دلچسپ اور عجیب خبریں

اگر آپ کسی سے گپ شپ لڑانا چاہتے ہیں تو یہاں آیئے۔ اپنے دوستوں سے ملاقات کیجئے اور ڈھیروں باتیں کیجئے
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

دلچسپ اور عجیب خبریں

Post by محمد شعیب »

شنگھائی کا الٹا گھر، فن تعمیرات کا انوکھاشاہکار!
Image
شنگھائی…این جی ٹی …چین کے شہر شنگھائی کے قصبے میں اپنی نوعیت کا ایک ایسا منفرد گھر تعمیر کرکیا گیا ہے جسے دیکھتے ہی آپ الجھن کا شکار ہو جائیں گے کیونکہ اس مکان کی چھت پیروں کے نیچے اور فرش سر کے اوپر ہے۔ اوپر سے نیچے کی جانب تیار کردہ اس انوکھے گھر میں کچن سے لے کرٹوائلٹ تک ہر چیز چھت سے لٹکی ہو ئی ہے۔ پولش کمپنی کے ڈیزائنر کے تیار کردہ کئی فٹ اونچے اس ڈبل اسٹوری گھر کے ڈیزائن اور آرائش میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ اس میں ایک عام گھر کی طرح تمام خصوصیات موجود ہوں ۔تین کمروں پر مشتمل چین میں اپنی نوعیت کے پہلے اُلٹے گھر میں بستر، سنگھار میز،ٹیلیویژن،مائیکرو ویو اوون اور کھانے کی ٹیبل سمیت تمام تر اشیا بہترین انداز میں گھر کی چھت سے لٹکی ہوئی ہیں ۔5ماہ کی کڑی محنت اور دماغ کے استعمال سے تعمیر کیے گئے اس گھر کو عام عوام کیلئے کھول دیا گیاہے جس کی داخلہ فیس30یوئن(5ڈالر)مقرر کی گئی ہے۔
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: دلچسپ اور عجیب خبریں

Post by محمد شعیب »

تائیوان میں سب سے اونچی عمارت کی سیڑھیاں چڑھنے کا مقابلہ
Image
تائے پے …تائیوان میں سب سے اونچی عمارت پر چڑھنے کا منفرد مقابلہ آسٹریلیا کے شہری نے جیت لیا۔تائیوان کا تائے پے 101 ٹاور ایک ہزار 280 فٹ بلند ہے۔ اس کی 91 منزلیں اور 2046 سیڑھیاں ہیں جنہیں چڑھ کر عمارت کے ٹاپ فلور تک پہنچنا تھا۔ مقابلے میں پانچ ہزار افراد نے حصہ لیا۔ مردوں میں آسٹریلیا کے مارک بورن اور خواتین میں اٹلی کی ویلنٹینا بیلوٹی نے کامیابی حاصل کی ، ویلنٹینا پہاڑوں پر ریس کی عالمی چمپئن بھی ہیں۔
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: دلچسپ اور عجیب خبریں

Post by محمد شعیب »

چین میں انوکھا فیسٹیول ،ایک ہزار سے زائد جڑواں افراد کی شرکت
Image
بیجنگ …این جی ٹی …چین میں منعقد ہ انوکھے فیسٹیول میں ایک ہزار سے زائدجڑواں افراد نے شرکت کر کے رونقیں بڑھا دیں۔یوننان صوبے میں ہونے والے اس دسویں فیسٹیول میں جڑواں افراد نے ایک جیسا لباس زیب تن کر کے حاضرین کو حیرت میں ڈال دیا۔بچے کیا اور بڑے کیا اس فیسٹیول میں ہر عمر کے جڑواں اور تڑواں دکھائی دیئے۔واضح رہے کہ چین میں ہر سال منعقد کیا جانے والا یہ فیسٹیول جڑواں افرادکو نظر بد سے محفوظ رکھنے کیلئے منعقد کیا جاتا ہے جس میں عقیدے کے مطابق چہرے پر سیاہی ملی جاتی ہے۔
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: دلچسپ اور عجیب خبریں

Post by محمد شعیب »

اب تو مچھلیاں بھی سیر کریں گی،ماہرین نے اسمارٹ فش ٹینک تیار کر لیا
Image
ایمسٹرڈیم… این جی ٹی…رنگ برنگی مچھلیوں کو تو آپ نے تیرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن اب مچھلیوں کو ڈرائیونگ کرتے ہوئے بھی دیکھیں۔ جی ہاں نیدر لینڈ کے ماہرین نے تیار کیا ہے ننھا منا ٹرک جو مچھلیوں کو ان کی مرضی کی جگہ پر سیر کروانے لے جائیگا۔مچھلیاں جس طرف اپنا رخ کریں گی ٹینک میں لگے ٹائر بھی اس ہی رخ پر ہوکر چلنا شروع ہوجائینگے۔ا گر آپ نے بھی اپنے گھر پر مچھلیاں پال رکھی ہیں تو لے آئیے اسمارٹ ٹینک اور دیجئے اپنی مچھلیوں کو ڈرائیونگ کا مزہ۔
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: دلچسپ اور عجیب خبریں

Post by پپو »

v;g v;g
User avatar
رئیل فرنیڈ
کارکن
کارکن
Posts: 44
Joined: Sat May 03, 2014 10:17 pm
جنس:: مرد

Re: دلچسپ اور عجیب خبریں

Post by رئیل فرنیڈ »

j;a;t;d;a;an;c;e j;a;t;d;a;an;c;e

بہت خوب
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

Re: دلچسپ اور عجیب خبریں

Post by محمد اسفند »

v;g zub;ar
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: دلچسپ اور عجیب خبریں

Post by محمد شعیب »

پسند کرنے کا شکریہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: دلچسپ اور عجیب خبریں

Post by چاند بابو »

بہت خوب بہت ہی دلچسپ خبریں ہیں.
شئیر کرنے کا شکریہ شعیب بھیا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: دلچسپ اور عجیب خبریں

Post by محمد شعیب »

پسند کرنے کا شکریہ
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: دلچسپ اور عجیب خبریں

Post by محمد شعیب »

میکسیکو میں گدھوں کی خدمات کے اعتراف میں سالانہ ڈونکی ڈے
Image
میکسیکو سٹی…میکسیکو میں گدھوں کی محنت مشقت کوسراہنے کیلیے سالانہ ڈونکی ڈے کا انعقاد کیا گیا۔مس ڈونکی کے انتخاب کیلیے مقابلہ حْسن کابھی اہتمام کیاگیا۔میکسیکو میں گدھوں کی سخت محنت مشقت کے پیش نظر16 ویں صدی سے ڈونکی ڈے منایاجارہاہے۔اوٹمبا میں منعقدہ گدھوں کیسالانہ میلے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پرگدھوں کو خوبصورت انداز میں سجا کر پیش کیا گیا۔مس ڈونکی کے انتخاب کیلیے مقابلہ حْسن بھی ہوا۔میلے میں لوگوں نے گدھوں پر بیٹھ کر تصاویر کھنچوائیں اور پولو میچ کھیلا۔
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: دلچسپ اور عجیب خبریں

Post by محمد شعیب »

تھری ڈی فن پارے بنا نے والا دنیا کامختصر ترین پر نٹنگ پین
Image
لندن …این جی ٹی …آج کل فلموں کو تھری ڈی ٹیکنالوجی کی سہولت سے آراستہ کر کے نا ظرین کیلئے مزید پر کشش بنایا جارہا ہے لیکن ایک بر طانوی کمپنی نے ایسا پین متعارف کر وادیا ہے جو دنیا کا مختصر ترین پر نٹنگ پین ہو نے کے ساتھ ساتھ تھری ڈی پینٹنگ اور فن پارے بھی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایک عام بال پوائنٹ پین کے سائز اور وزن کا حامل یہ دنیا کا واحد پین ہے جس کی مدد سے کسی بھی سطح اور حیرت انگیز طور پر ہوا میں بھی آرٹ کے فن پارے بنائے جا سکتے ہیں ۔اس تھری ڈی پین کو استعما ل کر نے کیلئے اسے کمپیوٹر کے ساتھ منسلک کرکے پلاسٹک کو اس پین میں ڈالا جاتا ہے جس کا الیکڑک ہیٹر اس پلاسٹک کو پگھلاتا اور منٹوں میں تھری ڈی اشکال تیار کی جاتی ہے۔
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: دلچسپ اور عجیب خبریں

Post by محمد شعیب »

اکیلا پن دور کرنے کیلئے جاپان کا انوکھاکیفے!!
Image
ٹوکیو…این جی ٹی …بہت سے لوگوں کو اکیلے کھانا پسند نہیں ہوتالیکن اب جاپان میں لوگوں کی اس پریشانی کا بھی مداواکر دیا گیا ہے۔جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں ایسا کیفے قائم کیا گیا ہے جہاں تنہا آنے والے لوگوں کا اکیلا پن دور کرنے کے لئے ان کی ٹیبل پرانوکھے ساتھی بٹھائے جائیں گے۔جی ہاں مومن (Moomin) نامی کیفے میں کھانے کے ساتھ ساتھ کارٹون نما کھلونے بھی فراہم کئے جائیں گے جو لوگوں کے ساتھ کرسی پر براجمان ہوکر ان کا اکیلا پن دور کریں گے۔کیفے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بے شک یہ کارٹون آپ سے بات نہیں کر سکتے لیکن یہ احساس ضرور پیدا کر سکتے ہیں کہ آپ اتنے بھی اکیلے نہیں۔
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: دلچسپ اور عجیب خبریں

Post by اضواء »

:clap: :clap: بہت خوب
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: دلچسپ اور عجیب خبریں

Post by میاں محمد اشفاق »

Image

ریاض: سعودی عرب میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو یونیورسٹی کی تعلیم مکمل ہوجانے پر ایک انوکھا تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ۔ پھول ، کتابیں یا کوئی مہنگا لباس دینے کی بجائے اپنی تازہ تازہ پاس ہونے والی بیوی کی خاطر اس سعودی منچلے نے سعودی کمیشن آف الیکٹری سٹی کی ویب سائٹ ہیک کرکے وہاں اپنا محبت بھرا پیغام چھوڑ دیا ۔ اس نے لکھا ’’میں آپ کی ویب سائٹ ہیک کرنے کیلئے معذرت خواہ ہوں لیکن میں اپنی بیوی کو پاس ہونے کی مبارک باد دینا چاہتا تھا اور میں اسے یہ پیغام آپ کی ویب سائٹ کے ذریعے دینا چاہتا تھا۔ اس نے مزید لکھا کہ وہ سب کی خوش قسمتی اور کامیابی کے لئے دعا گو ہے ۔ تاہم اس شخص نے یہ اتنا پیغام کافی نہیں سمجھا اور سعود ی عرب کے ہیکرز کے خلاف سخت قوانین پر بھی اظہار خیال کیا ۔ اس نے سعودی حکومت سے کہا کہ ہیکرز کے لئے سخت سزاؤ ں کی بجائے آپ ایسے اقدامات کریں کہ ہیکنگ ہو ہی نہ سکے ۔ ہیک ہونے والی ویب سائٹ کے منتظمین کو بھی اس شخص نے یہ پیغام دیا کہ وہ مدد کے لئے اس سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: دلچسپ اور عجیب خبریں

Post by محمد شعیب »

ہاہاہاہا
بہت خوب
یہ ایک ذہین انسان کا ذہانت بھرا تحفہ تھا ..
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: دلچسپ اور عجیب خبریں

Post by اضواء »

:clap: :clap: :clap:
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: دلچسپ اور عجیب خبریں

Post by محمد شعیب »

سری لنکا کے ایک گاؤں میں مچھلیوں کی بارش
Image
مغربی سری لنکا کے گاؤں Chilaw میں غیر معمولی طور پر چھوٹی مچھلیوں کی بارش ہوئی ۔ ان میں سے کچھ مچھلیوں کا سائز پانچ انچ تک تھا اور وہ زندہ تھیں ، لوگوں نے مچھلیوں کو اکٹھا کیا اور پھر انہیں پکا کر کھا گئے ، ماہرین کا خیال ہے کہ طوفانی ہواؤں نے قریبی دریا سے ان مچھلیوں کو اٹھا کر اس گاؤں پر پھینک دیا۔
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: دلچسپ اور عجیب خبریں

Post by اضواء »

سبحان ربی....
شئیرنگ پر آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: دلچسپ اور عجیب خبریں

Post by پپو »

v;g v;g
Post Reply

Return to “باتیں ملاقاتیں”