ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

اگر آپ کسی سے گپ شپ لڑانا چاہتے ہیں تو یہاں آیئے۔ اپنے دوستوں سے ملاقات کیجئے اور ڈھیروں باتیں کیجئے
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by علی عامر »

پتھر ذہن گلاب نئیں ھوندے
تے کورے ورق کتاب نئیں ھوندے
جے کر لئے یاری سجنا
فیر یاراں نال حساب نئیں ھوندے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by چاند بابو »

بہت خوب علی بابا اور علی عامر صاحبان آپ دونوں کی شئیرنگ بہت خوب رہی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by شازل »

بہت خوب
لیکن کیوں نہیں‌ہوندے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by چاند بابو »

‌[center]Image[/center]
ایک سردار میوزیم گیا،
وہاں اس سے ایک مجسمہ ٹوٹ گیا

آفسیر: جانتے ہو تم نے کیا کیا؟
سردار: کیا کیا؟
آفسیر: تم نے 5000 سال پرانا مجسمہ توڑ دیا
سردار: شکر واہے گرو دا میں سمجھدا سی نواں اے
‌[center]Image[/center]
لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرو
اللہ تمہارے لئے آسانیاں پیدا فرمائے گا
اور اللہ کی پیدا کی ہوئی آسانیاں تمہاری آسانیوں سے بہت بہتر اور بڑی ہوں گی۔
‌[center]Image[/center]
‌[center]نہیں ممکن اندھیروں میں چراغوں کا بجھا دینا
بہت مشکل ہے میری جاں تمہیں دل سے بھلا دینا

تمہیں اک دن ستائیں گے میری چاہت کے سب جذبے
میری غزلیں، میری نظمیں ، میرے خط بھی جلا دینا

کبھی جو یاد آؤں میں تمہیں فرصت کے لمحوں میں
حسیں ہاتھوں سے کاغذ پہ مجھے لکھنا اور مٹا دینا[/center]
‌[center]Image[/center]
[center]عجیب کرب میں گزری جہاں جہاں گزری
اگرچہ چاہنے والوں کے درمیاں گزری

تمام عمر جلتے رہے چراغِ امید
تمام عمر امیدوں کے درمیاں گزری

گزر گئی جو تیرے ساتھ، یادگار گزری
تیرے بغیر جو گزری، بلائے جاں گزری

مجھے سکوں میسر نہیں تو کیا غم ہے
گلوں کی عمر تو کانٹوں کے درمیاں گزری

عجیب چیز ہے یہ گردشِ زمانہ بھی
کبھی زمیں پر کبھی مثلِ آسماں گزری[/center]
‌[center]Image[/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by علی خان »

[center]شوہر سیل پر



بازار میں ایک دکان کھلی جو شوہروں کو فروخت کرتی ہے ' اس دکان کے کھولتے ہی



لڑکیوں اور عورتوں کا اژدہام اس بازار کی طرف چل پڑا - دکان کے داخلہ پر ایک بورڈ



رکھا تھا جس پر لکھا تھا -




اس دکان میں کوئی بھی عورت یا لڑکی صرف ایک وقت ہی داخل ہو سکتی ہے "



پھر نیچے ھدایات دی گئی تھیں کہ :



" اس دکان کی چھ منزلیں ہیں ہر منزل پر اس منزل کے شوہروں کے بارے میں لکھا



ہو گا ' جیسے جیسے منزل بڑھتی جائے گی شوہر کے اوصاف میں اضافہ ہوتا جائے گا



خریدار لڑکی یا عورت کسی بھی منزل سے شوہر کا انتخاب کر سکتی ہے ' اور اگر اس



منزل پر کوئی پسند نہ آے تو اوپر کی منزل کو جا سکتی ہے - مگر ایک بار اوپر جانے



کے بعد پھر سے نیچے نہیں آ سکتی سواے باھر نکل جانے کے - "



ایک عورت جو جوان اور خوبصورت تھی دکان میں داخل ہوئی -



پہلی منزل کے دروازے پر لکھا تھا -



" اس منزل کے شوہر برسر روزگار ہیں اور الله والے ہیں -



دوسری منزل کے دروازہ پر لکھا تھا



" اس منزل کے شوہر برسر روزگار ہیں ' الله والے ہیں '



اور بچوں کو پسند کرتے ہیں "



تیسری منزل کے دروازہ پر لکھا تھا -



" اس منزل کے شوہر برسر روزگار ہیں ' الله والے ہیں '



بچوں کو پسند کرتے ہیں اور خوبصورت بھی ہیں "



یہ پڑھ کر عورت کچھ دیر کے لئے رک گئی ' مگر پھر



یہ سونچ کر کہ چلو ایک منزل اور جا کر دیکھتے ہیں



وہ اوپر چلی گئی -



چوتھی منزل کے دروازہ پر لکھا تھا -



" اس منزل کے شوہر برسر روزگار ہیں ' الله والے ہیں '



بچوں کو پسند کرتے ہیں ' خوبصورت ہیں اور گھر کے



کاموں میں مدد بھی کرتے ہیں "



یہ پڑھ کر اس کو غش سا آنے لگا ' کیا ایسے بھی مرد



ہیں دنیا میں ؟ وہ سونچنے لگی کہ شوہرخرید لے اور



گھر چلی جائے ' مگر دل نہ مانا ' وہ ایک منزل اور



اوپر چلی آئ -



وہاں دروازہ پر لکھا تھا -



" اس منزل کے شوہر برسر روزگار ہیں ' الله والے ہیں '



بچوں کو پسند کرتے ہیں ' بیحد خوبصورت ہیں ' گھر کے



کاموں میں مدد کرتے ہیں اور رومانٹک بھی ہیں "



اب اس عورت کے اوسان جواب دینے لگے - وہ خیال



کرنے لگی کہ ایسے مرد سے بہتر بھلا اور کیا ہو سکتا



ہے مگر اس کا دل پھر بھی نہ مانا وہ چھتی منزل پر چلی آئ



یہاں بورڈ پر لکھا تھا



" آپ اس منزل پر آنے والی 119583 ویں خاتوں ہیں - اس منزل



پر کوئی بھی شوہر نہیں ہے - یہ منزل صرف اس لئے بنائی



گئی ہے تا کہ اس بات کا سبوت دیا جا سکے کہ



"عورت کو مطمئن کرنا نا ممکن ہے"



آگے لکھا تھا



ہماری اسٹور پر آنے کا شکریہ ' سیڑھیاں باھر کی طرف جاتی ہیں[/center]
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by چاند بابو »

ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا :D :D :D :D :D :D :D
بہت خوب یہ تو بہت بڑھیا پیغام شئیر کیا ہے، اشفاق صاحب آپ جیت گئے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by چاند بابو »

[center]Image[/center]
آدمی مرتے وقت بیوی سے: سکینہ وہ جو تمہاری الماری سے سونے کا ہار چوری ہوا تھا وہ میں نے کیا تھا۔
سکینہ (روتے ہوئے): آپ ایسی باتیں نا کریں۔
آدمی: اور وہ جو تمہارے بھائی نے تمہارے پاس ایک لاکھ روپے امانت رکھوائے تھے وہ بھی میں نے اٹھائے تھے۔
سکینہ (مزید روتے ہوئے): بس بھی کریں اب آپ
آدمی: اور وہ تمہارے کمیٹی کے پیسے بھی میں نے ہی چرائے تھے۔
سکینہ: کوئی بات نہیں، آپ کو زہر بھی میں نے ہی دیا ہے۔
[center]Image[/center]
میں سگریٹ کبھی نہیں پیتا۔
وہ تو بس جب کبھی غمگین ہوں تو غم بھلانے کے لئے پیتا ہوں۔
جب خوش ہوتا ہوں تو لطف دوبالا کرنے کے لئے پیتا ہوں۔
جب اکیلا ہوتا ہوں تو تنہائی دور کرنے کے لئے پیتا ہوں۔
جب دوستوں کے ساتھ ہوتا ہوں تو ان کا ساتھ دینے کرنے کے لئے پیتا ہوں۔
جب بھوکا ہوتا ہوں تو بھوک مٹانے کرنے کے لئے پیتا ہوں۔
جب کھانا کھاتا ہوں تو اسے ہضم کرنے کے لئے پیتا ہوں۔
جب فارغ ہوتا ہوں تو ٹائم پاس کرنے کرنے کے لئے پیتا ہوں۔
ورنہ
میں اتنا پاگل نہیں کہ سگریٹ جیسی چیز کہ ہاتھ لگاؤں۔
[center]Image[/center]
جب حق پر رہتے ہوئے تمہاری مخالفت حد سے بڑھ جائے
تو سمجھ لو کہ اللہ تمہیں کوئی بلند مقام دینے والا ہے۔
[center]Image[/center]
زندگی جنت ہے جب
آپ کے پاس جرمن کار، امریکی تنخواہ ، چائنیز فوڈ اور پاکستانی بیوی ہو
لیکن یہ جہنم ہے جب
کار چائینز، کھانا جرمن، بیوی امریکی اور پاکستانی تنخواہ ہو۔
[center]Image[/center]
انسان کو بولنا سیکھنے کے لئے ایک سال لگتا ہے۔
مگر کونسا لفظ کہاں بولنا ہے یہ سیکھنے کے لئے پوری زندگی لگ جاری ہے۔
[center]Image[/center]
امریکی ماں: گڈ نائیٹ دئیر
انڈین ماں: شب راتی بیٹا
عربی ماں: سب بخیر
اپنی ماں: تواڈے موبائیلاں نو اگ لاواں سوں مر جا۔
[center]Image[/center]
نیک نامی کی دیوار میں ایک بار دراڑ پیدا ہو جائے تو ہو سکتا ہے کہ اس ‌ ‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌ہو جائے۔
لیکن لوگ ہمیشہ اس جگہ پر نظر رکھتے ہیں جہاں دراڑ تھی۔
[center]Image[/center]
سردار کو ایک بندر ملا وہ اسے پولیس اسٹیشن لے گیا۔
انسپکٹر: اسے چڑیا گھر لے جاؤ
اگلے دن انسپکٹرنےسردارکوبندرکےساتھ بس سٹینڈ پر دیکھا
انسپکٹر: اسے چڑیا گھر نہیں لے کر گئے؟؟؟
سردار: کل گیا تھا بڑا مزہ آیا، آج فلم دیکھنے جا رہے ہیں۔
[center]Image[/center]
حدیثِ قدسی
اے انسان میری عبادت کے لئے فارغ ہو جا
تیری بھوک ختم کر دوں گااور تیرا سینہ اطمینان سے بھر دوں گا۔
اور اگر تو نے ایسا نہ کیا تو رات دن محنت میں لگا دوں گا اور تیری بھوک کبھی ختم نا ہو گی۔
ترمزی شریف (جلد دوم، صفحہ 73)
[center]Image[/center]
بدعت کا مطلب کیا ہے۔
دین میں کسی نئی چیز کا اضافہ کرنا۔
یہ ایسا گناہ ہے جس کو کرنے کے بعد مسلمان توبہ بھی نہیں کرتا
کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ اس نے نیک عمل کیا۔
مثال کے طور پر کسی نے ایس ایم ایس کیا کہ اس کلمہ کو 7 لوگوں کو بھیجو
ایک ہفتے کے اندر اندر خوشخبری ملے گی، لیکن اس بات کا ثبوت ہمیں قرآن و حدیث کہیں سے نہیں ملتا
اب یہ عمل بدعت ہے اور اس پر عمل کرنا گناہ ہے ثواب نہیں۔
آپ خود سوچیئے کہ ہم نے کس طرح اس بدعت کو ختم کرنا ہے۔
اچھے ایس ایم ایس ضرور بھیجئے لیکن جہاں دین کی بات آئے تو پہلے اس کی تصدیق کیجئے پھر بھیجئے۔
[center]Image[/center]
پانی کا ایک قطرہ
اگر ندی میں گرے تو وہ اپنی شناخت کھو دیتا ہے۔
اگر گلاب کے پھول پر گرے تو چمک اٹھتا ہے۔
اگر سیپ میں گرے تو گوہر بنتا ہے۔
قطرہ ایک ہی ہےلیکن تعلق اہمیت رکھتا ہے۔
[center]Image[/center]
[center]زمانے سے سنا تھا کہ محبت ہار جاتی ہے
جو چاہت ایک طرفہ ہو وہ چاہت ہار جاتی ہے

کہیں پر دعا کا ایک لفظ بھی اثر کر جاتا ہے
کہیں برسوں کی عبادت بھی ہار جاتی ہے

محبت کب کسی کو دشمنی کا درس دیتی ہے
محبت کی بازی میں عداوت ہار جاتی ہے

ہمیں کتنے بھی شکوے ہوں تری جفاؤں سے
ہاں تیرے سامنے ہر اک شکایت ہار جاتی ہے

اک آرزو سی ہے کہ تجھے بھول جائیں ہم
پر تیری یاد آتے ہی یہ حسرت ہار جاتی ہے[/center]
[center]Image[/center]
تم خدا کا گھر اپنی عبادت سے آباد رکھو
خدا تمہارے گھر کو اپنی رحمتوں سے آباد رکھے گا
[center]Image[/center]
کسی کی مدد کرتے وقت اس کے چہرے کی طرف مت دیکھو
ہو سکتا ہے اس کی شرمندہ آنکھیں تمہارے دل میں غرور کا بیج بو دیں۔
[center]Image[/center]
زندگی کو اس طرح جیو کہ جیسے ہمیشہ زندہ رہنا ہے
اور آخرت کی فکر ایسے کرو جیسے اگلے ہی لمحے مر جانا ہے۔
[center]Image[/center]
شہرِ آزار کو کھلتی ہوئی کھڑکیوں کی تھکان
میری آنکھوں کو بھگوتی ہوئی آوارہ ہوا
دوشِ دیوار پہ بے زار گھڑی کی ٹک ٹک
میرے انجام پہ روتا ہوا سانسوں کا ستار
ٹوٹی الماری میں بکھرے ہوئے چاہت کے نقوش
رقص کرتی ہوئی تنہائی کے پیاسے سائے

میں اکیلا ہوں۔۔ مگر پھر بھی
اکیلا تو نہیں
[center]Image[/center]
سردار: یار آج مجھے عجیب ایس ایم ایس آیااور میرا موبائل آف ہو گیا
دوسرا سردار: ایسا کونسا ایس ایم ایس تھا
سردار: Battery Low
دوسرا سردار: مجھے بھیجو سب کو ڈرائیں گے
[center]Image[/center]
1947 کا سب سے بہترین ایس ایم ایس









۔






۔




۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
کوئی عقل نوں ہتھ مار ایس ویلے موبائل ہوندا سی؟

بس اگ لگ جاندی اے ایس ایم ایس پڑھن لئی۔
[center]Image[/center]
سردار جی کے سر میں چوٹ لگ گئی
نرس: اس میں سات ٹانکے لگیں گے
سردار: کتنے پیسےلگیں گے
نرس: تین ہزار روپے
سردار: بہن جی میں ٹانکے لگوانے نے کڑہائی نہیں کروانی۔
[center]Image[/center]
ہر کوئی چاہتا ہے کہ مجھے کامیابی ملے
لیکن
دن میں پانچ بار مسجد سے آواز آتی ہے “حئی الفلاح“ آؤ کامیابی کی طرف
تو اس طرف جانے کی زحمت کوئی بھی گوارہ نہیں کرتا
[center]Image[/center]
کیا آپ جانتے ہیں کہ
تمام مسلمان رہنما، تجار، وزیر، علما سب حج اور عمرہ کرتے ہیں
کیا کبھی کسی نے سنا کہ الطاف حسین نے حج یا عمرہ کیا
الطاف حسین جو کام بھی کرتا ہے میڈیا اس کی مکمل کوریج دیتا ہے
لیکن عید کی نماز، جمعہ کی نماز، رمضان کے روزے یا تراویح کسی نے دیکھا ہو کہ الطاف بھائی ادا کر رہے ہیں
وہ نماز کہاں پڑھتا ہے؟
اگر وہ مسلمان ہے تو اس میں مسلمانوں والی کونسی نشانی پائی جاتی ہے؟
سوچئے؟ الطاف حسین مسلمان بھی ہے کہ نہیں؟
[center]Image[/center]
جنت کے آٹھ دروازوں کے نام
1- جنت الماوی
2- دار المقام
3- دارالخلد
4- جنت العدن
5- جنت النعیم
6- جنت الکشف
7- جنت الفردوس
میری اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ قیامت کے دن آپ کو آپ کے والدین کو ، عزیزوں رشتہ داروں اور دوستوں کو ہر دروازے سے پکارا جائے۔
[center]Image[/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by بلال احمد »

ایکسلنٹ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by علی خان »

جو ملے حیات خضر مجھے اور اسے میں صرف ثنا کروں
تیرا شکر پھر بھی ادا نہ ہو تیرا شکر کیسے ادا کروں

تیرے لطف کی کوئی حد نہیں گنوں کس طرح کہ عدد نہیں
نہیں کوئی تیرے سوا میرا کسے یاد تیرے سوا کروں

تیرے در پہ خم رہے سر میرا تیری رحمتوں پہ گزر میرا
میں کہا کروں تو سنا کرے تو دیا کرے میں لیا کروں

مجھے خوشبوؤں کی کلاہ دے مجھے روشنی سی نگاہ دے
کبھی پھول بن کے مہک اٹھوں کبھی شمع بن کے جلا کروں

میں بہت ہی عاجز و بے نوا تیرے آگے میری بساط کیا
کوئی بھول ہو تو معاف کر مجھے بخش دے جو خطا کروں

میرے ایک دامنِ عمر میں ہیں نجانے کتنی ندامتیں
میرا خاتمہ بھی بخیر ہو یہی رات دن میں دعا کروں
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by علی خان »

جو حق ِبندگی نبھانےکی تگ وخو کرے
وہ آشفتہ ’مو خون ِجگر سے وضو کرے

ملا ہے وہ مقام عرش ِبریں پہ آدم کو
ہر فرشتہ انسان ہونے کی جستجو کرے

یہی ہیں نماز ِعشق کے رکوع و سجود
کہ محب نفئ ِعالم ِمن و تو کرے

ملے وہ گرمئ ِعشق احرار ِوطن کو
کہ من و تن بس اللہ ھو اللہ ھو کرے

ملے وہ جرات و بیباکی، صداقت و حق گوئی
نوک ِنیزہ پہ دل اشھد ان لا ا لہ’ کرے

بپا ہنگام تماشائے لہو و لعب میں ھو
کوئی زیر و زبر باطل کے پھر سبو کرے

ملے وہ آگہی جو پائی رومی و اقبال نے
تا زندگی یہ دل نہ کوئی آرزو کرے

ریگ ِصحرا میں چشم ِنم کی اک بوند کافی
بندہ ء ِ مومن تو ہر آن وردِ تقنطو کرے

بصیرت ِمرد ِ قلندر اگر ھو اسکا نصیب
تو دل و دہن ِ وردہ بس تیری گفتگو کرے
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by علی خان »

کلیوں کا رنگ دیکھ گلوں کا نکھار دیکھ
بعد خزاں پھر آمد فصل بہار دیکھ

مخلوق پر خدا کا کرم بے شمار دیکھ
ہر شے کے گرد رحمت حق کا حصار دیکھ

چہرہ تو اپنا آینے میں بار بار دیکھ
صورت میں اپنی قدرت پروردگار دیکھ

پھیلی ہیں چار سمت خدا کی نشانیاں
دریا کہیں پہاڑ کہیں ریگزار دیکھ

انسان کو ملی ہے جو پروردگار سے
اس ایک زندگی میں تو نعمت ہزار دیکھ

کس طرح بانٹتا ہے وہ بندوں میں زندگی
جسکا حیات و موت پر ہے اختیار دیکھ

کرتا ہے ایک لمحے میں خاروں سے موت کے
اس دامن حیات کو وہ تار تار دیکھ

جسنے خدا کے حکم سے انکار کر دیا
گردن میں اس لعین کی لعنت کا ہار دیکھ

دوزخ کے راستوں کی طرف تو نظر نہ کر
لے جاے جو جناں میں وہی رہگزار دیکھ

سر خم کیے ہوے ہے تری بارگاہ میں
فیضان بھی ہے تیرا عبادت گزار دیکھ
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by علی خان »

مجھ کو درپیش ہے پھر مبارک سفر قافلہ پھر مدینے کا تیار ہے
نیکیوں کا نہیں کوئی توشہ فقط میری جھولی میں اشکوں کا اک ہار ہے

کوئی سجدوں کی سوغات ہے نہ کوئی زہد و تقوی میرے پاس سرکار ہے
چل پڑا ہوں مدینے کی جانب مگر ہائے سر پر گناہوں کا انبار ہے

جرم و اسیاں پہ اپنے لجاتا ہوا اور اشک ندامت بہاتا ہوا
تیری رحمت پہ نظریں جماتا ہوا در پہ حاضر یہ تیرا گناہ گار ہے

مجرموں کو شہہ بخشواتا ہے تو ساری امت کی بگڑی بناتا ہے تو
غم کے ماروں کو سینے لگاتا ہے تو بےکسوں غمزدوں کا تو غم خوار ہے

تیرا ثانی کہاں شاہ قون و مکاں اور مجھ سا آسی بھی امت میں ہو گا کہاں
تیرے عفو و کرم کا شہ دو جہاں کیا کوئی مجھ سے بڑھ کر بھی حقدار ہے

ٹھوکریں در بدر کب تلک کھاؤں میں پھر مدینے مقدر سے جب آؤں میں
کاش قدموں میں سرکار مر جاؤں میں یا نبی یہ تمنا عطار ہے
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by علی خان »

کاش ہم سمجھ لیتے
منزلوں کی چاہت میں
راستہ بدلنے سے
فاصلہ نہیں گھٹتا
دو گھڑی کی قربت میں
چار پل کی چاہت میں
لوگ لوگ رہتے ہیں
قافلہ نہیں بنتا
ہاتھ میں دیا لے کر
ہونٹ پہ دعا لے کر
منزلوں کی جانب کو
چل بھی دیں تو کیا ہو گا?
خواہشوں کے جنگل میں
اتنی بھیڑ ہو تی ہے
کہ
عمر کی مسافت میں
راستہ نہیں ملتا
ہمسفر نہیں ملتا
شاید
کچھ نہیں ملتا
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by علی خان »

تیرا درد تھا تیری یاد تھی
میں جہاں رہا میں جدھر گیا
میرا دن تو یونہی گزر گیا
جونہی شام ہوئی میں بکھر گیا
اس ابر کا میرے یار سے بڑا ملتا جلتا مزاج تھا
کبھی ٹوٹ کے برس گیا
کبھی بے رخی سے گزر گیا
جب میں چھوڑ دوں گا وہ گلی
اسے یاد آئے گی تب میری
کھوجے گا وہ تب مجھے
اسے خبر ملے گی میں مر گیا
ابھی تو وہ تنگ ہے میرے نام سے بھی
کل کو وہ آئے گا دوستو!
وہ تمہی کو روک کے پوچھے گا
وہ کہاں پہ ہے وہ کدھر گیا
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by چاند بابو »

ارے واہ کیا بات ہے اشفاق بھیا لگتا ہے کافی دنوں سے پیغامات جمع کر رہے تھے میری طرح اور آج سارے داغ دیئے۔
بہت اچھی شئیر نگ ہے شکریہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by چاند بابو »

[center]Image[/center]
[center]سجدوں کے عوض فردوس ملے یہ بات مجھے منظور نہیں
بے لوث عبادت کرتا ہوں، بندہ ہوں تیرا مزدور نہیں[/center]

[center]Image[/center]
[center]تو میرا سب کچھ ہے میرا مقدر نہیں محسن
کاش تو میرا کچھ بھی نہ ہوتا میرا مقدر ہوتا[/center]

[center]Image[/center]
حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا۔
دوزخ ہر اس شخص پر حرام ہے جو:
نرم مزاج، نرم گفتار، ملنسار اور ہنس مکھ ہو(ترمذی)

[center]Image[/center]
[center]پرندوں نے کبھی فرقہ پرستی نہیں دیکھی محسن
کبھی مندر پہ جا بیٹھے، کبھی مسجد پہ جا بیٹھے
[/center]

[center]Image[/center]
سلطان محمود غزنوی نے اپنے غلام ایاز کو ایک انگوٹھی دی اور کہا اس پر ایک ایسی عبارت تحریر کرو جسے میں اگر خوشی میں دیکھوں تو غمگین ہو جاؤں اور اگر غمی میں دیکھوں تو خوش ہو جاؤں۔
ایاز نے کچھ دن بعد انگوٹھی یہ لکھ کر واپس کر دی۔
یہ وقت گزر جائے گا۔

[center]Image[/center]
پٹھان ہندوستان میں غیرقانونی طریقے سے داخل ہوا۔
سیکورٹی آفیسر نے پوچھا: تم کون ہو؟
پٹھان نے جواب دیا: میں ہندو ہوں۔
سیکورٹی آفیسر: بھگوان کے پانچ نام بتاؤ
پٹھان: یسو، پنجو، ہار ، کبوتر ، ڈولی

[center]Image[/center]
[center]یہ وطن پہ اپنی جاں کیا دیں گے
یہ لوگ وقت پہ امتحاں کیا دیں گے
جو جوتے کھا رہے ہوں دنیا میں
وہ روٹی کپڑا مکان کیا دیں گے
[/center]

[center]Image[/center]
پیار کی حقیقی مثال
سخت گرمی کی وجہ سے جسم سے پسینہ بہہ رہا تھا۔
میں نے جب یہ پسینہ اپنی بیوی کے دوپٹے سے پونچھا تو اس نے کہا کہ یار دوپٹہ گندہ نا کرو۔
جب میں نے یہی پسینہ ماں کے دوپٹے سے پونچھا تو ماں نے کہاں دوپٹہ گندہ ہے میں تجھے صاف کپڑا دیتی ہوں۔
ہمیشہ اپنی ماں کی خدمت کیجئے اور ممتا کی قدر کیجئے۔

[center]Image[/center]
بچپن کےسہانے دن
جب میں بچہ تھا تو میری ماں مجھے دس روپے دے کر کونے والے سٹور پر بھیجتی تھی۔
تو میں وہاں سے پانچ کلو آلو، دو ڈبل روٹی کے پیکٹ، تین دودھ کے پیکٹ، ایک مکھن کی ٹکیہ، ایک چائے کا پیکٹ اور آدھی درجن انڈے لے آتا تھا۔
آپ اب یہ سب کچھ نہیں کر سکتے ہیں۔کیونکہ وہاں اب بہت سارے سیکورٹی کیمرے لگے ہوئے ہیں۔ :D

[center]Image[/center]
[center]جب باپ کی عزت کھو جائے
جب قوم کی غیرت سو جائے

جب بھائی کلب کو جاتے ہیں
اور بہنوں کا حق کھاتے ہیں

جب ماں کی نظریں جھک جائیں
الفاظ لبوں تک رک جائیں

جب گھر گھر میں سرتال چلے
اور عورت ننگے بال چلے

جب رشوت سر چڑھ کے بولے
اور تاجر جان کے کم تولے

پھر جب یہ سب کچھ ہوتا ہے
رب غافل ہے نا سوتا ہے

جب اس کا قہر برستا ہے
قاروں زمیں میں دھنستا ہے

پھر جب وہ پکڑ پہ آتا ہے
فرعون بھی غوطے کھاتا ہے

قومِ عاد بھی زیروزبر ہوئی
قرآن میں اسکی خبر ہوئی

یہ سب عبرت کو ہیں کافی
آج مانگ لو اللہ سے معافی
آج مانگ لو اللہ سے معافی[/center]

[center]Image[/center]
استاد ایک ہی سانس میں میرے سوالات کے جوابات دو:
پاکستان کی نیشنل اسمبلی کا سپیکر کون ہے؟
مینارِ پاکستان کہاں ہے؟
ستلج ندی کی رفتار کتنی ہے؟
مرغی کیا دیتی ہے؟
شاگرد کی ہی سانس میں جواب دیتا ہے۔
فہمیدہ مرزا لاہور میں 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے انڈے دیتی ہے۔

[center]Image[/center]
ایک استاد کلاس میں افریقہ کے کچھ ملکوں کے بارے میں بتا رہے تھے کہ۔
وہاں اتنی غربت ہے، کھانے پینے کو کچھ نہیں،
بجلی نہیں، گیس اور تیل تو ہوتا ہی نہیں،
ان کے پاس پہننے کے لئے کپڑے تک نہیں ہوتے،
لوگ بھوک سے مرتے ہیں۔
اچانک ایک بچہ معصومیت سے بولا
سرکیا وہاں بھی بھٹو زندہ ہے؟

[center]Image[/center]
[center]یارب کہیں سے بھیج دے سورج کا سائباں
بادل کی آنکھ ہے میرے کچے مکان پر[/center]

[center]Image[/center]
باپ: تم نے اپنے یونیورسٹی کے 4 سال میں سب سے مشکل کام کونسا سیکھا
بیٹا: تیز ہوا میں ایک تیلی سے 3 سیگریٹ جلانا

[center]Image[/center]
حدیث شریف: رات کا کھانا نا چھوڑو، چاہے ایک میٹھی کھجور کیوں نا ہو۔
کیونکہ رات کا کھانا چھوڑنا آدمی کو ضعیف کر دیتا ہے۔

[center]Image[/center]
ایک دن ایک کتا شیر کی شادی میں پاگلوں کی طرح رقص کر رہا تھا۔
شیر نے پوچھا تم کیوں پاگلوں کی طرح ناچ رہے ہو۔
کتے نے جواب دیا: ہم بھی شادی سے پہلے شیر ہوا کرتے تھے۔

[center]Image[/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by بلال احمد »

ہاہاہاہاہاہاہاہاہا :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
مدرس
مدیر
مدیر
Posts: 1120
Joined: Thu Apr 01, 2010 12:42 pm
جنس:: مرد
Location: krachi
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by مدرس »

ھوں آپ پر رمضان کی ہزاروں‌برکتیں
NAZIL
نہ رہے دل ایک پل بھی عبادت سے
GHAFILl
آپ کی ہر دعا ء ہو قبول
KAMIL
اور ان دعاوں‌میں‌ایک ہم بھی ہوں‌
SHAMIL


رمضان مبارک
<a rel="nofollow" href="http:///www.darseislam.com">درس اسلام</a>
مدرس
مدیر
مدیر
Posts: 1120
Joined: Thu Apr 01, 2010 12:42 pm
جنس:: مرد
Location: krachi
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by مدرس »

[center]((((.)))))
((( @) (@)))
((((( <._.> )))))
((((((.____.)))))))[/center]
ھو ہاہاہاہاہاہاہا...
میں ہوں‌زرداری
میں ہوں‌سب پہ بھاری
پہلے بیوی ماری
اب عوام کی باری
رمضان آرہاہے اب میں‌کروں‌گا عوام کے پیسوں‌سے افطاری
ہاہاہاہاہاہاہاہ.................. :geek:
<a rel="nofollow" href="http:///www.darseislam.com">درس اسلام</a>
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by بلال احمد »

:lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol:


مدرس بھائی دی گریٹ 8) 8) 8) 8)
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “باتیں ملاقاتیں”