ورڈپریس سائیٹ کا ڈومین نیم یعنی یوآرایل تبدیل کرنا

مختلف سافٹ وئیرز کے ٹوٹیوریلز پر مبنی سیریل
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

ورڈپریس سائیٹ کا ڈومین نیم یعنی یوآرایل تبدیل کرنا

Post by چاند بابو »

[center]ورڈپریس کا ڈومین نیم یعنی یوآرایل تبدیل کرنا[/center]

ورڈپریس سائیٹ کا یوآرایل تبدیل کرنا نہایت آسان ہے اپنی سائیٹ کے ایڈمن پینل میں لاگ ان ہوں. وہاں سے Setting اور پھر General کے لنک پر جائیں، وہاں پر دو فیلڈز موجود ہوں گی. پہلی WordPress address (URL) اور دوسری Site address (URL) یہ دونوں Home اور Site URL سیٹنگز کے نام سے بھی پکارے جاتے ہیں.
یہ وہ بنیادی سیٹنگز ہیں جہاں سے آپ اپنی ورڈپریس سائیٹ کے یوآرایل کو کنٹرول کرتے ہیں. ان کی تفصیل درج ذیل ہے.
Home یہ وہ ایڈریس ہے جو آپ چاہتے ہیں کہ یوزرز براوزر میں لکھیں اور آپ کی سائیٹ پر جا پہنچیں.
Site URL یہ وہ ایڈریس ہے جہاں آپ کے ورڈپریس کی انسٹال شدہ فائلز موجود ہیں، اور اگر یہ فائلز اسی ڈائریکٹری میں موجود ہیں جو آپ نے اوپر والے ڈومین نیم کے ساتھ سیٹ کی ہے تو یہاں بھی آپ وہی لکھیں گے جو اوپر Home میں لکھا ہے.

سائیٹ کا یورآرایل تبدیل کرنے کے لئے اوپربتائے گئے دونوں خانوں میں ایڈریس تبدیل کرنے سے آپ کی سائیٹ کا ڈومین ایڈریس تبدیل ہو جائے گا.
عام طور پر جو لوگ اپنے ورڈپریس کی انسٹالیشن اسی ڈائریکٹری میں کرتے ہیں جو انہوں نے ڈومین ایڈ کرتے ہوئے اس ڈومین کے ساتھ منسلک کی ہے تو وہ اپنا نیا یوآرایل ہی ان دونوں خانوں میں لکھیں گے.


[center]Image[/center]

[center]ورڈپریس کا یوآرایل بجائے ایڈمن پینل سے خود تبدیل کرنا[/center]

ورڈپریس کا یوآرایل Manually تبدیل کرنے کے لئے چار مختلف تریقے استعمال کیئے جا سکتے ہیں. جن کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے.

wp-config فائل کے ذریعے یوآرایل تبدیل کرنا.

آپ اپنی ورڈپریس سائیٹ کا یوآرایل wp-config.php فائل میں تبدیلی سے بدل سکتے ہیں اس کے لئے اپنی کنفگریشن فائل کھولیں اور نیچے موجود کوڈ اپنی کنفگریشن فائل میں لکھ دیجئے.

[code]define('WP_HOME','http://example.com');
define('WP_SITEURL','http://example.com');[/code]

یاد رہے یہاں example.com آپ کا ڈومین نیم ہو گا.
لیکن سب سے بہتر یہی ہو گا کہ آپ یہ طریقہ تب ہی استعمال کریں جو کوئی اور طریقہ کام نا کر رہا ہو کیونکہ اس طریقہ کو استعمال کرنے کے بعد آپ General Setting میں سے اپنی سائیٹ کا یوآرایل تبدیل نہیں کر پائیں گے.

functions.php کے ذریعے یوآرایل تبدیل کرنا.

اگر آپ کے پاس اپنی سائیٹ کی ایف ٹی پی Access موجود ہے تو یہ طریقہ اپنی سائیٹ کا یورآرایل تبدیل کرنے کا سب سے سہل اور تیز ترین طریقہ ہے مگر اسے اس صورت میں زیادہ استعمال کیا جاتا ہے جب آپ کا ڈومین خدانخواستہ ہیک ہو چکا ہوتا ہے اور سائیٹ کے ایڈمن پینل تک آپ کی رسائی نہیں ہوتی یا آپ کسی اور وجہ سے ایڈمن پینل میں داخل نہیں ہوسکتےہیں.

functions.php فائل کے شروع میں جہاں <?php کا کوڈ شروع ہوتا ہے اس کے فوری بعد یہ دو لائنز ڈال دیں.

[code]update_option('siteurl','http://example.com/blog');
update_option('home','http://example.com/blog');[/code]

یاد رہے یہاں بھی example.com آپ کا ڈومین نیم ہو گا.

اب functions.php کو پھر سے اپلوڈ کر دیں اور ایڈمن صفحہ یا لاگ ان والا صفحہ دو تین بار ریفریش کر لیں آپ کا یوآرایل تبدیل ہو جائے گا. جب یہ عمل کامیابی سے پایا تکمیل تک پہنچ جائے.
اب اوپر والا عمل دہرائیں اور functions.php میں سے یہ دو لائنز حذف کر دیں، یاد رہے یہ نہایت ضروری عمل ہے اور یہ دو لائنز یہاں ہرگز موجود نہیں رہنا چاہیں.
فرض کریں آپ ایک ایسا تھیم استعمال کر رہے ہیں جس میں functions.php کے نام کی فائل ہی موجود نہیں ہے تو اس کے لئے آپ نوٹ پیڈ میں ایک فائل بنائیں اس میں نیچے والا کوڈ لکھیں اور functions.php کے نام سے محفوظ کر لیں.

[code]<?php
update_option('siteurl','http://example.com/blog');
update_option('home','http://example.com/blog');[/code]

اور جب مطلوبہ یوآرایل کام کرنے لگے تو اس فائل کو پھر سے حذف کر دیں.

Relocate Method کے ذریعے یوآرایل تبدیل کرنا.

ورڈپریس میں Relocate Method بھی کام کرتا ہے جو آپ کی مطلوبہ ویلیوز کو Relocate کرتا ہے اور انہیں فعال کرتا ہے.جب سائیٹ کو ایک سرور سے دوسرے سرور پر تبدیل کیا جا رہا ہو تو یہ طریقہ کاراسے فوری طور پر فعال بنانے میں زیادہ کارگرہے.
اپنی سائیٹ کی wp-config.php فائل کو کسی HTML Editor میں کھولیں. Define سٹیٹمنٹ کے بعد نیچے موجود لائن لکھ دیں.


[code]define('RELOCATE',true);[/code]

ورڈپریس کے لاگ ان صفحہ پر جائیں اور عام طریقہ سے لاگ ان ہو جائیں.
جب relocate فنکشن true پر سیٹ ہو گا تو ورڈپریس خود کارطریقہ سے آپ کی تمام سیٹنگز اس یوآرایل کے حساب سے کر دے گا جو آپ لاگ ان کے لئے استعمال کر رہے ہیں.لیکن یاد رکھئے یہاں تمام سیٹنگز سے مراد صرف آپ کے ایڈمن سیکشن کی سیٹنگ سے ہے باقی سائیٹ کے ڈیٹا پر یوآرایل تبدیل نہیں ہو گا.اور وہ تمام تبدیلیاں آپ کو ابھی خود کرنا ہوں گی.
جب آپ تمام تبدیلیاں کر لیں تو اوپر دیا گیا کوڈ حذف کر دیں اسے ہرگز وہاں نا رہنے دیں.

ڈیٹابیس میں براہ راست یوآرایل تبدیل کرنا.

اگر آپ کو پتہ ہے کہ آپ اپنے ہوسٹ کے phpmyadmin میں کیسے جا سکتے ہیں تو آپ براہ راست ڈیٹابیس میں تبدیلیاں کر کے اپنی سائیٹ کا یوآرایل تبدیل کر سکتے ہیں.اس عمل کے لئے مندرجہ ذیل طریقہ استعمال کیجئے.
اپنی ڈیٹابیس کی ایک کاپی بنا کر بیک اپ ڈاونلوڈ کر لیں.
Phpmyadmin میں لاگ ان ہوں.
اپنی ڈیٹابیس جو آپ کی ورڈ پریس سائیٹ کے ساتھ منسلک ہے اس کا انتخاب کیجئے.
آپ کی ڈیٹابیس کے ٹیبلز نظر آنا شروع ہو جائیں گے.
wp_options نامی ٹیبل کا انتخاب کیجئے. نوٹ: table prefix یعنی wp مختلف بھی ہو سکتا ہے اگر آپ نے دورانِ انسٹالیشن اس میں تبدیلی کی ہے تو.
چھوٹا سا آئیکون جو Browse کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے اسے کلک کیجئے.
wp_options ٹیبل میں موجود فیلڈز نظر آنا شروع ہو جائیں گی.
option_name نامی فیلڈ میں نیچے سکرول کیجئے اور siteurl کی تلاش کیجئے.
Edit Field کا آپشن کلک کیجئے جو کہ عموما بائیں جانب ہوتا ہے.
Edit Field ونڈوز نمودار ہو جائے گی.
option_value نامی Input Box میں بڑی احتیاط سے اپنا نیا یوآرایل لکھ دیں.
ایک بار پھر سے اس امر کی تسلی کر لیجئے کہ یہ یوآرایل درست ہے اور اگر درست ہے تو Go کا بٹن دبا کر اسے محفوظ کرلیں.
اب آپ خود کار طریقہ سے wp_options پر واپس آ جائیں گے.
اب یہاں home کی فیلڈ پر جائیں اور Edit Field کا انتخاب کیجئے.
option_value میں احتیاط کے ساتھ اپنا نیا یوآرایل لکھ دیں.
ایک بار پھر سے اس امر کی تسلی کر لیجئے کہ یہ یوآرایل درست ہے اور اگر درست ہے تو Go کا بٹن دبا کر اسے محفوظ کرلیں.
لیجئے آپ کامیابی سے اپنی سائیٹ کا یو آر ایل تبدیل کر چکے ہیں.


[center]Image

Image

Image

Image

Image

Image

Image

Image[/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ورڈپریس سائیٹ کا ڈومین نیم یعنی یوآرایل تبدیل کرنا

Post by چاند بابو »

اگر آپ اپنی سائیٹ کا یوآرایل بجائے ایڈمن پینل کے باقی دیئے گئے چار طریقوں سے تبدیل کر چکے ہیں تو آپ کو اپنی سائیٹ کے تمام پوسٹوں اور تصاویر وغیرہ کے ایڈریس بھی Manually تبدیل کرنا ہوں گے.
لیکن اگر آپ کی سائیٹ بہت زیادہ پوسٹوں پر محیط ہے اور یہاں پوسٹوں اور تصاویر کا ایک انبار لگا ہوا ہے تو یہ ایک نہایت کٹھن کام ہو گا کہ آپ ان سب کو Manually تبدیل کریں.
اس میں آپ بوڑھے ہو سکتے ہیں اور آپ کی سائیٹ ہو سکتا ہے ابھی بھی آدھی ہی اپڈیٹ ہو پائی ہو.

اس کام کے لئے ایک نسخہ تجویز کر دیتا ہوں.

PHPMyAdmin میں سے اپنی ڈیٹابیس کھولیں، اور wp_posts ٹیبل پر جائیں. یہاں جانے کے بعد اوپر موجود SQL کا لنک دبائیں. کھلنے والی وندوز میں نیچے موجود کوڈ ڈال دیں.

[code]UPDATE wp_posts
SET guid =
REPLACE(

guid,
"olddomain.com/wordpress",
"www.newdomain.com"

);[/code]

یاد رکھئے اوپر موجود کوڈ میں اپنے پرانے یو آر ایل اور نئے یوآرایل لکھنا مت بھولئے.
اب Go کا بٹن دبا دیجئے.

لیجئے جناب آپ نے بوڑھے ہونے سے پہلے ہی تمام پوسٹوں اور تصاویر وغیرہ کو اپڈیٹ کر لیا ہے. :P
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ورڈپریس سائیٹ کا ڈومین نیم یعنی یوآرایل تبدیل کرنا

Post by چاند بابو »

دیکھا اسی لئے میں لکھتا نہیں ہوں.
اب کل رات سے میں نے یہ اتنا لمبا ٹوٹیوریل لکھا ہے.
مجھے یہ لکھنے میں ڈیڑھ گھنٹہ لگا پہلے اسے ڈھونڈا.
پھر اسے ٹرانسلیٹ کیا اور پھر لکھا.
مگر مجال ہے اگر کسی کے کان پر جوں تک رینگی ہو.
کسی نے کوئی بول ازراہ ہمدردی ہی سہی کہے تو ہوں.
افسوس صد افسوس جس کے لئے لکھا تھا اس نے بھی توجہ دینا مناسب نہیں سمجھا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ورڈپریس سائیٹ کا ڈومین نیم یعنی یوآرایل تبدیل کرنا

Post by محمد شعیب »

چاند بابو !
یقین جانیں میری نظر ابھی پڑی.
اتنا تفصیلی ٹیوٹوریل دیکھ کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں. دل چاہا اتنی داد دوں کہ داد دینا کا عالمی ریکارڈ قائم ہو جائے.
اور نیچے آپ کا گلہ شکوہ پڑھ کر افسوس بھی ہوا کہ میں اتنی دیر سے کیوں آیا.
حضرت چاند بابو !
تھریڈ پوسٹ کرنے کے وقت کوئی پڑھے یا نہ پڑھے لیکن جب کسی کا کام پھنسا ہوتا ہے اور سرچ کرتے ہوئے وہ کسی اس قسم کے تفصیلی ٹیوٹوریل تک پہنچتا ہے، تو اس کے دل سے دعائیں نکلتی ہیں.
آپ یقین کریں کئی مرتبہ میں کسی مسئلہ میں پھنس جاتا ہوں اور کافی تلاش کے بعد مجھے حل کسی فورم سے ہی ملتا ہے. اور اس فورم پر صرف شکریہ ادا کرنے کے لئے رجسٹر ہوتا ہوں.
پھر بعض اوقات وہاں مستقل آنا جانا شروع ہو جاتا ہے تو کبھی دوبارہ اس طرف التفات نہیں ہو پاتا.
آپ کی یہ محنت اردو زبان پر بہت بڑا احسان ہے. جب اردو بولنے والوں کو اکثریت انٹرنیٹ سے آشنا ہو گی تو یہ سب آپ جیسوں کو ہی دعائیں دیگی.
بہر حال
جزاک اللہ خیرا فی الدارین ...
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ورڈپریس سائیٹ کا ڈومین نیم یعنی یوآرایل تبدیل کرنا

Post by چاند بابو »

ہاہاہاہاہا
مزہ آ گیا شعیب بھیا آپ کے تبصرے کا تو واقعی مزہ آ گیا.
لو جی میرے تو پیسے پورے ہو گئے اتنا کام کرنے کے.
اب مجھے کوئی شکوہ نہیں کوئی یہاں آئے نا آئے.
اسے پڑھے نا پڑھے یا استفادہ کرے نا کرے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
zahidartist
دوست
Posts: 398
Joined: Tue Oct 25, 2011 8:54 pm
جنس:: مرد

Re: ورڈپریس سائیٹ کا ڈومین نیم یعنی یوآرایل تبدیل کرنا

Post by zahidartist »

جزاک اللہ جاند بابو
لیکن مجھے ایک لفظ کی بھی سمجھ نہیں آی
Jahad Is Our Way
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ورڈپریس سائیٹ کا ڈومین نیم یعنی یوآرایل تبدیل کرنا

Post by چاند بابو »

ہائے اللہ میں کیا کروں میں کدھر جاؤں کسے اپنا دکھڑا سناؤں.
ارے یار زاہد بھائی آپ کو کیا سمجھ نہیں آئی؟
آپ کے لئے جو سمجھنا ضروری ہے وہ پہلی تصویر اور اس سے اوپر اوپر والا حصہ ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ورڈپریس سائیٹ کا ڈومین نیم یعنی یوآرایل تبدیل کرنا

Post by محمد شعیب »

zahidartist wrote:جزاک اللہ جاند بابو
لیکن مجھے ایک لفظ کی بھی سمجھ نہیں آی
v_v_f

زاہد صاحب !
کمپیوٹر ایک آرٹ ہے. جس میں اس کی صلاحیت ہو وہ بغیر سکھائے سیکھ جاتا ہے. اور جسے اللہ نے یہ ملکہ عطا نہ کیا ہو وہ اتنے تفصیلی ٹیوٹوریل سے بھی نہیں سیکھ سکتا.
آپ مجھے دوسری قبیل سے لگتے ہیں.
اور دوسری نوع والوں کے لئے میرا مشورہ ہے کہ انسان میں جس کام کی صلاحیت نہ ہو اس پر اپنا وقت ضائع نہ کیا جائے ....
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ورڈپریس سائیٹ کا ڈومین نیم یعنی یوآرایل تبدیل کرنا

Post by چاند بابو »

ہاہاہاہاہاہا

ارے شعیب بھیا آپ تو غصہ ہی کر گئے ہیں.
اتنا سخت تبصرہ،
چونکہ یہ تبصرہ میرے حق میں لکھا گیا ہے اس لئے مجھے پسند آیا.
اور اس کے لئے شکریہ بھی.

مگر ایسا نہیں ہے جیسا آپ سمجھ رہے ہیں.
اگر زاہد نے ایک ورڈپریس سائیٹ کھڑی کر لی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس میں وہ صلاحیت موجود ہے جو کمپیوٹر استعمال کرنے کے لئے ضروری ہے.
البتہ یہ اور بات ہے کہ وہ کچھ نئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں سمجھنے میں کچھ مشکل پیش آ رہی ہے.
مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ بالکل سمجھ نہیں پائیں گے.
بلکہ میں انہیں سمجھا کر دم لوں گا کیونکہ اردونامہ بنانے کا میرا مقصد ہی یہ تھا کہ ایسے لوگوں کو مفت اس طرح کی تعلیم دی جائے جو انگریزی کے سامنے بے بس ہونے کی وجہ سے انٹرنیٹ کو ہی خیرباد کہہ دیتے ہیں یا پھر چیٹنگ وغیرہ سے آگے نہیں بڑھ پاتے ہیں.
اور یہی ہمارے ملک کا المیہ ہے کہ ہم اردو کو قومی زبان تو کہتے ہیں مگر آج تک نا تو اس کا نفاذ بطور دفتری زبان ہو سکا اور نا ہی یہ زبان ذریعہ تعلیم قرار پا سکا.
اور ہم ہیں کہ ہماری ناؤ دو زبانوں کے درمیان ڈول ڈول کر آخر ڈوب جاتی ہے مگر کنارے نہیں لگتی.

اس لئے پلیز ایسا دوبارہ مت کہئے گا نا سوچئے گا بلکہ میں تو کہوں گا کہ اپنی سائیٹ پر بھی ایسے لوگوں کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کیجئے گا کیونکہ میرے تجربے کے مطابق یہی وہ لوگ ہیں جو کچھ کرگزرنے کا جذبہ رکھتے ہیں جنہیں کچھ پہلے سے آتا ہے وہ بس اپنی دھن میں ہی مست رہتے ہیں. مثال کے طور پر میں خود موجود ہوں، آج بھی مختلف اردوفورمز پر وہ پوسٹیں موجود ہیں جو میں نے ابتدائی دور میں لگائیں تھیں وہاں میں بھی ایسے ہی پریشان ہو جاتا تھا کہ یہ لکھا تو اردو میں ہے مگر یہ ہے کیا خدا جانے. کیونکہ اسوقت مجھے پی ایچ پی، ایچ ٹی ایم ایل، ورڈپریس، فورم، بلاگ وغیرہ سے آگاہی نہیں تھی.
مگر الحمداللہ انہیں لوگوں کا حوصلہ تھا جو میرے بے تکے سوالات کا جواب دیتے رہے اور آج میں اردونامہ پربیٹھا ایک اور چاند بابو کی بنیاد رکھنے کی کوشش کر رہا ہوں.

شعیب بھائی خدارا میری بات کو دل پر مت لیجئے گا میرا مطلب آپ کی رائے سے اختلاف ہر گز نہیں بلکہ اپنے خیالات کا اظہار ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ورڈپریس سائیٹ کا ڈومین نیم یعنی یوآرایل تبدیل کرنا

Post by شازل »

ماشااللہ بہت تفصیلی اور انگلی پکڑ پکڑ کر سمجھایا ہے
میں اسے پیش بندی کے طور پر سیوکررہا ہوں.
ویل ڈن
zahidartist
دوست
Posts: 398
Joined: Tue Oct 25, 2011 8:54 pm
جنس:: مرد

Re: ورڈپریس سائیٹ کا ڈومین نیم یعنی یوآرایل تبدیل کرنا

Post by zahidartist »

چاند بابو شکریہ :clap: :clap: :clap: r;o;s;e
شیعب بھائی مجھ میں سیگھنے کی لگن ہے تو ےیھاں آتا ہوں لیکن آپ کا تبصرہ پٹرھ کر مجھے کچھ اچھا نہیں لگا n;a;n;a n;a;n;a n;a;n;a n;a;n;a
Jahad Is Our Way
zahidartist
دوست
Posts: 398
Joined: Tue Oct 25, 2011 8:54 pm
جنس:: مرد

Re: ورڈپریس سائیٹ کا ڈومین نیم یعنی یوآرایل تبدیل کرنا

Post by zahidartist »

:bismillah:; a.a میں نے word press کے thems کا اردو ترجمعہ کیا ہے میں آپ لوگوں کے ساتھ share کرنا چاھتا ہوں میں یہ جاننا چاہتا تھا کے urdunama میں کس طرح addکرو zip file ہے chose file کرکے کرتا ہو تو نہیں ہو تا
Jahad Is Our Way
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ورڈپریس سائیٹ کا ڈومین نیم یعنی یوآرایل تبدیل کرنا

Post by محمد شعیب »

zahidartist wrote::bismillah:; a.a میں نے word press کے thems کا اردو ترجمعہ کیا ہے میں آپ لوگوں کے ساتھ share کرنا چاھتا ہوں میں یہ جاننا چاہتا تھا کے urdunama میں کس طرح addکرو zip file ہے chose file کرکے کرتا ہو تو نہیں ہو تا
1. آپ اپنی ہوسٹنگ میں ایک فولڈ بنائیں اور یہ زپ فائل اس میں اپلوڈ کر دیں.
2. یا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ کسی فری ڈیٹا شئر کرنے کی ویب سائٹ مثلا

http://rapidshare.com/

یا اس قسم کی کسی اور ویب سائٹ پر اپلوڈ کر کے، اس کا لنک یہاں شئر کر دیں.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ورڈپریس سائیٹ کا ڈومین نیم یعنی یوآرایل تبدیل کرنا

Post by محمد شعیب »

چاند بابو wrote:ہاہاہاہاہاہا

ارے شعیب بھیا آپ تو غصہ ہی کر گئے ہیں.
اتنا سخت تبصرہ،
چونکہ یہ تبصرہ میرے حق میں لکھا گیا ہے اس لئے مجھے پسند آیا.
اور اس کے لئے شکریہ بھی.

مگر ایسا نہیں ہے جیسا آپ سمجھ رہے ہیں.
اگر زاہد نے ایک ورڈپریس سائیٹ کھڑی کر لی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس میں وہ صلاحیت موجود ہے جو کمپیوٹر استعمال کرنے کے لئے ضروری ہے.
البتہ یہ اور بات ہے کہ وہ کچھ نئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں سمجھنے میں کچھ مشکل پیش آ رہی ہے.
مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ بالکل سمجھ نہیں پائیں گے.
بلکہ میں انہیں سمجھا کر دم لوں گا کیونکہ اردونامہ بنانے کا میرا مقصد ہی یہ تھا کہ ایسے لوگوں کو مفت اس طرح کی تعلیم دی جائے جو انگریزی کے سامنے بے بس ہونے کی وجہ سے انٹرنیٹ کو ہی خیرباد کہہ دیتے ہیں یا پھر چیٹنگ وغیرہ سے آگے نہیں بڑھ پاتے ہیں.
اور یہی ہمارے ملک کا المیہ ہے کہ ہم اردو کو قومی زبان تو کہتے ہیں مگر آج تک نا تو اس کا نفاذ بطور دفتری زبان ہو سکا اور نا ہی یہ زبان ذریعہ تعلیم قرار پا سکا.
اور ہم ہیں کہ ہماری ناؤ دو زبانوں کے درمیان ڈول ڈول کر آخر ڈوب جاتی ہے مگر کنارے نہیں لگتی.

اس لئے پلیز ایسا دوبارہ مت کہئے گا نا سوچئے گا بلکہ میں تو کہوں گا کہ اپنی سائیٹ پر بھی ایسے لوگوں کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کیجئے گا کیونکہ میرے تجربے کے مطابق یہی وہ لوگ ہیں جو کچھ کرگزرنے کا جذبہ رکھتے ہیں جنہیں کچھ پہلے سے آتا ہے وہ بس اپنی دھن میں ہی مست رہتے ہیں. مثال کے طور پر میں خود موجود ہوں، آج بھی مختلف اردوفورمز پر وہ پوسٹیں موجود ہیں جو میں نے ابتدائی دور میں لگائیں تھیں وہاں میں بھی ایسے ہی پریشان ہو جاتا تھا کہ یہ لکھا تو اردو میں ہے مگر یہ ہے کیا خدا جانے. کیونکہ اسوقت مجھے پی ایچ پی، ایچ ٹی ایم ایل، ورڈپریس، فورم، بلاگ وغیرہ سے آگاہی نہیں تھی.
مگر الحمداللہ انہیں لوگوں کا حوصلہ تھا جو میرے بے تکے سوالات کا جواب دیتے رہے اور آج میں اردونامہ پربیٹھا ایک اور چاند بابو کی بنیاد رکھنے کی کوشش کر رہا ہوں.

شعیب بھائی خدارا میری بات کو دل پر مت لیجئے گا میرا مطلب آپ کی رائے سے اختلاف ہر گز نہیں بلکہ اپنے خیالات کا اظہار ہے.
بہت خوب چاند بابو !
انسان کو حوصلہ بلند رکھنا چاہئیے. اور امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئیے.
لیکن
میری سوچ یہ ہے کہ ہر انسان میں اللہ نے کسی نہ کسی کام کی صلاحیت رکھی ہوتی ہے. ہر انسان میں ہر کام کی صلاحیت نہیں ہوتی. انسان کو اپنا ٹیلنٹ معلوم کرنا چاہئیے کہ میرے اندر اللہ رب العزت کی جانب کونسی خصوصیت رکھی گئی ہے. ایک کلاس میں ایک طالب علم بائیو خوب سمجھ لیتا ہے لیکن فزکس اور میتھ اس کے اوپر سے گزر جاتی ہے. اور دوسرا طالب علم فزکس اور میتھ میں تو ماہر ہوتا ہے لیکن بائیو اس کے پلے نہیں پڑتی.
اب بائیو سمجھنے والے کو پری انجینرنگ پڑھانا اور فزکس میتھ سمجھنے والے کو میڈیکل میں ڈال دینا ظلم ہو گا.
بالکل اسی طرح کمپیوٹر کی صلاحیت نہ رکھنے والا اگر اس میں زیادہ کوشش کریگا تو اس کا وقت ضائع ہوگا. یہ میرا تجربہ بھی ہے. ایم سی ایس کئے ہوئے لڑکے اپنا فائنل ائیر کا پروجیکٹ ایسے لڑکے سے کروا رہے تھے جو انڈر میٹرک تھا.
امید ہے آپ حضرات میری بات سمجھ گئے ہونگے.
لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میرا نظریہ سو فیصد صحیح ہے. ہو سکتا ہے میں غلط ہوں. البتہ ابھی تک کے تجربات سے میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں.
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: ورڈپریس سائیٹ کا ڈومین نیم یعنی یوآرایل تبدیل کرنا

Post by علی عامر »

جزاک اللہ.

آپ کی اس بے گراں محنت کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے. r:o:s:e
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ورڈپریس سائیٹ کا ڈومین نیم یعنی یوآرایل تبدیل کرنا

Post by بلال احمد »

جزاک اللہ، چاند بھائی اتنی محنت اور پوسٹنگ کا شکریہ،
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ورڈپریس سائیٹ کا ڈومین نیم یعنی یوآرایل تبدیل کرنا

Post by چاند بابو »

پسندیدگی کا بہت بہت شکریہ بھیا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “ٹوٹیوریل”