ویب سائٹ سے آمدنی

مختلف سافٹ وئیرز کے ٹوٹیوریلز پر مبنی سیریل
Post Reply
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

ویب سائٹ سے آمدنی

Post by یاسر عمران مرزا »

ویب سائٹ عموماً چند مقاصد کے حصول کے لیے بنائی جاتی ہے مثلاً

- سائیبر ورلڈ پر اپنی موجودگی کا اعلان کرنا
- دوسروں کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنا
- بطور مارکیٹنگ ٹُول
- کمانے کے لیے۔


ان میں سے موخر الذکر کو ہم دوبارہ سے کیٹیگرائز کریں تو کمانے کا ذریعہ کچھ یوں ہو سکتے ہیں.

- ویب سائٹ پر کمپنیوں کے اشتہارات
- گُوگل ایڈ سنس یا اس سے ملتے جلتے طریقہ کار


بعض لوگ کہتے ہیں کہ ویب سائٹ پر ٹریفک جتنا زیادہ آتا ہے اس حساب سے بھی پیسے ملتے ہیں۔ یہ کیوں کر ممکن ہو سکتا ہے آئیے دیکھتے ہیں۔

ٹریفک آنے سے آمدنی صرف اسی صورت میں بڑھ سکتی ہے جب ویب سائٹ پر گوگل ایڈسینس یا کسی اور ایسی سروس کے اشتہارات لگے ہوں۔ اور زیادہ ٹریفک آنے سے فائدہ یہ ہو گا کہ آپکی ویب سائٹ پر لگے اشتہارات پر صارفین کے کلک کرنے کی تعداد بڑھ جائے گی۔ مختلف ایکسپرٹس کے مطابق اشتہارات پر کلک ہونے کی اوسط معیاری شرح ایک سو وزٹس میں سے ایک یا ڈیڑھ ہوتی ہے اور ایک کلک پر گوگل اوسطا 5 سینٹ سے 15 سینٹ دیتا ہے۔ جو کہ چار پاکستانی روپوں سے لے کر 13 روپے بنتے ہیں۔ یوں ماہانہ ایک ہزار روپے کمانے کے لیے آپکو صارفین کے 100 سے 250 سے کلک درکار ہوتے ہیں۔ اور اتنی مقدار میں کلک پانے کے لیے آپ کو اپنی ویب سائٹ پر ایک لاکھ سے دیڑھ لاکھ وزٹس /ماہانہ کو ممکن بنانا ہو گا۔ یہ وزٹس اگر یونیک وزٹرز کی جانب سے ہوں تو اور اچھی بات ہے۔ تاہم اگر 25 سے 30 ہزار مخصوص صارفین بار بار آپ کی سائٹ پر آتے رہیں اور مختلف صفحات پڑھنے کے بعد کلک بھی کرتے رہیں تو اس میں بھی کوئی مضائقہ نہیں۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کس قدر محنت اور کس قدر عمدہ مواد کی آپکی ویب سائٹ پر موجودگی کی ضرورت پڑتی ہے انٹرنیٹ پر پیسے کمانے کے لیے۔

یہ طریقہ کار جو میں نے بیان کیا۔ بالکل حلال طریقے پر مبنی روزی کمانے کے لیے ہے، اگر آپ خود اپنی ویب سائٹ کے اشتہارات پر کلک کریں گے، اپنے دوستوں کو کہیں گے کہ وہ بلاضرورت اشتہارات پر کلک کریں، اپنے گھروالوں سے کہیں گہ کہ ان اشتہارات پر کلک کریں گے تو وہ بالکل حرام کمائی ہو گی۔ اس سے بچیے۔ اسی طرح اگر آپ کی ویب سائٹ پر لگے گئے اشتہارات میں حرام اشیا جیسے شراب یا لڑکے لڑکوں کی دوستی کے متعلق اشتہار گوگل کی جانب سے ظاہر ہو رہے ہوں تو وہ بھی اسلامی لحاظ سے غلط ہو گا۔ جب آپ گوگل ایڈسینس کا اکاؤنٹ کھولتے ہیں تو آپ کے پاس اختیار ہوتا ہے کہ آپ اپنی مرضی کے نوعیت کے اشتہارات کی اجازت دے سکتے ہیں اور کسی خاص نوعیت کے اشتہارات دکھانے پر پابندی بھی لگا سکتے ہیں۔

دوسری بات۔ یہ تمام نقاط اوسط کی بنیاد پر ترتیب دیے گئے ہیں۔ ہو سکتا ہے انٹرنیٹ پر کچھ لوگ اس سے کم و بیش اعداد وشمار کے ساتھ اس سے بھی زیادہ پیسہ کما رہے ہوں۔ فرق پڑنے والے عوامل، ویب سائٹ کی خوبصورت شکل، اشتہارات کے مناسب مقامات پر لگا ہونا۔ ویب سائٹ کا سرچ انجن کے ساتھ دوستانہ ہونا وغیرہ ہیں۔

کچھ معلوماتی مواد مہیا کرنے کے لیے اپنے دوست بدرالزمان کا مشکور ہوں۔
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ویب سائٹ سے آمدنی

Post by محمد شعیب »

بہت شکریہ مرزا صاحب
گوگل ایڈسینس کمائی کا ایک لمبا اور صبر آزما طریقہ کار ہے. اس موضوع پر باقاعدہ کتابیں لکھی گئی ہیں. میرے پاس بھی اردو میں اس موضوع پر کتاب موجود ہے.
لیکن اگر ایک مرتبہ چل پڑے تو پھر موجاں ہی موجاں
چاند بابو سے پوچھیں انہوں نے اب تک کتنے ڈالر کما لئے ؟
اور پہلی آمدن ہوئی یا نہیں ؟
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: ویب سائٹ سے آمدنی

Post by علی عامر »

مختصر لیکن جامع مضمون سے آگاہی حاصل ہوئی۔شکریہ۔ r:o:s:e
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ویب سائٹ سے آمدنی

Post by شازل »

پہلے دس ڈالر کمانا بھی لازم ہے کیونکہ اس کے بعد آپ کو اپنے اکاونٹ کی معلومات دینا ہوتی ہیں
یہ نہیں کہ آپ کی آمدنی فورا شروع ہوجاتی ہے میرے کمائی اب تک صرف نو ڈالر تک ہوئی ہے :(
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ویب سائٹ سے آمدنی

Post by محمد شعیب »

شازل wrote:پہلے دس ڈالر کمانا بھی لازم ہے کیونکہ اس کے بعد آپ کو اپنے اکاونٹ کی معلومات دینا ہوتی ہیں
یہ نہیں کہ آپ کی آمدنی فورا شروع ہوجاتی ہے میرے کمائی اب تک صرف نو ڈالر تک ہوئی ہے :(

شازل بھیا
آپ نے کس سائٹ پر ایڈسنس لگایا ہے ؟
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: ویب سائٹ سے آمدنی

Post by یاسر عمران مرزا »

اکژ پاکستانی دوست یہ شکایت کرتے ہیں کہ پاکستانی ویب سائٹس سے اتنی خاطر خواہ آمدن نہیں ہوتی. اسکی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہم گوگل ایڈسینس کو سیریس نہیں‌لیتے۔ ہم اسے کمائی کا ایک سیریس طریقہ نہیں سمجھتے بلکہ ہم اسے اپنی جاب، اپنے کاروبار اور اپنی تعلیم کے ساتھ ایک سائیڈ بزنس سمجھتے ہیں۔

اگر ہم نے کپڑے کی ایک دکان کا بزنس کرنا ہو تو ہم اس کے لیے کرائے پر دکان لینے کے لیے اسکا بیانہ 5 لاکھ روپے ادا کر دیں گے۔ پھر اس میں ماہانہ بیس ہزار کرایہ بھی دیں گے اور اس میں کوئی 20 ،25 لاکھ کا سامان بھی لا کر ڈال دیں گے۔

لیکن جب گوگل ایڈسینس کی باری آتی ہے تو اکثر لوگ اپنی ذاتی ڈومین پر 2500 روپے سالانہ بھی نہیں‌لگانا چاہتے۔ ہم معیاری مواد تیار کرنے کے لیے دن میں آٹھ گھنٹے بھی گوگل ایڈسینس کو نہیں‌دیتے۔ جب کہ سبھی جانتے ہیں‌جو بھی کاروبار شروع کیا جائے اس میں شروع میں شدید محنت کرنی پڑتی ہے تا کہ وہ جم جائے۔ ہم چاہتے ہیں‌ہم بلاگر کی ڈومین پر کاپی پیسٹ مواد کر کے اشتہار لگا لیں اور فٹا فٹ آمدنی شروع ہو جائے۔

جی نہیں۔ گوگل ایڈسینس کے لیے یہ طریقہ موزوں‌ نہیں۔

اگر ہم گوگل ایڈسینس میں اپنے وقت اور پیسے کی انویسٹمینٹ نہیں‌کریں گے تو اس کاروبار سے کیسے منافع پا سکتے ہیں؟‌یہی ہو گا کہ روزانہ کے 20 ، 25 کلک ملیں گے اور 2، 3 ڈالر بس
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: ویب سائٹ سے آمدنی

Post by یاسر عمران مرزا »

شعیب بھائی اور علی بھائی پسند کرنے کا شکریہ
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ویب سائٹ سے آمدنی

Post by محمد شعیب »

جی مرزا صاحب
یہ بات بھی بالکل درست ہے
مجھے بلاگز کے بارے میں تلخ تجربہ ہو چکا ہے
رجسٹرڈ ڈومین اور خریدی ہوئی ہوسٹنگ ہونی چاہئیے
اسی طرح مواد، ڈیزائن اور محنت بھی بہت چاہیئے
اور سرچ انجن آپٹمائزیشن پر تو خوب کام کیا جائے
ٹریفک اس ذریعے سے زیادہ آئے گی
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ویب سائٹ سے آمدنی

Post by چاند بابو »

بہت خوب، بہت عمدہ آرٹیکل ہے۔
شعیب بھیا مجھے ابھی تک گوگل ایڈ سنس کی پہلی آمدنی بھی نہیں ہوئی ہے۔
حالانکہ یہ اکاونٹ پچھلے چار سال سے میرے پاس ہے۔

اس کی وجہ یہی ہے جو یاسر نے بتائی ہے کہ میں نے کبھی بھی اس کام کے لئے خود کو سیریس نہیں پایا ہے۔
دراصل اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ میں اپنی مصروفیات کی بنا پر اس کے لئے وقت ہی نہیں نکال پاتا ہوں۔
یا یوں سمجھئے یہ میں‌یہ سمجھتا ہوں کہ جس قدر کام یا محنت مجھے اس کام کے لئے کرنا پڑتی
ہے اس سے کم کام اور محنت کر کے میں اس سے زیادہ کما لیتا ہوں۔شاید یہی وہ وجہ ہے کہ میں‌اس معاملے میں کبھی سیریس نہیں ہوا۔
بس صرف ٹیسٹنگ کی حد تک کام کیا ہے یا پھر یہ آس لگائے بیٹھا ہوں کہ اچھا کسی دن تو سو ڈالر پورے ہوں گے ہی،
اب نہیں تو تب سہی خود ہی گوگل چیک بھیج دے گا۔
میں تو مہینوں اپنا اکاونٹ بھی چیک نہیں کرتا ہوں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ویب سائٹ سے آمدنی

Post by شازل »

محمد شعیب wrote:
شازل wrote:پہلے دس ڈالر کمانا بھی لازم ہے کیونکہ اس کے بعد آپ کو اپنے اکاونٹ کی معلومات دینا ہوتی ہیں
یہ نہیں کہ آپ کی آمدنی فورا شروع ہوجاتی ہے میرے کمائی اب تک صرف نو ڈالر تک ہوئی ہے :(

شازل بھیا
آپ نے کس سائٹ پر ایڈسنس لگایا ہے ؟
مندرجہ ذیل سائیٹس پر اور کئی دوسری جگہوں پر بھی
http://vistatricky.blogspot.com/
http://wirelogs.blogspot.com/
http://winlogs.blogspot.com/
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: ویب سائٹ سے آمدنی

Post by یاسر عمران مرزا »

چاند بابو wrote:بہت خوب، بہت عمدہ آرٹیکل ہے۔
شعیب بھیا مجھے ابھی تک گوگل ایڈ سنس کی پہلی آمدنی بھی نہیں ہوئی ہے۔
حالانکہ یہ اکاونٹ پچھلے چار سال سے میرے پاس ہے۔

اس کی وجہ یہی ہے جو یاسر نے بتائی ہے کہ میں نے کبھی بھی اس کام کے لئے خود کو سیریس نہیں پایا ہے۔
دراصل اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ میں اپنی مصروفیات کی بنا پر اس کے لئے وقت ہی نہیں نکال پاتا ہوں۔
یا یوں سمجھئے یہ میں‌یہ سمجھتا ہوں کہ جس قدر کام یا محنت مجھے اس کام کے لئے کرنا پڑتی
ہے اس سے کم کام اور محنت کر کے میں اس سے زیادہ کما لیتا ہوں۔شاید یہی وہ وجہ ہے کہ میں‌اس معاملے میں کبھی سیریس نہیں ہوا۔
بس صرف ٹیسٹنگ کی حد تک کام کیا ہے یا پھر یہ آس لگائے بیٹھا ہوں کہ اچھا کسی دن تو سو ڈالر پورے ہوں گے ہی،
اب نہیں تو تب سہی خود ہی گوگل چیک بھیج دے گا۔
میں تو مہینوں اپنا اکاونٹ بھی چیک نہیں کرتا ہوں۔
یہی وجہ ہے کہ اکثر پاکستانی احباب شکایت کرتے نظر آتے ہیں. پہلے محنت سے جی چراتے ہیں‌پھر کہتے ہیں‌کہ کمائی نہیں‌ہوتی. ویسے ہے تو میرے اکاؤنٹ کی بھی کچھ ایسی ہی صورت حال، لیکن مجھے یہ اندازہ ضرور ہواہے جب کبھی میں نے محنت سے کوئی آرٹیکل لکھا اور بلاگ پر شائع کیا. وہ کبھی ضائع نہیں‌ہوا. فورا نہیں‌تو کم از کم 2 مہینے ،3 مہینے یا 6 مہینے میں‌اس پر لوگوں کا ریسپانس اور گوگل کا ریسپانس ضرور آیا.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ویب سائٹ سے آمدنی

Post by چاند بابو »

بہت خوب۔
تو پھر آپ محنت کیوں نہیں کرتے ہیں۔
کیا کام چور ہیں میری طرح۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: ویب سائٹ سے آمدنی

Post by یاسر عمران مرزا »

چاند بابو wrote:بہت خوب۔
تو پھر آپ محنت کیوں نہیں کرتے ہیں۔
کیا کام چور ہیں میری طرح۔
ٹائم بھیا، ٹائم

یہی قیمتی چیز کم ہے میرے پاس اور مجھ جیسے بہت سوں‌کے پاس
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ویب سائٹ سے آمدنی

Post by چاند بابو »

ہاں جی یہ بات تو آپ کی درست ہے۔
آپ ہوئے بڑے آدمی ٹائم کم ملتا ہے بڑے آدمیوں کو۔
ہم جیسے لوگ ایویں ہی ویلے مصروف ہوتے ہیں۔ :D
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “ٹوٹیوریل”