ایک خوبصورت سی Static ویب سائیٹ اردونامہ کی جانب سے فری بنا کر دی جائے گی، البتہ یوزر کے پاس یہ آپشن بھی موجود ہو گا کہ وہ اپنی ویب سائیٹ کے لئے اپنا ذاتی ڈومین خرید سکے اور ہوسٹنگ اردونامہ کی استعمال کر لے۔

اگر دیکھا جائے تو یہ ہر گز بھی گھاٹے کا سودا نہیں ہو گا، ایک طرف تو اردونامہ اپنے ان تمام اراکین کا جو اس کام میں حصہ داری کریں گے مشکور ہو گا ساتھ ہی ساتھ ان کی ایک اپنی خوبصورت سائیٹ بھی بن جائے گی۔ اگر پاکستانی مارکیٹ کے حساب سے دیکھا جائے تو ایک عام سی ویب سائیٹ بنوانے کا اکم ازکم خرچہ 5000 روپے آتا ہے اور اس Static ویب سائیٹ کی ہوسٹنگ کا سالانہ خرچہ 3000 روپے سالانہ اور ڈومین کی فیس 1000 روپے سالانہ ہو گی اس کا مطلب ہے کہ پہلے سال آپ کو اپنی سائیٹ کے لئے 9 سے 10 ہزار کا خرچہ کرنا پڑے گا اور بعد میں ہر سال 4000 روپے ادا کرنے پڑیں گے۔ اس کی بجائے اگر اردونامہ کا یہ پیکج قبول کر لیا جائے تو اس سب کا خرچہ صرف 1000 روپے سالانہ ہو گا جو میرا نہیں خیال کہ کسی بھی صورت گھاٹے کا خرچہ ہے۔

ویب سائیٹ چاہے آپ اپنی پرسنل ویب بنوالیں یا بزنس اردونامہ یہ ویب سائیٹ بالکل مفت میں بنا کر دے گا۔ اس کام کے لئے میں اپنی تمام توانائیاں صرف کر وں گا اور ساتھ ہی ساتھ اردونامہ کے دوسرے ایڈمن محترم شازل بھیا بھی اس ضمن میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

اب رہی بات کہ یہ سارا کام کب کیا جائے گا تو اس ضمن میں عرض ہے کہ 05 اپریل 2010 کو اردونامہ کی ہوسٹنگ بند ہو رہی ہے اور ہمارے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم 05 اپریل 2010 سے پہلے پہلے یہ تمام کام مکمل کر لیا جائے۔

اگرچہ میرے لئے یہ ممکن نہیں ہے کہ جو بھی رکن اس سائیٹ کے لئے اپنا حصہ ڈالے اسے فورا اس کی سائیٹ بنا کر دے دوں لیکن انشااللہ کوشش کروں گا کہ آپ کی سائیٹ ایک ڈیڑھ ماہ کے عرصہ میں اردونامہ کے سرور پر اپلوڈ کر دی جائے۔

تو جناب اب یہ آپ پر ہے کہ اس آفر کو ن کتنی جلدی قبول کرتا ہے او راردونامہ کے بچاؤ کے لئے اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

اس کام کے لئے یہ بالکل بھی ضروری نہیں ہے کہ اردونامہ کے لئے رقم جمع کرنے والا فرد اردونامہ کا رکن ہو کوئی بھی فرد اس ‌رقم جمع کرنے کی مہم میں حصہ لے سکتا ہے، اگر اردونامہ کے لئے رقم جمع کرنے والے افراد کی تعداد نو سے زیادہ ہو جاتی ہے تو اس رقم کی مدد سے اردونامہ مزید بہتر ہوسٹنگ خرید سکتا ہے اور اگر رقم اس سے بھی بڑھ جاتی ہے تو اردونامہ اس رقم سے ڈیڈیکٹڈ ہوسٹنگ بھی خرید سکتا ہے لیکن اس کے لئے بہت زیادہ رقم درکار ہوگی اس لئے فی الحال یہ تو بہت بعد کی سوچ ہے۔

ایک اور آفر بھی اردونامہ ان افراد کے لئے پیش کرتا ہے جو پہلے سے ہی اپنی سائیٹ چلا رہے ہیں وہ اپنی سائیٹ اردونامہ کی ہوسٹنگ پر منتقل کریں اور اس آفر کا حصہ بن جائیں آئندہ اپنی سائیٹ کی ہوسٹنگ فیس اپنے رجسٹرار کو بھی تو پےکرتے ہیں وہی رقم اردونامہ کے لئے پے کریں اور اردونامہ کے بچاؤ کی مہم کا حصہ بن جائیں۔

تو دوستو فورا اس کے لئے اپنی اپنی کاوشیں اسی پیغام کے نیچے لکھ دیں جو جو افراد اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں وہ بھی اپنا نام اور مقام یہاں لکھ دیں اور اگر پاکستان کے رہائشی ہیں تو اپنا فون نمبر مجھے ذاتی پیغام میں بھیج دیں میں ان سے فوری رابطہ کروں گا۔

جو دوست اپنا حصہ رقم کی صورت ڈالنے سے قاصر ہیں وہ بھی اپنا حصہ اس تھریڈ کی تمام فورمز تمام سائیٹ اور بلاگز پر تشہیر کر کے ادا کر سکتے ہیں۔

میں امید کرتا ہوں کہ کل ہی یہ خبر تمام انٹرنیٹ پر پھیل جائے گی کہ اردونامہ اپنے بچاؤ کی مہم میں ایک خوبصورت آفر دے رہا ہے۔


[center]تعاون کے لئے جو دوست آمادگی ظاہر کریں گے ان کے نام میں اسی پوسٹ میں لکھتا جاؤں گا۔[/center]

تعاون کے لئے آمادہ افراد
1- چاند بابو (1000 روپے + ڈومین نیم سالانہ)
2- شازل بھیا (1000 روپے سالانہ)
3- خاور چودھری (1000 روپے سالانہ)
4- اعجاز الحسینی (1000 روپے سالانہ)
5- منیب الرحمٰن (1000 روپے سالانہ)
6- افتخار چوہدری (500 روپے سالانہ)
7- شاہ جی (300 روپے سالانہ)
8- خرم شہزاد خرم (1000 روپے سالانہ)
9- محترمہ عنیقہ ناز (1000 روپے سالانہ)
10- ڈاکٹر طارق (پپو) (1000 روپے سالانہ)
11- عبداللہ صاحب (1000 روپے سالانہ)
12- ایس۔ ایچ نقوی (1000 روپے سالانہ)
13- مدرس صاحب (1000 روپے سالانہ)
14- ڈفر صاحب (1000 روپے سالانہ)
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اردونامہ کے بچاؤ کی تحریک :: اردونامہ کی ایک زبردست آفر

Post by شازل »

بہت افسوس ہوا سن کر کیونکہ اردو نامہ ہمارے لیے ایک فیملی کا درجہ رکھتا ہے اور اسے یوں ہاتھ سے جاتا ہم سے دیکھا نہیں جارہا
ایک حصہ دار تو میں بن جاتا ہوں
امید ہے کہ باقی دوست بھی اپنا حصہ ڈالیں گے
آپ کی آفر بہت مناسب ہے اور میرے خیال میں یہ بہت ہی سستی پڑے گی.
باقی سات دوست ضرورت ہیں
اور جلد ہی اس سلسلے میں پیش رفت ہوجائے گی
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ کے بچاؤ کی تحریک :: اردونامہ کی ایک زبردست آفر

Post by چاند بابو »

جزاک اللہ

شازل بھیا نے اس بار بھی پہل کی ان کا نام فہرست میں درج کر دیا گیا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: اردونامہ کے بچاؤ کی تحریک :: اردونامہ کی ایک زبردست آفر

Post by یاسر عمران مرزا »

مجھے امید ہے آپ کو جلد ہی سپانسرز مل جائیں‌گے، میں نے اپنے بلاگ پرآپ کا پیغام نشر کر دیا ہے، لیکن اگر آپ یہاں ای میل ایڈریس بھی لکھ دیتے تو لوگوں کو مزید آسانی ہو جاتی. ایک تجویز یہ بھی ہو سکتی ہے کہ آپ دیگر اردو کمیونٹی فورمز وغیرہ سے رجوع کریں شاید وہ کسی مدد کے لیے تیار ہوں.
http://yasirimran.wordpress.com/2010/03 ... ki-tehrik/
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ کے بچاؤ کی تحریک :: اردونامہ کی ایک زبردست آفر

Post by چاند بابو »

جزاک اللہ محترم یاسر صاحب آپ کی اس کاوش کو اردونامہ اور اس کی انتظامیہ کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: اردونامہ کے بچاؤ کی تحریک :: اردونامہ کی ایک زبردست آفر

Post by انصاری آفاق احمد »

السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبركاتہ
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللّھمہ اجرنی فی مصیبۃِ والخلفلی خیرالِمّنھہ
انشااللہ بندہ مقدور بھر کوشش اس پیغام کے مشتہر کرنے کی کرئے گا. ان دنوں میں بھی اس کوشش میں ہوں کہ اپنے نیٹ کنکشن کو برقرار رکھ سکوں اس کی بھی اخیر مدّت وسط اپریل ہی ہے.
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: اردونامہ کے بچاؤ کی تحریک :: اردونامہ کی ایک زبردست آفر

Post by رضی الدین قاضی »

بہت ہی افسوس کا مقام ہے۔
چاند بھائی اور شازل بھائی مجھے الفاظ نہیں مل رہے ہیں کہ کیا لکھوں۔

اس پیغام کو مشتہر کرنے کے لیئے میری کوشیش جاری رہے گی۔انشاء اللہ !
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اردونامہ کے بچاؤ کی تحریک :: اردونامہ کی ایک زبردست آفر

Post by شازل »

اللہ نے چاہا تو اس امتحان سے بھی سرخرو ہونگے
انشاءاللہ
خاورچودھری
مدیر
مدیر
Posts: 202
Joined: Sun Mar 09, 2008 10:05 am

Re: اردونامہ کے بچاؤ کی تحریک :: اردونامہ کی ایک زبردست آفر

Post by خاورچودھری »

چاندبابو
اس طرح‌تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں

اگرچہ اردو نامہ کے لیے آپ نے از خود مجھے ناظم مقرر کیا تھا اور خود ہی بغیر اطلاع کے اس منصب سے سبک دوش بھی کر دیا تھا۔ لیکن میں‌اس کڑے وقت میں آپ کے ساتھ ہوں۔
میں آپ کی سالانہ ایک ہزار روپے والی آفر قبول کرتا ہوں۔ کہیے باقی کام کیسے ہو گا اور رقم کس طرح آپ کو بھجواوں؟
آپ کا بھائی
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: اردونامہ کے بچاؤ کی تحریک :: اردونامہ کی ایک زبردست آفر

Post by اعجازالحسینی »

چاند بابو بھیا اس آفر میں میرا نام بھی لکھ لیں یعنی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آگے آپ خود سمجھ دار ہیں‌ :P
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
منیب الرحمن
کارکن
کارکن
Posts: 37
Joined: Tue Nov 24, 2009 3:52 pm

Re: اردونامہ کے بچاؤ کی تحریک :: اردونامہ کی ایک زبردست آفر

Post by منیب الرحمن »

پیارے بھائی ماجد، السلام علیکم
اس خدمت کے لیے میں بھی حاضر ہوں
منیب الرحمن
بہاولپور
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اردونامہ کے بچاؤ کی تحریک :: اردونامہ کی ایک زبردست آفر

Post by شازل »

آپ لوگ پی ایم میں ماجد بھائی سے بات کرلیں
اب دو باقی رہتے ہیں،زیادہ ہوں تو اور بھی اچھا ہے
خرم ابن شبیر
کارکن
کارکن
Posts: 165
Joined: Mon Apr 14, 2008 10:20 am

Re: اردونامہ کے بچاؤ کی تحریک :: اردونامہ کی ایک زبردست آفر

Post by خرم ابن شبیر »

السلام علیکم چاند بابو جی کہاں ہیں آپ آپ کو ایک ذپ کیا ہوا ہے اگر غریب کے لیے وقت ملے تو جواب عنایت فرما دیں شکریہ باقی بات میل پر ہوگی انشاءاللہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ کے بچاؤ کی تحریک :: اردونامہ کی ایک زبردست آفر

Post by چاند بابو »

خاورچودھری wrote:چاندبابو
اس طرح‌تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں

اگرچہ اردو نامہ کے لیے آپ نے از خود مجھے ناظم مقرر کیا تھا اور خود ہی بغیر اطلاع کے اس منصب سے سبک دوش بھی کر دیا تھا۔ لیکن میں‌اس کڑے وقت میں آپ کے ساتھ ہوں۔
میں آپ کی سالانہ ایک ہزار روپے والی آفر قبول کرتا ہوں۔ کہیے باقی کام کیسے ہو گا اور رقم کس طرح آپ کو بھجواوں؟
آپ کا بھائی
السلام علیکم

محترم خاور بھیا بہت بہت شکریہ کہ آپ میری درخواست پر اردونامہ پر تشریف لائے اور اردونامہ کے بچاؤ کی مہم میں اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔ محترم خاور بھیا آپ نے شکایت کر کے مجھے پریشان کر دیا ہے کیونکہ مجھے یادنہیں پڑتا ہے کہ آپ کو کبھی بھی اردونامہ کی نظامت دی گئی ہو۔
ہاں یہ مجھے بہت اچھی طرح یاد ہے کہ ہماری ذاتی پیغامات میں یہ بات چیت ضرور ہوئی تھی اور میں نے آپ کو نظامت کی پیش کش بھی ضرور کی تھی لیکن پھر آپ نے اردونامہ کو مناسب وقت ہی نہیں دیا جس کی وجہ سے آپ کو نظامت سونپنے کا کام کھٹائی میں پڑ گیا۔
میں آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں آپ اردونامہ پر آئیں اور اس آفر سے فائدہ اٹھائیں مجھے ذاتی پیغام میں ارسال کریں کہ کونسے شعبے میں آپ اپنے جواہر بکھیر سکتے ہیں میں آپ کو اس کی نظامت سونپ دوں گا۔
باقی رہی اردونامہ پر حاضری والی بات تو ہماری یہ بات مارچ 2008 میں ہوئی تھی اور تب ہی آپ نے اپنی مصروفیت کی وجہ سے اردونامہ پر آنا جانا بہت کم کر دیا تھا جو اب تک جاری ہے۔
خاورچودھری wrote:اسلام علیکم تمام محفل والو

چاند بابو کیسے ہیں آپ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں‌ کچھ مہینوں‌سے سخت مصروف ہوں۔ آج ای میل دیکھی تو آپ کی طرف آگیا۔
اس صفحہ پر ثبوت موجود ہے۔
[link]http://urdunama.org/forum/viewtopic.php ... 5&start=90[/link]

بہرحال آپ اردونامہ پر تشریف لائیں تمام آفرز پہلے کی طرح موجود ہیں۔

باقی اردونامہ اور اس کی تمام انتظامیہ آپ کی شکر گزار ہے کہ آپ نے اردونامہ کی بچاو مہم میں اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے آپ کی آفر قبول کر لی گئی ہے رقم کی منتقلی کا طریقہ کار آپ کو ذاتی پیغام میں بتا دیا جائے گا۔

ہو سکتا ہے کہ نظامت والے معاملے میں مجھ سے کوئی بھول ہو رہی ہو اگر ایسا ہے تو میں آپ سے معذرت کا طلب گار ہوں کہ ایسا اگر ہوا بھی ہے تو انجانے میں ہوا ہے اور اگر میں نے آپ کو نظامت سونپی تھی تو میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ سوائے ایک ناظم جو کہ اردونامہ بالکل چھوڑ گئے ہی ان کے علاوہ آج تک میں نے کسی کے اختیارات سلب نہیں کیئے ہیں۔

بہت شکریہ خوش رہئے مسکراتے رہئے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ کے بچاؤ کی تحریک :: اردونامہ کی ایک زبردست آفر

Post by چاند بابو »

انصاری آفاق احمد wrote:السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبركاتہ
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللّھمہ اجرنی فی مصیبۃِ والخلفلی خیرالِمّنھہ
انشااللہ بندہ مقدور بھر کوشش اس پیغام کے مشتہر کرنے کی کرئے گا. ان دنوں میں بھی اس کوشش میں ہوں کہ اپنے نیٹ کنکشن کو برقرار رکھ سکوں اس کی بھی اخیر مدّت وسط اپریل ہی ہے.
جزاک اللہ محترم آفاق بھیا آپ کا یہ قدم اردونامہ کے بچاؤ کے لئے کی جانے والی کاوشوں میں ایک بہترین کوشش تصور کیا جائے گا۔
اللہ کرے آپ اپنا نیٹ کنکشن بچا پائیں اور سدا آپ کا اور اردونامہ کا ساتھ بندھا رہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ کے بچاؤ کی تحریک :: اردونامہ کی ایک زبردست آفر

Post by چاند بابو »

رضی الدین قاضی wrote:بہت ہی افسوس کا مقام ہے۔
چاند بھائی اور شازل بھائی مجھے الفاظ نہیں مل رہے ہیں کہ کیا لکھوں۔

اس پیغام کو مشتہر کرنے کے لیئے میری کوشیش جاری رہے گی۔انشاء اللہ !
جزاک اللہ محترم رضی بھیا آپ کی اس طرح کی کاوشوں کا اردونامہ پہلے ہی بہت احسان مند ہے اب مزید زیرِ بار آ چکا ہے۔

شازل wrote:اللہ نے چاہا تو اس امتحان سے بھی سرخرو ہونگے
انشاءاللہ
انشااللہ شازل بھیا ایسا ہی ہو گا۔
اعجازالحسینی wrote:چاند بابو بھیا اس آفر میں میرا نام بھی لکھ لیں یعنی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آگے آپ خود سمجھ دار ہیں‌ :P
السلام علیکم
محترم اعجاز الحسینی صاحب آپ کا بہت بہت شکریہ
آپ کا نام لکھ لیا گیا ہے۔
باقی بات میں اچھی طرح سمجھ گیا ہوں۔
باقی اراکین کو بھی بتاتا چلوں کہ اعجاز صاحب کی ایک سائیٹ پہلے ہی میرے پاس بننے کے لئے آ چکی ہے اور یہ یہی بات سمجھانا چاہتے ہیں۔ :mrgreen:
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ کے بچاؤ کی تحریک :: اردونامہ کی ایک زبردست آفر

Post by چاند بابو »

منیب الرحمن wrote:پیارے بھائی ماجد، السلام علیکم
اس خدمت کے لیے میں بھی حاضر ہوں
منیب الرحمن
بہاولپور
السلام علیکم

محترم منیب صاحب بہت بہت شکریہ کہ اس کڑے وقت میں آپ نے اردونامہ کو یاد رکھا۔
آپ کی سائیٹ تو پہلے ہی میرے پاس آ چکی ہے اور وہ تو پہلے ہی میں نے مفت میں بنانی تھی چلو اچھا ہوا کہ اب آپ کی سائیٹ ہوسٹ بھی اردونامہ کے ساتھ ہی ہو گی۔
میں نے آپ کی سائیٹ کی بابت آپ کو ایک میل کی تھی جس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے براہ مہربانی اس کا جلد جواب روانہ کیجئے تاکہ مزید کام ہو سکے۔

شازل wrote:آپ لوگ پی ایم میں ماجد بھائی سے بات کرلیں
اب دو باقی رہتے ہیں،زیادہ ہوں تو اور بھی اچھا ہے
انشااللہ شازل بھیا مجھے بہت امید ہے کہ اردونامہ جس قسم کی ہوسٹنگ پر آجکل چل رہاہے ہم ویسی ہی ہوسٹنگ خریدنے میں کامیاب ہو جائیں گے اس کے لئے ٹارگٹ 15 افراد کا ہے جوشاید جلد ہی ممکن ہو جائے گا۔

خرم شہزاد خرم wrote:السلام علیکم چاند بابو جی کہاں ہیں آپ آپ کو ایک ذپ کیا ہوا ہے اگر غریب کے لیے وقت ملے تو جواب عنایت فرما دیں شکریہ باقی بات میل پر ہوگی انشاءاللہ

محترم خرم‌شہزاد‌خرم بھیا آپ کا پی ایم ملا اور اس کے جواب میں حکم کی تعمیل میں ای میل بھی کر دی گئی ہے۔اب آپ کے مزید جواب کا انتظار رہے گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد علی بھٹی
کارکن
کارکن
Posts: 2
Joined: Thu Mar 25, 2010 12:33 am

Re: اردونامہ کے بچاؤ کی تحریک :: اردونامہ کی ایک زبردست آفر

Post by محمد علی بھٹی »

اسلام علیکم
ماجد بھائی آپ لوگ اردو ادب کے فروغ کےلئے جتنا اچھا کام کر رہے ہو ، آپ کی کوشش قابلِ تعریف ہے۔ انشاء اللہ urdunama قیامت تک اردو ادب کا شاہکار بن کر راج کرے گی۔ مین اپنی تمام توانائیوں اور خلوص کے ساتھ آپ کی اس مہم میں اپ کے ساتھ ہوں۔
میں ورچوئل یونےورسٹی کا سٹودنٹ ہوں اور ابھی سے تمام urduLoverسٹوڈنٹس کو آپ کا یہ محبت نامہ بھیج رہا ہوں۔
اللہ تبارک تعالیٰ سے قوی امید ہے کہ جلد ہی اس مسئلہ کا اچھا سا حل مل جائے گا۔
محمد علی بھٹی
923156179187+
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ کے بچاؤ کی تحریک :: اردونامہ کی ایک زبردست آفر

Post by چاند بابو »

محمد علی بھٹی wrote:اسلام علیکم
ماجد بھائی آپ لوگ اردو ادب کے فروغ کےلئے جتنا اچھا کام کر رہے ہو ، آپ کی کوشش قابلِ تعریف ہے۔ انشاء اللہ urdunama قیامت تک اردو ادب کا شاہکار بن کر راج کرے گی۔ مین اپنی تمام توانائیوں اور خلوص کے ساتھ آپ کی اس مہم میں اپ کے ساتھ ہوں۔
میں ورچوئل یونےورسٹی کا سٹودنٹ ہوں اور ابھی سے تمام urduLoverسٹوڈنٹس کو آپ کا یہ محبت نامہ بھیج رہا ہوں۔
اللہ تبارک تعالیٰ سے قوی امید ہے کہ جلد ہی اس مسئلہ کا اچھا سا حل مل جائے گا۔
محمد علی بھٹی
923156179187+

جزاک اللہ محترم محمد علی بھٹی صاحب

اردونامہ کی اس مہم کا ایک فعال حصہ بننے کا بہت بہت شکریہ آپ کی یہ کاوش ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “اعلانات / پیغامات”