IP Address کی تحقیق

مختلف سافٹ وئیرز کے ٹوٹیوریلز پر مبنی سیریل
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

IP Address کی تحقیق

Post by محمد شعیب »

اس موضوع پر میری اپنی معلومات بہت محدود ہیں. اس مضمون کا مقصد IP Address کے متعلق زیادہ سے زیادہ معلومات جمع کرنا ہے. مجھے جتنی معلومات ہو سکیں میں شئر کر رہا ہوں. دیگر دوستوں سے گزارش ہے کہ میری معلومات میں اگر کوئی غلطی ہو تو تصحیح فرمائیں. اور مزید معلومات بھی شئر کریں..

IP Address کو سمجھنے کے لئے کچھ بنیادی باتیں سمجھنا ضروری ہیں.
IP Address کی تعریف: IP Address نمبرز کا ایک ایسا سیٹ ہے جسے فل سٹاپ کے ذریعے الگ کیا گیا ہو، اور کسی نیٹ ورک میں موجود کمپیوٹرز کی پہچان بنے.
نیٹ ورک کی تعریف: دو یا دو سے زیادہ کمپیوٹرز کو اس طرح سے جوڑنا کہ یہ کمپیوٹر کسی ایک سرور سے یا ایک دوسرے سے مستفید ہو سکیں، اسے نیٹ ورک کہتے ہیں.

جب کئی کمپیوٹر ایک ساتھ مربوط ہونگے تو ہر ایک کی پہچان کے لئے ایک الگ نمبر جاری کرنا ضروری ہو گا. تاکہ ہر کمپیوٹر کی پہچان ہو سکے. اس نمبر کو آئی،پی،ایڈرس IP Address کہتے ہیں. یہ نمبر کچھ اس ترتیب سے ہوتا ہے 192.168.1.1

یہ تو تھیں میری معلومات. اب میں مزید کچھ باتیں اس بارے میں جاننا چاہتا ہوں. امید ہے آپ حضرات اس کا جواب مرحمت فرمائیں گے.
1- جب ہم کسی انٹرنیٹ کنکشن کے ذریعے انٹرنیٹ سے کنیکٹ ہوتے ہیں تو کیا ہر مرتبہ کنیکٹ ہونے سے الگ الگ IP Address ملتا ہے یا ہمیشہ ایک ہی ہوتا ہے ؟
2- اگر کوئی ہیکر کسی دوسرے کمپیوٹر یا ویب سائٹ کو ہیک کرنا چاہتا ہے، تو کیا صرف اپنی IP Address کو مخفی کر کے یا تبدیل کر کے وہ چھپ جائیگا ؟ اور اسے تلاش کرنا مشکل ہو جائیگا ؟ یا اس کے علاوہ بھی کوئی احتیاط کرنی ہو گی ؟
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: IP Address کی تحقیق

Post by علی خان »

شعیب بھیا اپکے دونوں سوالوں کے جوابات میری اپنی معلومات کے مطابق کچھ اسطرح ہیں.
جس کمپنی سے آپ اپنے لئے انٹرنیٹ سروس حاصل کرتے ہیں. تو وہ اپکو 2 طرح کے آئی پی ایڈریس فراہم کرتے ہیں. ایک کو ہم ڈائنامک آئی پی ایڈریس کہتے ہیں. جیسا کہ ہمارے ہاں پی ٹی سی ایل کمپنی ہمیں فراہم کرتی ہے. جو کہ ہر بار کنیکٹ ہونے پر خود بخود تبدیل ہو جاتی ہے. اور دوسری ہوتی ہے. سٹیٹک آئی پی ایڈریس جو کہ ایک مستقل آئی پی ایڈریس اپکو آسائن کر دی جاتی ہےجو کہ ہر بار کنیکٹ ہونے پر وہی آئی پی ایڈریس اپکو فراہم کرتی ہے. اسکا یہ فائدہ ہوتا ہے. کہ آپ اپنے سسٹم کو بھی ویب سرور بنا سکتے ہیں، کیونکہ جب تک اپ کا سسٹم آن ہوگا، اپکا ویب سائٹ بھی مکمل طور پر آن لائن ہوگا، اس سے اپ کی کافی بچت ہوتی ہے، کیونکہ آپ تمام کا تمام ڈیٹا اپنے سسٹم کا آن لائن جاری کر سکتے ہیں.

اسکے علاوہ اپکے دوسرے سوال کا جواب بھی ہاں میں ہے. میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ہاں یہ ممکن ہےکہ ہم اپنی آئی پی ایڈریس کو مخفی یا تبدیل کرکے کسی ویب سائٹ کو ہیک کر سکتے ہیں.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: IP Address کی تحقیق

Post by محمد شعیب »

اچھا اشفاق علی صاحب
یہ بتلائیں کہ ہم اپنا ڈائنامک اور سٹیٹک آئی پی ایڈریس کیسے چیک کر سکتے ہیں ؟
اور فزکل آئی پی ایڈریس کیا ہوتا ہے ؟
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: IP Address کی تحقیق

Post by علی خان »

محمد شعیب wrote:اچھا اشفاق علی صاحب
یہ بتلائیں کہ ہم اپنا ڈائنامک اور سٹیٹک آئی پی ایڈریس کیسے چیک کر سکتے ہیں ؟
اور فزکل آئی پی ایڈریس کیا ہوتا ہے ؟

اپنی آئی پی ایڈریس معلوم کرنے کے لئے آپ اس ویب سائٹ کا وزٹ کریں، یہ خود بخود اپکو اپکا آئی پی ایڈریس دکھا دے گا.
[link]http://www.mywanip.com/[/link]
یہ ویب سائٹ کچھ اسطرح ہے.
Image

اسکے علاوہ فزیکل ایڈریس سے مراد میک ایڈریس ہے. اور فزیکل آئی پی ایڈریس سے مراد اپکا انٹرنیٹ کی طرف سے فراہم کردہ آئی پی ایڈریس ہے. جو کہ ایکسٹرنل آئی پی ایڈریس بھی کہلاتا ہے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: IP Address کی تحقیق

Post by محمد شعیب »

میں نے آپ کے دئیے ہوئے لنک mywanip.com پر اپنا آئی پی ایڈریس چیک کیا. پھر گوگل کروم کے ایک پروکسی ایکسٹنشن کو آن کیا اور mywanip.com کو ری فریش کیا. تو میرا آئی پی ایڈریس، لوکیشن اور تمام تفصیلات تبدیل ہو گئیں. اس کا مطلب ہے کہ اگر کسی پراکسی ویب سائٹ سے یا کسی پراکسی سوفٹ وئر سے اپنی لوکیشن اور آئی پی تبدیل کر دی جائے تو انسان مکمل طرح سے چھپ جائے گا ؟ کیا اس قسم کے ایکسٹنشن سے کی جانے والی ای میل یا ہیکنگ کو PTA یا دیگر ادارے ٹریس کر سکتے ہیں ؟
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: IP Address کی تحقیق

Post by علی خان »

جی ہاں یہ تو بہت ہی آسان ہے. کیونکہ گورنمنٹ کے لیول پر یہ کام بہت ہی آسانی کے ساتھ ممکن ہے. کیونکہ اپ جس پراکسی سافٹ وئیر کو استعمال کرتے ہوئے کوئی ایکٹویٹی کرتے ہیں. وہ یہ تمام ڈیٹا ایک لاگ فائل میں اپکی اوریجنل آئی پی ایڈریس اور لین کارڈ کے میک ایڈریس کے ساتھ محفوظ رکھتا ہے. اور ایک اور حاض بات یہ کہ تمام کے تمام پراکسی ایڈریس کو بھی مانیٹر کیا جاتا ہے. اور حکومت وقت کو یہ سب پتا ہوتا ہے. کہ دنیا میں کون کون سی پراکسی ایڈریسیسز کہاں کہاں پر استعمال میں ہیں. اور کون کون سی کمپنیاں اسطرح کی سہولیات فراہم کر رہی ہیں.

اسکے علاوہ اگر آپ یہ سب کر بھی لیں. تو اصل بات ہے اپکے لین کارڈ کا میک ایڈریس اُسکا آپ کیا کرینگے. کیونکہ تقریباََ ہر جگہ یوزر کا ڈیٹا بمعہ اسکے میک ایڈریس کے ساتھ ایک مہینے تک لازم رکھا جاتا ہے. اس لئے اس ایک مہینے میں آپ نے اصل اور فیک آئی پی ایڈریس کے ساتھ جتنی بھی براوزنگ یا غیر قانونی ایکٹویٹی کی ہو ئی ہوتی ہے. اُن سب کا پتہ بہت آسانی کے ساتھ چل جا تا ہے. اسکے علاوہ اگر آپ پر شک والے لوگوں میں سےہوں تو پھر تو آپ جب بھی اپنی اوریجنل آئی پی اور لین میک ایڈریس کے ساتھ کہیں سے بھی آن لائن ہوتے ہیں . تو وہ منٹوں میں اپکی موجودہ لوکیشن معلوم کرکے اپکے پاس پُہنچ جاتے ہیں
اَب آپ بتائیں آپ کیا کرنا چاہتے ہیں کیونکہ اسطرح کے گہرے سوالات بندہ کسی حاص مقصد کے بغیر نہیں کرتا ہے. n;a;n;a
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: IP Address کی تحقیق

Post by محمد شعیب »

ہاہاہاہاہا
اشفاق علی صاحب
آپ تو شک کرنے لگ گئے. بھائی میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں. میں یہ سمجھنا چاہتا ہوں کہ یہ ہیکرز کیا کرتے ہیں ؟ جب کوئی ہیکر کسی ویب سائٹ یا ڈیٹا بیس کو ہیک کرتا ہے، تو وہ اپنے آپ کو کیسے چھپاتا ہے ؟
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: IP Address کی تحقیق

Post by علی خان »

یہ تو بہت ہی آسان ہے. فیک آئی پی کے ساتھ کسی دوسرے بندے کا وائرلیس انٹرنیٹ اور ڈسپوزیبل لین کارڈ جو ایک دفعہ استعمال کرنے کے بعد آپکو توڑنا ہوگا. اسکے علاوہ ونڈوز بھی تبدیل کرنی ہوگی.. c;om;pu;te;r;beat
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: IP Address کی تحقیق

Post by محمد شعیب »

تو پھر انٹرنیٹ کیفے اس کام کے لئے سب سے بیسٹ ہو گا. کیونکہ نیٹ کیفے میں کوئی بھی آ کر کچھ بھی کر سکتا ہے.
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: IP Address کی تحقیق

Post by علی خان »

جی بالکل وہاں پر سے یہ سب کچھ ممکن ہے. :P
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: IP Address کی تحقیق

Post by محمد شعیب »

اشفاق علی wrote:یہ تو بہت ہی آسان ہے. فیک آئی پی کے ساتھ کسی دوسرے بندے کا وائرلیس انٹرنیٹ اور ڈسپوزیبل لین کارڈ جو ایک دفعہ استعمال کرنے کے بعد آپکو توڑنا ہوگا. اسکے علاوہ ونڈوز بھی تبدیل کرنی ہوگی.. c;om;pu;te;r;beat
فیک آئی پی کیسے بنائی جائے گی ؟ پراکسی سے یا کوئی اور طریقہ ؟
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: IP Address کی تحقیق

Post by علی خان »

پراکسی کے ذریعے ہم جو براوزنگ کرتے ہیں. یہی تو فیک آئی پی ایڈریس کے ذریعے ہی ممکن ہے. یا اسکو ورچول آئی پی بھی کہہ سکتے ہیں.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: IP Address کی تحقیق

Post by محمد شعیب »

اگر میرے پاس کوئی ای میل آئی اور میں معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ یہ ای میل کس شہر سے اور کس آئی پی سے بھیجی گئی ہے، تو اس کا کیا طریقہ ہو گا ؟
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: IP Address کی تحقیق

Post by علی خان »

اگر آپ پراکسی کو استعمال کرتے ہوئے کوئی ای میل بھیج رہیں ہیں. تو اُسکو معلوم کرنا ایک مسئلہ ہے. لیکن اُسکے علاوہ جی میل میں بھی اپکو بھیجنے والے کی آئی پی ایڈریس کا پتہ چلانا مشکل ہوتا ہے. اسکے لئے پھر ایک جگاڑ سے کام لیا جاتا ہے. کہ بھیجنے والے بندے کا سرور کے ٹائم کو اپنے ٹائم سے ملا کر دیکھا جاتا ہے. اور اسطرح اُسکی لوکیشن معلوم کی جاتی ہے.
Image
نوٹ: اگر ای میل جی میل کے اپنے سرور سے ویب سائٹ کو استعمال کرتے ہوئے بھیجی جائے تب یہ سب ممکن ہے کہ آپ کی آئی پی ایڈریس ریسور کو دکھائی نہ دے. لیکن اگر وہ بندہ یہ ای میل کسی ای میل کلائنٹ سے بھیجے، تو پھر اسکی آئی پی ایڈریس ای میل ہیڈر میں ضرور دکھائی دے گی.

Image

اسکے علاوہ یاہو ، ہاٹ میل وغیرہ میں پُل ہیڈر کے ذریعے بھیجنے والے کا آئی پی ایڈریس معلوم کیا جا سکتا ہے.

Image

Image

Image
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: IP Address کی تحقیق

Post by محمد شعیب »

یعنی جی میل میں یہ کام مشکل ہے....
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: IP Address کی تحقیق

Post by چاند بابو »

شعیب بھیا خیر تو ہے جناب.
دیکھئے گا کہیں کچھ غلط مت کر بیٹھئے گا.
آپ چاہے کچھ بھی کر لیں اپنی شناخت چھپانا ناممکن نہیں تو بھی حد سے زیادہ مشکل ضرور ہے.
اور یقین کیجئے یہ جتنے بھی طریقے ہیں سب جگاڑو ہیں ان کی مدد سے ایک عام انسان سے تو چھپا جا سکتا ہے مگر حکومتی اجنسیوں سے کسی بھی طور بچا نہیں جا سکتا ہے.
اس لئے اگر آپ کے ذہن میں کوئی منصوبہ ہے تو اسے بھول جانا سب سے بہتر ہے.
نیٹ کیفے والی بات بھی اتنی آسان نہیں ہے کیونکہ اب ہر نیٹ کیفے پر بھی ریکارڈ رکھا جاتا ہے چاہے رجسٹر کی صورت میں یا پھر کیمرہ ریکارڈنگ کی صورت میں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: IP Address کی تحقیق

Post by علی خان »

ماجد بھائی.
میں نے بھی سب سے پہلے انکو ان تمام مشکلوں سے آگاہ کیا ہے. اور پھر بہت آسان طریقہ بھی آخر میں بتا دیا . بتایا آخر میں اس لئے کہ پہلے انکو اس کے اُونچ نیچ سے آگاہ کر دوں.
باقی میں اس فیلڈ میں بہت عرصے سے ہوں، اور میری اپنی معلومات جو میں نے یہاں پر انکو فراہم کی ہے. وہ بھی تجربہ کے ساتھ تعلق رکھتی ہے. مگر شعیب بھیا پتہ نہیں کس چکر میں ہیں، کہ ساری کی ساری معلومات بہت ہی آہستگی سے حاصل کر رہیں.
میں تو یہی کہہ سکتا ہوں کہ اللہ خیر کرے . آمین
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: IP Address کی تحقیق

Post by محمد شعیب »

ہاہاہاہا
بھائیو!
ڈرو مت. میں کوئی ایسا ویسا کام نہیں کر رہا. میں یہ سمجھنا چاہتا ہوں کہ سائبر کرائم پاکستان میں بہت زیاد ہے. اور حکومت اس کے خلاف کچھ بھی نہیں کرتی. کیا سائبر کرائم کرنے والے خود کو آسانی سے چھپا لیتے ہیں ؟ اور حکومت انہیں تلاش نہیں کر سکتی ؟
اور کیا پاکستان کی ایجنسیز کے پاس جدید ٹیکنالوجی ہے یا نہیں ؟
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: IP Address کی تحقیق

Post by علی خان »

میری اپنی معلومات کے مطابق پاکستان کے پاس اس حطے میں استعمال ہونے والی سب سے اچھی ٹیکنالوجی موجود ہے. یہ ٹیکنالوجی چائنا اور پاکستان کے پاس ہے. اسکے علاوہ انڈیا کے پاس بھی پاکستان میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی نہیں ہے.
باقی یہ ایجنسیاں سیاسی ہو چکی ہیں، اس لئے یہ لوگ اپنی صحیح راہ سے ہٹ چکے ہیں. ان میں زیادہ تر لوگ پاکستان کے لئے نہیں بلکہ اپنے آقاوں کے لئے کام کر رہیں ہیں. ورنہ اگر یہ لوگ سچ میں چاہیں تو پاکستان میں دہشت گردی کی 80 فیصد کاروایوں میں باآسانی کمی آسکتی ہے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: IP Address کی تحقیق

Post by علی عامر »

آپ کی تحقیقی کاوش خوب ہے .. ;fl;ow;er;
Post Reply

Return to “ٹوٹیوریل”