پلگ ان،ایکس ٹنشن، ایڈ آن کا تعارف

مختلف سافٹ وئیرز کے ٹوٹیوریلز پر مبنی سیریل
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

پلگ ان،ایکس ٹنشن، ایڈ آن کا تعارف

Post by محمد شعیب »

Image
فورم پر کل ایک دوست نے پلگ ان یا ایکس ٹنشن کے بارے میں پوچھا تو سوچا کہ کیوں ناں اس پر ایک الگ دھاگہ بنا دیا جائے.
پلگ ان Plugin ،ایکس ٹنشن Extension، ایڈآن Addon سب تقریبا مترادف (ہم معنیٰ) الفاظ ہیں.
کمپیوٹر میں کسی خاص مقصد کے لئے کوئی سوفٹ وئر بنایا جاتا ہے. مثلا ویڈیو،آڈیو فائلز چلانے کے لئے جیٹ آڈیو، میڈیا پلئر، وی ایل سی پلئر وغیرہ بنائے گئے ہیں. تصویر پر کام کرنے کے لئے فوٹوشاپ، کورل فوٹو پینٹ وغیرہ سوفٹ بنائے گئے ہیں. اسی طرح ویب سائٹ دیکھنے کے لئے انٹرنیٹ ایکسپلورر، گوگل کروم، موزیلا فائرفاکس، سفاری وغیرہ بنائے گئے ہیں.
ہر سوفٹ وئر کو کسی مخصوص مقصد کے لئے بنایا جاتا ہے اور اس سوفٹ وئرمیں اس مقصدسے متعلق عمومی ضرورت کے تمام آپشن رکھے جاتے ہیں. لیکن ان سوفٹ وئرز کو استعمال کرنے والے بعض اوقت ان سوفٹ وئرز سے دیگرمقاصد بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں. مثلا ویب سائٹس کھولنے کے لئے جو سوفٹ وئرز بنائے گئے ہیں انہیں براؤزر کہتے ہیں. ایک براؤزر ویب سائٹ دکھانے کی تمام ضروریات پوری کرتا ہے. لیکن کوئی شخص یہ چاہتا ہے کہ کسی ویب سائٹ پر چلنے والی آن لائن ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرلی جائے تو اس کے لئے اسے براؤزر میں پلگ ان،ایکس ٹنشن یاایڈ آن انسٹال کرنا ہوگا.
اسی طرح ویب سائٹس پر چلنے والے اشتہارات نظر نہ آئیں تو اس کے لئے بھی اسے پلگ ان،ایکس ٹنشن یاایڈ آن انسٹال کرنا ہوگا.
الغرض سوفٹ وئر کو جس مقصد کے لئے بنایا گیا ہے، اس کے علاوہ کوئی کام اس سوفٹ وئر پر کرنا ہو تو اس کا پلگ ان،ایکس ٹنشن یا ایڈ آن انسٹال کرنا ہوگا.

گوگل کروم میں انہیں ایکس ٹنشن کہتے ہیں. فائر فاکس میں انہیں ایڈ آن کہتے ہیں. فوٹو شاپ میں انہیں پلگ ان کہا جاتا ہے.
Aamirfarooq13
کارکن
کارکن
Posts: 41
Joined: Wed Dec 10, 2014 6:06 pm
جنس:: مرد

Re: پلگ ان،ایکس ٹنشن، ایڈ آن کا تعارف

Post by Aamirfarooq13 »

شعیب بھائی بہت بہت مہربانی اب پورا سمجھ آگیا۔ لیکن سمجھ یہ نہیں آیا کہ ایکسٹینشن کے اتنے فائدے ہیں تو اسے انٹیرنیٹ ایکسپلورر سے نکالنے پر لوگ خوش کیوں ?
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پلگ ان،ایکس ٹنشن، ایڈ آن کا تعارف

Post by محمد شعیب »

نکالنے پر کون خوش ہے ؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پلگ ان،ایکس ٹنشن، ایڈ آن کا تعارف

Post by چاند بابو »

Aamirfarooq13 wrote:شعیب بھائی بہت بہت مہربانی اب پورا سمجھ آگیا۔ لیکن سمجھ یہ نہیں آیا کہ ایکسٹینشن کے اتنے فائدے ہیں تو اسے انٹیرنیٹ ایکسپلورر سے نکالنے پر لوگ خوش کیوں ?
ارے بھیا وہاں نکالنے کی بات پر خوشی اس لئے ظاہر کی گئی تھی کہ ہو سکتا ہےمائیکروسافٹ کا نیا براوزر اپنے اندر یہ تمام خصوصیات پہلے سے لئے ہو اور ہمیں الگ سے ایکسٹنشنز کی ضرورت محسوس نہ ہو.
یعنی اگر ہم ویڈیو پلے کرنا چاہیں تو اس کےلئے ہمیں کوئی ایکسٹنشن درکار نہ ہو اور اگر ہم فلیش مووی دیکھنا چاہیں تو وہ بھی اسی طرح بغیر کسی تردد کے پلے ہو جائے.
اس بات پر کہا جا رہا تھا کہ شاید نئے براوزر میں ایکسٹنشنز خود سے انسٹال کرنے سے جان چھوٹ جائے اس بات پر نہیں کہ ایکسٹنشنز ہوں گی نہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: پلگ ان،ایکس ٹنشن، ایڈ آن کا تعارف

Post by میاں محمد اشفاق »

جی جی سہی کہا چاند بھائی آپ نے!
معلومات شئیر کرنے کا شکریہ
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: پلگ ان،ایکس ٹنشن، ایڈ آن کا تعارف

Post by اضواء »

بہترین معلومات کی فراہمی پر آپ کا بیحد شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
کامران خان
کارکن
کارکن
Posts: 146
Joined: Mon Jun 09, 2014 10:15 am
جنس:: مرد

Re: پلگ ان،ایکس ٹنشن، ایڈ آن کا تعارف

Post by کامران خان »

v;g شکریہ مفید معلومات فراہم کرنے کا
ﻛﺒﻬﻰ ﻛﺒﻬﻰ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﻛﻰ ﻣﺤﺒﺖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﻫﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ پہلے کہ ﻭﻩ ﺁﭖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭ ﺩﮮ
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پلگ ان،ایکس ٹنشن، ایڈ آن کا تعارف

Post by محمد شعیب »

پسند کرنے کا شکریہ
میں چاہتا ہوں کہ گوگل کروم اور موزیلا فائر فاکس پر ایکس ٹنشن انسٹال کرنے کا طریقہ شئر کروں. کیا اس دھاگے میں شئر کروں یا نیا دھاگہ بناؤں ؟
اور کیا یہ طریقہ پہلے شئر تو نہیں ہوا ؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پلگ ان،ایکس ٹنشن، ایڈ آن کا تعارف

Post by چاند بابو »

شعیب بھیا آئیڈیا اچھا ہے.
اردونامہ پر یہ طریقہ پہلے شئیر نہیں ہوا ہے.
اس لئے اس کام کےلئے ایک الگ دھاگہ کھولیں تو بہتر رہے گا.
اور ٹوٹیوریل کے ساتھ تصاویر بھی ہوں تو کیا ہی بہتر ہو گا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پلگ ان،ایکس ٹنشن، ایڈ آن کا تعارف

Post by محمد شعیب »

آج اچانک اس پوسٹ پر نظر پڑی تو یاد آیا کہ ٹیوٹوریل بنانے کا کام تو میں بھول ہی گیا تھا۔ چلو ان شاءاللہ جلد کرونگا۔
ویسے اگر کوئی اور شئر کردے بھی تو گناہ نہیں ہوگا ;)
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پلگ ان،ایکس ٹنشن، ایڈ آن کا تعارف

Post by چاند بابو »

ہاہاہاہا
چلئے ہمیں انتظار رہے گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “ٹوٹیوریل”