گوگل ایڈسنس کوڈ حاصل کرنا اور اسے اپنی سائیٹ پر لگانا؟

مختلف سافٹ وئیرز کے ٹوٹیوریلز پر مبنی سیریل
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

گوگل ایڈسنس کوڈ حاصل کرنا اور اسے اپنی سائیٹ پر لگانا؟

Post by چاند بابو »

ایک دوست کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے میں آج آپ احباب کو گوگل ایڈسنس اکاؤنٹ بننے کے بعد وہاں اپنا اپنا ایڈ بنانا اور پھر اسے اپنی ویب سائیٹ پر لگانے کا طریقہ تفصیل سے بتانے کی کوشش کروں گا۔

یہاں میں آپ کو صرف ایڈسنس فار کنٹنٹس کا طریقہ بتاؤں گا جو سب سے زیادہ استعمال ہوتے ہیں۔ اپنے گوگل ایڈ سنس اکاونٹ سے اشتہارات کا کوڈ حاصل کرنے کے لئے سب سے پہلے اپنا گوگل ایڈسنس اکاؤنٹ اس ایڈریس سے جا کر کھولیں۔
http://google.com/adsense اور Adsense Setup والے ٹیب پر کلک کر دیں۔

[center]Image[/center]

اب یہاں Adsense for Contents والے لنک پر کلک کر دیں۔

[center]Image[/center]

یہاں سے اپنے ایڈ یونٹ کا انتخاب کیجئے، یعنی یہ بتایئے کہ آپ کس طرح کے ایڈز اپنی سائیٹ پر لگانا چاہتے ہیں۔
ایڈ یونٹ تین اقسام کے دستیاب ہیں، ٹیکسٹ یعنی تحریر مواد پر مشتمل ایڈ، امیج ایڈ یعنی تصویری مواد پر مشتمل ایڈز یا دونوں ایک ساتھ یعنی Ramdon طریقے سے کبھی تصویری ایڈ آ جائے اور کبھی تحریری ایڈیونٹ۔یہاں ہم صرف تحریری ایڈ یونٹ کا انتخاب کریں گے۔

[center]Image[/center]

اب نیچے موجود Continue کا بٹن دبا دیں،

[center]Image[/center]

اب اگلے مرحلے میں ہم اپنے ایڈ یونٹ کے فارمیٹ کا انتخاب کریں گے،
سب سے پہلے تو اپنے ویب صفحہ پر موجود جگہ کی مناسبت سے اپنے ایڈ کے سائز کا انتخاب کیجئے۔
ایڈ یونٹ مختلف سائز میں دستیاب ہیں اور ان کا سائز آپ کے صفحہ پر اس کے لئے مختص جگہ پر منحصر ہے۔
ہم یہاں 300 ضرب 250 پکسل سائز کے ایڈ یونٹ کا انتخاب کرتے ہیں۔

[center]Image[/center]

اس کے بعد ہم اپنے ایڈ یونٹ کے رنگوں کا انتخاب کریں گے، یعنی یہ ایڈز جب ہماری ویب سائیٹ پر ظاہر ہوں تو ان کے رنگ کونسے ہوں۔
ویسے تو وہاں کافی سارے رنگوں کے ایڈز پہلے سے دیئے گئے ہیں اگر ان میں سے کوئی آپ کی سائیٹ کی مناسبت سے ہے تو ان میں سے کسی فارمیٹ کا انتخاب کر لیجئے بصورتِ دیگر اپنی سائیٹ کے رنگوں کی مناسبت سے خود وہاں رنگوں کا انتخاب کیجئے ، واضح رہے کہ ایڈ کے رنگوں کا انتخاب ایسا ہونا چاہئے جو آپ کی سائیٹ کے رنگوں سے بڑی حد تک مماثلت رکھتا ہو تاکہ یہ سائیٹ پر بھدا نا لگے اور عام صارف آسانی سے انہیں قبول کر سکے۔

[center]Image[/center]

اس کے بعد اپنے ایڈ کی مناسب فونٹ کا انتخاب کیجئے۔

[center]Image[/center]

یہاں ہم اپنے ایڈ کے کونوں کے بارے میں بھی فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آیا یہ مکمل چکور ایڈ ہو یا اس کے کونے تھوڑے دائرے یا مکمل دائرے کی شکل میں ہوں۔یہ بھی اپنی سائیٹ پر موجود دوسرے مواد کی مناسبت سے منتخب کیئے جا سکتے ہیں،

[center]Image[/center]

اس کے بعد نیچے موجود Continue کا بٹن دبا دیں۔

[center]Image[/center]

اب ہم اپنی سائیٹ کے ان ایڈز کے لئے ایک عدد ایڈ چینل بنائیں گے جو ہمیں بعد میں اس ایڈ یونٹ کی کمائی اسے مینج کرنے اور اس کے بارے میں دیگر معلومات دیکھنے کے کام آئے گا۔

یہاں Add New Channel پر کلک کر کے اپنے ایڈ چینل کا نام دیں، عام طور پر اس کا نام اپنی سائیٹ کا یوآرایل ہی رکھ دیا جاتا ہے تاکہ بعد میں پہچاننے میں دقت نا ہو۔

[center]Image[/center]

چینل منتخب کرنے کے بعد Continue کا بٹن دبا دیں۔

[center]Image[/center]

اب سب سے آخر میں جو ایڈ یونٹ ہم بنا چکے ہیں اس کو نام دینے کا مرحلہ آ چکا ہے، اس ایڈ یونٹ کا نام اس طرح دیں کہ اگر مستقبل میں یہی ایڈ یونٹ اسی سائیٹ کے کسی اور حصے میں لگانے کی ضرورت پڑے تو آپ کو نام پڑھتے ہی معلوم پڑ جائے کہ اس ایڈ یونٹ کا سائز کیا ہے اور اس کی فارمیٹنگ میں نے کیا رکھی تھی۔

[center]Image[/center]

اس کے بعد Submit and Get Code کا بٹن دبا دیں۔

[center]Image[/center]

لیجئے جناب آپ کا ایڈ یونٹ نا صرف تیار ہو چکا ہے بلکہ آپ کے سامنے کھلنے والے صفحہ پر اس کا کوڈ بھی موجود ہے اس کوڈ کو یہاں سے کاپی کیجئے اور بسم اللہ کر کے اپنی سائیٹ پر جہاں آپ کا جی چاہے اسے لگا دیں۔
یاد رہے کہ ایک سائیٹ کے ایک صفحہ پر زیادہ سے زیادہ ایڈز کی تعداد تین ہے اس سے زیادہ ایڈ لگانے سے آپ کا اکاونٹ بند ہو جائے گا۔

[center]Image[/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: گوگل ایڈسنس کوڈ حاصل کرنا اور اسے اپنی سائیٹ پر لگانا؟

Post by یاسر عمران مرزا »

چاند بابو. بہت خوب. بہت عمدہ شرئنگ

کسی کی درخواست پر عمل کی خاطر اتنا وقت صرف کرنا اور اتنی محنت کرنا قابل تحسین ہے.

جزاک اللہ خیر.
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: گوگل ایڈسنس کوڈ حاصل کرنا اور اسے اپنی سائیٹ پر لگانا؟

Post by اضواء »

بہت ہی بہترین معلومات ہے

شکریہ !!!! جاری التنفیذ!!!!!!!
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: گوگل ایڈسنس کوڈ حاصل کرنا اور اسے اپنی سائیٹ پر لگانا؟

Post by علی عامر »

مفید معلومات فراہم کرنے ہر مشکور ہوں.
فہیم
دوست
Posts: 216
Joined: Tue Aug 11, 2009 10:54 am

Re: گوگل ایڈسنس کوڈ حاصل کرنا اور اسے اپنی سائیٹ پر لگانا؟

Post by فہیم »

چاند بھائی بہت بہت شکریہ.
فہیم
دوست
Posts: 216
Joined: Tue Aug 11, 2009 10:54 am

Re: گوگل ایڈسنس کوڈ حاصل کرنا اور اسے اپنی سائیٹ پر لگانا؟

Post by فہیم »

اب بلاگ سپاٹ پر ایڈ لگانے کا بھی بتائیں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: گوگل ایڈسنس کوڈ حاصل کرنا اور اسے اپنی سائیٹ پر لگانا؟

Post by چاند بابو »

ارے مار دیا یار ایک کام مکمل ہوتا نہیں اور دوسرا تیار ہو جاتا ہے۔
اچھا چلو کرتا ہوں کچھ اس بارے میں بھی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: گوگل ایڈسنس کوڈ حاصل کرنا اور اسے اپنی سائیٹ پر لگانا؟

Post by چاند بابو »

حیرت ہے یہ بات رات میرے ذہن میں‌کیوں نہیں آئی،
جو سارا کام میں نے گھنٹوں کی محنت کے بعد کیا تھا،
یہی کام یوٹیوب پر ویدیوز کی صورت میں سیکنڈز میں حاصل کیا جا سکتا تھا۔

لیکن خیر یہ تو ہو چکا ہے، لیکن فہیم کے اگلے سوال کا جواب ویڈیو کی صورت میں حاضر ہے۔

بلاگر پر سیدھے سادھے طریقے سے گوگل ایڈ لگانے کا طریقہ

[center][utvid]http://www.youtube.com/watch?v=lonYuAEVTLg[/utvid][/center]

بلاگر بلاگ پر کسٹم گوگل ایڈ لگانے کا طریقہ۔

[center][utvid]http://www.youtube.com/watch?v=03f4RXHSxhk[/utvid][/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: گوگل ایڈسنس کوڈ حاصل کرنا اور اسے اپنی سائیٹ پر لگانا؟

Post by علی عامر »

شکریہ چاند بابو .... r:o:s:e
فہیم
دوست
Posts: 216
Joined: Tue Aug 11, 2009 10:54 am

Re: گوگل ایڈسنس کوڈ حاصل کرنا اور اسے اپنی سائیٹ پر لگانا؟

Post by فہیم »

چاند بابو wrote:حیرت ہے یہ بات رات میرے ذہن میں‌کیوں نہیں آئی،
جو سارا کام میں نے گھنٹوں کی محنت کے بعد کیا تھا،
یہی کام یوٹیوب پر ویدیوز کی صورت میں سیکنڈز میں حاصل کیا جا سکتا تھا۔

لیکن خیر یہ تو ہو چکا ہے، لیکن فہیم کے اگلے سوال کا جواب ویڈیو کی صورت میں حاضر ہے۔

بلاگر پر سیدھے سادھے طریقے سے گوگل ایڈ لگانے کا طریقہ

[center][utvid]http://www.youtube.com/watch?v=lonYuAEVTLg[/utvid][/center]

بلاگر بلاگ پر کسٹم گوگل ایڈ لگانے کا طریقہ۔

[center][utvid]http://www.youtube.com/watch?v=03f4RXHSxhk[/utvid][/center]
شکریہ چاند بابو
پہلی ویڈیو کے مطابق کیا ہے تو ایڈ ظاہر نہیں ہو رہیں.البتہ امیج اور ٹیکسٹ دونوں پر چیک لگایا تھا.سائزآپ کے ٹیوٹوریل کے مطابق دیا تھا. سائز شاید چھوٹا ہے یا ؟؟؟
دوسری ویڈیو کی ایڈ ہمارے اکائونٹ والی ہوتی ہیںکیا ؟؟؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: گوگل ایڈسنس کوڈ حاصل کرنا اور اسے اپنی سائیٹ پر لگانا؟

Post by چاند بابو »

فہیم بھیا ایڈ لگانے کے بعد کم ازکم تیس منٹ تک انتظار کیجئے کیونکہ گوگل کے مطابق یہ ایڈ ظاہر ہونے کے لئے کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ اپنے ایڈ سنس والے ای میل کو کھولیں اگر آپ پہلی بار بلاگر پر ایڈ لگا رہے ہیں تو گوگل آپ سے اجازت طلب کرے گا۔
اسے اجازت دے دیں ایڈ ظاہر ہو جائیں گے۔
اور ہاں دوسری ویڈیو کے مطابق آپ نے ایڈ بنانا میرے ٹوٹیوریل کی طرح ہے بس لگانے کے لئے آپ نے بلاگر سے Text & JabaScript باکس کا انتخاب کرنا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
فہیم
دوست
Posts: 216
Joined: Tue Aug 11, 2009 10:54 am

Re: گوگل ایڈسنس کوڈ حاصل کرنا اور اسے اپنی سائیٹ پر لگانا؟

Post by فہیم »

میرے پی سی پر ظاہر نہیں ہو رہے. دو سرے پی سی پر ایڈ ظاہر ہو رہے ہیں ؟؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: گوگل ایڈسنس کوڈ حاصل کرنا اور اسے اپنی سائیٹ پر لگانا؟

Post by چاند بابو »

آپ کے پی سی پر بھی کل تک ظاہر ہو جائیں گے۔
لیکن کبھی بھی بھول کر خود اپنے کمپیوٹر یا کسی دوست کے کمپیوٹر سے ان ایڈز پر کلک نا کیجئے گا۔
وگرنہ آپ کا اکاونٹ بند ہو جائے گا۔ہوسکتا ہے کہ یہ بند ہونے کا عمل کچھ دیر سے ہو لیکن ہو گا ضرور۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
فہیم
دوست
Posts: 216
Joined: Tue Aug 11, 2009 10:54 am

Re: گوگل ایڈسنس کوڈ حاصل کرنا اور اسے اپنی سائیٹ پر لگانا؟

Post by فہیم »

یاد رہے کہ ایک سائیٹ کے ایک صفحہ پر زیادہ سے زیادہ ایڈز کی تعداد تین ہے اس سے زیادہ ایڈ لگانے سے آپ کا اکاونٹ بند ہو جائے گا۔
مثال کے طور پر ایک پوسٹ ہے مین پیج پر اس پر کلک کریں تو وہ علیحدہ صفحے پراوپن ہوتی ہے کیا وہ صفحہ علیحدہ شمار ہو گا ؟؟؟؟
فہیم
دوست
Posts: 216
Joined: Tue Aug 11, 2009 10:54 am

Re: گوگل ایڈسنس کوڈ حاصل کرنا اور اسے اپنی سائیٹ پر لگانا؟

Post by فہیم »

چاند بابو wrote:آپ کے پی سی پر بھی کل تک ظاہر ہو جائیں گے۔
لیکن کبھی بھی بھول کر خود اپنے کمپیوٹر یا کسی دوست کے کمپیوٹر سے ان ایڈز پر کلک نا کیجئے گا۔
وگرنہ آپ کا اکاونٹ بند ہو جائے گا۔ہوسکتا ہے کہ یہ بند ہونے کا عمل کچھ دیر سے ہو لیکن ہو گا ضرور۔
ایڈ بلاک پلس کی وجہ سے ظاہر نہیں ہو رہے تھے.
ایک اور مسئلہ ہے. یو ٹیوب کی ویڈیوز صفحے پر پھیل جاتی ہیں حالانکہ ان کی الائنمنٹ درمیان میں کی ہے ؟؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: گوگل ایڈسنس کوڈ حاصل کرنا اور اسے اپنی سائیٹ پر لگانا؟

Post by چاند بابو »

فہیم بھیا کیا آپ مجھے ذاتی پیغام میں اپنی سائیٹ کا ربط کے متعلق معلومات ارسال کریں گے تاکہ میں خود سے ایک بار اس کا چکر لگا کر دیکھ لوں کہ غلطی کہاں پر ہے۔

اور ہاں جب ایک پوسٹ پر کلک کرنے کے بعد وہ الگ صفحہ پر کھلتی ہے تو اسے ایک دوسرا صفحہ ہی تسلیم کیا جائے گا،
اور آپ ہر الگ صفحہ پر تین تین گوگل ایڈز لگا سکتے ہیں۔
لیکن یاد رہے کہ سرچ کا صفحہ جو صرف سرچ کے لئے بنایا گیا ہو اور دیگر مواد وہاں موجود نا ہو۔
اور کوئی ایسا خالی صفحہ جہاں دیگر کوئی مواد موجود نا ہو۔
اور کسی ایسی جگہ جہاں اوپر نیچے دائیں بائیں کچھ ایسا لکھا گیا ہو جس سے اشارہ ملے کہ آپ سائیٹ پر آنے والے کو اشتہار پر کلک کرنے کے لئے اکسا رہے ہیں جیسا کہ Click Here, Other links etc وغیرہ تو ایسے میں بھی آپ کے ایڈز بلاک ہو جائیں گے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: گوگل ایڈسنس کوڈ حاصل کرنا اور اسے اپنی سائیٹ پر لگانا؟

Post by یاسر عمران مرزا »

اور یوٹیوب پر شئر کیے گئے مواد کی فیڈ بیک یا ریسپانس بہت زیادہ ہوتا ہے.

شکریہ چاند بھائی، میں‌نے اسی لیے کچھ عرصہ پہلے اسی قسم کا مشورہ دیا تھا آپکو

اس کام سے آپکے اردونامہ کی مارکیٹنگ بھی ہو جائے گی یوٹیوب پر.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: گوگل ایڈسنس کوڈ حاصل کرنا اور اسے اپنی سائیٹ پر لگانا؟

Post by چاند بابو »

ہاں یار مشورہ تو آپ کا ٹھیک ہے لیکن کیا کروں مجھے تو ویڈیو ٹوٹیوریلز وغیرہ بنانا ہی نہیں آتے ہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: گوگل ایڈسنس کوڈ حاصل کرنا اور اسے اپنی سائیٹ پر لگانا؟

Post by یاسر عمران مرزا »

یہ کونسا اوکھا کام ہے.
تھوڑی سی گوگل تلاش کیجیے. آپ جیسے قابل بندے کو زیادہ وقت نہیں‌لگے گا یہ سب سمجھنے میں.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: گوگل ایڈسنس کوڈ حاصل کرنا اور اسے اپنی سائیٹ پر لگانا؟

Post by چاند بابو »

ارے واہ قابل اور ہم۔
اجی ہم نے تو کبھی کابل کے بھی درست ہجے نہیں پڑھے ہیں قابل تو دور کی بات ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “ٹوٹیوریل”