شہاب نامہ از قدرت اللہ شہاب

اردو زبان میں لکھے جانے والے شہکار ناول، آن لائن پڑھئے اور ڈاونلوڈ کیجئے
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

شہاب نامہ از قدرت اللہ شہاب

Post by چاند بابو »

[center]شہاب نامہ ۔ قدرت اللہ شہاب[/center]

[center]Image[/center]

شہاب نامہ قدرت اللہ شہاب کی خودنوشت کہانی ہے۔ شہاب نامہ مسلمانان برصغیر کی تحریک آزادی کے پس منظر ، مطالبہ پاکستان، قیام پاکستان اور تاریخ پاکستان کی چشم دید داستان ہے۔ جو حقیقی کرداروں کی زبان سے بیان ہوئی ہے۔ شہاب نامہ دیکھنے میں ضخیم اور پڑھنے میں مختصر کتاب ہے۔ شہاب نامہ امکانی حد تک سچی کتاب ہے۔ قدرت اللہ شہاب نے کتاب کے ابتدائیہ میں لکھا ہے کہ،
میں نے حقائق کو انتہائی احتیاط سے ممکنہ حد تک اسی رنگ میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے جس رنگ میں وہ مجھے نظرآئے۔
جو لوگ قدرت اللہ شہاب کو جانتے ہیں ان کو معلوم ہے کہ یہ ایک سادہ اور سچے انسان کے الفاظ ہیں ۔ قدرت اللہ شہاب نے اس کتاب میں وہی واقعات لکھے ہیں جو براہ راست ان کے علم اور مشاہدے میں آئے اس لئے واقعاتی طور پر ان کی تاریخی صداقت مسلم ہے۔ اور بغیر تاریخی شواہد یا دستاویزی ثبوت کے ان کی صداقت میں شک کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ البتہ حقائق کی تشریح و تفسیر یا ان کے بارے میں زاویہ نظر سے اختلاف ہو سکتا ہے۔عمومی طور پر شہاب نامہ کے چار حصے ہیں،
١)قدرت اللہ کا بچپن اور تعلیم ٢) آئی سی ایس میں داخلہ اور دور ملازمت
٣)پاکستان کے بارے میں تاثرات ٤) دینی و روحانی تجربات و مشاہدات
ان چاروں حصوں کی اہمیت جداگانہ ہے لیکن ان میں ایک عنصر مشترک ہے اور وہ ہے مصنف کی مسیحائی۔ وہ جس واقعہ کا ذکر کرتے ہیں وہ لفظوں کے سیاہ خانوں سے نکل کر قاری کے سامنے وقوع پذیر ہونا شروع کر دیتا ہے۔ وہ جس کردار کا نقشہ کھینچتے ہیں وہ ماضی کے سرد خانے سے نکل کر قاری کے ساتھ ہنسنے بولنے لگتا ہے۔
اس کتاب میں ادب نگاری کی شعوری کوشش نظر نہیں آتی ۔ بے ہنری کی یہ سادگی خلوص کی مظہر ہے اور فنکاری کی معراج ، یہ تحریر ایمائیت کا اختصار اور رمزیت کی جامعیت لئے ہوئے ہے۔ کتاب کا کےنوس اتنا وسیع ہے کہ اس کی لامحدود تفصیلات اور ان گنت کرداروں کی طرف اجمالی اشارے ہی کئے جا سکتے ہیں۔ لیکن یہ اشارے بھر پور ہیں۔


شہاب نامہ کتاب ڈاونلوڈ کیجئے...
سرورلنک نمبر1
[link]http://www.megaupload.com/?d=AG9OPDRN[/link]
سرورلنک نمبر2
[link]http://www.4shared.com/document/6oddnzi ... _Qudr.html[/link]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: شہاب نامہ از قدرت اللہ شہاب

Post by محمد شعیب »

بہت خوب چاند بابو
شہاب نامہ پر بہترین تبصرہ اور ڈاؤن لوڈ لنک پیش کرنے کا شکریہ
چاند بابو میں نے ابھی تک شہاب نامہ نہیں پڑھا شاید پڑھنے کے بعد مجھے میرے سوال کا جواب مل جائے لیکن اگر آپ کو معلوم ہے تو ابھی بتلا دیں
قدرت اللہ شہاب کے زمانے میں جو آئی سی ایس ہوتا تھا، وہ کیا تھا ؟
آج کل تو انٹر ان کمپیوٹر سائنسز کو آئی سی ایس کہیتے ہیں. اس زمانے میں اس سے کیا مراد تھی ؟
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: شہاب نامہ از قدرت اللہ شہاب

Post by علی خان »

بہت خوب ماجد بھائی، میں نے کالج کے زمانے میں اس کتاب کو پڑھا تھا. اور واقعی میں اسکو بہترین پایا تھا. شیئر کرنے کے بے حد شکریہ.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: شہاب نامہ از قدرت اللہ شہاب

Post by افتخار »

شئیر کرنے کا شکریہ
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: شہاب نامہ از قدرت اللہ شہاب

Post by اضواء »

شئیرنگ پر آپ کا بہت بہت شکریہ .......
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: شہاب نامہ از قدرت اللہ شہاب

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

میں نے اس کتاب کو آج سے تقریبا پندرہ سال پہلے پڑھا تھا مگر اسوقت یہ سر کے اوپر سے گزر گئی تھی.
اب پپو ڈاکٹر کی مہربانی سے دوبارہ کتابیں پڑھنے کا شوق چرایا تو میں نے دوبارہ شروع کی ہے اور آج انشااللہ ختم ہو جائے گی.
بہت بہترین کتاب ہے جو نا صرف قدرت اللہ شہاب صاحب کی ذاتی زندگی کے باب ہم پر کھولتی ہے بلکہ پاکستانی ایوانوں میں پائی جانے والی گندگی کو بھی کھول کر بیان کرتی ہے.

اور ہاں شعیب بھیا آئی سی ایس کا مطلب ہے انڈین سول سرونٹس جیسے ہمارے پاکستان میں فیڈرل سول سرونٹس یا صوبوں میں پراونشل سول سرونٹس ہوتے ہیں جو آجکل بالترتیب ایف پی سی ایس اور پی سی ایس کہلاتے ہیں.

میرے خیال میں ایک حقیقی صحافیات اور سیاست کے طالب علم کو یہ کتاب ضرور پڑھنی چاہئے یہ علم و تحقیق کی بے شمار راہیں کھولنے کے لئے کافی ہے اور وہ بہت کچھ جو اس فیلڈ سے وابستہ افراد بہت عرصہ کی محنت کے بعد حاصل کرتے ہیں یہ کتاب انہیں یہ سب پہلے سے بتا دیتی ہے.
جس میں سول سرونٹس کی داستانیں بھی ہیں سفارتی اداب و حربے بھی ہیں ایوانوں میں پکنے والی کھچڑیوں کی کہانیاں بھی ہیں، ارضِ پاک کے خلاف ہونے والے فتنے بھی ہیں تو ایک محبِ وطن اور پابندِ شریعت سول سرونٹ کی زندگی کے حالات بھی ہیں.

یہ کتاب ہمہ وقت ایک سفرنامہ بھی ہے ایک آپ بیتی بھی ہے اور ایک مکمل ناول بھی.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: شہاب نامہ از قدرت اللہ شہاب

Post by محمد شعیب »

بہت بہت شکریہ چاند بابو
آپ کے فراہم کردہ پہلے کبک سے پی ڈی ایف فائل ڈاؤن لوڈ کی لیکن فائل میں کوئی ایرر تھا
This file is damaged
اس قسم کا ایرر دے رہا ہے.
دوسرے لنک سے ڈاؤن لوڈ نہیں ہو رہی.
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: شہاب نامہ از قدرت اللہ شہاب

Post by اعجازالحسینی »

شئیرنگ پر آپ کا بہت بہت شکریہ
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: شہاب نامہ از قدرت اللہ شہاب

Post by نورمحمد »

شکریہ
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: شہاب نامہ از قدرت اللہ شہاب

Post by پپو »

اشفاق علی wrote:بہت خوب ماجد بھائی، میں نے کالج کے زمانے میں اس کتاب کو پڑھا تھا. اور واقعی میں اسکو بہترین پایا تھا. شیئر کرنے کے بے حد شکریہ.
اشفاق بھائی میری فرمائش پر اگر ہو سکے تو اس کو دوبارہ پڑھیں میں نے بھی اسے آج سے اکیس سال پہلے پڑھا تھا مگر اس وقت کے پڑھنے اور آج کے پڑھنے بڑا فرق محسوس ہوا امید ہے آپ بھی اس فرق کو نمایاں طور پر محسوس کریں گے
Post Reply

Return to “اردو ناول”