یو ایس بی

مختلف سافٹ وئیرز کے ٹوٹیوریلز پر مبنی سیریل
Post Reply
فہیم
دوست
Posts: 216
Joined: Tue Aug 11, 2009 10:54 am

یو ایس بی

Post by فہیم »

زند گی کے ہر شعبے میں کمپیو ٹر کے بڑ ھتے ہوئے استعمال اور اثر رسوخ کے نتیجے میں ہمیں آ جکل ایسے بہت سارے اضافی آلات کا سامنا ہوتا ہے جنھیں کمپیو ٹر کے ساتھ منسلک کیا جا سکتا ہے اور جو کمپیو ٹر کی صلا حیتوں میں اضافے کا سبب بنتے ہیں ۔کہیں پر ان آلات کا کام کمپیو ٹر سے منسلک ہو کر معلومات یا ڈیٹا کو ذخیرہ کرنا ہوتا ہے پھر اسے کسی دوسری جگہ تک پہنچانا ہوتا ہے۔کہیں پر ان آلات کام کمپیو ٹر سے منسلک ہو کر مو بائل فون میں ڈیٹا کی ترسیل کرنا ہوتا ہے ۔( جیسے کہ بلیو ٹوتھ اور انفرا ریڈ وغیرہ)
مختلف نوعیت اور ساخت کے آلات کا کمپیو ٹر سے منسلک ہونا ،با آسانی ان کا استعمال اور تیز رفتاری سے معلومات کا تبادلہ یہ وہ بنیادی باتیں ہیں جنھیں مد نظر رکھ کر مختلف طرح کی ٹیکنالو جیز کو بنایا گیا ہے۔
90ءکی دہائی کے آغاز ہی میں ان کاوشوں کی شروعات ہوئی کہ ایک ایسا بین الاقوامی معیار مقرر کیا جائے جس کی مدد سے بالکل الگ ساخت رکھنے والے بیرونی یا اضافی آلات کو کمپیو ٹر سے منسلک کیا جا سکے اور ان آلات اور کمپیو ٹر کے مابین ڈیٹا کی ترسیل تیز رفتاری سے ممکن ہو ۔
ان تمام کاوشوں کے نتیجے میں یو ایس بی یعنی یونیورسل سیریل بس ایجاد کی گئی۔USBکی تحقیق اور تیاری کیلئے انٹل کارپوریشن،کوم پیک،ہیولٹ پیکارڈ،لیوسنٹ،فلپس اور مائکروسافٹ وغیرہ جیسے بڑے اداروں کے نام شامل ہیں۔ان تمام بڑے اداروں پر مشتمل ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا جویونیورسل سیریل بس امپلینٹر فورم (USB-IF) کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ یہ ورکنگ گروپ USB کے میدان میں ہونیوالی تمام تحقیق و ترقی اور ترویج کا ذمہ دار بھی ہے ۔
یو ایس بی کیا ہے ؟
سیریلبس کی نسبت 100گنا تیز رفتاری سے آلات کا باآسانی منسلک ہونا یعنی پلگ اینڈ پلے۔
بہ یک وقت کئی آلات کا لگ جانا۔
USB مختلف Devices کو کمپیو ٹر سے منسلک کرنے کا ایک معیاری طریقہ کار ٹیکنالوجی ہے۔USB کی سپورٹ آج کے جسیس آلات میں پہلے ہی سے رکھی جا تی ہے تاکہ انہیں آسانی سے کمپیوٹر سے منسلک کیا جا سکے ۔پرنٹر،اسکینر،ماﺅس،کی بورڈ،جوائے سٹک،کیمرے غرض کہ ہر چیز کو ان سے منسلک کیا جاسکتا ہے۔شرط یہ ہے کہ ان آلات میں USBکی سپورٹ موجود ہو۔
آجکل ہر کمپیوٹر میں یوایس بی پورٹس موجود ہوتے ہیں ۔USBکی مدد سے ایک کمپیوٹر کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 127 آلات کو منسلک کیا جا سکتا ہے ۔ان آلات کو USBہب یا ڈیزی چین(ایک اے کا کنکشن دوسرے کے ساتھ دوسرے اے کا تیسرے کے ساتھ تیسرے کاچوتھے کے اور اسی طرح آگے سے آگے) کا طریقہ اختیار کرکے منسلک کیا جا سکتا ہے ۔ اب آتے ہیں چند تکنیکی با توں کی طرف۔
USB 1.1
یو ایس بی کے اس نظام میں یعنی USB 1.1میں ڈیٹا کی ترسیل کی رفتار 12mb/sیعنی 12 میگا بٹس فی سیکنڈ یا1.5میگا بائٹس فی سیکنڈ ہوتی ہے۔آپریٹنگ سسٹم میں ان کی سہولت موجود ہوتی ہے۔جب آپ کوئی نیا آلہUSB کے ذریعے کمپیوٹر سے اٹیچ کرتے ہیں توونڈوز فوراً اس کی موجودگی کا پتا لگاتی ہے اور اس کیلئے ڈرائیور مانگتی ہے جوکہ عموماً سی ڈی میں آلے کے ساتھ دیا جاتا ہے ۔نئی ڈیوائس وغیرہ استعمال کرنے کیلئے پہلی دفعہ ڈرائیورانسٹال کرنا پڑتا ہے ۔
USBکے ساتھ کسی ڈیوائس کو اٹیچ کرنے کیلئے کمپیوٹر کو آف نہیں کرنا پڑتا بلکہ چلتے ہوئے کمپیوٹر کے ساتھ بھی کوئی آلہ بذریعہUSBمنسلک کیا جا سکتا ہے۔یہ عمل Hot Swapping کہلاتاہے۔
USB کی تار زیادہ سے زیادہ 5میٹر تک لمبی ہو سکتی ہے اور ہب کی مدد سے (ڈیزی چین طریقے سے)اس کی زیادہ سے زیادہ لمبائی 30میٹر کی جا سکتی ہے اس سے زیادہ نہیں ۔

ہائی سپیڈ (USB 2.0)
یہ عام یوایس بی کی جدید شکل ہے جسے عام طور پر USB 2.0بھی کہا جاتا ہے۔اس میں وہ تمام خوبیاں ہیں جن کا ذکر پہلے کیا جا چکا ہے۔مگر ڈیٹا کی رفتار USB 1.1 کی نسبت تقریباً 40 گنا زیادہ ہے یعنی 480میگا بٹس فی سیکنڈ۔ یو ایس بی کا یہ معیار جانچ پرکھ کے بعد 2001ءمیں جاری کیا گیا ۔
USB 2.0 اور USB 1.1 کی کیبل اور کنکٹر (Connector) ایک جیسے ہیں ،ان میں کوئی فرق نہیں۔USB 1.1 کی پورٹ سے ایسے آلے کو منسلک کیا جا سکتا ہے جو USB 2.0کی حامل ہو مگر اس طرح وہ آلہ صرف USB 1.1 کی رفتار سے ڈیٹا ٹرانسفر کر پائے گا ۔عام طور پر USB 2.0 کی سپورٹ پرانے آپریٹنگ سسٹم میں موجود نہیں ہوتی لہذا اس کا سروس پیک الگ سے ابسٹال کرنا پڑتا ہے۔ابتداءمیں USB 2.0 میں رفتار کا ہدف 240 میگا بٹس فی سیکنڈ رکھا گیا مگر پھر USB 2.0 پر کام کرنے والے وکنگ گروپ نے اس ہدف کو 480میگا بٹس فی سیکنڈ کر دیا ۔

تیز رفتار USB 3.0 کی حتمی خصوصیات کا اعلان:
یو ایس بی کو پرموٹ کرنے والے USB Implementers Forum نے یو ایس بی 3.0 جسے سپر سپیڈ کا نام دیا گیا ہے کی حتمی خصوصیات کا اعلان کردیا ہے.. سابقہ ورژنز کے ساتھ 25 جی بی کاپی کرنے کی رفتار کا موازنہ دیکھیے:

* USB 1.0: 9.3 hours
* USB 2.0: 13.9 minutes
* USB 3.0: 70 seconds


وائر لیس یو ایس بی1.0
یہ یو ایس بی کی دنیا میں نئی پیش رفت ہے اور اس کا معیار مئی 2005ءمیں جاری کیا جا چکا ہے۔اس معیار کے مطابق مختلف طرح کے آلات منظر عام پر آنا شروع ہو گئے ہیں جن میں یو ایس بی کے ساتھ بغیر تار کے منسلک ہونے کی صلاحیت یعنی وائرلیس سپورٹ موجود ہے ۔W USB میں تاروں کے جھنجھٹ کو ختم کرنے کا عزم کیا گیا ہے اور وہ دن دور نہیں جب کمپیوٹر سے منسلک ہونے والے تمام آلا ت وائرلیس یو ایس بی سے استفادہ کر رہے ہوں گے۔وائرلیس یو ایس بی کیلئے انٹل نے اپنے پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ 2010ءتک ایک گیگا بٹس فی سیکنڈ کی رفتار حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
وائرلیس یو ایس بی میں وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جو USB 2.0میں موجود ہیں ۔وائرلیس یو ایس بی میں کمپیوٹر کے ساتھ USB کا ہب مختلف آلات کو جوڑے گا اور ان کی رفتار اور ان کیلئے وقت کا تعین کرے گا ۔
یو ایس بی او ٹی جی (USB ON THE GO)
یو ایس بی OTG کو دستی (پورٹ ایبل©، ہینڈ ہیلڈ ) آلات مثلاً موبائل فونز اور ڈیجیٹل کیمروں وغیرہ کیلیے بنایا گیا ہے تاکہ ان آلات کو براہ راست ایک دوسرے کے ساتھ منسلک کیا جا سکے(بغیر کمپیوٹر کو شامل کیے ) اور انہیں USB کے ذریعے براہ راست آپس میں ملا کر ڈیٹا کی ترسیل کی جا سکے ۔یہ ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ہر آلہ ایک وقت میں Host یا کلائنٹ بن کر ڈیٹا کو بھیج یا وصول کر سکتا ہے۔
عام طور پر بلیو ٹو تھ کے حامل الگ الگ آلات کو ایک دوسرے کے ساتھ منسلک کر کے ڈیٹا کی ترسیل ہوتی ہے۔اسی طرح USB OTG کا استعمال بھی اسی ڈیٹا کی ترسیل کو ممکن بنائے گا ۔
مختلف کنکشنز کی رفتار کا موازنہ
اسٹینڈر پیرالل پورٹ 115کلو بٹس فی سیکنڈ
سیریل پورٹ 115کلو بٹس فی سیکنڈ
یو ایس بی 1.1 12 میگا بٹس فی سیکنڈ
ECP/EPPپیرالل پورٹ USB 3 میگا بائٹس فی سیکنڈ
IDE 3.3 تا 16.7 میگا بائٹس فی سیکنڈ
الٹرا IDE 33میگا بائٹس فی سیکنڈ
IEEE 1394 ( فائر واٹر ) 100تا 400 میگا بٹس فی سیکنڈ
ہائی سپیڈ یو ایس بی 2.0 480میگا بٹس فی سیکنڈ

یو ایس بی کی تاریخ
USB (1.1) نومبر 1995ئ
USB 1 جنوری 1996ئ
USB 1.1 ستمبر 1998ئ
USB 2.2 اپریل 2000ئ
USB 2.0 (نظر ثانی شدہ) دسمبر 2002ئ
USB 3.0 سترہ نومبر 2008
USB OTG Supplement1.0 دسمبر 2001ئ
USB OTG Supplement1.0a جون 2003ئ
WUSB مئی 2005 ئ
مزید معلومات کے لیے وزٹ کیجئے :
http://www.usb.org
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: یو ایس بی

Post by عتیق »

[center]میرے ایک استاذ محترم سے سنا تھا کہ انکے پاس 200GB کی یوایس بی ہے. پوری ہارڈ دسک[/center]
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: یو ایس بی

Post by عتیق »

باقی معلومات دینے کا بہت شکریا
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
فہیم
دوست
Posts: 216
Joined: Tue Aug 11, 2009 10:54 am

Re: یو ایس بی

Post by فہیم »

عتیق wrote:[center]میرے ایک استاذ محترم سے سنا تھا کہ انکے پاس 200GB کی یوایس بی ہے. پوری ہارڈ دسک[/center]
یو ایس بی ایکسٹرنل ہارڈ ڈسک ہو گی
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: یو ایس بی

Post by افتخار »

شیر کرنے کا شکریہ
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: یو ایس بی

Post by بلال احمد »

معلومات میں اضافہ کے لئے شکریہ فہیم بھائی
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: یو ایس بی

Post by نورمحمد »

شکریہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: یو ایس بی

Post by چاند بابو »

بہت خوب فہیم بھیا شکریہ مفید شئیرنگ کے لئے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: یو ایس بی

Post by یاسر عمران مرزا »

میرے باس نے 128 جی بی کی ایک خریدی ہے یو ایس بی فلیش ڈرائیو کوئی 120 ڈالر کی آئی ہے.
Post Reply

Return to “ٹوٹیوریل”