ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

اگر آپ کسی سے گپ شپ لڑانا چاہتے ہیں تو یہاں آیئے۔ اپنے دوستوں سے ملاقات کیجئے اور ڈھیروں باتیں کیجئے
Post Reply
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by بلال احمد »

ایک بھکاری کی لاٹری لگی تو اس نے مسجد بنوائی.

دوسرے فقیر نے پوچھا. تم نے مسجد کیوں بنوائی ہے؟

پہلا فقیر: اسکے سامنے اب میں اکیلا ہی بھیک مانگا کروں گا
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by بلال احمد »

زرا سنو

زمانہ دوست ہو جائے تو بہت محتاط ہو جانا

کہ اس کے رنگ بدلنے میں زرا سی دیر لگتی ہے

کوئی جو خواب دیکھو تو اسے فورا بھلا دینا

کہ نندیا ٹوٹ جانے میں زر سی دیر لگتی ہے

کسی کو دکھ کبھی دینا تو اتنا سوچ کر دینا

کسی کی آہ لگنے میں زراسی دیر لگتی ہے

بہت ہی معتبر ہیں جن کو محبت راس آجائے

کسی کو راہ بدلنے میں زرا سی دیر لگتی ہے
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by علی خان »

رخ سے آنچل کو گرانے کی سزا دی جائے
جی اُنہیں آگ لگانے کی سزا دی جائے

جن کو آتی ہے حیا سامنے آنے میں اُنہیں
خاب میں آ کے ستانے کی سزا دی جائے

میں نے بھولےسے اُسے چھوتو لیا ہے لیکن
چاند پر داغ لگانے کی سزا دی جائے

ہم چلے آئے خوشی سے یہاں سرکار چلے
اُن کو آنکھوں سےبُلانے کی سزا دی جائے

اپنی تو عمر کسی یاد میں گزری امجد
یوں ہمیں عمر گنوانے کی سزا دی جائے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by علی خان »

اُس ادا سے بھی ہوں میں آشنا ، تجھے اتنا جس پہ غرور ہے
میں جیئوں گا تیرے بغیر بھی، مجھے زندگی کا شعور ہے

جو سمجھ لیا تجھے بے وفا، تو پھر اس میں تیری بھی کیا خطا
یہ خلل ہے میرے دماغ کا، یہ مری نظر کا قصور ہے

کوئی بات دل میں وہ ٹھان کے نہ اُلجھ پڑے تری شان سے
وہ نیازمند جو کہ سر بہ خم، کئی دن سے تیرے حضور ہے

میں نکل کے بھی ترے دام سے، نہ گروں گا اپنے مقام سے
میں قتیلِ جَور و ستم سہی، مجھے تم سے عشق ضرور ہے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by علی خان »

نہ ظلم و جبر کے زمانے رہیں گے
نہ قصے کہانی فسانے رہیں گے
نہ عاشق سودائی دیوانے رہیں گے
نہ آبادیاں نہ ویرانے رہیں گے

رہا ہے نہ دور چنگیزی رہے گا
نہ فلمیں نہ فیشن انگریزی رہے گا

اجل کا فرشتہ جھنجوڑے گا اک دن
ترا خون تن سے نچوڑے گا اک دن
تو اپنوں سے رشتہ توڑے گا اک دن
حسیں بنگلہ کوٹھی بھی چھوڑے گا اک دن

یہ راہ قضا اس پہ چلنا پڑے گا
تو برسوں بھی جی لے تو مرنا پڑے گا

پل کی ہے دنیا تو پل پل کے میلے
کفن لے کے جانا ہے جانا اکیلے
تو اس ہاتھ دے اور اس ہاتھ لے لے
دیا جس نے اس کی بھی کچھ راہ میں دےد ے

قبر میں روپیہ نہ پیسہ چلے گا
وہاں ہاتھ خالی کا خالی رہے گا

ارے کم عقل تجھ کو یہ بھی خبر ہے
کہ منزل تمہاری قبر ہے قبر ہے
قبر تو اے بندے اندھیری نگر ہے
نہ اعمال ہوں تو بلاؤں کا گھر ہے

ترا روپ مستانہ ہے یا دیوانہ
مٹی کو آخر ہے مٹی میں جانا

طمع کو قلب سے آزاد کر
عمل کا ہے موقعہ نہ برباد کر
تو دل کی نگریا کو آباد کر
حشر کا اے ظالم تو دن یاد کر

دلبرو نازنیں، مہ جبیں کیسے کیسے
زمین کھا گئی حسیں کیسے کیسے

رہے ہیں نہ قیصر زمانے رہیں گے
نہ شاہی نہ شاہ کے خزانے رہیں گے
ہمیشہ نہ سپنے سہانے رہیں گے
نہ اہل نظر نہ دیوانے رہیں گے

سماں بدلتے ہیں سماں نہ رہیں گے
ہم آج ہیں کل یہاں نہیں رہیں گے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by علی خان »

ذرا جھانک کر اپنا دامن تو دیکھو
یہ اعمال کا اجڑا گلشن تو دیکھو
یہ خوشیوں بھرا، جاتا ساون تو دیکھو
گناہوں کے گھر کا نشیمن تو دیکھو

نہ دیوار و در نہ رہے دیکھ آنگن
قضا نے اجاڑے ہیں لاکھوں نشیمن

کہیں ہیں جنازے کہں ہیں باراتیں
کہیں چاندنی ہے کہیں کالی راتیں
کہیں ہے جدائی، کہیں ملاقاتیں
کہیں اشک غم ہیں کہیں میٹھی باتیں

اگر اس گلی سے دولہا سجا ہے
تو پچھلی گلی سے جنازہ اٹھا ہے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by علی خان »

زندہ قوت تھي جہاں ميں يہي توحيد کبھي
آج کيا ہے، فقط اک مسئلہء علم کلام
روشن اس ضو سے اگر ظلمت کردار نہ ہو
خود مسلماں سے ہے پوشيدہ مسلماں کا مقام
ميں نے اے مير سپہ! تيري سپہ ديکھي ہے
'قل ھو اللہ، کي شمشير سے خالي ہيں نيام
آہ! اس راز سے واقف ہے نہ ملا، نہ فقيہ
وحدت افکار کي بے وحدت کردار ہے خام
قوم کيا چيز ہے، قوموں کي امامت کيا ہے
اس کو کيا سمجھيں يہ بيچارے دو رکعت کے امام!
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by علی خان »

خودي کا سر نہاں لا الہ الا اللہ
خودي ہے تيغ، فساں لا الہ الا اللہ
يہ دور اپنے براہيم کي تلاش ميں ہے
صنم کدہ ہے جہاں، لا الہ الا اللہ
کيا ہے تو نے متاع غرور کا سودا
فريب سود و زياں ، لا الہ الا اللہ
يہ مال و دولت دنيا، يہ رشتہ و پيوند
بتان وہم و گماں، لا الہ الا اللہ
خرد ہوئي ہے زمان و مکاں کي زناري
نہ ہے زماں نہ مکاں، لا الہ الا اللہ
يہ نغمہ فصل گل و لالہ کا نہيں پابند
بہار ہو کہ خزاں، لا الہ الا اللہ
اگرچہ بت ہيں جماعت کي آستينوں ميں
مجھے ہے حکم اذاں، لا الہ الا اللہ
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by علی خان »

وہ جو ہم میں تم قرار تھا ، تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہی یعنی وعدہ نباہ کا ، تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

وہ جو لطف مجھ پے تھے پیش تر، وہ کرم کہ تھا میرے حال پر
مجھے سب یاد ہے ذرا ذرا ، تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

کبھی بیٹھے جو سب میں روبرو ، تو اشاروں ہی میں گفتگو
وہ بیانِ شوق کا برملا ، تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

ہوئے اتفاق سے گر بہم ، تو وفا جتانے کو دم بہ دم
گلہ ملامتِ اقرباء ، تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

کوئی ایسی بات ہوئی اگر کہ تمھارے جی کو بری لگی
تو بیاں سے پہلے ہی بھولنا ،تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

کبھی ہم میں تم میں بھی چاہ تھی ، کبھی ہم میں تم بھی راہ تھی
کبھی ہم بھی تم بھی تھے آشنا ، تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

جسے آپ گنتے تھے آشنا ، جسے آپ کہتے تھے باوفا
میں وہی ہوں مومنِ مبتلا ، تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by علی خان »

آنکھیں کھلی رہیں گی تو منظر بھی آئیں گے
زندہ ہے دل تو اور ستمگر بھی آئیں گے

پہچان لو تمام فقیروں کے خدوخال
کچھ لوگ شب کو بھیس بدل کر بھی آئیں گے

گہری خموش جھیل کے پانی کو یوں نہ چھیڑ
چھینٹے اّڑے تو تیری قبا پر بھی آئیں گے

خود کو چھپا نہ شیشہ گروں کی دکان میں
شیشے چمک رہے ہیں تو پتھر بھی آئیں گے

اّس نے کہا--گناہ کی بستی سے مت نکل
اِک دن یہاں حسین پیمبر بھی آئیں گے

اے شہریار دشت سے فرصت نہیں--مگر
نکلے سفر پہ ہم تو تیرے گھر بھی آئیں گے

*محسن* ابھی صبا کی سخاوت پہ خوش نہ ہو
جھونکے یہی بصورتَ صرصر بھی آئیں گے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by علی خان »

دونوں جہاں تیری محبت میں ہار کے

وہ جا رہا ہے کوئی شبِ غم گزار کے

ویراں ہے میکدہ، خم و ساغر اداس ہیں

تم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے

دنیا نے تیری یاد سے بیگانہ کر دیا

تجھ سے بھی دلفریب ہیں غم روزگار کے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by اعجازالحسینی »

:clap: :clap: :clap: :clap:

بہت خوب اشفاق بھیا
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by بلال احمد »

اعجازالحسینی wrote::clap: :clap: :clap: :clap:

بہت خوب اشفاق بھیا
آج کل اشفاق بھائی کی توپ کا رخ ایس ایم ایس پٹورا کی طرف ہے :fubar: :fubar: :fubar:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by چاند بابو »

[center]Image[/center]
[center]وہ لوگ ہی قدموں سے زمین چھین رہے ہیں
جو لوگ میرے قد کے برابر نہیں آتے

ایک تم کہ تمہارے لیئے میں بھی میری جاں بھی
ایک میں کہ مجھے تم بھی میسر نہیں آتے

جس شان سے لوٹے ہیں دل و جاں گنوا کے ہم
اس طرح تو ہارے ہوئے لشکر نہیں آتے

کوئی خبر ہے میرے دشمنِ جاں کی
کچھ دن سے میرے صحن میں پتھر نہیں آتے

دل بھی کوئی آسیب کی نگری ہے کہ محسن
جو اس سے نکل جاتے ہیں مڑ کر نہیں آتے[/center]

[center]Image[/center]
اچھی باتیں:
جو دکھ دے اسے چھوڑ دو مگر جسے چھوڑ دو اسے دکھ نا دو۔
دن کو روشنی میں رزق تلاش کرو، رات کو اسے تلاش کرو جو تمہیں رزق دیتا ہے۔
بری صحبت کے دوستوں سے کانٹے اچھے ہیں جو ایک بار زخم دیتے ہیں۔
اگر تم اللہ تعالٰی کی عبادت نہیں کر سکتے تو گناہ کرنا چھوڑ دو۔
اپنی مسکراہٹ سے کسی کا دل جیتنا سب سے عظیم کارنامہ ہے۔
آسمانوں پر نگاہ ضرور رکھو مگر یہ مت بھولو کہ پاؤں زمین پر ہی رکھے جاتے ہیں۔

[center]Image[/center]
نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا:
خدیجہ رضی اللہ تعالٰی عنہا سے بہتر کوئی عورت میرے نصیب میں نہیں آئی کیونکہ وہ اس وقت مجھ پر ایمان لائیں جب سب کفر اور شرک میں مبتلا تھے۔ اس نے اپنی تمام دولت کو میرے اختیار میں رکھنا وہ بھی ان سخت ترین ساعت میں جب مجھے بہت ضرورت تھی۔اللہ نے مجھے ایسی اولاد نصیب فرمائی جو کسی اور بیوی سے نہیں ملی۔

[center]Image[/center]
احادیث کے مطابق دعاؤں کی قبولیت کے اوقات:
1۔ فرض نماز کے بعد
2۔ اذان اور اقامت کے درمیان
3۔ تہجد کے وقت
4۔ بارش برستے وقت
5۔ سفر میں
آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا سرسبزوشاداب رہے وہ شخص جو میری حدیث کو سن کر دوسروں تک پہنچائے۔
[center]Image[/center]
ڈیوڈ اور مائیکل صحارا صحرا میں گم ہو گئے۔
وہ دونوں بھوک اور پیاس سے مر رہے تھے جب انہوں نے ایک عمارت دیکھی جو مسجد جیسی لگ رہی تھی۔
ڈیوڈ نے کہا مائیکل دیکھو یہ مسجد ہے، ہم اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرتے ہیں ورنہ ہمیں یہاں سے کوئی امداد نہیں ملےگی۔
میں تو اپنا نام محمد بتاؤں گا اور بتاؤں گا کہ میں مسلمان ہوں۔
مائیکل نے اس کی بات ماننے سے انکار کر دیا اور کہا میں تو اپنا نام نہیں بدلنے والا اور نہ ہی میں اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کروں گا۔
مسجد میں داخل ہوئے تو امام صاحب نے ان کا استقبال کیا اور ان کے نام پوچھے۔
ڈیوڈ نے کہا میری نام محمد ہے اور میں مسلمان ہوں، مائیکل نے کہا کہ میرا نام مائیکل ہے اور میں عیسائی ہوں۔
امام صاحب واپس مڑے اور اپنے ساتھیوں سے کہا کہ براہ مہربانی مائیکل کے لئے کچھ پانی اور کھانے پینے کا سامان لے آؤ۔
اس کے بعد امام صاحب واپس مڑے اور ڈیوڈ سے بولے السلام علیکم بھائی محمد رمضان کے روزے مبارک ہوں۔

[center]Image[/center]
بچہ اپنے باپ سے: ابو A.D اور B.C میں کیا فرق ہوتا ہے؟
باپ: کل اپنے ٹیچر سے پوچھنا
بچہ: مایوسی سے جاتے ہوئے سرگوشی میں “ایدھی وی ڈگری جعلی لگدی اے“۔

[center]Image[/center]
[center]شام کو یادوں کے آنگن میں اتر جاتی ہوں
اور اس بزم سے پھر وقتِ سحر جاتی ہوں

مجھ کو مقصود ہے ہر حال میں راحت تیری
بوجھ ہوں اگر تو تیرے دل سے اتر جاتی ہوں

میں تو قائم ہوں فقط تیری کشش کے باعث
تیری سرحد سے جو نکلوں تو بکھرجاتی ہوں

گنبدِ ذات سے جو بھی صدا آتی ہے
شب کی تنہائی میں سنتی ہوں تو ڈر جاتی ہوں

میں تو قائم ہوں ابھی عہدِ وفا پر اپنے
گرتجھے راس نہیں ہے تو مکر جاتی ہوں
[/center]

[center]Image[/center]
پرکشش نوکریاں دستیاب ہیں۔
تنخواہ ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ ماہانہ علاوہ دیگر مراعات
تفصیلات:

1۔ ٹرین کی ہیڈ لائیٹ خراب ہوگئی ہے، اس کے آگے لالٹین لے کر بھاگنا ہے۔
2۔ کراچی میں ساحلِ سمندر سے سمندری پانی کو وائپر سے واپس اندر دھکیلنا ہے۔
3۔ بنک میں کیشئر کے سامنے زبان نکال کر بیٹھنا ہے تاکہ انگوٹھا لگا کر نوٹ گن سکے۔
4۔ کھمبوں پر چڑھ کر تاروں پر گیلا کپڑا مار کر صفائی کرنا ہے۔
5۔ موبی لنک کے ٹاور پر بیٹھ کر وارد کے سگنل روکنے ہیں۔

[center]Image[/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by بلال احمد »

چاند بھائی :clap: :clap: :clap: :clap: :clap: :clap:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by بلال احمد »

میں نے اپنے آپ سے پوچھا کہ میں کیسے دنیا سے مقابلہ کر سکتا ہوں.

اسی اثناء میں میرے کمرے نے مجھے جواب دیا جو مجھے ہر لحاظ سے مکمل لگا. آپ بھی پڑھیئے

چھت نے کہا: حوصلہ بلند رکھو

پنکھے نے کہا: ٹھنڈے رہو

گھڑی نے کہا: ٹائم کی قدر کرو

قلنڈر نے کہا: اپنے آپ کو اپ ٹو ڈیٹ رکھو

بٹوے نے کہا: مستقبل کے لیے بچت کرو

شیشے نے کہا: اپنے آپ کا مشاہدہ کرو

دیور نے کہا: دوسروں کا بوجھ بانٹ لو

کھڑکی نے کہا: نگاہ میں وسعت رکھو

زمین نے کہا: ہمیشہ زمین سے نیچے رہو.
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by بلال احمد »

سنا گیا ہے.


جب کوئی روتا ہے خوشی سے تو پہلا قطرہ اس کی دائیں آنکھ سے گرتا ہے.

اور جب دیکھو کہ

پہلا قطرہ بائیں آنکھ سے نکلے تو سمجھ جائیے کہ یہ درد کی وجہ سے ہے.
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by بلال احمد »

جب کانچ اٹھانے پڑ جائیں تو
تم ہاتھ ہمارے لے جانا

جب خود کو تنہا پائو تو
تم ساتھ ہمارا لے جانا

جب سمجھو جیت مقدر ہے
اور راستے ہیں دشوار بہت

نہ چاہتے بھی تم کہہ دینا
بے باک سہارا لے جانا

جو بازی اب تم جیتو گے
جو منزل اب تم پائو گے
پھر چاہو تو یہ کہہ دینا
کہ منزل تھی مقصود مجھے

کب ساتھ ہمارا چھوٹا ہے
اک مسکراہٹ دے جانا

تم جان ہماری لے جانا
جب کانچ اٹھانے پر جائیں
تم ہاتھ ہمارا لے جانا
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
کراٹے ماسٹر
دوست
Posts: 415
Joined: Sat Jul 31, 2010 4:03 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by کراٹے ماسٹر »

محفل میں بات اُن کی رحمت کی چل رہی ہے
دنیا میرے نبی کے صدقوں پہ پل رہی ہے

جس زمیں پر میرے نبی کے قدم پڑے
وہ زمین اب تک سونا اُگل رہی ہے
[center]نرم آواز، بھلی باتیں، مہذب لہجے
پہلی ہی بارش میں یہ رنگ اتر جاتے ہیں[/center]
کراٹے ماسٹر
دوست
Posts: 415
Joined: Sat Jul 31, 2010 4:03 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by کراٹے ماسٹر »

قرآن پاک میں:

سپارے 30
سجدے 14
منزلیں 7
سورتیں 114
مکی 86
مدنی 28
رکوع 540
آیات 6666
حروف 323760
زبر 53243
زیر 39582
پیش 8804
مد 1771
شد 1234
نقطے 105681
[center]نرم آواز، بھلی باتیں، مہذب لہجے
پہلی ہی بارش میں یہ رنگ اتر جاتے ہیں[/center]
Post Reply

Return to “باتیں ملاقاتیں”