اپنی سائیٹ کو اپنے کمپیوٹر پر سرور بنا کر ہوسٹ کرنا

مختلف سافٹ وئیرز کے ٹوٹیوریلز پر مبنی سیریل
Post Reply
فہیم
دوست
Posts: 216
Joined: Tue Aug 11, 2009 10:54 am

اپنی سائیٹ کو اپنے کمپیوٹر پر سرور بنا کر ہوسٹ کرنا

Post by فہیم »

Host Your Website Yourself by making your computer as webserver
اپنی سائیٹ کو اپنے کمپیوٹر پر سرور بنا کر ہوسٹ کرنا


اپنے کمپیوٹر میں ویب سرور لگانا ، یعنی اپنی ویب سائٹ (website) کو خود ہوسٹ (host) کرنا بہت آسان ہے ۔ مگر یاد رکھیے کہ اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کا کمپیوٹر 24 گھنٹے چالو (on) حالت میں انٹرنیٹ سے منسلک (connected) رہے ۔ اگر ایسا نہیں ہے تو پھر آپ کی ویب سائٹ صرف اسی وقت دیکھی جا سکے گی جب آپ کا کمپیوٹر چل رہا ہوگا اور انٹرنیٹ سے منسلک ہوگا ۔ مندرجہ ذیل طریقہ کار سے آپ SMTP سرور بھی لگا سکتے ہیں ۔


اگر ہر بار انٹرنیٹ سے منسلک ہونے پر آپ کا آئی پی ایڈریس تبدیل ہو جاتا ہے تو ایسے آئی پی ایڈریس کو ڈائنامک (Dynamic IP address) کہتے ہیں ۔ مثلاً اگر آپ ڈائل اپ کنکشن (dialup connection) استعمال کرتے ہیں تو آپ کا آئی پی ایڈریس ڈائنامک ہوگا ۔ مثلاً میں WOL کا ڈائل اپ کنکشن استعمال کرتا ہوں ۔ جب میں انٹرنیٹ سے منسلک ہوتا ہوں تو میرا آئی پی ایڈریس 202.154.250.xxx ہوتا ہے ۔ اس نمبر میں ایکس کے حروف یہ ظاہر کرتے ہیں کہ اگلی بار جب میں انٹرنیٹ سے منسلک ہوں گا تو یہاں کوئی دوسرا نمبر ہوگا ، یعنی میرا آئی پی ایڈریس اگلی بار تبدیل ہو جائے گا ۔


عام ویب سائٹ کا آئی پی ایڈریس مستقل (permanent, static) ہوتا ہے جسے براؤزر میں ٹائپ کرنے سے یا ویب سائٹ کا ایڈریس لکھنے سے وہ ویب سائٹ دیکھی جا سکتی ہے ۔ لیکن اگر آپ ڈائل اپ کنکشن کے ذریعے اپنی ویب سائٹ تک رسائی (access) فراہم کرتے ہیں تو دوبارہ منسلک (reconnect) ہونے پر آپ کا آئی پی ایڈریس تبدیل ہو جاتا ہے اور آپ کی ویب سائٹ تک رسائی نا ممکن ہوجاتی ہے ۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ہمیں ایک ایسا نظام چاہیے جو خود کار (automatically) طریقے سے ویب سائٹ کا آئی پی ایڈریس بدل دے ۔ یہ نظام No-IP والے مفت فراہم کرتے ہیں ۔


اب دیکھتے ہیں کہ ویب سرور کیسے نصب (setup) کرنا ہے ۔ اگر آپ کے کمپیوٹر میں کوئی سدِّ آتش (firewall) نصب ہے تو مندرجہ ذیل اقدامات سے پہلے اسے بند (disable) کر دیجیے ۔


سب سے پہلے آپ اپنا موجودہ آئی پی ایڈریس معلوم کیجیے ۔ سسٹم ٹرے (system tray) میں جو انٹرنیٹ سے منسلک ہونے کا آئیکون (icon) ظاہر ہوتا ہے اس پر ڈبل کلک کرنے سے آئی پی ایڈریس معلوم ہو جاتا ہے ۔ اگر ایسا نہ ہو تو Start Menu میں جا کر Run پر کلک کیجیے اور اس کی ان پٹ فیلڈ میں cmd لکھ کر enter کا بٹن دبا دیجیے ۔ آپ کے سامنے ایک کمانڈ پرامپٹ (command prompt) آجائے گا ، اس میں ipconfig لکھ کر enter کیجیے ، آپ کا آئی پی ایڈریس سامنے آجائے گا ۔
اب CanYouSeeMe پر جاکر معلوم کیجیے کہ کیا آپ کا انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر (ISP) آپ کو اپنا ویب سرور چلانے کی اجازت دیتا ہے یا نہیں ۔ اس سائٹ پر جا کر اپنا آئی پی ایڈریس لکھنے پر آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ آپ کی آئی ایس پی آپ کو Port 80 کی اجازت دیتی ہے یا نہیں ، ہمارا کام دراصل اِسی پورٹ 80 سے ہے ۔


اگر آپ کو Port 80 کو استعمال کرنے کی آزادی (permission) ہے تو سمجھیے کام ہوگیا ۔ اب آپ نے کوئی ویب سرور سافٹ ویر انسٹال کرنا ہے ۔ ونڈوز98 کے لیے Personal Web Server اور ونڈوز ایکس پی کے لیے Internet Information Services کے نام سے سافٹ ویر موجود ہیں جو ونڈوز کی انسٹالیشن سی ڈی میں موجود ہوتے ہیں ۔ ان کی تنصیب (installation) اور استعمال کا طریقہ کار بعد میں لکھا جائے گا ۔ فی الحال ہم مشہورِ زمانہ اپاچی (Apache) سرور سے کام لینے کا طریقہ دیکھتے ہیں ۔


اگر آپ Apache, PHP اور MySQL کے سیٹ اپ الگ الگ ڈاؤن لوڈ کریں تو ایک مبتدی کی حیثیت سے شاید آپ کو دشواری کا سامنا کرنا پڑے. (ویسے یہ ٹیوٹوریل میں پوسٹ کر چکا ہوں )۔ میں Uniform Server استعمال کرتا ہوں ۔ اس کی 3MB کی فائل میں Apache, PHP, MySQL, Perl, phpMyAdmin اور دیگر کئی سہولیات پہلے سے ہی موجود ہوتی ہیں ۔ یونیفارم سرور کویہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے۔
یونیفارم سرور کی فائل کو ڈاؤن لوڈ کرکے اپنی ہارڈ ڈرائیو میں کہیں بھی unzip کر لیجیے ۔ مثال کے طور پر اسے \:C ڈرائیو میں محفوظ کیجیے ۔ اب اس کا فولڈر کھول کر سرور سٹارٹ کر لیجیے ، اور اطمینان کر لیجیے کہ یہ درست طور پر کام کر رہا ہے ۔ آپ کی ویب سائٹ کی index فائل C:\Uniform Server\diskw\www فولڈر میں موجود ہونی چاہیے ، یہ آپ کی ویب سائٹ کی روٹ ڈائریکٹری ہے ۔


اب آپ اپنے براؤزر (internet browser) میں www.no-ip.com ٹائپ کیجیے اور ویب سائٹ کھلنے پر وہاں اپنا اکاؤنٹ (signup) بنا لیجیے ۔ رجسٹریشن (registeration) کا عمل مکمل ہونے پر لاگ ان (login) کیجیے ۔ اوپر آپ کا ای میل ایڈریس اور آئی پی ایڈریس ظاہر ہوگا اور بائی جانب Hosts / Redirects کا ربط (link) موجود ہوگا ۔ اس پر کلک کرنے سے نیچے مزید روابط (links) ظاہر ہوں گے ، ان میں سے Add کے ربط پر کلک کیجیے ۔


اب آپ کے سامنے ایک فارم (form) آجائے گا ۔ اس میں اوپر Host Name میں وہ ایڈریس دیجیے جو آپ چاہتے ہیں ۔ اگر آپ کے پاس اپنی ڈومین (domain name) موجود ہے تو وہ دیجیے ورنہ کوئی لفظ لکھ کر نیچے موجود مفت ایڈریسز استعمال کیجیے ۔ مثلاً میں نے Host Name میں icheetah لکھا اور نیچے no-ip.info منتخب کیا تو میری ویب سائٹ کا ایڈریس http://icheetah.no-ip.info بن گیا ۔
اس سے نچلے خانے میں Host Type میں سے Port 80 Redirect منتخب کیجیے ۔
ان خانوں کے نیچے IP Address کا خانہ ہوگا جس میں آپ کا آئی پی ایڈرس پہلے سے (already) موجود ہوگا ، اگر نہ ہو تو آپ لکھ دیجیے ۔
اب سب سے نیچے آکر Create Host کے بٹن پر کلک کیجیے ، سب سیٹ اپ ہو جائے گا ۔


آپ کا یونیفارم سرور تو چل رہا ہے ناں؟ ٹھیک ہے ۔ اپنے براؤزر میں http://localhost/apanel ٹائپ کرنے پر اس کا کنٹرول پینل کھل جائے گا ۔ صفحے پر بائیں طرف موجود Configuration کی سرخی کے نیچے Apache Configuration کے ربط پر کلک کیجیے ۔ اگلا صفحہ کھلنے پر Server Name کے خانے میں اپنی سائٹ کا ایڈریس اور پورٹ نمبر دیجیے ، مثال کے طور پر icheetah.no-ip.info:80 میرا سرور نیم ہے ۔ اب نیچے Save کے بٹن پر کلک کر دیجیے ۔ اب سرور کو Stop کر کے دوبارہ Start کیجیے ۔


اب http://www.no-ip.com/downloads.php پر جا کر No-IP Dynamic Update Client (DUC) ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر لیجیے اور اس کو چلا کر اپنا ای میل اور وہ پاس ورڈ دے دیجیے جو آپ نے no-ip پر رجسٹریشن کے وقت دیا تھا ۔ چیک کر لیجیے کہ یہ کلائنٹ انٹرنیٹ سے منسلک افعال درست طور پر انجام دے رہا ہے ۔ اگر ایسا ہے تو پانچ منٹ کے وقفے کے بعد آپ کی ویب سائٹ آن لائن ہو جائے گی ۔


اگر براؤزر میں سائٹ کا ایڈریس لکھنے پر Forbidden اور You Don't Have Permissions کے الفاظ ظاہر ہوں تو اپنی روٹ ڈائریکٹری (www) میں موجود htaccess. فائل میں بیرونی رسائی کے متعلق configuration کر دیجیے ، اگر آپ کو ایسا کرنا نہیں آتا تو اس فائل کو ختم (delete) کر دیجیے ، آپ کی سائٹ ظاہر ہو جائے گی ۔
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: Host Your Website Yourself

Post by علی عامر »

جزاک اللہ ...

معلومات سے آگاہی پر مشکور ہوں ... r:o:s:e
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: Host Your Website Yourself

Post by علی خان »

v_v_g
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: Host Your Website Yourself

Post by شازل »

میں نے چیک کیا ہے میرا خیال ہے کہ یہ پورٹ بند ہے
Error: I could not see your service on ........... on port (80)
Reason: Connection timed out
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: Host Your Website Yourself

Post by علی خان »

میرے والا بھی بند شو ہو رہا ہے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
فہیم
دوست
Posts: 216
Joined: Tue Aug 11, 2009 10:54 am

Re: Host Your Website Yourself

Post by فہیم »

Image
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: Host Your Website Yourself

Post by عبیداللہ عبید »

اگر چہ کچھ سمجھ آیا اور کچھ نہیں لیکن اچھے موضوع پر آپ نے شیرنگ پیش کی ہے ۔ اس لیے شکرگزار ہیں اور آئندہ کے لیے بھی منتظرہیں۔

میں بذات ِ خود آپ کے ویب سرور والی قسطوں سے متاثر ہوا ، اور زیادہ تر اُسی موضوع کا منتظر رہتاہوں ۔

جزاک اللہ احسن الجزاء فہیم بھائی
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: Host Your Website Yourself

Post by یاسر عمران مرزا »

بہت ہی عمدہ، بہت خوب... جزاک اللہ خیر
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اپنی سائیٹ کو اپنے کمپیوٹر پر سرور بنا کر ہوسٹ کرنا

Post by چاند بابو »

بہت خوب فہیم بھیا آپ تو چھا گئے استاد۔
بہت ہی بہترین ٹوٹیوریل شئیر کر رہے ہیں آج کل تو۔
اوپر سے مجھے کہ رہے ہیں کہ مجھے کچھ آتا نہیں ہے۔

ویسے میرے پاس بھی پورٹ اوپن ہے۔ v;e;r;y;happ;y
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اپنی سائیٹ کو اپنے کمپیوٹر پر سرور بنا کر ہوسٹ کرنا

Post by شازل »

اس کا کوئی حل ہے کہ نہیں؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اپنی سائیٹ کو اپنے کمپیوٹر پر سرور بنا کر ہوسٹ کرنا

Post by چاند بابو »

ہاں جی حل ہے انٹرنیٹ سروس پروائڈر تبدیل کر لیں یا انہیں پورٹ کھولنے کے لئے لکھیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اپنی سائیٹ کو اپنے کمپیوٹر پر سرور بنا کر ہوسٹ کرنا

Post by عتیق »

ماشاء اللہ کافی دن سے اسی مضمون کا تلاش تھا جو آپ نے شیر کردیا بہت خوب جناب
اللہ آپ کو جزائے خیر دیے.آمین
کچھ سوال:

ہمارے پاس اکثر ip تو auto ہوتا ہے جس کی وجہ سے 192.168.1.2 ہی ہماری ip ہوتی ہے. اس صورت میں ہماری ip کا صحیح کیسے پتہ چلے گا جبکہ CanYouSeeMe میں ہماری ip کچھ اور شو ہو رہا ہوتا ہے.یہ اس کی کوئی اہمیت نہیں جو ہم کمانڈ سے دیکھتے ہیں صرف اس کی اہمیت ہوتی ہے.
اگر Error ہو تو اس صورت میں ہم اپنی ip پی ٹی سی ایل سے مانگی جاسکتی ہے. تو کیا وہ ip دینا درست ہوگا.؟اور اگر وہ بھی نکارہ ہو؟
اس کا حل کیا ہوگا.
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
Post Reply

Return to “ٹوٹیوریل”