ورڈ پریس بلاگ کو ایک ہوسٹنگ سے دوسری پر منتقل کرنا۔

مختلف سافٹ وئیرز کے ٹوٹیوریلز پر مبنی سیریل
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

ورڈ پریس بلاگ کو ایک ہوسٹنگ سے دوسری پر منتقل کرنا۔

Post by چاند بابو »

[center]ورڈ پریس بلاگ کو ایک ہوسٹنگ سے دوسری پر منتقل کرنا[/center]

السلام علیکم!

دوستو آجکل مجھ پر ایک خبط سوار ہے، کہ میں اپنے پاس موجود تمام کا تمام علم آپ لوگوں کو سونپ دوں اور وہ بھی اردو زبان میں تاکہ اکثر بھائیوں کو سمجھنے میں دقت نا ہو۔ میں نہیں جانتا کہ اس امر کے پیچھے کونسے محرکات کارفرما ہیں شاید میں مرنے والا ہوں یا شاید میں انٹرنیٹ سے خائف ہو چکا ہوں اور اسے چھوڑنے کا ارادہ کر لیا ہے، لیکن یقین جانئے مجھے یہ تو معلوم نہیں ہے کہ یہ کیوں ہے لیکن بس میرا دل چاہتا ہے کہ جو بھی میں نے اپنے سینے میں چھپایا ہوا ہے وہ آپ لوگوں کو بھی بتاؤں۔
ہاں اوپر بیان کردہ دو وجوہات کے علاوہ ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ میں آپ لوگوں کے منہ سے واہ واہ کا شور سننا چاہتا ہوں۔ ;) :D

بہرحال آج میرے دل میں خیال آیا کہ میں نے پچھلے کچھ عرصے میں کافی ورڈپریس بلاگز ایک ہوسٹنگ سے دوسری ہوسٹنگ پر منتقل کیئے ہیں لیکن ہر بار مجھے کہیں نا کہیں سے اس منتقلی کے بارے میں مدد لینا پڑی ہے، ابھی حال ہی میں مدرس بھیا کا ایک بلاگ اردونامہ کی ہوسٹنگ سے ان کی نئی ہوسٹنگ پر منتقل کیا ہے گو کہ اس دوران مجھے کچھ زیادہ مشکل تو نہیں ہوئی لیکن پھر بھی تھوڑی مدد مجھے بہرحال حاصل کرنا ہی پڑی تھی۔ اس کام کے بعد مدرس بھیا کی فرمائش تھی کہ انہیں اس منتقلی کے بارےمیں بتایا جائے تاکہ مستقبل میں یہ تبدیلی وہ خود سے کر سکیں۔
تو میں نے ارادہ کیا کہ بجائے اس کے کہ میں مدرس بھیا کو ذاتی پیغام میں اس منتقلی کا طریقہ کار بتاؤں میں اردونامہ کے تمام اراکین کے لئے ایک عدد ٹوٹیوریل لکھ دوں تاکہ تمام اراکین یکساں طور پر فائدہ حاصل کر سکیں۔

تو جناب اپنے ورڈپریس بلاگ کو اپنی پرانی ہوسٹنگ سے نئی ہوسٹنگ پر منتقل کرنے کے لئے تیار ہو جائیں۔یوں تو اس کام کے بہت سارے طریقے دستیاب ہیں لیکن یہاں میں آپ کو آسان ترین طریقہ سے اپنے بلاگ کی منتقلی سکھانے کی کوشش کروں گا۔


اپنی نئی ہوسٹنگ کو تیار کرنا

سب سے پہلے اپنی نئی ہوسٹنگ کو اپنے بلاگ کے لئے تیار کیجئے، یعنی اپنے ڈومین کو اس ہوسٹنگ میں شامل کیجئے، اس کے لئے ہوسٹنگ کے addon domain ایریا میں جا کر اپنا بلاگ کا یوآرایل شامل کیجئے اور اسے ایک ڈائریکٹری الاٹ کریں، یعنی اگر آپ کا ڈومین http://xyz.com ہے تو اس کے لئے آپ کی ہوسٹنگ خودکار طریقہ سے ایک ڈائریکٹری xyz کے نام کی تیار کر دے گی لیکن اگر آپ اس کا نام اس سے کچھ مختلف رکھنا چاہتے ہیں تو خود سے بھی وہاں کوئی ڈائریکٹری کا نام رکھا جا سکتا ہے لیکن یہ ضروری نہیں ہے کیونکہ دونوں صورتوں میں ہرصورت میں اسی ڈائریکٹری کو آپ کی روٹ ڈائریکٹری کا کردار ادا کرنا ہے۔لیکن کوشش کیجئے یہ ڈائریکٹری کا نام وہی رکھا جائے تو پچھلی ہوسٹنگ میں رکھا گیا تھا اس سے مستقبل میں پیش آنے والی اکثر مشکلات کا سدباب خود سے ہو جاتا ہے۔

اپنی پرانی ورڈپریس فائلز کا بیک اپ لینا

اپنی نئی ہوسٹنگ کو تیار کرنے کے بعد اپنی پرانی ہوسٹنگ میں موجود اپنے ورڈپریس بلاگ کی ڈائریکٹری کا مکمل بیک بنایئے، اس کام کے لئے آپ اپنا فیورٹ ایف ٹی پی سافٹ وئیر استعمال کریں یا پھر اپنی ہوسٹنگ کے فائل مینجر میں موجود Compress Utility کی مدد سے پہلے اس ڈائریکٹری کو Compress یعنی زپ کر لیں اور اس کے بعد اسے ڈاونلوڈ کر لیں، اگر آپ فائل مینجر کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ کی مرضی لیکن اگر آپ کسی ایف ٹی پی سافٹ وئیر کی تلاش میں ہیں تو اس کام کےلئے آپ میرا فیورٹ ایف ٹی پی سافٹ فائل زیلہ Filezilla استعمال کر سکتے ہیں۔یہ ایک مفت سافٹ وئیر ہے جو یہاں سے باآسانی ڈاونلوڈ کیا جا سکتا ہے۔

نئی ہوسٹنگ پر نیا ورڈ پریس بلاگ بنانا

اپنی نئی ہوسٹنگ میں ایک عدد نیا ورڈپریس بلاگ انسٹال کیجئے، اس کام کے لئے اگر آپ کے پاس Cpanel ہے تو اس کے لئے آپ وہاں موجود cPanel Fantastico tool کا استعمال کرسکتے ہیں جس کی مدد سے خودکار طریقے سے بلاگ صرف 5 سیکنڈ میں انسٹال کر سکتے ہیں وگرنہ آپ ورڈپریس ڈاٹ کام سے بلاگ ڈاونلوڈ کیجئے۔
اب اپنی ہوسٹنگ پر ایک عدد ڈیٹا بیس بنائیں، ایک عدد یوزر بنا کر اسے اس ڈیٹابیس کے ساتھ منسلک کیجئے،کوشش کریں کہ اس ڈیٹابیس کا نام پرانے فورم کی ڈیٹابیس والا ہی ہو۔
ورڈپریس ڈاٹ کام سے ڈاونلوڈ کیئے جانے والی ڈائریکٹری کو ان ذپ کیجئے اور وہاں موجود Config.php فائل کو کسی بھی ٹیکسٹ ایڈیٹر میں کھولیں اور اس میں اپنی ڈیٹا بیس کانام، ڈیٹا بیس یوزر کا نام، ڈیٹابیس یوزر کا پاسورڈ لکھیں۔ اور یہ تمام فائلز اپنی نئی ہوسٹنگ پر اپلوڈ کر دیں۔
اب اپنے براوزر میں اپنے بلاگ کا ایڈریس لکھیں، یہ آپ کو ورڈپریس انسٹالیشن کے صفحہ پر لے جائے گا جہاں صرف دو سیکنڈ میں آپ بغیر کسی دقت اور بغیر کسی مدد کے اپنا بلاگ انسٹال کر لیں گے۔صرف کوشش یہ کریں یہ نئے بلاگ یا ایڈمن نام اور اس کا پاسورڈ وہی ہو جو پرانے بلاگ کا تھا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ورڈ پریس بلاگ کو ایک ہوسٹنگ سے دوسری پر منتقل کرنا۔

Post by چاند بابو »

پرانے ورڈ پریس بلاگ کے ڈیٹابیس کا بیک لینا اور اور اسے نئے بلاگ پر ری سٹورکرنا

اب جب آپ اپنا نیا ورڈپریس بلاگ کامیابی سے بنا چکے ہیں تواب ضروری ہے کہ آپ اپنے پرانے ورڈپریس بلاگ کا ڈیٹا نئے فورم پر اپلوڈ بھی کریں اس عمل کےلئے سب سے پہلے آپ کو اپنی ڈیٹابیس کا بیک اپ لے کر اسے نئی ڈیٹابیس میں امپورٹ کرنا ہوگا۔اس عمل کا طریقہ کار حسبِ ذیل ہے۔

ویسے تو ورڈپریس کے ساتھ ہی ورڈ پریس بیک اپ نامی پلگ ان موجود ہوتا ہے جس سے آپ باآسانی اپنے بلاگ کے ڈیٹا بیس کا بیک اپ بنا سکتے ہیں، لیکن اس طریقہ سے آپ قریباً اپنی ویب سائٹ پر موجود ہر ڈیٹا بیس کا بیک اپ باآسانی بنا سکتے ہیں۔ اس عمل کیلیے ہمیں پی ایچ پی مائی ایڈمن نامی اطلاقیہ کی ضرورت ہو گی، جو کہ ہوسٹنگ کے ہر پیکج میں موجود ہوتا ہے۔ پی ایچ پی مائی ایڈمن ویب پرمائی ایس کیو ایل(mySQL) ڈیٹا بیس کی ایڈمنسٹریشن کیلیے استعمال ہوتا ہے۔ اس کی مدد سے آپ نہ صرف ویب پر موجود رہ کر ڈیٹا بیس کا بیک اپ لے سکتے ہیں بلکہ ڈیٹا بیس کے ڈیٹا میں ردو بدل بھی کر سکتے ہیں۔
ڈیٹا بیس کا بیک اپ بنانے کیلیے آپ کے پاس دوطریقے ہیں:
1۔ مکمل ڈیٹا بیس کا بیک اپ
2۔ صرف ڈیٹا بیس ٹیبلز کا بیک اپ
ان دونوں میں چھوٹا لیکن ایک اہم فرق ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ ری سٹور کرتے وقت آپ ایک نیا ڈیٹابیس بنائیں اور اسمیں صرف ٹیبلز ڈالیں تو صرف ٹیبلز کے بیک اپ والا طریقہ اختیار کیجیے۔ اس طریقہ کا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو علم ہو گا کہ آپ نے جو نیا ڈیٹا بیس بنایا ہے وہ کسی قسم کی خرابی سے پاک ہے، قبل اسکے کہ آپ اسمیں ٹیبلز شامل کریں۔
ڈیٹا بیس کا بیک اپ بذریعہ پی ایچ پی مائی ایڈمن:
1۔ اپنے ہوسٹ کے کنٹرول پینل میں لاگ ان ہوں اور مائی ایس کیو ایل ڈیٹا بیس مینجمنٹ میں جائیں۔
2۔ پی ایچ پی مائی ایڈمن کھولیں(ربط نیچے ہوگا)۔ یہاں آپ نے:

اگر پورے ڈیٹا بیس کا بیک اپ بنانا ہے تو پی ایچ پی مائی ایڈمن کے صفحہ اول سے ایکسپورٹ(Export) پر کلک کریں اور اگلے مرحلے میں مطلوبہ ڈیٹا بیس منتخب کرلیں۔ ایکسپورٹ آپشن ڈیٹا بیسز کے فوراً بعد موجود ہوگا۔


[center]Image[/center]

ڈیٹا بیس منتخب کرنے کے بعد ایکسپورٹ(Export) پر کلک کریں۔

[center]Image[/center]

3۔ اس مرحلے میں آپ کو ایکسپورٹ سکرین نظر آئیگی، جسمیں سے آپ نے تصویر میں دئیے گئے آپشنز منتخب کرنے ہیں۔

[center]Image[/center]

آپکی آسانی کیلیے یہ آپشن یہاں درج کر دئیے گئے ہیں۔

Code: Select all

Structure
– add DROP TABLE
– Add AUTO_INCREMENT value
– Enclose table and field names with backquotesData
– Use hexadecimal for binary fields Save as file
[use default File name template]
– “gzipped”
4۔ اب “Go” کے بٹن کو کلک کریں اور اگلی آنے والی سکرین میں اپنی ہارڈرائیو پر محفوظ کرنے کے لیے مطلوبہ جگہ بتا کر ڈیٹا بیس ڈاؤن لوڈ کرلیں۔

[center]Image[/center]

ڈیٹا بیس کا نام نہ بدلیں، جو نام پی ایچ پی مائی ایڈمن منتخب کرے اسی نام سے ڈیٹابیس محفوظ کرلیں۔
ڈیٹابیس ری سٹور کریں
1۔ پی ایچ پی مائی ایڈمن کا صفحہ اول کھولیں۔
اگر آپ ڈیٹابیس ری سٹوریا درآمد(import) کر رہے ہوں تو؛
امپورٹ پر کلک کریں۔ اگلی سکرین میں انتخاب(Choose) کے آپشن کے زریعے ڈیٹا بیس امپورٹ کرلیں۔ (امپورٹ کے زریعے ڈیٹابیس خودکار طریقے سے بن جائیگا۔)
اگر آپ ٹبیلز ری سٹور یا امپورٹ کر رہے ہوں تو؛
2۔ پہلے بائیں طرف دی گئی لسٹ میں سے مطلوبہ ڈیٹا بیس منتخب کریں۔


[center]Image[/center]

3۔ ڈیٹا بیس منتخب کرنے بعد بائیں طرف موجود ایس کیو ایل کے آئکن پر کلک کریں۔4۔ ایس کیو ایل کیوری ونڈو میں سے امپورٹ فائلز (Import files) کا بٹن کلک کریں۔5۔ براؤز(Browse) کے بٹن کو دبا کر بیک اپ فائل اپنی ہارڈڈرائیو سے منتخب کریں اور Go کا بٹن دبا دیں۔ خیال رہے کہ gzip کا آپشن منتخب شدہ ہو۔

[center]Image[/center]

مندرجہ بالا طریقے سے آپ اپنی وورڈ پریس سائیٹ کا ناصرف بیک اپ لے چکے ہیں بلکہ اسے نئی ڈیٹابیس پر کامیابی سے اپلوڈ بھی کر چکے ہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ورڈ پریس بلاگ کو ایک ہوسٹنگ سے دوسری پر منتقل کرنا۔

Post by چاند بابو »

اپنے پرانے ورڈپریس بلاگ کی فائلز کو نئے ہوسٹ پر منتقل کرنا

اب آپ نیا کا بلاگ تقریبا تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، اب ایسا کیجئے کہ جلدی سے اپنے پرانے ورڈپریس بلاگ کی جو فائلز آپ نے ڈاونلوڈ کی تھیں انہیں کھولئے اور ان میں سے Wp-Content نامی ڈائریکٹری کاپی کر کے الگ جگہ پر لے جائیں، اور اس ڈائریکٹری کو اپنے نئے فورم پر موجود Wp-COntent نامی ڈائریکٹری سے بدل دیں، یعنی اپنے نئے فورم پر موجود اسی نام کی ڈائریکٹری کو بے شک حذف کر دیں اور اس کی جگہ پر وہیں پرانے والی ڈائریکٹری ڈال دیں۔ اس عمل سے آپ اپنے پرانے بلاگ پر استعمال ہونے والے تمام تھیم اور پلگ ان دوبارہ سے حاصل کر لیں گے البتہ ان پلگ انز کو آپ کو دوبارہ سے Activate کرنے کی ضرورت ہو گی۔ جو آپ ورڈ پریس کے پلگ مینجر میں جا کر صرف ایک کلک سے کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ درج ذیل فائلز بھی یہاں اپلوڈ کریں گے،

Code: Select all

robot.txt and .htaccess files.
تاکہ آپ کی تمام کی تمام سیٹنگ بھی پچھلے فورم والی واپس آ جائیں۔ ان تمام کے علاوہ اگر آپ نے اپنے بلاگ پر اپنے طور پر کوئی فائل یا ڈائریکٹری تیار کی تھی تو اسے بھی خود سے اٹھا کر نئی ہوسٹنگ پر رکھنا ہو گا۔اس کے علاوہ پرانی ہوسٹنگ سے اتاری گئی کسی فائل کی ہمیں کوئی خاص ضرورت نہیں محسوس ہو گی، لیکن احتیاط کا تقاضہ یہی ہے کہ فی الحال یہ فائلز اپنے پاس سنبھال کر رکھیں۔
اپنے نئے بلاگ کی سیٹنگ یعنی General settings, Permalink structure, Active plugins page وغیرہ خود سے دوبارہ اسی طرح سیٹ کر لیں جیسے پرانے بلاگ پر تھی،


اپنی نئی ورڈپریس سائیٹ کھول کر چیک کریں

لیجئے جناب مبارکاں آپ بڑی ہی کامیابی سے اپنی نئی سائیٹ پر اپنی پرانی سائیٹ کا تمام تر ڈیٹا منتقل کر چکے ہیں، اپنے براوزر میں اپنی سائیٹ کا ایڈریس لکھئے اور اپنا بلاگ چیک کیجئے انشااللہ وہاں آپ کے پرانے بلاگ کا نیا بھائی کامیابی سے چل رہا ہو گا۔

نوٹ: یہ تمام عمل ورڈپریس بلاگ کو ایک ہوسٹ سے دوسرے ہوسٹ پر منتقل کرنے کے لئے ہے، لیکن اگر آپ ایک ایسی php سائیٹ ایک ہوسٹ سے دوسرے ہوسٹ پر منتقل کرنا چاہتے ہیں جسے چلنے کےلئے انسٹال ہونا شرط نہیں جیسا کہ مدرس بھیا کی سائیٹ تھی تو اس کے لئے آپ کو یہ سارا عمل نہیں کرنا ہو گا، اس کام کے لئے اپنی پرانی سائیٹ کا بیک اپ لیں نئے ہوسٹ پر ڈالیں، اسی نام کی ڈیٹابیس بنا کر اس میں اپنا ڈیٹا امپورٹ کریں، سائیٹ کی config.php فائل میں ضروری تبدیلیاں کریں اور بس ہوگیا۔

پیشگی معذرت: اس ٹوٹیوریل میں کوشش کی گئی ہے کہ کوئی عمل ایسا رہ نا جائے جو اس منتقلی کے لئے ضروری ہے، لیکن چونکہ ابھی نا تو مجھے ٹوٹیوریل لکھنے کا اتنا تجربہ ہے اور نا ہی منتقلی کا اس لئے ضروری نہیں کہ میرے بتائے گئے طریقے سے سائیٹ درست اپنے نئی ہوسٹنگ پر لازمی چلنے لگے گی اس لئے کسی بھی نقصان کا ادارہ اردونامہ یا چاندبابو ذمہ دار نہیں ہو گا۔
اس کے علاوہ ہوسکتا ہے بلکہ ضرور ہو گا کہ میری تحریر کئی جگہ سے بے ربط ہو اور کافی چیزیں گڈمڈ ہو رہی ہوں اور باوجود اس کے کہ میں نے پوری کوشش کی اسے سہل بنانے میں سمجھ میں آنے سے انکاری ہوں، تو اس جگہ پر آپ مجھے طلب کر سکتے ہیں آپ لوگوں کے سوالوں کے جوابات دے کر مجھے خوشی ہو گی۔ لیکن اگر کسی نے واہ واہ نا کی تو اس کے سوالوں کا جواب ہرگز نہیں دیا جائے گا۔ :D ;)
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: ورڈ پریس بلاگ کو ایک ہوسٹنگ سے دوسری پر منتقل کرنا۔

Post by علی عامر »

جزاک اللہ. ...

اللہ آپ کو عمر درازی بالخیر نصیب فرمائے ... آمین.

علم پھیلانے سے بڑھتا ہے اورجس سہل انداز میں آپ نے راہنمائی فرمائی ہے .. وہ قابل ستائش ہے. اللہ آپ کو جزائے خیر نصیب فرمائے ....آمین.

ایک گزارش اور ہے کہ msql میں یوزر اور پاس ورڈ تخلیق کرتے وقت .. ڈائری یا نوٹ پیڈ میں لکھتے جائیں.... تا کہ بیک اپ کی منتقلی وقت کوئی مشکل پیش نہ آئے ...
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ورڈ پریس بلاگ کو ایک ہوسٹنگ سے دوسری پر منتقل کرنا۔

Post by شازل »

سادہ سے طریقے سے ورڈ پریس میں بیک اپ لے لیں اور اور نئے ورڈ پریس میں اسے امپورٹ کرلیں.
ویسے ٹیوٹوریل لاجواب ہے میں تو دوچار لائنیں لکھنے کے بعد ہانپنے لگتا ہوں اور آپ ہیں کہ لکھتے ہی چلے جاتے ہیں ماشاءاللہ
اسے کہتے ہیں جوانی کا جوش :lol:
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: ورڈ پریس بلاگ کو ایک ہوسٹنگ سے دوسری پر منتقل کرنا۔

Post by علی عامر »

:inlove: :inlove:
مدرس
مدیر
مدیر
Posts: 1120
Joined: Thu Apr 01, 2010 12:42 pm
جنس:: مرد
Location: krachi
Contact:

Re: ورڈ پریس بلاگ کو ایک ہوسٹنگ سے دوسری پر منتقل کرنا۔

Post by مدرس »

جزاک اللہ بھائی جان میں‌ت وسمجھا تھا سائٹ منتقل کرنا مشکل کام ہوگا یہ تو آسان ہے

لیکن کیا میں یہ کر سکوں‌گا اور config.php اس میں تبدیلی کیا کرنی ہے کوئی مثالدیکر سمجھادیں‌

اور یہ کہاں‌پائی جاتی ہے یہ بھی بتادیں
<a rel="nofollow" href="http:///www.darseislam.com">درس اسلام</a>
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ورڈ پریس بلاگ کو ایک ہوسٹنگ سے دوسری پر منتقل کرنا۔

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

معذرت خواہ ہوں کہ مدرس بھیا کا یہ سوال پہلے دیکھ نہیں پایا اور نا ہی انہوں نے دوبارہ پوچھا۔

بہرحال ان کے سوال کا جواب یہ ہے۔

ورڈپریس کی Config.php فائل کو کسی ٹیکسٹ ایڈیٹر میں کھولیں گے تو یہ ایسی نظر آئے گی۔

<?php
// ** MySQL settings ** //
define('DB_NAME', 'database_name'); // The name of the database
define('DB_USER', 'database_username'); // Your MySQL username
define('DB_PASSWORD', 'database_password'); // ...and password
define('DB_HOST', 'localhost'); // 99% chance you won't need to change this value
define('DB_CHARSET', 'utf8');
define('DB_COLLATE', '');

// You can have multiple installations in one database if you give each a unique prefix
$table_prefix = 'wp_'; // Only numbers, letters, and underscores please!

// Change this to localize WordPress. A corresponding MO file for the
// chosen language must be installed to wp-content/languages.
// For example, install de.mo to wp-content/languages and set WPLANG to 'de'
// to enable German language support.
define ('WPLANG', 'ur');

/* That's all, stop editing! Happy blogging. */

define('ABSPATH', dirname(__FILE__).'/');
require_once(ABSPATH.'wp-settings.php');
?>
آپ نے کرنا صرف یہ ہے کہ اس فائل میں موجود سرخ حصے تبدیل کرنے ہیں یعنی ان جگہوں پر آپ نے اپنی ڈیٹابیس کا نام، اس کا یوزرنیم اور اس کا پاسورڈ لکھنا ہے بس۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ورڈ پریس بلاگ کو ایک ہوسٹنگ سے دوسری پر منتقل کرنا۔

Post by چاند بابو »

ایک اور بات عموما ڈیٹابیس کا ہوسٹ ایڈریس لوکل ہوتا ہے، اس لئے یہاں نہیں بتایا گیا،
لیکن اگر آپ کی ڈیٹابیس کا ہوسٹ local کی بجائے کوئی اور ہے تو آپ

اس لائن میں موجود سرخ الفاظ کی جگہ اس ہوسٹ کا ایڈریس لکھیں گے۔
یاد رہے ہوسٹ کے بارےمیں آپ جب ڈیٹابیس بنائیں گے تب معلومات دی جائیں گی کہ اس کا ہوسٹ کیا ہے۔

define('DB_HOST', 'localhost'); // 99% chance you won't need to change this value
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
مدرس
مدیر
مدیر
Posts: 1120
Joined: Thu Apr 01, 2010 12:42 pm
جنس:: مرد
Location: krachi
Contact:

Re: ورڈ پریس بلاگ کو ایک ہوسٹنگ سے دوسری پر منتقل کرنا۔

Post by مدرس »

سوال
کیا ڈیٹا بیس کا یوزر نیم پاسورڈ تبدیل کیا جاسکتا ہے

سوال
config.phpکے نام سے اگر کوئی فائل نا تو یہ مطلوبہ چیز کس نام سے اور کہاں‌ ملے گی جیسا کہ میرے پاس ایک عدد اور ویب سائٹ مکمل حالت میں موجود ہے


اور کیا ‌asp.net وغیرہ میں‌بھی یہی سیٹنگ ہوتی ہے یا وہاں‌یہ تبدیل ہو جاتی ہے
میزید پریشانیوں کا کیا حل کیا جائے مثلا بیک گراونٍڈ وغیرہ اگر خراب ہو جائے یا الائمنٹ بدل جائے
اور ایڈمن کا پسورڈ اگر کام نا کرے

وغیرہ وغیرہ
چا ند بھائی پلیز تمام مسائل کا حل بتائیں .
<a rel="nofollow" href="http:///www.darseislam.com">درس اسلام</a>
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ورڈ پریس بلاگ کو ایک ہوسٹنگ سے دوسری پر منتقل کرنا۔

Post by چاند بابو »

[quote]سوال
کیا ڈیٹا بیس کا یوزر نیم پاسورڈ تبدیل کیا جاسکتا ہے [/quote]
جی اگر آپ کا ڈیٹابیس ایڈمن اس کی اجازت دے تو بالکل تبدیل ہو سکتا ہے۔

[quote]سوال
config.phpکے نام سے اگر کوئی فائل نا تو یہ مطلوبہ چیز کس نام سے اور کہاں‌ ملے گی جیسا کہ میرے پاس ایک عدد اور ویب سائٹ مکمل حالت میں موجود ہے[/quote]
ورڈپریس بلاگ میں تو یہ فائل ہر صورت موجود ہوتی ہے اور اسی نام سے ہوتی ہے۔
البتہ خود سے بنائی ہوئی سائیٹ میں اس کا نام تھوڑا تبدیل یا بالکل تبدیل ہو سکتا ہے، ایسے میں آپ کو فائلز کا جائزہ لینا ہو گا اور جس فائل میں ڈیٹابیس ، یوزر نیم اور پاسورڈ کی تفصیلات ہوں انہیں وہاں سے تبدیل کرنا ہے۔

[quote]اور کیا ‌asp.net وغیرہ میں‌بھی یہی سیٹنگ ہوتی ہے یا وہاں‌یہ تبدیل ہو جاتی ہے[/quote]
asp وغیرہ کے بارے میں مجھے بالکل بھی کچھ علم نہیں اس کے بارے میں آپ کو کوئی اور ماہر جواب دے سکتا ہے۔

[quote]میزید پریشانیوں کا کیا حل کیا جائے مثلا بیک گراونٍڈ وغیرہ اگر خراب ہو جائے یا الائمنٹ بدل جائے [/quote]
یہ ثانوی چیزیں ہیں اور آپ کی سائیٹ میں یہ خرابیاں اس لئے آئی تھیں کیونکہ آپ یہ فائلز پچھلی ہوسٹنگ سے کاپی ہی نہیں کر پائے تھے۔
اگر تمام فائلز درست طریقے سے کاپی ہو کر نئی ہوسٹنگ پر آ جائیں گی تو یہ خرابیاں بالکل پیدا نہیں ہوں گی۔

[quote]اور ایڈمن کا پسورڈ اگر کام نا کرے [/quote]
ایسا نہیں ہوتا ہے ایڈمن کا پاسورڈ بالکل کام کرتا ہے،
دراصل آپ کے ایڈمن کے فولڈر میں ایک اور Config.php نامی فائل موجود تھی جسے میں ایڈیٹ نہیں کر سکا تھا۔
اس لئے آپ کو یہ مسئلہ درپیش آیا تھا، ویسے ورڈپریس اور دیگر اکثر پی ایچ پی سائیٹس میں یہ فائل ایک ہی استعمال کی جاتی ہے۔
بس آپ کے ویب ماسٹر یہ ناجانے یہ کیوں دو الگ جگہوں پر بنائی ہے، بہرحال اگر ہر اس جگہ جہاں آپ کی سائیٹ میں موجود یہ معلومات والی فائل موجود ہے تبدیلیاں کر لیں تو یہ مسئلہ نہیں ہو گا۔
وغیرہ وغیرہ


لیجئے مدرس بھیا اب خوش ہم نے گول مول جوابات دے دیئے ہیں۔ :D
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
مدرس
مدیر
مدیر
Posts: 1120
Joined: Thu Apr 01, 2010 12:42 pm
جنس:: مرد
Location: krachi
Contact:

Re: ورڈ پریس بلاگ کو ایک ہوسٹنگ سے دوسری پر منتقل کرنا۔

Post by مدرس »

بہت شکریہ آپ کے گول مووووووووووووووووووول جواب کا

اب آئندہ ہم نے یہ کام کبھی کیا تو پھر بتائیں گے
<a rel="nofollow" href="http:///www.darseislam.com">درس اسلام</a>
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ورڈ پریس بلاگ کو ایک ہوسٹنگ سے دوسری پر منتقل کرنا۔

Post by چاند بابو »

چلئے ٹھیک ہے ۔
لیکن میرے خیال میں آپ کو اس کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ میں نے نہایت آسان انداز میں سمجھانے کی کوشش کی ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ورڈ پریس بلاگ کو ایک ہوسٹنگ سے دوسری پر منتقل کرنا۔

Post by بلال احمد »

کام کی چیز عمدہ طریقہ سے سمجھانے کا اور پھر سب لوگوں کے تسلی بخش جوابات کا شکریہ چاند بھائی. :inlove:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ورڈ پریس بلاگ کو ایک ہوسٹنگ سے دوسری پر منتقل کرنا۔

Post by چاند بابو »

آپ لوگوں کا بھی بہت بہت شکریہ جنہوں نے میری ہمت بندھائی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: ورڈ پریس بلاگ کو ایک ہوسٹنگ سے دوسری پر منتقل کرنا۔

Post by یاسر عمران مرزا »

بہت عمدہ ٹیوٹوریل لکھا ہے آپ نے. اور اس پر یقیننا بہت زیادہ محنت کی ہو گی.

میں مکمل طور پر تو نہیں پڑھ سکا . تاہم جتنا حصہ میں نےپڑھا وہ بہت عمدہ رہا.

جزاک اللہ خیر بھائی.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ورڈ پریس بلاگ کو ایک ہوسٹنگ سے دوسری پر منتقل کرنا۔

Post by چاند بابو »

ارے یاسر بھیا مجھے آپ ہی کے تبصرے کا تو انتظار تھا۔
البتہ آپ نے پورا نہیں پڑھ کر میرے ساتھ زیادتی کی ہے۔
اللہ کرے آپ کو اپنی ہوسٹنگ تبدیل کرنی پڑے۔
پھر تو پڑھوگے نا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ورڈ پریس بلاگ کو ایک ہوسٹنگ سے دوسری پر منتقل کرنا۔

Post by بلال احمد »

چاند بابو wrote:ارے یاسر بھیا مجھے آپ ہی کے تبصرے کا تو انتظار تھا۔
البتہ آپ نے پورا نہیں پڑھ کر میرے ساتھ زیادتی کی ہے۔
اللہ کرے آپ کو اپنی ہوسٹنگ تبدیل کرنی پڑے۔
پھر تو پڑھوگے نا۔
یہ دعا ہے یا......... ]:) ]:) ]:) ]:) ]:) ]:) ]:) ]:) ]:) ]:) ]:) ]:)
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ورڈ پریس بلاگ کو ایک ہوسٹنگ سے دوسری پر منتقل کرنا۔

Post by چاند بابو »

یہ میرے حق میں‌تو دعا ہی ہے۔ ;)
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
مدرس
مدیر
مدیر
Posts: 1120
Joined: Thu Apr 01, 2010 12:42 pm
جنس:: مرد
Location: krachi
Contact:

Re: ورڈ پریس بلاگ کو ایک ہوسٹنگ سے دوسری پر منتقل کرنا۔

Post by مدرس »

ہائیں تو میں بھی یہ دعا ء کرتا ہوں‌کہ اردو نامہ میرا ہوجائے اور چاند بابو رجسٹر یوزر
<a rel="nofollow" href="http:///www.darseislam.com">درس اسلام</a>
Post Reply

Return to “ٹوٹیوریل”