گوگل ایڈسینس کا اکاوئنٹ بند ہونے کی وجوہات

مختلف سافٹ وئیرز کے ٹوٹیوریلز پر مبنی سیریل
Post Reply
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

گوگل ایڈسینس کا اکاوئنٹ بند ہونے کی وجوہات

Post by یاسر عمران مرزا »

السلام علیکم

مصنف: زارا
پاک نیٹ سے اقتباس
http://pak.net/business/%DA%AF%D9%88%DA ... %AA-46098/

آج میں آپکو بتاوں گی کہ گوگل ایڈسینس کاونٹ بند ہونے کی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں۔

1۔ کبھی بھی اپنے Adsپر کلک نہ کریں۔ شروع میں اِنکم کم ہونے کی وجہ سے اکثر صارفین بے صبری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ایڈز پر خود کلک کرتے ہیں۔ گوگل والے آپکوایک ای میل بھیج کر آپکا اکاونٹ بند کر دیتے ہیں جس میں Invalid Click کا ذکر ہوتا ہے۔

2۔ اگر آپ گوگل ایڈز سیکس، ڈرگ، ہیکنگ، گیمبلنگ وغیرہ والی سائٹ پر لگاتے ہیں توبھی گوگل آپکا کاونٹ بلاک کر دیتا ہے۔

3۔ اپنے ایڈز کو کبھی تھینک یو، رجسٹریشن وغیرہ پت مت لگائیں کیونکہ یوزر کچھ نہ دیکھ کر ایڈز پر ہی کلک کرنا شروع کر دیتا ہے۔ البتہ اِن پیجز پر اگر معلوماتی کونٹینٹ ہو تو آپ ایڈ لگا سکتے ہیں۔

4۔ ایک سے ذیادہ اکاونٹ بنانے پر گوگل والے اکاونٹ بلاک کر دیتے ہیں۔ کیونکہ ویب سائٹ ایک ہو یا ذیادہ اکاونٹ ایک ہی کافی ہے۔

5۔ گوگل اکاونٹ بند ہونے کی ایک خاص وجہ یہ ہے کہ لوگ اکثر اپنے دوستوں سے کلک کرواتے ہیں جس سے وہ جان جاتے ہیں کہ ذیادہ کلکس کہاں سے ہو رہے ہیں۔ سُننے میں آیا تھا کہ کچھ لوگوں نے کلک ایکسچینج کا کام شروع کیا ہوا ہے جس سے تمام مل کر ایک دُوسرے کی ایڈز پر کلک کرتے ہیں۔ اِسی وجہ سے اکانٹ بلاک ہوتے ہیں۔

6۔ ایڈسینس کو کبھی بھی پاپ اَپ کی شکل نہ دیں کیونکہ اِسطرح آپکا پیج امپریشن بڑھے گا اور کلک میں اضافہ ہو گا جبکہ گوگل نے اپنی پالیسی میں صاف بیان کیا ہے کہ Pop ups are not allowed in anyway ۔ مزید معلومات کیلئے گوگل ایڈسیسن کی آمدنی بڑھائیں پر کلک کریں۔

7۔ اکثر ویب ماسٹر اپنے ایڈ کیساتھ اِسطرح کے الفاظ لگاتے ہیں کلک می کلک ہیئر، اَرن منی، یوزفُل لنکس وغیرہ۔ تو اِس طرح کے الفاظ کو استعمال مت کریں۔

8۔ کچھ لوگ ویب سائٹس صرف ایڈسینس سے پیسے کمانے کیلئے بناتے ہیں۔ لیکن آپکی اولین ترجیح خدمات ومعلومات فراہم کرنا ہونی چاہئے۔ میٹیریل مُفید ہو۔ آپکی ترجیح کا اندازہ عوامل وکونٹینٹ سے ہوتا ہے جو لوگوں کو کلک کرنے پر اُبھارتا ہے۔

9۔ اپنی ویب سائٹ کے مواد سے متعلق Keywords استعمال کریں۔ کیونکہ اگر آپ سایٹ سے ہٹ کر کی ورڈز استعمال کریں گے تو ایڈ ذیادہ بھی ہو تو ایڈسیسن والے آپکا اکاونٹ بند کر دیں گے۔

10۔ اگر آپکا اکاونٹ ایک بار بین ہو چکا ہو تو کوش کریں کہا گلی بار اُس اکاونٹ پر دُوبارہ اپلائی نہ کریں۔

نوٹ: آپکا اکاونٹ بلاک کرنے سے پہلے ایڈسینس والے آپکو پہلے وارننگ ای میل کرتے ہیں اور اگر پھر بھی باز نہ آئیں تو آپکا اکاونٹ بلاک کر دیا جاتا ہے۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: گوگل ایڈسینس کا اکاوئنٹ بند ہونے کی وجوہات

Post by چاند بابو »

بہت خوب یاسر بھیا بہت کارآمد معلومات ہیں۔
میں اپنا پہلا اکاونٹ خود سے کلک کر کے بند کروا چکا ہوں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: گوگل ایڈسینس کا اکاوئنٹ بند ہونے کی وجوہات

Post by علی عامر »

معلومات کے لئے شکریہ ... r:o:s:e
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: گوگل ایڈسینس کا اکاوئنٹ بند ہونے کی وجوہات

Post by یاسر عمران مرزا »

چاند بابو wrote:بہت خوب یاسر بھیا بہت کارآمد معلومات ہیں۔
میں اپنا پہلا اکاونٹ خود سے کلک کر کے بند کروا چکا ہوں۔

پھر تو آپ سے ملاقات ہمارے لیے شرف کا باعث ہے :D :D :D :D
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: گوگل ایڈسینس کا اکاوئنٹ بند ہونے کی وجوہات

Post by یاسر عمران مرزا »

علی عامر wrote:معلومات کے لئے شکریہ ... r:o:s:e
موسٹ ویلکم :geek:
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: گوگل ایڈسینس کا اکاوئنٹ بند ہونے کی وجوہات

Post by اضواء »

بہترین معلومات پر آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “ٹوٹیوریل”