http://urdunama.org/forum/

میرا پرچہ 8 کرومیم انداز تحریر Chromic text effect Photoshop
http://urdunama.org/forum/viewtopic.php?f=65&t=2393
صفحہ 1 از 1

مصنف:  انصاری آفاق احمد [ پیر مارچ 08, 2010 3:25 am ]
مراسلہ کا عنوان:  میرا پرچہ 8 کرومیم انداز تحریر Chromic text effect Photoshop

[blink2]اسلام علیکم[/blink2]
پرچہ کرومیم انداز تحریر Chromic Text effect with Photoshop CS4 ME
صرف مختلف لئیر اسٹائل کی مدد سے دیا گیا خوبصورت لون زار انداز تحریر
اردونامہ پر موجود تصویری عکس : Picture on Urdu Nama : Urdu Forum : Urdu
استعمال کردہ سافٹ وئیر :- فوٹو شاپ سی ایس میڈل ایسٹ ( لیکن انشااللہ کسی دوسرے ورژن میں بھی بنانا ممکن ہوگا)
استعمال کردہ فونٹ (با جزاک اللہ شاکر القادری صاحب) :- القلم شامل ٹی ٹی ایف
alqlum.org

طریقہ کار
1) قدم :- فوٹو شاپ میں ایک نئی ڈکومینٹ بنام chrome effect بناکر کام کی شروعات کی File>New سے ترتیب کوئی مقرر نہیں حسب منشاء لی جاسکتی ہے صرف لمبائی کی بانسبت چوڑائی زیادہ رکھی اسوقت کی سیٹنگ تصویر سے لیں۔
اردونامہ پر موجود تصویری عکس : Picture on Urdu Nama : Urdu Forum : Urdu
2) قدم :- اس لئیر کو Gradient fill Tool سے(Foreground(#0080FF) to Background (Black بھرا
اردونامہ پر موجود تصویری عکس : Picture on Urdu Nama : Urdu Forum : Urdu
3) قدم :- تحریر لکھی ۔ اسمیں بھی کسی خاص ترتیب کی ضرورت نہیں اور کوئی خاص فونٹ بھی لازمی نہیں مگر اس کرومیم انداز میں ایسا فونٹ جو گولائی لیئے ہو اور بولڈ ہو بہت بہتر اور مناسب ہوگا ۔ ادرو یونی کوڈ کا ایسا ہی بہت خوبصورت “القلم شامل فونٹ “ہے جسکو میں نے استعمال کیا یہ اوپر دی گئی لنک سے ذاتی استعمال کے لئیے فری لیا جاسکتا ہے۔ عبارت کی سائیز حسب منشاء کرلی۔ ( تحریر لکھنے اور اسکی سائیز تبدیل کرنے کا طریقہ فورم پر موجود دیگر پرچوں میں مل جائے گا )
اردونامہ پر موجود تصویری عکس : Picture on Urdu Nama : Urdu Forum : Urdu
4) قدم :- عبارت لئیر پر ڈبل کلک کرکے لئیر اسٹائل کی ترتیب والے باکس کو فعال کیا مندرجہ آپشن درج کردہ ترتیب سےلاگو کیا۔
Color overly
اردونامہ پر موجود تصویری عکس : Picture on Urdu Nama : Urdu Forum : Urdu
Bevel and Embos With Sub option Contour
اس سیٹنگ میں Gloss Contour کی سیٹنگ کچھ مشکل امر ہے کرنے سے زیادہ میرے لئیے بتانا اس لئیے ایک فائیل Chrome urdunama.shc اٹیچ کی ہے اسکو ڈاونلوڈ کرلیں کسی جگہ محفوظ کرلیں۔ جب Bevel and Emboss کو سلیکٹ کرکے Shading کی سیٹنگنز میں Gloss Contours سیٹنگ کے لئے ایک چوکٹھا ہے اسکے اندر کلک کرنے سے اسکی سیٹنگز کا باکس کھلے گا جسمیں Load.. کی بٹن دبانے پر ایک اور باکس کھلے گا جسمیں اس فائیل کی نشاندہی کرنا ہے جسکو ہم Gloss Contour کی ترتیب کے لئیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ یعنی Chrome urdunama.shc ، اسکو لوڈ کرلیں ترتیب خود با خود مرتّب یا سیٹ ہوجائے گی۔ اب Bevel and Emboss کے ذیلی آپشن Contour کو سلیکٹ کرکے اسکی سیٹنگ کریں ۔ اس آپشن کی تمام ہی سیٹنگنز اہم ہے اسمیں تبدیلی انداز میں بہت فرق پیدا کردے گی۔ ویسے ہر انداز نرالا ہے مگر اس وقت کا مطلوبہ انداز اس سیٹنگ سے لانا ہے۔ سیٹنگنز کے لئیے تصاویر کی مدد لیں۔
اردونامہ پر موجود تصویری عکس : Picture on Urdu Nama : Urdu Forum : Urdu
اردونامہ پر موجود تصویری عکس : Picture on Urdu Nama : Urdu Forum : Urdu
Drop Shadow
اردونامہ پر موجود تصویری عکس : Picture on Urdu Nama : Urdu Forum : Urdu
Satin
اردونامہ پر موجود تصویری عکس : Picture on Urdu Nama : Urdu Forum : Urdu
Inner Glow
اردونامہ پر موجود تصویری عکس : Picture on Urdu Nama : Urdu Forum : Urdu
Inner Shadow
اردونامہ پر موجود تصویری عکس : Picture on Urdu Nama : Urdu Forum : Urdu
5) قدم :-کام مکمل ہوگیا ۔ Layer> FlattenImge اور پھر File> Save for web & Device سے Jpeg میں محفوظ کرلیں
مگر رکئیے اگر آپ اسمیں مزید منفرد انداز پیدہ کرنا چاہ رہے ہیں (انشااللہ طریقہ جلد پیش ہوگا)تو لئیر اسٹائل کی سیٹنگز کے بعد اس کام کو PSDیعنی فوٹو شاپ ڈکومینٹ میں پہلے محفوظ کرلیں ۔
(File>Save/Chrome effect .psd) اور اگلا کام کرکے (Jpeg فارمیٹ میں محفوظ کرنے کا کام )فائیل کو بنا نئی تبدیلیوں کو محفوظ کئیے بند کردیں۔
اگلا پرچہ :- پلاسٹک انداز تحریر انشا اللہ جلد پیش کروں گا۔

منسلکات:
Chrome urdunama.rar [133 بائٹ]
68 بار

مصنف:  رضی الدین قاضی [ پیر مارچ 08, 2010 7:20 am ]
مراسلہ کا عنوان:  Re: میرا پرچہ 8 کرومیم انداز تحریر Chromic text effect Photoshop

بہت بہت شکریہ آفاق بھائی۔

مصنف:  اعجازالحسینی [ پیر مارچ 08, 2010 10:00 am ]
مراسلہ کا عنوان:  Re: میرا پرچہ 8 کرومیم انداز تحریر Chromic text effect Photoshop

بہت شکریہ آفاق بھائی۔

مصنف:  شازل [ پیر مارچ 08, 2010 3:16 pm ]
مراسلہ کا عنوان:  Re: میرا پرچہ 8 کرومیم انداز تحریر Chromic text effect Photoshop

بہت خوب
شکریہ جناب

مصنف:  چاند بابو [ پیر مارچ 08, 2010 6:34 pm ]
مراسلہ کا عنوان:  Re: میرا پرچہ 8 کرومیم انداز تحریر Chromic text effect Photoshop

بہت خوب ناقابلِ یقین حد تک خوبصورت اندازِ تحریر میں اردونامہ اور اس کا ٹوٹیوریل لکھنے کا بہت بہت شکریہ۔

مصنف:  انصاری آفاق احمد [ منگل مارچ 09, 2010 2:20 am ]
مراسلہ کا عنوان:  Re: میرا پرچہ 8 کرومیم انداز تحریر Chromic text effect Photoshop

اسلام علیکم
سبھی حضرات کا حوصلہ افزائی کرنے پر جزاک اللہ
محترم اعجاز الحسینی صاحب نے سیگور کا آدم خور.. میں ایک بات لکھی تھی کہ اب سب آئیں گے اور بنا پڑھے واہ واہ کریں گے یہاں کچھ ایسا ہی تو نہیں ہوا کہ دھاگہ کی آخری چند لائینوں پرکسی نے کوئی بات نہیں کہی :mrgreen: :mrgreen: :lol: :lol:

مصنف:  چاند بابو [ بدھ مارچ 10, 2010 7:50 pm ]
مراسلہ کا عنوان:  Re: میرا پرچہ 8 کرومیم انداز تحریر Chromic text effect Photoshop

ارے یار اگر مجھے ایڈوب استعمال کرنا آتی تو میں بالکل اس بارے میں مزید بھی کچھ کہتا لیکن کیا کروں مجھے اس بارے میں کچھ پتا جو نہیں ہے۔

مصنف:  شازل [ بدھ مارچ 10, 2010 10:15 pm ]
مراسلہ کا عنوان:  Re: میرا پرچہ 8 کرومیم انداز تحریر Chromic text effect Photoshop

:lol: :lol: :lol: :lol:

مصنف:  محمدعمر [ پیر مارچ 15, 2010 10:38 pm ]
مراسلہ کا عنوان:  Re: میرا پرچہ 8 کرومیم انداز تحریر Chromic text effect Photoshop

ماشاء آپ بہت اچھے جا رہے ہیں. آپ سے ایگ گذارش ہے وہ یہ کہ اگر ہو سکے تو اس سلسلے میں ویڈیو ٹیوٹوریل بنا کر اپلوڈ کر دیا کریں. ایک سافٹ ویئر ہے جو ویڈیو فائلز کو اس طرح بناتا ہے کہ انہیں98فیصد تک کمپریس کیا جا سکتا ہے. اور وہ سافٹ وئر ہےCamStudio
اس سافٹ ویئر میں بنی ایک ویڈیو مجھے موصول ہوئی جو372ایم بی کی تھی لیکن ون رار سے کمپیریس کرنے کے بعد اس کا سائز صرف9ایم بی تھا جسے ہر کوئی آرام سے ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔

مصنف:  انصاری آفاق احمد [ منگل مارچ 16, 2010 2:55 am ]
مراسلہ کا عنوان:  Re: میرا پرچہ 8 کرومیم انداز تحریر Chromic text effect Photoshop

محمدعمر لکھا ہے:
ماشاء آپ بہت اچھے جا رہے ہیں. آپ سے ایگ گذارش ہے وہ یہ کہ اگر ہو سکے تو اس سلسلے میں ویڈیو ٹیوٹوریل بنا کر اپلوڈ کر دیا کریں. ایک سافٹ ویئر ہے جو ویڈیو فائلز کو اس طرح بناتا ہے کہ انہیں98فیصد تک کمپریس کیا جا سکتا ہے. اور وہ سافٹ وئر ہےCamStudio
اس سافٹ ویئر میں بنی ایک ویڈیو مجھے موصول ہوئی جو372ایم بی کی تھی لیکن ون رار سے کمپیریس کرنے کے بعد اس کا سائز صرف9ایم بی تھا جسے ہر کوئی آرام سے ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔

اسلام علیکم
ضرور انشا اللہ کوشش کروں گا. گو ٹیوٹورل بنانے کی میری اوقات نہیں ، ویڈیو ایڈیٹنگ اس وقت شوقِ مشق میں نہیں ، گرافکس ہے ، جس کی تسکین ، کارو طریقہ کار دونوں میں ہوتی ہے.
ایک درخواست یہ ہے کہ اگر آپ ویڈیو کیپچرنگ و ایڈیٹنگ کا ایک ٹیوٹورل بناکر یہاں رکھ دیں تو اس سے کچھ سیکھ کر کوشش کروں میں بھی بنانے کی. کمپریشن میں مختلف طریقے اختیار ہوتے ہیں ایک 3 ایم بی کمپریسڈ رار فائل کو میں نے ایکسٹریکٹ کرنے کے بعد دوبارہ کمپریس کیا تو وہ 5 ایم بی کی رار بنی ؟ اب اسمیں بھی میں کورا ہوں .

مصنف:  محمدعمر [ منگل مارچ 16, 2010 9:07 pm ]
مراسلہ کا عنوان:  Re: میرا پرچہ 8 کرومیم انداز تحریر Chromic text effect Photoshop

آپ نے گیند دوبارہ میرے کوٹ میں پھینک دی. :mrgreen:
چلو کوشش کروں گا ویڈیو کیپچر کے بارے میں بتانے کی

مصنف:  انصاری آفاق احمد [ بدھ مارچ 17, 2010 2:12 am ]
مراسلہ کا عنوان:  Re: میرا پرچہ 8 کرومیم انداز تحریر Chromic text effect Photoshop

محمدعمر لکھا ہے:
آپ نے گیند دوبارہ میرے کوٹ میں پھینک دی. :mrgreen:
چلو کوشش کروں گا ویڈیو کیپچر کے بارے میں بتانے کی

اردونامہ پر موجود تصویری عکس : Picture on Urdu Nama : Urdu Forum : Urdu

میں بے چینی سے ٹیوٹوریل کا انتظار کروں گا.( کررہا ہوں ) جزاک اللہ

مصنف:  محمدعمر [ جمعرات مارچ 18, 2010 10:17 pm ]
مراسلہ کا عنوان:  Re: میرا پرچہ 8 کرومیم انداز تحریر Chromic text effect Photoshop

اپنا پرائیویٹ میسج چیک کر لیں. شکریہ

صفحہ 1 از 1 تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت کے مطابق ھیں
Powered by phpBB © 2000, 2002, 2005, 2007 phpBB Group
http://www.phpbb.com/