جملہ (Joomla) میں ایڈمن پاسورڈ کھو جائے تو اسے ری سیٹ کرنا

مختلف سافٹ وئیرز کے ٹوٹیوریلز پر مبنی سیریل
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

جملہ (Joomla) میں ایڈمن پاسورڈ کھو جائے تو اسے ری سیٹ کرنا

Post by چاند بابو »

لیجئے جناب آج پھر عتیق بھیا نے مجھے چھیڑا ہے،
مجھے تو لگتا ہے کہ مجھے چھیڑا ہی ہے لیکن شاید انہیں واقعی یہ مسئلہ درپیش ہو۔
بہرحال چونکہ مفادِ عامہ کی بات تھی تو میں نے یہی بہتر سمجھا کہ اردونامہ پر اس بارے میں ایک ٹوٹیوریل ہی لکھ دیا جائے۔


پہلے تو ملاحظہ کیجئے عتیق بھیا کا سوال۔

چاند بھیا میں جوملہ میں کام کررہا ہوں لوکل ہوسٹ پر اور میں نے اس کی id اور passwerd کھول نہیں رہا ہے.اب میں اسے کہاں سے دیکھونگا اصل میں اس پر پہلی مرتبہ کام کیا ہے.
اب آتے ہیں جواب کی طرف۔

[center]Image[/center]

فرنٹ انڈ سے پاسورڈ ری سیٹ کرنا
سب سے پہلے تو اس کا آسان ترین طریقہ ہے اس کھوئے ہوئے پاسورڈ کو فرنٹ انڈ سے حاصل کر لیں، اس کے لئے آپ اپنے لاگ ان صفحہ پر آئیں، وہاں موجود لاگ ان فارم پر موجود Forgot your Password کے لنک کو کلک کر دیں یہاں آپ سے آپ کا ای میل ایڈریس پوچھا جائے گا آپ اپنا ای میل ایڈریس لکھ دیں آپ کو پاسورڈ میل کر دیا جائے گا۔اگر آپ یوزر نیم بھول گئے ہیں تو اس کے لئے Forgot your Password کی بجائے Forgot your username کا لنک کلک کرکے بھی یہی کام کیجئے۔

لیکن بعض اوقات آپ اپنا ای میل غلط لکھ دیتے ہیں یا آپ کا ای میل ایڈریس جو آپ نے لکھا ہے وہ آپ کے پاس اسوقت موجود نہیں ہے یا آپ عتیق بھیا کی طرح لوکل ہوسٹ پر کام کر رہے ہیں تو یہ حربہ کامیاب نہیں ہو گا۔اس کے لئے اب نیچے والے طریقے استعمال کرنا پڑیں گے۔

PhpMyAdmin سے اپنا admin پاسورڈ ری سیٹ کرنا
اپنے ہوسٹنگ کنٹرول پینل سے PhpMyAdmin پر جائیے،
اپنی جملہ سائیٹ کی ڈیٹابیس پر کلک کر کے اسے براوز کیجئے،
jos_user نامی ٹیبل کی تلاش کیجئے، ملنے پر اسے براوز کریں اور پنسل نما لنک دباکر اسے ایڈیٹ کریں،
یہاں آپ کو پاسورڈ فیلڈ میں ایک انکریپٹڈ لائن نظر آئے گی جو آپ کا پرانا پاسورڈ ہے لیکن آپ اسے دیکھ نہیں سکتے ہیں کیونکہ یہ اینکرپٹڈ فارمیٹ میں ہے، یہ لائن یا لائنز حذف کر دیں اور نیا پاسورڈ سادہ طریقے سے لکھ دیں،
اسے محفوظ کرنے سے پہلے function ڈراپ ڈاون لسٹ میں سے MD5 منتخب کرنا ہرگز نا بھولئے گا۔
اب اپنا پاسورڈ محفوظ کر لیں اور اپنی سائیٹ کے بیک انڈ سے لاگ ان ہونے کے لئے یہی نیا پاسورڈ استعمال کیجئے،
جاتے ہی سب سے پہلا کام اپنے پاسورڈ کو تبدیل کرنے کا کریں تاکہ ایک بار پھر سے یہ اینکرپٹڈ ہو سکے۔


لیکن اگر آپ اوپر موجود اینکرپٹڈ لائن کی جگہ پر اینکرپٹڈ لائن ہی لکھنا چاہتے ہیں تو نیچے موجود اینکرپٹڈ کوڈ وہاں پہلے سے موجود کوڈ سے بدل دیجئے،

Code: Select all

d2064d358136996bd22421584a7cb33e:trd7TvKHx6dMeoMmBVxYmg0vuXEA4199
اب آپ کا پاسورڈ تبدیل ہو گیا ہے اور نیا پاسورڈ secret ہو گا۔اسے محفوظ کر لیں اور نئے پاسورڈ سے لاگ ان ہو جائیں،


اپنی سائیٹ کے لئے ڈیٹا بیس میں ایک نیا ایڈمنسٹریشن یوزر بنانا

Phpmyadmin سے اپنی ڈیٹابیس منتخب کیجئے، اور اس کے کھلنے پر اوپر موجود SQL کا لنک کھولئے،
یہاں آپ کو ایک ٹیکسٹ فیلڈ نظر آئے گی یہ فیلڈ "Run SQL query/queries on database <your database>".
پر ایس کیو ایل کیوری رن کرنے کے لئے ہو گی، اوپر موجود ایڈریس چیک کر لیں کہ یہ آپ کی وہی ڈیٹا بیس ہے جو جوملہ سائیٹ کے زیرِ استعمال ہے۔
اب اس فیلڈ میں پہلے سے موجود تحریر جو بھی ہو اسے حذف کر دیں اور نیچے موجود کیوری کوڈ اس میں پیسٹ کر دیں،

Code: Select all

INSERT INTO `jos_users`
   (`id`, `name`, `username`, `email`, `password`, `usertype`, `block`, `sendEmail`,
    `gid`, `registerDate`, `lastvisitDate`)
    VALUES (NULL, 'Administrator2', 'admin2', 'your-email@yourdomain.com',
    'd2064d358136996bd22421584a7cb33e:trd7TvKHx6dMeoMmBVxYmg0vuXEA4199',
    'Super Administrator', 0, 1, 25, '0000-00-00 00:00:00', '0000-00-00 00:00:00');
INSERT INTO `jos_core_acl_aro` VALUES (NULL, 'users', LAST_INSERT_ID(), 0, 'Administrator2', 0);
INSERT INTO `jos_core_acl_groups_aro_map` VALUES (25, '', LAST_INSERT_ID());
اس کوڈ کو پیسٹ کرنے کے بعد Go بٹن دبا دیں یہ کامیابی سے چلنے کے بعد Success کا پیغام دے گا،
اب آپ کا ایک نیا ایڈمن اکاونٹ admin2 کے نام سے تیار ہو چکا ہے جس کا پاسورڈsecretہوگا،
اب اپنے کنٹرول پینل میں اس نئے اکاونٹ سے داخل ہو جائیں، اپنا پاسورڈ اور ای میل ایڈریس تبدیل کر لیں،
اب یہاں سے آپ اپنے پرانے والے یوزرنیم میں بھی تبدیلی کر سکتے ہیں،


PhpMyAdmin سے SQLکیوری سے اپنا admin پاسورڈ ری سیٹ کرنا
اپنے ہوسٹنگ کنٹرول پینل سے PhpMyAdmin پر جائیے،
Phpmyadmin سے اپنی ڈیٹابیس منتخب کیجئے، اور اس کے کھلنے پر اوپر موجود SQL کا لنک کھولئے،
یہاں آپ کو ایک ٹیکسٹ فیلڈ نظر آئے گی یہ فیلڈ "Run SQL query/queries on database <your database>".
پر ایس کیو ایل کیوری رن کرنے کے لئے ہو گی، اوپر موجود ایڈریس چیک کر لیں کہ یہ آپ کی وہی ڈیٹا بیس ہے جو جوملہ سائیٹ کے زیرِ استعمال ہے۔
اب اس فیلڈ میں پہلے سے موجود تحریر جو بھی ہو اسے حذف کر دیں اور نیچے موجود کیوری کوڈ اس میں پیسٹ کر دیں،

Code: Select all

UPDATE `jos_users` SET `password` = MD5( 'new_password' ) WHERE `jos_users`.`username` = "admin" ;
اس کیوری میں موجود لفظ new_password کو اس پاسورڈ سے بدل دیں جو آپ اب دینا چاہتے ہیں،
اگر ایڈمن یوزرنیم admin سے مختلف ہو تو اسے بھی admin نامی لفظ سے تبدیل کر کے وہی لکھ دیں جو آپ کا ایڈمن یوزرنیم ہے۔

اس کوڈ کو پیسٹ کرنے کے بعد Go بٹن دبا دیں یہ کامیابی سے چلنے کے بعد Success کا پیغام دے گا،
آپ کا ایڈمن پاسورڈ کامیابی سے ری سیٹ ہو چکا ہو گا۔



امید ہے کہ عتیق بھیا کے ساتھ ساتھ باقی کئی دوستوں کے مسئلہ کا حل بھی یہاں موجود ہے،
اگر پاسورڈ بھولا ہے تو کوئی بات نہیں لیکن اگر یہ ایک سیٹ ہیکنگ تھی تو اپنا ڈیٹا چیک کر لیجئے اور اگر سائیٹ پر کوئی غلط قسم کی تبدیلی نظر آرہی ہے تو یا اسے فورا درست کر دیں اور اگر یہ فوری ممکن نہیں تو اسوقت تک کے لئے اپنی سائیٹ کو آف لائن کر دیں تاکہ آپ کے قارئین آپ کے بارے میں کچھ غلط نا سمجھیں


اب اپنے میزبان چاند بابو کو اجازت دیجئے، امید کرتے ہیں کہ آپ کو میری چھوٹی سی کاوش اچھی لگے گی اور آپ کی معاونت بھی کرے گی، پھر ملیں گے کسی اور وقت، کسی اور دن اور کسی اور موضوع کے ساتھ، دعاؤں میں یاد رکھئے گا اور تب تک چاند بابو کی طرف سے سلام۔ ;) :P
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: جملہ (Joomla) میں ایڈمن پاسورڈ کھو جائے تو اسے ری سیٹ ک

Post by عتیق »

[center]دیکھتا ہوں چاند بھیا باقی کیا ہوتا ہے مضمون پورا پڑہا نہیں پر جواب کے انتظار میں تھا شکریا شکریا شکریا بھیا جان[/center]
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: جملہ (Joomla) میں ایڈمن پاسورڈ کھو جائے تو اسے ری سیٹ ک

Post by عتیق »

[center]چاند بھیا آپ اس جگہ پر ہر ایک کالم میں MD5 لکھنا ہوگا
Image[/center]
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: جملہ (Joomla) میں ایڈمن پاسورڈ کھو جائے تو اسے ری سیٹ ک

Post by علی عامر »

جزاک اللہ. r;o;s;e
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: جملہ (Joomla) میں ایڈمن پاسورڈ کھو جائے تو اسے ری سیٹ ک

Post by چاند بابو »

جی عتیق بھیا جہاں پر آپ نے نشان لگایا ہے صرف وہیں پر تبدیلیاں کرنی ہیں، MD5 جہاں آپ نے منتخب کیا ہے وہاں ہی کرنا ہے باقی کسی میں نہیں اور پاسورڈ کے لئے بھی جو فیلڈ آپ نے منتخب کر رکھی ہے صرف وہیں پر تبدیلی کرنی ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: جملہ (Joomla) میں ایڈمن پاسورڈ کھو جائے تو اسے ری سیٹ ک

Post by عتیق »

[center]چلو دیکھتا ہوں پر کل کام تو نہیں ہوا تھا لیکن بد قسمتی سے میرے سسٹم کا ونڈو بھی جا چکاتھا جس کی وجہ سے مجھے دوبارہ ونڈو کرنی پڑھی.ایک اور بات کہ

کیا نیا ونڈوز کرنے کی صورت میں xampp کی انسٹالیشن دوبارا کرنی ہوگی
xampp کے علاوہ کوئی دوسرا سوفٹ ہے جو جوملہ کو چلائے اور میں اپنیskyp کھول سکوں آسانی سے
اگر xampp کرپٹ ہوجائے دو انسٹال شدہ جملہ کو دوسرے xampp میں کس طرح انسٹال کیا جائے
یہ میرئ نین سوال ہے امید ہے کہ اس پر بھی رہنمائی ہوگی.
باقی کافی اچھا مضمون دیا ہے وقعی آپ کیلئے میرے دل سے کافی دعائیں ہے.بس اللہ انہیں قبول کرے
[/center]
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: جملہ (Joomla) میں ایڈمن پاسورڈ کھو جائے تو اسے ری سیٹ ک

Post by یاسر عمران مرزا »

میں نے پورا مضمون پڑھ لیا. چاند بابو، پہلی کاوشوں کی طرح ایک بہت عمدہ کاوش ہے. جزاک اللہ خیر ،شئرنگ کا بہت شکریہ، میں نے ایسا ہی ایک شارٹ سا ٹیوٹوریل لکھا تھا ، او ایس کامرس میں پاسورڈ ری سیٹ کرنے کا...

http://yasirimran.blogspot.com/2008/05/ ... merce.html
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: جملہ (Joomla) میں ایڈمن پاسورڈ کھو جائے تو اسے ری سیٹ ک

Post by چاند بابو »

عتیق بھیا آپ کے سوالات اور تبصرے کا شکریہ ،
لیکن اس کے بارے میں مجھے زیادہ علم نہیں ہے،
اس بارے میں شازل بھیا شاید بتا سکیں۔


یاسر بھیا آپ کا طریقہ میں نے دیکھا ہے،
بہت ہی کم الفاظ میں یہ سارا کچھ آپ نے لکھ دیا،
مجھے تو وہ دیکھ کر شرمندگی ہو رہی ہے کہ میں ایویں افلاطون بننے کی کوشش کر رہا ہوں۔
کام تو تھا ہی صرف تین لائن کا۔ ;)
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: جملہ (Joomla) میں ایڈمن پاسورڈ کھو جائے تو اسے ری سیٹ ک

Post by یاسر عمران مرزا »

ارے نہیں،

جسے پی ایچ پی مائی ایڈمن کا نہیں پتہ
ایم ڈی 5 کا نہیں پتہ
اور انکرپٹنگ کا نہیں پتہ،

ان کے لیے آپکا ٹیوٹوریل اچھا ہے. اور آپ نے جو یہ چیز بتائی کہ پی ایچ پی مائی ایڈمن کے اندر بلٹ ان ہی ایم ڈی فائیو کا فنکشن موجود ہے، یہ میرے لیے نئی چیز ہے. اس لیے آپکی پوسٹ قابل قدر ہے. یقیننا اس سے بہت سے لوگ بہت کچھ سیکھیں گے.

میں نے جس طرح بیان کیا، وہ تو فقط ڈویلپرز ہی سمجھ پائیں گے.
جزاک اللہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: جملہ (Joomla) میں ایڈمن پاسورڈ کھو جائے تو اسے ری سیٹ ک

Post by چاند بابو »

ہاں ہاں لگاؤ مکھن اب۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: جملہ (Joomla) میں ایڈمن پاسورڈ کھو جائے تو اسے ری سیٹ ک

Post by عتیق »

چاند بابو wrote:عتیق بھیا آپ کے سوالات اور تبصرے کا شکریہ ،
لیکن اس کے بارے میں مجھے زیادہ علم نہیں ہے،
اس بارے میں شازل بھیا شاید بتا سکیں۔


یاسر بھیا آپ کا طریقہ میں نے دیکھا ہے،
بہت ہی کم الفاظ میں یہ سارا کچھ آپ نے لکھ دیا،
مجھے تو وہ دیکھ کر شرمندگی ہو رہی ہے کہ میں ایویں افلاطون بننے کی کوشش کر رہا ہوں۔
کام تو تھا ہی صرف تین لائن کا۔ ;)


شکریا چاند بھائی بہت بہت شکریا کافی حد تک رہنمائی کی آپ نے
اب شازل بھائی کو پکڑتا ہوں r;o;s;e r;o;s;e
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: جملہ (Joomla) میں ایڈمن پاسورڈ کھو جائے تو اسے ری سیٹ ک

Post by عتیق »

یاسر عمران مرزا wrote:ارے نہیں،

جسے پی ایچ پی مائی ایڈمن کا نہیں پتہ
ایم ڈی 5 کا نہیں پتہ
اور انکرپٹنگ کا نہیں پتہ،

ان کے لیے آپکا ٹیوٹوریل اچھا ہے. اور آپ نے جو یہ چیز بتائی کہ پی ایچ پی مائی ایڈمن کے اندر بلٹ ان ہی ایم ڈی فائیو کا فنکشن موجود ہے، یہ میرے لیے نئی چیز ہے. اس لیے آپکی پوسٹ قابل قدر ہے. یقیننا اس سے بہت سے لوگ بہت کچھ سیکھیں گے.

میں نے جس طرح بیان کیا، وہ تو فقط ڈویلپرز ہی سمجھ پائیں گے.
جزاک اللہ

یاسر بھائی مکھن آپ کی طرف سے اور اگر پراٹہ میرے طرف سے ہوجائے تو کیسا رہے گا.
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: جملہ (Joomla) میں ایڈمن پاسورڈ کھو جائے تو اسے ری سیٹ ک

Post by عتیق »

[center]شازل بھیا حاضر ہو!!!!!!!!!![/center]
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: جملہ (Joomla) میں ایڈمن پاسورڈ کھو جائے تو اسے ری سیٹ ک

Post by بلال احمد »

چاند بھائی کا ٹیوٹوریل کا

یاسر بھائی کا پول کھولنے کا

پھر چاند بھائی کا پول کھل جانے پر اظہار کا

پھر یاسر بھائی کا مکن لگانے کا

پھر چاند بھائی کا مکھن لگوانے کا

پھر عتیق بھائی کا پراٹھا پیش کرنے کی صرف پیشکش کا


شکریہ شکریہ شکریہ

v_v_f v_v_f v_v_f
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: جملہ (Joomla) میں ایڈمن پاسورڈ کھو جائے تو اسے ری سیٹ ک

Post by یاسر عمران مرزا »

ہا ہا ہا ہا....

پراٹھے کے ساتھ شاہی چنے نہ ہوں تو پراٹھے کا کیا مزا

اب وہ کون پیش کرے گا

پھر لسی کی بھی طلب ہو گی یقیننا
v_v_f v_v_f v_v_f
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: جملہ (Joomla) میں ایڈمن پاسورڈ کھو جائے تو اسے ری سیٹ ک

Post by چاند بابو »

یار لسی کیا یاد دلا دی بہت مہینے ہی ہو گئے ہیں لسی پیئے ہوئے۔
اچھا کل پیتا ہوں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: جملہ (Joomla) میں ایڈمن پاسورڈ کھو جائے تو اسے ری سیٹ ک

Post by عتیق »

[center]چاند بھائی کل کیوں؟ ابھی پی لیں پیش خدمت ہے
Image

Image


لسی کے ساتھ کیلے بھی صحت کیلئے کافی مفید ہے
Image

Image[/center]
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: جملہ (Joomla) میں ایڈمن پاسورڈ کھو جائے تو اسے ری سیٹ ک

Post by چاند بابو »

او بھائی صاحب،
ہم پینڈو لوگ ہیں ان گلاسوں میں لسی ہمیں ہضم نہیں ہوتی۔
کوئی ڈیڑھ فٹ لمبا گلاس تھا لسی کا جو میں نے آج ہی پیا ہے۔
آپ کے خلوص کا شکریہ لیکن اس سے تو داڑھ بھی گیلی نہیں ہوتی ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: جملہ (Joomla) میں ایڈمن پاسورڈ کھو جائے تو اسے ری سیٹ ک

Post by عتیق »

[center]واہ جی واہ اکیلے اکیلے :geek: :geek:
عتیق چلے گا کوئی بات نہیں[/center]
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: جملہ (Joomla) میں ایڈمن پاسورڈ کھو جائے تو اسے ری سیٹ ک

Post by عتیق »

شازل بھائی کیا آپ میری فریاد سن رہے ہیں
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
Post Reply

Return to “ٹوٹیوریل”