تلور

پرندوں کے بارے میں مکمل معلومات کا پورٹل جہاں تمام معلومات اردومیں دستیاب ہیں۔
Post Reply
عزیزامین
دوست
Posts: 216
Joined: Tue Aug 19, 2008 4:56 am
جنس:: مرد
Location: کینیڈا ،ایڈمنٹں.البرٹا

تلور

Post by عزیزامین »

تلور کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: تلور

Post by رضی الدین قاضی »

عزیزامین wrote:تلور کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟

بھائی ہم تو صرف تلوار کے بارے میں ہی جانتے ہیں۔ :P
S. H. Naqvi
کارکن
کارکن
Posts: 34
Joined: Thu Mar 18, 2010 11:06 am
جنس:: مرد
Location: راولپینڈی
Contact:

Re: تلور

Post by S. H. Naqvi »

یہ لیں جی تلور.......Image
عزیزامین
دوست
Posts: 216
Joined: Tue Aug 19, 2008 4:56 am
جنس:: مرد
Location: کینیڈا ،ایڈمنٹں.البرٹا

Re: تلور

Post by عزیزامین »

یہ تلور نہیں
عزیزامین
دوست
Posts: 216
Joined: Tue Aug 19, 2008 4:56 am
جنس:: مرد
Location: کینیڈا ،ایڈمنٹں.البرٹا

Re: تلور

Post by عزیزامین »

عزیزامین
دوست
Posts: 216
Joined: Tue Aug 19, 2008 4:56 am
جنس:: مرد
Location: کینیڈا ،ایڈمنٹں.البرٹا

Re: تلور

Post by عزیزامین »

یہ تلور ہے
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: تلور

Post by انصاری آفاق احمد »

اسلام علیکم
Image

Image

Image

انگلش نام: Houbara bustard
فیملی :Chlamydotis undulata
ایک خبر
عرب شیوخ اور شہزادوں کو حکومت پاکستان نے 10 لائیسنس جاری کئیے جو ان کو اجازت دیتا ہے، 470 شکاری عقابوں کو پاکستان لاکر انکے ذریعے "خطرے میں پڑی پرندہ نسل" کو شکار کرنے کا......
ماخذ خبر ومکمل مضمون
آؤٹ سینٹرل ایشیا ناوُ
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: تلور

Post by انصاری آفاق احمد »

Image
چاند بابو صاحب کے لئیے
wikipedia
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: تلور

Post by رضی الدین قاضی »

بہت خوب آفاق بھائی۔
عزیزامین
دوست
Posts: 216
Joined: Tue Aug 19, 2008 4:56 am
جنس:: مرد
Location: کینیڈا ،ایڈمنٹں.البرٹا

Re: تلور

Post by عزیزامین »

چاند بابو کہاں ہیں؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: تلور

Post by چاند بابو »

میں یہاں ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: تلور

Post by چاند بابو »

ٹھیک ہے جی اگر قرعہ فال پھر سے میرے نام ہی نکلا ہے تو میں کوشش کرتا ہوں اس کے بارے میں چند معلومات دینے کی لیکن وقت کی قلت کے باعث یہ معلومات بس کافی تو ہوں گی کافی نہیں۔

[center]تلور Houbara Bustard[/center]

تلور ایک خوبصورت پرندہ ہے ۔ 60 سینٹی میٹر لمبا اور 140 سینٹی میٹر پروں کے پھیلاو کے حامل اس پرندے کے جسم کا اگلہ حصہ براون اور پچھلا حصہ سفید رنگ پر مشتمل ہوتا ہے جس میں گردن سے پشت تک ایک کالے رنگ کی دھاری اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے۔

یہ پرندہ کینری آئس لینڈ سپین، شمالی افریقہ، ایران اور پاکستان میں وسیع پیمانے پر پایا جاتا ہے۔ ان کے علاوہ اسرائیل، سوڈان، لبنان، سعودی عرب، یمن، عمان، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت، شام، عراق، افغانستان، انڈیا، ترکمانستان، ازبکستان، تاجکستان، کرغستان، کازکستان، روس ، منگولیہ اور چین میں بھی یہ پرندہ پایا جاتا ہے۔

اس پرندے کی کل 22 مختلف اقسام ہیں ، ان میں شمالی افریقہ میں پایا جانے والا پرندہ درمیانے سائز کا حامل ہوتا ہے اور نر ڈیڑھ کلو سے اڑھائی کلو کے درمیان وزن کا حامل ہوتا ہے اور مادہ کا وزن تقریبا ایک کلو سے ڈیڑھ کلو کے درمیان ہوتا ہے ۔ اس کی رہائش زیادہ تر ریگستانوں میں ہوتی ہے اور وہیں یہ اپنے انڈوں سے بچے نکالنے کا کام سرانجام دیتے ہیں۔ریگستانی جھاڑیوں میں یہ اڑنے سے زیادہ چلنے اور بھاگنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

یہ اپنی کمین گاہوں سے ‌بڑے بڑے غول کی صورت میں خوراک کی تلاش میں اڑتے ہیں اور بسیرا الگ الگ لیکن نزدیک نزدیک کرتے ہیں۔

ان کی خوراک میں کیڑے مکوڑے، چھوٹے حشرات الارض اور درختوں پودوں کے بیج شامل ہیں۔

اپنے لذیذ گوشت کی وجہ سے ان کا اندھا دھند شکار کیا گیا اور بالاخر ان کی نسل کو شدید خطرات لاحق ہو گئے، پاکستان میں ان کے شکار پر پابندی تو ضرور لگائی گئی ہے لیکن پھر بھی اس پابندی پر کوئی خاص عم نہیں ہوپایا ہے اور ہنوز ان کا شکار جاری و ساری ہے، ان پرندوں کا اپنی خوراک کی تلاش میں انسانی بستیوں کے نزدیک آنا جانا لگا رہتا ہے جس کی وجہ سے وہ آسانی سے شکار ہو جاتے ہیں،
اس کے علاوہ عرب ریاستوں کے سربراہان نے پاکستان کے صحراوں میں ان پرندوں کا بے دریغ شکار کیا اور بالاخر ان کے شکار کے معاملات پر سعودی عرب اور پاکستان میں سفارتی سطح پر تنازعہ بھی اٹھا کھڑا ہوا۔
جس کے نتیجے میں پاکستان میں سعودی شہزادے سلطان بن عبدالعزیز کے زیرِ اہتمام رحیم یار خان کے مقام پر اس کی بڑے پیمانے پر افزائش کے لئے ایک فاوئڈیشن کا قیام عمل میں جس کے تحت اس کی مصنوعی طریقوں سے افزائش کرنے کے بعد انہیں صحرا میں چھوڑ دیا جاتا ہے۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان نے اپنے صوبائی پرندے کے طور پر تلور کا انتخاب کیا اور اب یہ بلوچستان کا علامتی صوبائی پرندہ ہے لیکن افسوس بلوچستان کی حکومت نے اس کی افزائش اور اس کی نسل کو درکار خطرات کے بارے میں کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی ہے۔

[center]تلور Houbara Bustard کی زندگی کی چند تصویری جھلکیاں[/center]

[center]Image

Image

Image

Image

Image

Image

Image

Image

Image

Image

Image

Image

Image

Image

Image

Image

Image[/center]

[center]%3Cobject%20width=%22660%22%20height=%22405%22%3E%3Cparam%20name=%22movie%22%20value=%22http%3A//www.youtube.com/v/OlxueVSjrso&hl=en_GB&fs=1&color1=0x234900&color2=0x4e9e00&border=1%22%3E%3C/param%3E%3Cparam%20name=%22allowFullScreen%22%20value=%22true%22%3E%3C/param%3E%3Cparam%20name=%22allowscriptaccess%22%20value=%22always%22%3E%3C/param%3E%3Cembed%20src=%22http://www.youtube.com/v/OlxueVSjrso&hl=en_GB&fs=1&color1=0x234900&color2=0x4e9e00&border=1%22%20type=%22application/x-shockwave-flash%22%20allowscriptaccess=%22always%22%20allowfullscreen=%22true%22%20width=%22660%22%20height=%22405%22%3E%3C/embed%3E%3C/object%3E[/center]

[center]%3Cobject%20width=%22500%22%20height=%22405%22%3E%3Cparam%20name=%22movie%22%20value=%22http%3A//www.youtube.com/v/NodbiHoDMeA&hl=en_GB&fs=1&color1=0x234900&color2=0x4e9e00&border=1%22%3E%3C/param%3E%3Cparam%20name=%22allowFullScreen%22%20value=%22true%22%3E%3C/param%3E%3Cparam%20name=%22allowscriptaccess%22%20value=%22always%22%3E%3C/param%3E%3Cembed%20src=%22http://www.youtube.com/v/NodbiHoDMeA&hl=en_GB&fs=1&color1=0x234900&color2=0x4e9e00&border=1%22%20type=%22application/x-shockwave-flash%22%20allowscriptaccess=%22always%22%20allowfullscreen=%22true%22%20width=%22500%22%20height=%22405%22%3E%3C/embed%3E%3C/object%3E[/center]

اس سے زیادہ معلومات نہ مجھے مل سکی ہیں اور نہ ہی وقت کی تنگی کے باعث میں تلاش کر سکتا ہوں اب باقی احباب سے درخواست ہے کہ عزیز صاحب کو مطمئن کر لیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: تلور

Post by اعجازالحسینی »

بہت خوب
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: تلور

Post by شازل »

زبردست معلومات ہیں
شکریہ سب کا
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: تلور

Post by انصاری آفاق احمد »

واہ اسے کہتے ہیں معلومات..... جزاک اللہ چاند بابو صاحب
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: تلور

Post by چاند بابو »

تمام احباب کا بہت شکریہ جنہوں نے یہ معلومات پسند کیں اور میری بتی اونچی کی :lol:
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
عزیزامین
دوست
Posts: 216
Joined: Tue Aug 19, 2008 4:56 am
جنس:: مرد
Location: کینیڈا ،ایڈمنٹں.البرٹا

Re: تلور

Post by عزیزامین »

مجھے بھی آفاق صاحب کی راٰئے سے اتفاق ہے
Post Reply

Return to “پرندوں کے بارے میں”