ورڈپریس سائیٹ کی ڈائریکٹری کا ایڈریس تبدیل کرنا

مختلف سافٹ وئیرز کے ٹوٹیوریلز پر مبنی سیریل
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

ورڈپریس سائیٹ کی ڈائریکٹری کا ایڈریس تبدیل کرنا

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

چند دن پہلے اردونامہ کے ایک دوست کے مجھے ایک ذاتی پیغام میں لکھا کہ اس کا ایک ورڈپریس بلاگ ہے.
جس کا ایڈریس http://someaddress.com/teachingsite" onclick="window.open(this.href);return false; ہے اور وہ اس کا ایڈریس تبدیل کر کے http://someaddress.com/blog" onclick="window.open(this.href);return false; کرنا چاہتے ہیں اس سلسلہ میں‌انہوں نے خواہش ظاہر کی ہےمیں اردونامہ پر ان کے لئے اس بارے میں ایک ٹوٹیوریل لکھ دوں جس کی مدد سے وہ خود یہ کام کر سکیں. چونکہ ان دنوں‌میں‌بہت زیادہ مصروف تھا اس لئے میں ان کی یہ خواہش پوری کرنے سے قاصر تھا البتہ میں نے اپنی مصروفیت میں سے تھوڑا سا وقت نکال کر ان کا کام کر دیا لیکن ساتھ ہی ان سےوعدہ کیا کہ جیسے ہی تھوڑی فراغت ملتی ہے میں اس بارے میں ایک ٹوٹیوریل بھی لکھ دوں گا.
نہایت آسان طریقہ ہے مگر جو صاحب ورڈپریس کا کام پروفیشنل طریقہ سے کرتے ہیں‌بشمول میرے وہ اس کام کے اچھے خاصے پیسے چارج کرتے ہیں.
تو محترم نوٹ کر لیں انتہائی آسان طریقہ اور اگر چاہیں تو مستقبل میں‌آپ سب بھی اس طریقہ سے پیسے کما سکتے ہیں

سب سے پہلے اپنی ورڈپریس سائیٹ کے ایڈمن پینل میں‌داخل ہو جایئے اورجنرل سیٹنگ ٹیب میں جائیں.
وہاں پر موجود سائیٹ ایڈریس یو آر ایل اور ورڈپریس ایڈریس یوآرایل میں اپنا نیا ایڈریس لکھئے جو آپ کرنا چاہتے ہیں.
یعنی اس کیس میں آپ http://someaddress.com/blog" onclick="window.open(this.href);return false; لکھیں‌گے.
اسے محفوظ کر دیں. (یہاں ہو سکتا ہے کہ آپ کو ایک ایرر میسج موصول ہو کہ سائیٹ موجود نہیں ہے)
اب اپنی ہوسٹنگ میں‌فائل مینجر میں‌جائیں اور اس ڈائریکٹری جس میں آپ کا ورڈپریس انسٹال ہے جس کا نام teachingsite ہو گا اسے blog کے نام سے ری نیم کر دیں.
اب دوبارہ اپنے ورڈپریس کے ایڈمن پینل کا ایڈریس لکھیں لیکن نئے ایڈریس کے ساتھ یعنی http://someaddress.com/blog/wp-admin" onclick="window.open(this.href);return false; اس بار آپ کو کوئی ایرر میسج موصول نہیں ہو گا.

لیجئے جناب اتنا ہی کام تھا جو آپ نے کر لیا ہے.

تو اس کے ساتھ ہی اپنے میزبان کو اجازت دیجئے کل پھر ملاقات ہو گی اسی جگہ کسی اور وقت. :P :P

اگر کوئی سوال ذہن میں آئے تو بندہ کو اس کا جواب دے کر خوشی ہو گی.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: ورڈپریس سائیٹ کی ڈائریکٹری کا ایڈریس تبدیل کرنا

Post by میاں محمد اشفاق »

گڈ ہو گیا جی اب کی بار اگر آپ نے کوئی کروانی ہو تو مجھ سے کہیے گا پیسے کم چارج کروں گا
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ورڈپریس سائیٹ کی ڈائریکٹری کا ایڈریس تبدیل کرنا

Post by چاند بابو »

ہاہاہاہاہا
مہربانی ہے جناب کی میاں صاحب.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
مدرس
مدیر
مدیر
Posts: 1120
Joined: Thu Apr 01, 2010 12:42 pm
جنس:: مرد
Location: krachi
Contact:

Re: ورڈپریس سائیٹ کی ڈائریکٹری کا ایڈریس تبدیل کرنا

Post by مدرس »

ہا ہا ہا ہا ہا j;a;t;d;a;an;c;e

میں نے بھی کرلیا ہے ایسا




ویسے مجھے بہت مزہ آیا


شکریہ چاند بابو شکریہ
<a rel="nofollow" href="http:///www.darseislam.com">درس اسلام</a>
مدرس
مدیر
مدیر
Posts: 1120
Joined: Thu Apr 01, 2010 12:42 pm
جنس:: مرد
Location: krachi
Contact:

Re: ورڈپریس سائیٹ کی ڈائریکٹری کا ایڈریس تبدیل کرنا

Post by مدرس »

یہ لو جی آگئے ہم اپنی اوقات پر

تمام لنک پرانے URLپر کھل رہیں‌ہے اب کیا کرو








شاید کل پھر urdunama.org کا چکر لگانا پڑے گا :rock:
<a rel="nofollow" href="http:///www.darseislam.com">درس اسلام</a>
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ورڈپریس سائیٹ کی ڈائریکٹری کا ایڈریس تبدیل کرنا

Post by چاند بابو »

ارے یار ایک چھوٹی سی چیز بتانے والی رہ گئی ہے.
اگر آپ Pramalink کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کو اپنی Pramalink سیٹنگ کو ایک بار پھر سے سیٹ کرنا ہو گا.
مدرس بھیا آپ بھی یہی کیجئے انشااللہ مسئلہ حل ہو جائے گا.

لیکن اگر کہیں آپ نے خود سے لنک دیئے ہوئے ہیں یعنی Manual Links لگائے ہوئے ہیں تو پھر اب آپ کو دوبارہ سے انہیں درست کرنا ہو گا.
اگر کچھ ایسا ہے تو بھی بتایئے گا پھر اس کا حل بھی ڈھونڈیں گے انشااللہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “ٹوٹیوریل”