لوکل ویب سرور بنائیے ۔پہلی قسط

مختلف سافٹ وئیرز کے ٹوٹیوریلز پر مبنی سیریل
Post Reply
فہیم
دوست
Posts: 216
Joined: Tue Aug 11, 2009 10:54 am

لوکل ویب سرور بنائیے ۔پہلی قسط

Post by فہیم »

لوکل ویب سرور بنانے کے لیے آپ کو اپنے کمپیوٹر پر آئی ایس ایس، پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل انسٹال کرنا ہو گا۔ ان تینوں کی انسٹالیشن کے بعد آپ اس قابل ہو جائیں گے کہ کوئی بھی فورم اسکرپٹ، ویب سائٹ یا بلاگ وغیرہ اپنے کمپیوٹر پر ہی انسٹال کر کے اس پر کام کر سکیں۔

تقریباً ہر ویب ڈیویلپر نے اپنے کمپیوٹر پر لوکل سرور بنا رکھا ہوتا ہے کیونکہ سرور پر فائلز اپ لوڈ کرنے سے پہلے وہ اس پر تمام ٹیسٹنگ کرتا ہے اور مکمل مطمئن ہونے کے بعد ہی سرور پر فائلز اپ لوڈ کرتا ہے۔ جیسا کہ اوپر ذکر کیا گیا ہے کہ ہم یہ کام آئی ایس ایس، پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل کی مدد سے کریں تو آئیے سب سے پہلے آئی ایس ایس کی انسٹالیشن سے کام شروع کرتے ہیں۔

آئی ایس ایس کی انسٹالیشن
آئی آئی ایس یعنی انٹرنیٹ انفارمیشن سروسز مائیکروسافٹ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے لئے دستیاب ویب سرور ہے۔ یہ صرف ونڈوز این ٹی اور اس کے بعد کے تمام آپریٹنگ سسٹمز کے لئے دستیاب ہے۔ یہ کوئی الگ سافٹ ویئر نہیں اور نہ ہی الگ سے دستیاب ہوتا ہے۔ اسے ونڈوز کا حصہ ہی مانا جاتا ہے مگر By Default یہ انسٹال نہیں ہوتا اور اسے خود انسٹال کرنا پڑتا ہے۔ لیکن ونڈوز کے سرور ایڈیشنز جیسے ونڈوز 2000 سرور وغیرہ میں یہ انسٹالیشن کے دوران ہی انسٹال ہوجاتا ہے۔

ونڈوز 2000 میں آئی آئی ایس کا ورژن 5، ونڈوز ایکس پی میں ورژن 5.1 ، ونڈوز 2003 سرور میں ورژن 6 اور ونڈوز وستا میں ورژن 7 انسٹال ہوتا ہے۔ ونڈوز ایکس پی میں انسٹال ہونے والا ورژن 5.1 ایک محدود صلاحیتوں کا حامل سرور ہے۔ اس پر زیادہ سے زیادہ 10 بیک وقت کنکشنز بنائے جاسکتے ہیں لیکن دیگر تمام ورژنز میں ایسی کوئی پابندی نہیں ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ آئی آئی ایس صرف ایک ویب سرور نہیں بلکہ اس کے تحت دیگر کئی سروسز بھی دستیاب ہوتی ہیں۔ ان سروسز میں اے ایس پی ، ایس ایم ٹی پی اور ایف ٹی پی سروسز وغیرہ شامل ہیں۔

آئی آئی ایس استعمال کرنے کی وجہ اس کا استعمال میں آسان ہونا ہے۔ لیکن اگر آپ پرفارمنس کے حوالے سے بات کریں تو آئی آئی ایس سے بہتر اپاچی سرور ہے۔ چونکہ اپاچی سرور ونڈوز پر اچھی کاکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتا، اس لئے ہم اپاچی کے بجائے آئی آئی ایس کا استعمال کررہے ہیں۔

ہم اب آئی آئی ایس کی انسٹالیشن کا آغاز کرتے ہیں۔ یاد رکھئے کہ اس مضمون کو لکھتے ہوئے یہ فرض کیا جارہا ہے کہ آپ ونڈوز ایکس پی استعمال کررہے ہیں۔ اس لئے ہم انسٹالیشن کے دوران تمام طریقہ کار اور اسکرین شاٹس ونڈوز ایکس پی کے حوالے سے دیں گے۔

آئی ایس ایس کی انسٹالیشن شروع کرنے سے پہلے اس بات کی یقین دہانی کرلیجئے کہ آپ کے پاس ونڈوز ایکس پی کی انسٹالیشن سی ڈی موجود ہے۔ کیونکہ انسٹالیشن کے دوران سیٹ اپ پروگرام آپ سے سی ڈی طلب کرے گا۔

اسٹارٹ مینو میں سے کنٹرول پینل پر کلک کرکے اسے کھول لیجئے۔ اب Add or Romove Programs پر ڈبل کلک کیجئے۔ کچھ ہی دیر میں ایڈ اور ریمو پروگرام کی ایپلٹ کھل جائے گی۔ ابتدائی طور پر آپ اس ایپلٹ میں ان تمام پروگرامز کی فہرست دیکھ سکیں گے جو کہ اس وقت آپ کے کمپیوٹر میں انسٹال ہیں۔ جتنے زیادہ پروگرامز اس وقت انسٹال ہوں گے، اتنی ہی زیادہ دیر میں یہ ایپلٹ کھلے گی۔ اب آپ اس ایپلٹ کے بائیں طرف موجود آپشنز میں Add/Remove Windows Components پر کلک کریں۔ اس بار یہ ایپلٹ ونڈوز ایکس پی کا سیٹ اپ رن کرتی ہے جو کہ ونڈو ز کمپونینٹس وزارڈ ظاہر کرنے کا سبب بنتی ہے۔

آپ اس وزارڈ کے ذریعے ونڈوز ایکس پی میں موجود مختلف کمپونینٹس شامل اور ختم کرسکتے ہیں۔ کمپونینٹس کی فہرست میں پانچویں نمبر پر Internet Information Services موجود ہے۔ آپ اس آپشن کو چیک کیجئے اور پھر Details کے بٹن پر کلک کریں۔ ایک نئی ونڈو کھل جائے گی جس میں آئی آئی ایس کے مزید ذیلی کمپونینٹس موجود ہوں گے۔ کچھ کمپونینٹس پہلے سے منتخب شدہ ہوں گے۔ یہ وہ کمپونینٹس ہیں جو کہ آئی آئی ایس کو چلنے کے لازماً درکار ہوتے ہیں۔ اس لئے ان میں سے کسی کو بھی اَن چیک کرنے کی ضرورت نہیں۔ اس بات کی یقین دہانی کرلیجئے کہ SMTP Services کا آپشن چیک ہے۔ دراصل ایس ایم ٹی پی سرور ای میلز بھیجنے کے کام آتا ہے۔ جملہ کے بہت سے فیچرز ایسے ہیں جنھیں درست طریقے سے کام کرنے کے لئے اس ایس ایم ٹی پی سرور کی ضرورت ہوگی۔

اس کے علاوہ آپ یہاں ایک آپشن File Transfer Protocol (FTP) Services کا بھی دیکھ سکتے ہیں۔ یہ آپشن آئی آئی ایس کے ساتھ ایف ٹی پی سرور انسٹال کرنے کے لئے چیک کیا جاتا ہے۔ یہ پہلے سے چیک نہیں ہوگا۔ ہمیں اس کی کوئی خاص ضرورت نہیں، اس لئے آپ اسے اَن چیک ہی رہنے دیں۔

Image
ان تمام مراحل سے گزرنے کے بعد اب آپ OKکے بٹن پر کلک کرسکتے ہیں۔ سب کمپونینٹس کی ونڈو بند ہوجائے گی۔ آپ Next کے بٹن پر کلک کریں۔ اس کے ساتھ ہی ونڈوز ایکس پی کا سیٹ اپ آئی آئی ایس کی انسٹالیشن کی تیاریاں شروع کردے گا۔ کچھ ہی دیر میں آپ سے کہا جائے گا کہ سی ڈی ڈرائیو میں ونڈوز ایکس پی کی انسٹالیشن سی ڈی لگائیے۔ آپ سی ڈی داخل کرنے کے بعد ڈائیلاگ باکس میں OKکے بٹن پر کلک کریں۔ اگر انسٹالیشن ڈسک درست ہوئی تو انسٹالیشن کا عمل آگے بڑھ جائے گا ۔ بصورت دیگر آپ سے درست سی ڈی لگانے کا تقاضہ کیا جائے گا۔ کچھ ہی دیر میں انسٹالیشن مکمل ہوجائے گی اور وزارڈ آپ کو مبارک باد کے پیغام کے ساتھ Finish کے بٹن پر کلک کرنے کی ہدایت کرے گا۔

انسٹالیشن کی درستگی جانچنے کے لئے انٹرنیٹ ایکسپلورر کھولئے اور اس کے ایڈریس بار میں مندرجہ ذیل ایڈریس لکھئے۔
http://localhost
آپ کو براؤزر میں تصویر جیسا منظر نظر آنا چاہئے۔
Image

اگر ایسا ہی ہے تو آپ نے کامیابی کے ساتھ آئی آئی ایس کی انسٹالیشن مکمل کرلی ہے۔
انسٹالیشن کے بعد اب آپ اپنے کمپیوٹر پر ایکٹیو سرور پیجز بھی رن کرسکتے ہیں اور اگر آپ ڈاٹ نیٹ فریم ورک بھی انسٹال کرلیں تو آئی آئی ایس پر ASP.net میں بنے ہوئے ویب پیجز بھی چلائے جاسکتے ہیں۔ لیکن ہمیں بنیادی کام کرنے کے لیے بس آئی ایس ایس ہی درکار تھا جو کہ آپ نے کامیابی سے انسٹال کر لیا ہے تو آپ نے لوکل ویب سرور بنانے کی طرف پہلا قدم اٹھا لیا ہے۔

اگلی پوسٹس میں آپ پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل کی انسٹالیشن کے بارے میں پڑھ سکیں گے۔

نوٹ: یہ مضمون کمپیوٹنگ میگزین سے لیا گیا ہے
Last edited by فہیم on Sun Jan 30, 2011 2:06 pm, edited 1 time in total.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: لوکل ویب سرور بنائیے

Post by چاند بابو »

شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: لوکل ویب سرور بنائیے

Post by علی عامر »

جزاک اللہ r;o;s;e
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: لوکل ویب سرور بنائیے

Post by عبیداللہ عبید »

آئی آئی ایس کے لیے میں نے مذکورہ طریقہ اختیار نہیں کیا بلکہ ڈائریکٹ نیٹ سے ڈاونلوڈ کیا لیکن براوزر میں نہیں دکھائی دے رہا ۔

کیا درجہ بالا طریقہ ضروری ہے ؟؟
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: لوکل ویب سرور بنائیے

Post by یاسر عمران مرزا »

فہیم بھائی ایک مفید آرٹیکل شئر کرنے کے لیے شکریہ...
عبید بھائی، نیٹ سے کہاں سے ڈاءون لوڈ کر لیا آپ نے؟
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: لوکل ویب سرور بنائیے

Post by عبیداللہ عبید »

یہاں سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور یہاں سے
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: لوکل ویب سرور بنائیے

Post by یاسر عمران مرزا »

آپکونسی وینڈو استعمال کر رہے ہیں. ونڈوز میں‌تو یہ پہلے سے موجود ہوتا ہے.
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: لوکل ویب سرور بنائیے

Post by عبیداللہ عبید »

یاسر عمران مرزا wrote:آپکونسی وینڈو استعمال کر رہے ہیں. ونڈوز میں‌تو یہ پہلے سے موجود ہوتا ہے.

میں وینڈوز سروس پیک تھری استعمال کرتاہوں لیکن انسٹالیشن کے لیے میں‌نے وہ طریقہ اختیار نہیں کیا تھا جو ٹیوٹوریل میں بتایا گیا ہے ، میں نے ڈائریکٹ ان لنکس سے ڈاونلوڈ کیا اور پھر انسٹال کیا ۔
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: لوکل ویب سرور بنائیے

Post by عتیق »

[center]کیا ہم اس سے لوکل ایریا نیٹ ورک میں استعمال کرسکتے ہیں اور پھراپنی سائٹ لوڈ کرسکتے ہیں جس طرح سرور کرتا ہے.اور کوئی لوکل دومین بھی دے سکتے ہیں؟[/center]
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: لوکل ویب سرور بنائیے

Post by بلال احمد »

شیئرنگ کے لئے شکریہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
فہیم
دوست
Posts: 216
Joined: Tue Aug 11, 2009 10:54 am

Re: لوکل ویب سرور بنائیے

Post by فہیم »

عتیق wrote:[center]کیا ہم اس سے لوکل ایریا نیٹ ورک میں استعمال کرسکتے ہیں اور پھراپنی سائٹ لوڈ کرسکتے ہیں جس طرح سرور کرتا ہے.اور کوئی لوکل دومین بھی دے سکتے ہیں؟[/center]
بھائی میں اس معاملے میں بالکل اناڑی ہوں .
Host Your Website Yourself اس طرح کا ٹیوتوریل کہیں پڑھا تھا . اگر یہی آپ کا مقصد ہے تو ڈھونڈنے کی کوشش کرتا ہوں ؟
Post Reply

Return to “ٹوٹیوریل”