ہیکنگ'کریکنگ اور وائرس بنانا

مختلف سافٹ وئیرز کے ٹوٹیوریلز پر مبنی سیریل
فورٹعباس
کارکن
کارکن
Posts: 94
Joined: Sun Feb 24, 2013 7:27 pm
جنس:: مرد

ہیکنگ'کریکنگ اور وائرس بنانا

Post by فورٹعباس »

اس دھاگے میں اپ سب دوست جو اس موضوع کے کے متعلق علم رکھتے ہیں اپنا علم شئرکرے اور دوسرے لوگوں کو علم دے شکریہ
I am Straggler
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ہکینگ کریکینگ اور وائرس بنانا

Post by محمد شعیب »

اچھا سلسلہ ہے. میری بھی اس بارے میں دلچسپی ہے. لیکن معلومات صفر ہیں.
فورٹعباس
کارکن
کارکن
Posts: 94
Joined: Sun Feb 24, 2013 7:27 pm
جنس:: مرد

Re: ہکینگ کریکینگ اور وائرس بنانا

Post by فورٹعباس »

دیکھے اب شاید کوئی ہماری راہنمائی کردے امید تو بہت ہے
I am Straggler
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ہکینگ کریکینگ اور وائرس بنانا

Post by علی خان »

اس کے متعلق کوئی بھی بات نہیں کرے گا. کیونکہ اس کو سیکھ کر کوئی بھی پھر اسکو تعلیمی مقصد کے لئے تو بالکل استعمال نہیں‌کر تا ہے. اس لئے میرا نہیں خیال کہ اس کو سکھانے ، پڑھانے پر یہاں توکیا دوسرے جگہوں میں بھی بات کرنے پر تیار ہوں.

لیکن چلوں دیکھتے کہ کیا رزلٹ آتا ہے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: ہکینگ کریکینگ اور وائرس بنانا

Post by میاں محمد اشفاق »

میرے خیال سے اگر کوئی سافٹ ویر کریک کرنا جانتا ہے تو اس بارے میں بتا دے
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ہکینگ کریکینگ اور وائرس بنانا

Post by محمد شعیب »

اگر کسی کو معلومات ہیں تو ضرور شئر کرنی چاہئیں. تاکہ اپنے کمپیوٹر اور ویب سائٹس کو محفوظ کھا جا سکے.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ہکینگ کریکینگ اور وائرس بنانا

Post by چاند بابو »

کریکنگ تک بات کچھ حد تک مانی جا سکتی ہے کہ لوگ اسے اپنے فائدے کے لئے استعمال کریں گے مگر ہیکنگ بالکل نہیں.
کیونکہ میں نے دیکھا ہے کہ میاں جیسا شریف بندہ بھی ہیکنگ کے ایک دو گر ہاتھ آنے کے بعد بدماش بن جاتا ہے اور معصوم لوگوں کی ویب سائیٹس ہیک کرنے لگتا ہے.
اس لئے اس موضوع پر بات نہ ہی ہو تو اچھا ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: ہکینگ کریکینگ اور وائرس بنانا

Post by میاں محمد اشفاق »

بلکل بجا فرمایا آپ نے میرا ووٹ آپ کے ساتھ ہے ماجد بھائی لگے رہیں :clap:
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
فورٹعباس
کارکن
کارکن
Posts: 94
Joined: Sun Feb 24, 2013 7:27 pm
جنس:: مرد

Re: ہکینگ کریکینگ اور وائرس بنانا

Post by فورٹعباس »

ہر کام کے دو پہلو ہوتے ہیں اک برا اک اچھا اگر اپ لوگ اچھے کام کی امید رکھ کر اپنا علم شئر کرے ہر استاد کی یہی سوچ ہوتی کہ اسکے شاگرد علم سیکھ کر اچھا کام کرے اور اچھائی بانٹے اگر اپ بھی یہی سوچ رکھ کر سیکھائیں تو اسکے فائدہ مند اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اور میاں جی اگر اپکو علم ہے تو اپ شئر کرے اگے اللہ پاک بہتر کرے گے. امید اچھی ہو تو پھل ہمیشہ اچھا میلتا ہے
I am Straggler
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ہکینگ کریکینگ اور وائرس بنانا

Post by چاند بابو »

جی بھیا واقعی ہر کام کے دو پہلو ہی ہوتے ہیں مگر جس کام کا پتہ ہو کہ اس کا برا پہلو نہایت طاقتور اور اچھا پہلو نہایت کمزور ہے تو پھر اس کام سے اجتناب ہی اچھا ہے.
کیا آپ ہیکنگ کی اچھائی میں کوئی دلائل دے سکتے ہیں.
وگرنہ میاں صاحب ہیکنگ کی برائی میں دلائل دینا شروع کر دیں گے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: ہکینگ کریکینگ اور وائرس بنانا

Post by میاں محمد اشفاق »

مجھے بیچ میں کیوں لا رہے ہیں ماجد بھائی n;a;n;a
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ہکینگ کریکینگ اور وائرس بنانا

Post by محمد شعیب »

ویسے فائدے اور نقصان کی بحث سے قطع نظر، یہ کام دلچسپ ضرور ہے. :P
مجھے بھی شوق ہے سیکھنے کا :rock:
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ہکینگ کریکینگ اور وائرس بنانا

Post by علی خان »

محمد شعیب wrote:ویسے فائدے اور نقصان کی بحث سے قطع نظر، یہ کام دلچسپ ضرور ہے. :P
مجھے بھی شوق ہے سیکھنے کا :rock:
تو پھر اپ اپنے اپکو میاں صاحب کی شاگردی میں دے دیں. وہی اس سیکشن کے ہیڈ ہیں. :fubar:
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ہکینگ کریکینگ اور وائرس بنانا

Post by علی خان »

میں یہاں پر ہیکنگ کے متعلق تھوڑی سی معلومات شئیر کر رہا ہوں. گو کہ ماجد بھائی نے اس پر بات کرنے سے منع کیا ہے. اور میرا بھی اسکے متعلق یہی نظریہ ہے. کہ یہ بھی ایک چوری ہی ہے. چوری جیسے بھی کی جائے آخر میں چوری ہی ہے.
اس لئے میں صرف کچھ معلومات ہی شئیر کررہاہوں. کوشش کریں کہ سوالات اس موضوع پر نہ ہوں تو اچھی بات ہوگی. بس صرف یہ معلومات آپ ذہن نشین کرلیں. شکریہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم
اگر کسی دشمن نے حملہ نہ کیا ہو بلکہ بہتی گنگا آپ کو بھی بہا کر لے گئی ہو تو ایسی صورت میں ہیکر یا کریکر عام طور پر ویب سائیٹ کے ساتھ دو کام کرتے ہیں۔ اول ویب سائیٹ پر اپنے اشتہار لگا دیتے ہیں اور دوسری صورت میں ویب سائیٹ کے وزیٹر کو ری ڈائریکٹ کر کے اپنی ویب سائیٹ پر لے جاتے ہیں۔ بعض دفعہ اشتہارات میں یا جس ویب سائیٹ پر ری ڈائریکٹ ہو رہے ہوتے ہیں ان میں کچھ ایسا کوڈ ہوتا ہے کہ جو جو کمزور حفاظتی اقدام والا اس اشتہار یا ویب سائیٹ کو کھولتا ہے اس کا کمپیوٹر بھی متاثر ہو جاتا ہے اور یوں ایک سلسلہ چل نکلتا ہے اور وائرس وغیرہ پھیلتے جاتے ہیں۔ مزید اگر کسی دشمن نے خاص آپ کی ویب سائیٹ کو نشانہ بنایا ہے تو پھر جہاں تک وہ رسائی حاصل کرتا جائے گا وہاں تک ویب سائیٹ کو اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کرتا جائے گا۔
ہیکنگ کے حملے عموماً تین طریقوں سے ہوتے ہیں۔

1:- ہوسٹنگ یا ایف ٹی پی کا یوزر نیم، پاسورڈ اور دیگر معلومات حاصل کر لینا۔ جو کہ زیادہ تر ”کی لوگر“ وغیرہ کی مدد سے کریکر لوگ کرتے ہیں۔ پھر ان پر ویب سائیٹ کے تمام دروازے کھل جاتے ہیں اور وہ اپنی مرضی کی تبدیلیاں کر لیتے ہیں۔

2:- لوکل کمپیوٹر اور اس پر موجود فائلوں میں وائرس شامل کر دینا تاکہ جب فائلیں اپلوڈ ہوں تو خودبخود سارے کام ہوتے جائیں۔ عموماً ایسے کام مفت سافٹ ویئر، سافٹ ویئر کے کریکر یا دیگر مفت چیزوں وغیرہ کا جانسہ دے کر کئے جاتے ہیں یا پھر آج کل کافی پرانا طریقہ یعنی خوبصورت لڑکی کی فحش تصویر/ویڈیو دیکھانے والا طریقہ بھی کافی استعمال ہو رہا ہے۔

3:- چور رستے سے ہوسٹنگ/فائلوں تک رسائی حاصل کرنا۔ جو کہ عام طور پر جب لوکل کمپیوٹر سے فائلیں ہوسٹنگ پر منتقل ہو رہی ہوتی ہیں تب کمزور صورتحال یا کھلی پورٹ وغیرہ دیکھ کر گُھس جاتے ہیں۔ یہ اور اس سے ملتے جلتے کام ہی اصل ہیکنگ ہیں۔

مزید اگر گوگل یا کسی دوسرے سرچ انجن میں Header Injection attack, SQL Injection attackیا Cross-Site Scripting attackوغیرہ لکھ کر تلاش کریں تو اس بارے میں بڑی تفصیلی معلومات مل جاتی ہے۔
عام طور پر ویب سائیٹ ہیک کرنے کے بعد ہیکر کیا کرتے ہیں۔

1:- اپنی مرضی کے اشتہارات لگا دیتے ہیں۔

2:- آپ کے وزیٹرز کو کسی دوسری ویب سائیٹ پر ری ڈائریکٹ کر دیتے ہیں۔

3:- ڈیٹا بیس چوری اور خراب کر دیتے ہیں۔

4:- مکمل ویب سائیٹ برباد کر دیتے ہیں۔
اشتہارات

عام طور پر زیادہ تر ہیکنگ کا نتیجہ یہی ہوتا کہ ہیکر آپ کی ویب سائیٹ پر اشہارات لگا دیتے ہیں، کیونکہ ویب سائیٹ خراب کر کے کچھ نہیں ملتا جبکہ اشہارات سے ان کی مشہوری ہوتی ہے۔ اس کام کے لئے زیادہ تر آئی فریم شامل کرتے ہیں جبکہ کئی دفعہ تو ویب سائیٹ کی تمام انڈیکس(index) فائلوں پر ہی اشتہارات لگا دیتے ہیں۔
وزیٹرز کو ری ڈائریکٹ

دوسری صورت یہ ہوتی ہے کہ ویب سائیٹ میں کچھ ایسا کوڈ شامل کر دیا جاتا ہے جس سے آپ کی ویب سائیٹ کے وزیٹر ہیکر کی مرضی کی ویب سائیٹ پر ری ڈائریکٹ ہو جاتے ہیں۔ زیادہ تر ری ڈائریکٹ کا کوڈ ایسا ہوتا ہے کہ جس میں اگر یوزر لاگ ان ہے اور ڈائریکٹ ویب سائیٹ کھولے تو پھر ری ڈائریکٹ نہیں ہو گا جبکہ اگر کوئی سرچ انجن سے آئے اور لاگ ان بھی نہ ہو تو پھر وہ ری ڈائریکٹ ہو جائے گا۔ ایسا اس لئے کرتے ہیں تاکہ ویب سائیٹ کے مالک کو پتہ نہ چل سکے۔
ڈیٹابیس چوری اور خراب

کئی دفعہ ایس کیو ایل انجکشن (SQL Injection) اور دیگر کئی ذرائع سے ڈیٹابیس سے قیمتی اور ذاتی معلومات چرا لی جاتی ہے اس کے علاوہ کئی دفعہ ڈیٹابیس خراب کر دی جاتی ہے۔اگر ڈیٹابیس تھوڑی سی خراب ہوئی ہو تو پھر آپ اسے درست کر سکتے ہیں۔ ڈیٹابیس درست کرتے ہوئے اس کے تمام ٹیبل اور ریکارڈ چیک کریں اور غیر ضروری ٹیبل اور ریکارڈ فوری ختم کر دیں۔ اگر ڈیٹابیس بڑی ہے تو پھر کسی ڈیٹابیس ریپئر ٹول کی مدد لیں۔ سی ایم ایس استعمال کرنے کی صورت میں اس سی ایم ایس سے متعلقہ ڈیٹابیس ریپئر ٹول کا انتخاب کریں۔
مکمل ویب سائیٹ برباد

اور کئی دفعہ تو لوگ اس حد تک کر گزرتے ہیں۔ اگر ایسا ہو چکا ہے تو پھر آپ کے پاس سوائے ری سٹور کرنے کے اور کوئی چارہ نہیں۔ اس لئے ہمیشہ ویب سائیٹ اپڈیٹ کرنے کے بعد بیک اپ ضرور بنائیں تاکہ کسی مشکل کی صورت میں ری سٹور ہو سکے۔ مزید ویب سائیٹ کے متعلق حفاظتی اقدامات ضرور کر کے رکھیں اور احتیاط کا دامن کبھی نہ چھوڑیں۔
یاد رہے! اس تحریر کا مقصد صرف اور صرف ویب سائیٹ مالکان اور طلباء کو ہیکنگ کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ہیکنگ کے خلاف مؤثر اقدامات کر سکیں۔

یہ تحریر یہاں سے لی گئی ہے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ہکینگ کریکینگ اور وائرس بنانا

Post by علی خان »

ویب سائیٹ کی دیکھ بھال اور وائرس سے تحفظ

آج کے دور میں کئی ایک مفت کانٹینٹ مینجمنٹ سسٹم(CMS) موجود ہونے کی وجہ سے شاید ویب سائیٹ بنانا اتنا مشکل نہیں جتنا اس کا وائرس سے بچاؤ اور دیگر دیکھ بھال۔ اکثر لوگ چند کلک سے ویب سائیٹ تو بنا لیتے ہیں مگر حفاظتی انتظامات پر توجہ نہیں دیتے۔ وقت کے ساتھ جیسے جیسے ویب سائیٹ مشہور ہوتی ہے ویسے ویسے اس کی دیکھ بھال مشکل ہونے کے ساتھ ساتھ ہیکنگ(Hacking) اور سکیورٹی کے دیگر خطرات بڑھتے جاتے ہیں۔ اس تحریر میں ویب سائیٹ کی دیکھ بھال اور وائرس سے بچاؤ کے چند طریقے دیکھتے ہیں۔

کیونکہ اس وقت دنیا میں گوگل سب سے زیادہ مشہور سرچ انجن ہے اس لئے ویب سائیٹ بنانے کے بعد سب سے پہلے ویب سائیٹ کا گوگل سے مضبوط تعلق قائم کریں۔ گوگل سرچ انجن کے ساتھ ساتھ ویب سائیٹ مالکان کو دیگر کئی قسم کی مفت سہولیات فراہم کرتا ہے۔ جیسے گوگل انیلیٹکس(Analytics) اور گوگل ویب ماسٹر ٹول(Webmaster Tool) وغیرہ وغیرہ۔ گوگل انیلیٹکس کے ذریعے ویب سائیٹ پر لوگوں کی آمدورفت کا بہت تفصیل سے جائزہ لیا جا سکتا ہے اور گوگل ویب ماسٹر ٹول کے ذریعے کسی ویب سائیٹ کی گوگل سرچ انجن کے حوالے سے بڑے اچھے انداز میں دیکھ بھال کی جا سکتی ہے۔ یہ نہایت ہی زبردست سہولت ہے۔ اگر ویب سائیٹ پر کسی وائرس وغیرہ کا حملہ ہو یا ویب سائیٹ کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہو تو ویب ماسٹر ٹول اس مسئلہ سے تفصیلی آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اکثر اوقات مسئلے کا حل بھی پیش کرتا ہے۔ اگر کوئی ویب سائیٹ وائرس سے متاثر ہو چکی ہو اور گوگل نے اسے بلیک لسٹ کر دیا ہو تو ویب سائیٹ وائرس سے پاک کرنے کے بعد ویب ماسٹر ٹول کے ذریعے ہی گوگل کو درخواست دی جاتی ہے کہ ویب سائیٹ کو بلیک سے وائٹ لسٹ میں منتقل کر دو۔

ویب سائیٹ بنانے کے بعد سب سے پہلا کام یہی کریں کہ گوگل کی ان دونوں سہولیات کو اپنی ویب سائیٹ کی ہمہ وقت دیکھ بھال پر لگا دیں۔ یوں ویب سائیٹ کے حالات سے مکمل آگاہی ہوتی رہتی ہے اور مسئلہ کی صورت میں فوری سدِباب ممکن ہو سکتا ہے۔
گو کہ گوگل ویب ماسٹر ٹول وائرس وغیرہ کے حملہ کی نشاندہی کر دیتا ہے لیکن مزید حفاظتی اتنظامات میں موجود خرابیوں سے آگاہ رہنے یعنی ویب سائیٹ میں آخر کیا کیا کمی ہے جس کی وجہ سے وائرس وغیرہ کا حملہ ہو سکتا ہے، اس بارے میں جاننے کے لئے ویب سائیٹ ڈیفنڈر(Website Defender) جیسی مفت سروس سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ ایسی سہولیات زیادہ تر ممکنہ حملے سے پہلے ہی نشاندہی کر دیتی ہیں کہ فلاں فلاں کوڈ یا فائل میں فلاں فلاں قسم کی خرابی ہے جس کے سہارے وائرس حملہ آور ہو سکتا ہے۔ ”ویب سائیٹ ڈیفنڈر“ کے ذریعے ویب سائیٹ کو چیک کر کے اس میں موجود کمزوریوں کو دور کیا جاسکتا ہے۔ اگر ویب سائیٹ ورڈپریس سی ایم ایس کے ذریعے بنائی گئی ہے تو پھر ویب سائیٹ ڈیفنڈر والوں کا ڈبلیوپی سکیورٹی سکین پلگ ان(WP Security Scan) زبردست ہے۔ اس کے علاوہ وقتاًفوقتاً سوکوری سکیورٹی(Sucuri Security) جیسی سروس کے ذریعے ویب سائیٹ سکین کرتے رہنا بھی بہتر ہوتا ہے تاکہ حالات سے آگاہی ہوتی رہے۔
ویب سائیٹ وائرس سکین کرنے کے چند دیگر لنک

McAfee SiteAdvisor
Norton Safe Web
AVG Online Web Page Scanner
ScanURL.net
Virus Total Scanner
چند ضروری باتیں

»»» اکثر اوقات وائرس/مال ویئر وغیرہ لوکل مشین سے ہی ویب سائیٹ پر اپلوڈ ہوتے ہیں اس لئے ہمیشہ اپنی مشین کا خاص خیال رکھیں اور بہتر اینٹی وائرس استعمال کریں۔

»»» ویب سائیٹ کی کوئی نئی فائل بنانے، ایڈیٹ یا اپلوڈ کرنے اور ویب سائیٹ کے کسی بھی قسم کے کنٹرول پینل میں لاگ ان ہونے کے لئے ہمیشہ قابل اعتماد یعنی ہر قسم کے وائرس اور کی لوگر سے پاک مشین کا استعمال کریں۔

»»» کسی غیر مستند ذرائع سے موصول ہونے والی فائل کو بغیر تصدیق کے ویب سائیٹ پر ہرگز اپلوڈ نہ کریں۔ اسی طرح پلگ ان اور اس جیسی دیگر چیزیں ہمیشہ سی ایم ایس کی آفیشیل ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ کر کے استعمال کریں۔

»»» کچھ عرصے بعد ویب سائیٹ کے ایڈمن سے متعلق پاسورڈ تبدیل کرتے رہیں بلکہ اس کو اپنی عادت بنا لیں۔ اگر ہو سکے تو ای میل ایڈریس بھی تبدیل کریں۔

»»» پاسورڈ ہمیشہ بے ڈھنگ قسم کا رکھیں یعنی کسی چیز وغیرہ کا نام یا لغت میں موجود کوئی لفظ نہ رکھیں اور پاسورڈ میں حروف کے ساتھ ساتھ نشان اور نمبروں کا استعمال بھی کریں۔

»»» ویب سائیٹ اور اس کی ہوسٹنگ پر ایڈمن لیول کے بے جا اور غیرضروری اکاؤنٹ نہ بنائیں۔

»»» ویب ہوسٹنگ پر موجود فائلز اور ڈائریکٹریز(فولڈرز) کی پرمیشن (Permissions) سخت سے سخت رکھیں۔ سی ایم ایس کی صورت میں اس کے ڈویلپر کی فراہم کردہ پرمیشن ہی رکھیں۔

»»» سی ایم ایس استعمال کرنے کی صورت میں جیسے ہی سی ایم ایس یا اس کے کسی پلگ ان کے اپڈیٹ کی اطلاع موصول ہو تو فوراً اسے اپڈیٹ کریں۔

»»» کسی بڑی اپڈیٹ کے بعد یا وقتاً فوقتاً ویب سائیٹ کی فائلوں، ڈیٹابیس اور دیگر ضروری سیٹنگز کا بیک اپ ضرور بنا کر محفوظ کریں۔

»»» اگر آپ ڈویلپر ہیں تو کم از کم کبھی کبھار اپنے لکھے ہوئے کوڈ پر نظر مارتے رہیں کہ کہیں کوئی غیر ضروری کوڈ تو شامل نہیں ہو چکا۔

»»» انٹرنیٹ کے استعمال کے ٹولز جیسے براؤزر اور ایف ٹی پی کلائنٹ وغیرہ کے ہمیشہ تازہ ترین ورژن استعمال کریں۔

»»» ٹیکنالوجی کے معاملے میں یوں تو میں خود بھی دوستوں پر خاصہ اعتماد کرتا ہوں اور بہت سارے دوست مجھ پر اعتماد کرتے ہیں مگر سیانے کہتے ہیں کہ ”بوڑھی دادی“ جس کو ٹیکنالوجی کی الف ب کا بھی پتہ نہ ہو، پھر بھی اس پر ٹیکنالوجی کے معاملے میں اعتماد نہیں کرنا چاہئے۔ اگر مجبوری میں اعتماد کرنا پڑ بھی جائے تو فوراً ”توبہ“ (پاسورڈ اور دیگر معلومات تبدیل) کر لینی چاہئے ورنہ کوئی دھوکہ دے نہ دے، اگر خود ٹیکنالوجی دھوکہ دے جائے تو اچھے اچھے حسن ظن رکھنے والوں کا مال اور ایمان دونوں جاتے ہیں۔ اس لئے کل کو بدظن ہونے اور نقصان اٹھانے سے آج کی سیدھی بات اور احتیاط بہتر رہتی ہے۔


پِنگ ڈام کے ٹولز کے ذریعے ویب سائیٹ کھلنے کا وقت، صفحات و فائل کا سائز اور سرور کی حالت سے آگاہی حاصل کی جا سکتی ہے۔ یوں تصاویر، پلگ ان، تھیم اور دیگر چیزوں کے اضافے یا تبدیلی کے بعد دیکھ لیا جاتا ہے کہ کہیں ویب سائیٹ کا لوڈ بڑھ تو نہیں گیا اور ویب سائیٹ کھلنے میں زیادہ وقت تو نہیں لے رہی۔
مزید ویب سائیٹ کے الیکزا اور گوگل رینک، سرچ انجن میں پیج انڈیکس اور بیک لنکس وغیرہ دیکھنے کے لئے فائرفاکس کی ویب رینک ٹول بار بہترین ہیں۔

یہ تحریر یہاں سے لی گئی ہے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
فورٹعباس
کارکن
کارکن
Posts: 94
Joined: Sun Feb 24, 2013 7:27 pm
جنس:: مرد

Re: ہکینگ کریکینگ اور وائرس بنانا

Post by فورٹعباس »

بھائی بہت بہت اچھی قسم کی معلومات ملی اپ سے بہت سیکھ گیا میری کوشش ہے کہ میں ہر علم سیکھ سکوں اک سوال ہے اپ سے کی ہکینگ اور کریکنگ میں فرق کیا ہے . کیا یہ اک ہی چیز ہے یہ کہ الگ الگ اپ اگر اس پر کچھ معلومات دے تو بہت مشکور ہوں گا
I am Straggler
فورٹعباس
کارکن
کارکن
Posts: 94
Joined: Sun Feb 24, 2013 7:27 pm
جنس:: مرد

Re: ہکینگ کریکینگ اور وائرس بنانا

Post by فورٹعباس »

میاں صاحب ہم اپنے اپکو اپکی شاگردی میں دیتے ہیں اور اپ اب ہمارے استاد جی ہیں اسلے ہم جو بھی پوچھے اپ بلا جیجھک بتایں ہمیں اخر ہم اپکے شاگرد ہیں‌
I am Straggler
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ہکینگ کریکینگ اور وائرس بنانا

Post by محمد شعیب »

بہت خوب اشفاق علی صاحب
ویب سائٹ ہیکنگ سے بچاؤ کی مزید تدابیر اگر کسی کو معلوم ہوں تو شئر کرے.
جزاک اللہ
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: ہکینگ کریکینگ اور وائرس بنانا

Post by میاں محمد اشفاق »

یہ بلال بھائی بھی سب کچھ سامنے کھول کر رکھ دیتے ہیں اللہ انکا بھلا کرے بہت سو ں کو اس سے فائدہ ہوتا ہے جہاں اب اشتہارات کی بات تو یہ طریقہ بہت پرانا ہو چکا ہے اب کوئی بھی اشتہار نہیں لگاتا البتہ اپنے نام-اپنے گروپ یا اپنے ملک کے نام کا ڈیفیس لگا دیا جاتا ہے جس میں انکے پیغام کے ساتھ ساتھ کچھ دھمکیاں وغیرہ بھی شامل ہوتی ہیں، زیادہ تر ویب سائٹ بنانے والے اپنی ویبز کا بیک اپ رکھتے ہیں اس لئے اگر اسکا ایڈمن اس پر کام اور اسکا خیال رکھتا ہے تو چند ہی منٹوں بعد ویب سائٹ کو دوبارہ ری سٹور کر دیا جاتا ہے اب اصل مسلہ جو ویب کے ایڈمن کے لئے ہوتا ہے وہ یہ کہ ہوا کیا تھا ہیکر کس طرح ویب سائٹ میں‌گھسا اس کے لئے اسے فل فور اپنی ویب سائٹ کو سکین کر لینا چاہیئے اس کے لئے میں تو Acunetix Web Vulnerability Scanner ریکمنڈ‌کرتا ہوں مگر اسکے علاوہ بھی آپکو ویب سائٹ سکینر مل جائیں گے مگر یاد رہے سکینر بھی وہ ہی استعمال کیجئے گا جو کہ قابل اعتبار ہوں ورنہ وہ سکین کر کے آپ کو بتانے کے ساتھ ساتھ اس سافٹ ویر بنانے والے کو بھی آپکی ویب سائٹ کی کمزوریاں بتا دیتے ہیں، اپنی ویب سائٹ کی ڈرایکٹری کو ہمیشہ ہیڈن کر کے رکھیں میں آپکو یہ بات بتانا ضروری سمجھتا ہوں کہ اگر آپکی ویب سائٹ کی ڈرایکٹری ہیڈن کر رکھی ہے تو آپ 80 فیصد اٹیک سے بچ سکتے ہیں. اپنے ایڈمن پینل کو ہمیشہ چیک کرتے رہیں کہ اس میں کوئی ایریر نہ آ پائے اسکے لئے آپ کو پوری ویب سائٹ سکین کرنا ہو گی ویسے کوشش کیا کریں کہ جب اپنی ویب سائٹ پر لاگن ہوں تو میں تو کروم میں شفٹ + کنٹرول+ این پریس کریں اور جو براوزر کھلے اسے استعمال کیا کریں اس سے آپ کے ڈیٹا آپکے کمپئوٹر میں ریکارڈ‌نہیں ہوتا اگر کوئی آپکے کمپئوٹر تک رسائی حاصل کر بھی لے تو متعلقہ ڈیٹا تک اسکی رسائی نہیں ہو سکے گی
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ہکینگ کریکینگ اور وائرس بنانا

Post by محمد شعیب »

بہت خوب
مزید معلومات بھی دیں.
کوئی ہیکر کسی ویب سائٹ کی ڈائیرکٹریز تک پہنچتا کیسے ہے ؟
اور ویب سائٹ کے ایررز کی وجہ سے ویب سائٹ کیسے ہیک ہو جاتی ہے ؟
Post Reply

Return to “ٹوٹیوریل”