حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا(۱)

امہات المومنین کے بارے میں معلوماتی مضامین
Post Reply
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا(۱)

Post by مجیب منصور »

[center]بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک بہترین سلسلہ شروع کرنے کی سعادت حاصل کررہا ہوں
وہ ہے جمیع ازواج مطہرات رضوان اللہ علیہن اجمعین کی سوانح حیات اور پاکیزہ سیرت
ان شاء اللہ تھوڑے ہی دنوں میں جمیع امھات المؤمنین کی پاکیزہ زندگی کےمتعلق تمام مضامین پیش کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا

حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا
نام ونسب
خدیجہ نام ام ہند کنیت طاہرہ لقب سلسلہ نسب کچھ اس طرح ہے
خدیجہ بنت خویلد بن اسد بن عبدالعزی بن قصی ،قصی پر پہنچ کر آپ کا خاندان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان سےمل جاتاہے۔
والدہ کانام فاطمہ بنت زائدہ تھااورلوی بن بن غالب کے دوسرےبیٹے عامر کی اولاد تھیں۔
حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے والداپنے قبیلے میں نہایت معززشخص تھےمکہ آکر اقامت کی عبدالدارابن قصی کے جو ان کے چچا کے بیٹے تھےحلیف بنے اور یہیں فاطمہ بنت زائدہ سے شادی کی جن کے بطن سے عام الفیل سے ۱۵ سال قبل حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا پیداہوئی(بحوالہ طبقات ابن سعدج۸ ص ۸،۱۰)
سن شعور کو پہنچیں تواپنے پاکیزہ اخلاق کی بناپرطاہرہ کے لقب سے مشہور ہوئیں(بحوالہ۔اصابہ ج ۸ ص ۶۰)
نکاح اول
باپ نے ان صفات کا لحاظ رکھ کر شادی کے لیے ورقہ بن نوفل کو جو برادرزادہاور تورات وانجیل کےبہت بڑے عالم تھے منتخب کیا ۔لیکن پھر کسی وجہ سے یہ نسبت نہیں ہوسکیاور ابو ہالہ بن بناش تمیمی سے نکاح ہوگیا
(بحوالہ۔استیعاب ج ۲ ص ۳۷۵)
ابو ہالہ کے بعدعتیق بن عابدمخزومی کے عقد نکاح میں آئیں۔
اسی زمانہ میں حرب الفجار(جنگ)چھڑی جس میں حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے والد لڑائی کے لیے نکلےاور مارے گئے
(بحوالہ۔طبقات ج۸ ص ۹)یہ عام الفیل سے 20 سال بعد کا واقعہ ہے
۔
حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا آنحضرت ﷺ کے عقد نکاح میں
حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہاکی دولت وثروت اور شریفانہ اخلاق نے تمام قریش کو اپنا گرویدہ بنالیا تھااور ہر شخص ان سے نکاح کا خواہاں تھالیکن کارکنان قضاوقدر کی نگاہ انتخاب کسی اورپر پڑ چکی تھی۔آنحضرت ﷺ مال تجارت لیکر ملک شام سے واپس آئے توحضرت خدیجہ رضی اللہ عنہانےشادی کا پیغام بھیجا۔نفیسہ بنت مینہ (یعلی بن امیہ کی ہمشیرہ )اس خدمت پر مامور ہوئی۔آپﷺ نے منظور فرمایا(بحوالہ۔طبقات ج ۱۔ص ۸۴)
اور شادی کی تاریخ مقررہوگئی ۔حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے والد محترماگرچہ وفات پاچکے تھے تاہم ان کے چچاعمروبن اسد زندہ تھےعرب میں عورتوں کویہ آزادی حاصل تھی کہ شادی بیاہ کے متعلق خود گفتگوکرسکتی تھیں۔اسی بناپر حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے چچا کے ہوتے ہوئےبراہ راست تمام مراتب ومراسم طے کیے۔
معین تاریخ پر حضرت خواجہ ابوطالب اور تمام رؤسائے خاندانجن میں حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ بھی تھے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے مکان پر تشریف لیکر آئےحضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے بھی اپنے خاندان کے چند بزرگوعں کو جمع کیا تھاحضرت خواجہ ابو طالب نے خطبہ نکاح پڑھاعمروبن اسد کے مشورے سے۵۰۰ سوطلائی درہم مہرقرار پایااور حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا حرم نبوت ہوکرام المؤمنین کے شرف سے ممتاز ہوئیں۔
اس وقت آنحضرت ﷺ ۲۵ سال کے تھےاورحضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی عمر۴۰ سال تھی یہ بعثت سے ۱۵ سال پہلے کا واقعہ ہے
(بحوالہ۔صحیح بخاری ج ۱ص ۲،۳)
۔
حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کا اسلام قبول کرنا
۱۵ برس کے بعد جب آنحضرت ﷺ پیغمبر ہوئےاور فرائض نبوتکواداکرناچاہاتوسب سے پہلے حضرت حدیجہ رضی اللہ عنہاکو یہ پیغام سنایاوہ سننے سے پہلے مؤمن تھیں،،سبحان اللہ۔۔کیونکہ ان سے زیادہ آپﷺ صدق دعوی کاکوئی شخص فیصلہ نہیں کرسکتاتھا۔(بحوالہ۔صحیح بخاری ج۱ باب بدء الوحی)
اولاد
حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی بہت سی اولاد ہوئی ابوہالہ سے جوان کے پہلے شوہر تھےدوبچے پیداہوئےجن کے نام ہالہ اور ہندتھے ۔دوسرے شوہریعنی عتیق سے ایک لڑکی پیداہوئی آنحضرت ﷺسے چھ اولادیں ہوئیںدوصاحبزادےجو بچپن میں انتقال کرگئےاور چار صاحبزادیاں سب کے نام درج ذیل ہیں
(۱)حضرت قاسم رض ۔یہ آنحضرت ﷺ کے سب سے بڑے بیٹے تھےان ہی کے نام پرآپ ﷺکی کنیت ابو القاسم ہے
وہ صغر سنی میں ہی انتقال کرگئے جب بمشکل چلنا شروع ہوئے تھے
(۲)حضرت زینب رضی اللہ عنہا یہ آپ ﷺ کی سب سے بڑی صاحبزادی ہیں
(۳)حضرت عبداللہ رض انھوں نے نہایت کم عمر پائی ۔یہ چونکہ زمانہ نبوت میں پیداہوئے تھےاس لیے طیب اورطاہرکے لقب سے مشہورہوئے
(۴)حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا
(۵)حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا
(۶)حضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا
(بحوالہ۔طبقات ابن سعد ج۸ص۱۱)
۔
وفات
حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نکاح کے بعد۲۵ برس تک زندہ رہیں
اور۱۱ رمضان ۱۰ نبوی اور ہجرت سے تین سال قبل۶۴ سال ۶ ماہ کی عمر میں اس فانی دنیا سے رخصت ہوکرعقبی کی طرف رخت سفر باندھ کر مالک حقیقی سے جاملیں
(بحوالہ۔بخاری ج۱ص۵۵۱)
چونکہ نماز جنازہاس وقت تک تک مشروع نہیں ہوئی تھی اس لیےان کی لاش اسی طرح دفن کردی گئی۔
آنحضرت ﷺ خود ان کی قبر میں اترے اور اپنی سب سے بڑی غمگسار کوداعی اجل کے سپرد کردیا
حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا کی قبرجحون میں ہے اور مرجع خلائق ہے
(بحوالہ۔طبقات ابن سعد ج ۸ ص ۱۱
[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

ماشااللہ جزاک اللہ مجیب بھیا بہت ہی اچھی معلومات شئیر کرنے اور ایک بہت ہی عظیم سلسلہ شروع کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

Post by مجیب منصور »

حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ پیارے بھائی۔۔ماجد صاحب
دعاکریں اللہ تعالی اخلاص اور جذبہ عمل کے ساتھ یہ اسلامی وایمانی سلسلہ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی توفیق نصیب فرمائے
بوبی
دوست
Posts: 235
Joined: Sat Aug 15, 2009 2:13 am

Re: حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا(۱)

Post by بوبی »

جزاک اللہ مجیب بھائی
میں ہاں کمی کمین اے ربَ میری کی اوقات
اُچا تیرا نام اے ربَ اُچی تیری ذات
مخلص
کارکن
کارکن
Posts: 171
Joined: Wed Sep 02, 2009 11:20 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا(۱)

Post by مخلص »

جزاک اللہ
بشیراحمد
کارکن
کارکن
Posts: 10
Joined: Sat Sep 26, 2009 4:05 pm
جنس:: مرد
Location: حیدرآبادسندھ

Re: حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا(۱)

Post by بشیراحمد »

جزاکم اللہ خیرا فی الدینا والآخرہ
نیوخان جیو
کارکن
کارکن
Posts: 121
Joined: Mon May 04, 2009 11:38 am
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا(۱)

Post by نیوخان جیو »

جزاک اللہ
ام عکاشہ
کارکن
کارکن
Posts: 25
Joined: Mon Sep 28, 2009 1:42 am

Re: حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا(۱)

Post by ام عکاشہ »

[center]جزاک اللہ الجنۃ[/center]
[center]بہت اچھی معلومات حاصل ہوئیں[/center]
ام عکاشہ
کارکن
کارکن
Posts: 25
Joined: Mon Sep 28, 2009 1:42 am

Re: حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا(۱)

Post by ام عکاشہ »

مجیب بھائی کیا اپ مجھے یہ بتا سکتے ہیں کہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا جب ایمان لائیں تو اس کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر کیا اثر ہوا تھا اللہ اپ کو جزائے خیر عطا فرمائے
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا(۱)

Post by اضواء »

وعليكم السلام و رحمة الله و بركاته

Image
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا(۱)

Post by اعجازالحسینی »

جزاک اللہ
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
Post Reply

Return to “امہات المومنین”