ریمنڈ ڈیوس.... کرائے کا امریکی قاتل

ملکی اور غیرملکی واقعات، چونکا دینے والی خبریں اور کچھ نیا جو ہونے جا رہا ہے
Post Reply
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

ریمنڈ ڈیوس.... کرائے کا امریکی قاتل

Post by اعجازالحسینی »

رفیق عالم ۔۔۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فوزیہ وہاب نے جنہیں لوگ پیپلزپارٹی کا ”ماہی منڈا“ بھی کہتے ہیں۔ ایک پریس کانفرنس میں پی ایل ڈی کی ایک جلد سمیت دعویٰ کیا ہے کہ تین معصوم پاکستانیوں کو دن دیہاڑے گولیوں سے بھوننے والے ریمنڈ ڈیوس کو ویانا کنونشن کے تحت سفارتی استثنٰی حاصل ہے اور اسی سانس میں یہ بھی کہہ دیا کہ ہم امریکہ کے ساتھ تعلقات خراب کرنا نہیں چاہتے۔ ہمیں تو 80 فیصد زرمبادلہ امریکہ سے ہی حاصل ہوتا ہے۔ کیا وہ ہمارے تین نوجوان بیٹے اور موت کو خود گلے لگانے والی بیٹی‘ اتنے معمولی اور بے قیمت ہیں؟ دوسروں پر گرجنے‘ برسنے کا محترمہ فوزیہ وہاب کو شوق ہے۔ ٹی وی چینل ٹاک اور پریس کانفرنس کا کوئی موقعہ وہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔ اگر چند روز ”ان“ نہ رہیں تو پریس کو خود بخود دعوت دے دیتی ہیں کہ اب بات کرو۔ فوزیہ وہاب کی اس گھن گرج والی پریس کانفرنس کو جس میں وہ میڈیا کو مائک بند کرنے کا حکم دیتی رہیں‘ صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے ان کی ”ذاتی رائے“ قرار دے دیا ہے۔ اپنے پیارے ہم وطنوں کے لئے جنہیں امریکہ کی ناراضگی سے اپنے وطن کی حرمت‘ سالمیت اور قوم کے عزت اور وقار کی ترجیح پیاری ہے ’کاﺅنٹر پنچ“ میں شائع ہونے والی ا یک رپورٹ کے اقتباسات پیش ہیں جو اصل حقائق بتا رہے ہیں۔ ڈیولینڈ ورف نے لکھا ہے....”امریکی حکومت پتہ نہیں کیوں ویانا کنونشن کے تحت ریمنڈ ڈیوس کے لئے سفارتی استثنٰی کی رٹ لگا رہی ہے۔ اس میں تو واضح طور پر لکھا ہے کہ ”سنگین جرائم ”SERIOUS CRIMES“ ہوں تو استثنٰی سفارت کاروں اور قونصلرز کو حاصل نہیں ہو گا“۔ یہ کیسے سوچا جا سکتا ہے کہ دوہرے قتل سے زیادہ سنگین کیا جرم ہو گا؟ امریکی حکومت تو دعویٰ کر رہی ہے کہ 36 سالہ ڈیوس قونصلیٹ کا ”ٹیکنیکل ایڈوائزر“ ہے۔ وہ دس سال تک یو ایس سپیشل فورسز میں کام کر چکا ہے۔ جو 2008ءمیں ختم ہو گئی امریکہ میں اس کی سکیورٹی کمپنی کا ایڈریس بھی جعلی ہے‘ اس سے یہ شبہ ہو سکتا ہے کہ وہ امریکہ کی کسی انٹیلی جنس برانچ یا پھر وہ ایکس ای (بلیک واٹر) جیسی کرائے کے قاتلوں کی کسی کمپنی کا ملازم ہے“۔
اب ایک جھلک اس کی جعل سازی اور دوسری مجرمانہ سرگرمیوں کی۔ ڈیولینڈورف کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ”لاہور پولیس نے ریمنڈ ڈیوس کے قبضے سے انتہائی طاقتور گولیوں اور گن“ کے علاوہ موبائل فون نمبرز کی فہرست برآمد کی ہے۔ ان میں ایک سیٹلائٹ نمبر بھی ہے۔ اس کے علاوہ بزنس کارڈز ملے ہیں‘ ان میں سے ایک ”ہائیپرین پروٹیکٹو کنسلٹنٹ“ کے نام سے ہے اور اس کا پتہ 5100 نارتھ لین‘ اور لینڈو‘ فلوریڈا ہے۔ ویب سائٹ پر بھی یہی ایڈریس ہے۔ وہاں اس کمپنی کے مینجر کا نام جیرالڈر چرڈسن موجود ہے۔ یہ دفتر ایک ویران سڑک پر تقریباً ویران پڑا ہے اور اس کے باہر ”کرائے کے لئے خالی ہے“ کا بورڈ لگا ہوا ہے۔ ایک پراپرٹی کمپنی کے مالک ٹام جانسن کا کہنا ہے کہ یہ جگہ جیرالڈ رچرڈسن نے کپڑے کے کاروبار کے لئے کرائے پر لی تھی لیکن کرایہ ادا نہ کرنے پر دسمبر 2009ءمیں جگہ خالی کرا لی گئی۔ ”ہائیپرین“ فلوریڈا ریاست میں رجسٹرڈ نہیں ہے اور وہاں ریمنڈ ڈیوس کا نام بھی موجود نہیں ہے۔
نیویارک ٹائمز نے گذشتہ بدھ کی اپنی اشاعت میں ایک مضمون شامل کیا ہے جس کے مطابق لاس ویگاس میں ”ہائیپرین پروٹیکٹو سروسز“ کے نام سے ایک کمپنی 2006ءمیں رجسٹرڈ ہوئی۔ اس کا مالک ریمنڈ اے ڈیوس اور اس کی بیوی ریکا جے ڈیوس ہیں۔ ان کا پتہ 9811۔ ڈبلیو چارلیسٹن سٹریٹ‘ لاس ویگاس‘ نیواڈا 89117‘ اور کمپنی کا پتہ 9345 بولڈر اوپل ایونیو‘ لاس ویگاس ہے۔ اس سے رابطہ موبائل فون کے ذریعے ہو سکتا ہے جس کا کوڈ نمبر ایریزونا علاقے کا ہے اور یہ فون نمبر ریمنڈ اے ڈیوس کے نام پر ہے۔ مضمون نگار نے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر ناکامی ہوئی“۔
اس رپورٹ کے ساتھ ان لاتعداد مدارس اور لاہور شہر کی بڑی عمارتوں کی تصاویر اور بھاری تعداد میں سیل فون جو ریمنڈ ڈیوس کے کیمرے اور قبضے سے لاہور پولیس نے برآمد کئے‘ یہ سب کس مقصد کے لئے تھا۔ صرف یہی نہیں‘ یہ بدتمیز امریکی‘ اخلاقی اقدار سے بالکل عاری ہے۔ وہ جیل میں اذان اور نماز کے وقت شور مچاتا ہے‘ ایک دن نماز فجر کے وقت شور مچانے لگا کہ بند کرو‘ ورنہ امریکی قونصلر کو شکایت کروں گا۔ دکھ ہوتا ہے کہ جیل حکام نے لاوڈ سپیکر بند کرنے کا حکم دے دیا۔ اس پر قیدیوں نے احتجاج کیا تو جیل کے منشی بھولی شاہ کے مطابق تب وہ حکم واپس لے لیا گیا۔ اگر امریکی حکومت اور محترمہ فوزیہ وہاب کی بات مان لی جائے اور اس بدمعاش‘ کرائے کے قاتل امریکی کو سفارت کار سمجھ لیا جائے اور اسے ”استثنٰی“ بھی دے دیا جائے‘ تو اگر کل کلاں واشنگٹن یا نیویارک میں ہمارا کوئی سفارت کار غصے میں آکر چند امریکیوں کو بھون ڈالے تو کیا اسے بھی ”سفارتی استثنٰی“ حاصل ہو گا یا وہ ”سرد جیل خانے“ میں ڈیتھ سکواڈ کی گولیوں کا نشانہ بنے گا؟
ڈیوڈ لینڈورف کی رپورٹ کے مطابق‘ پاکستان کا میڈیا قیاس آرائی کر رہا ہے کہ ڈیوس‘ امریکہ کے کسی خفیہ پروگرام کا حصہ ہو سکتا ہے جس کا مقصد پاکستان میں دھماکوں کے علاوہ عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے بم دھماکے کرنے والوں کو رقوم فراہم کرنا ہو۔ اس قیاس آرائی کو ریمنڈ ڈیوس کی نقل و حرکت سے بھی جوڑا جا سکتا ہے کہ اس نے ایک اے ٹی ایم سے نقد رقم کا بنڈل نکلوایا‘ کار سے ملنے والے ڈھیروں موبائل فون جو بم ڈیٹونیٹر کے طور پر آسانی سے استعمال ہو سکتے ہیں‘ ہر جگہ تخریب کار یہی طریقہ استعمال کر رہے ہیں یا ہو سکتا ہے کہ بم دھماکے کرنے والوں کو نئی لائن دنیا ہو؟
میرا سلام پہنچے اپنی ان ماوں‘ بہنوں‘ بیٹیوں‘ بیٹوں‘ بھائیوں‘ بزرگوں اور خاص طور پر اس بزرگ خاتون کو جو تیسری نظریہ پاکستان کانفرنس کی ہر نشست میں ”ڈیوس کو پھانسی دو“ امریکہ کے چمچے بننے کی ضرورت نہیں‘ پاکستان زندہ باد“ کے نعرے لگاتی رہیں۔!
نوائے وقت
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: ریمنڈ ڈیوس.... کرائے کا امریکی قاتل

Post by یاسر عمران مرزا »

مفید مضمون شئر کرنے کا شکریہ
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: ریمنڈ ڈیوس.... کرائے کا امریکی قاتل

Post by اعجازالحسینی »

آپکا بھی شکریہ
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: ریمنڈ ڈیوس.... کرائے کا امریکی قاتل

Post by اعجازالحسینی »

[center]Image[/center]
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ریمنڈ ڈیوس.... کرائے کا امریکی قاتل

Post by چاند بابو »

ابھی اور بہت انکشافات ہونے والے رہتے ہیں بس دعا کیجئے حکمرانوں میں سے کوئی بک نا جائے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: ریمنڈ ڈیوس.... کرائے کا امریکی قاتل

Post by اعجازالحسینی »

[center]Image[/center]

نوائےوقت
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: ریمنڈ ڈیوس.... کرائے کا امریکی قاتل

Post by اعجازالحسینی »

[center]Image[/center]
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: ریمنڈ ڈیوس.... کرائے کا امریکی قاتل

Post by اعجازالحسینی »

[center]Image[/center]
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ریمنڈ ڈیوس.... کرائے کا امریکی قاتل

Post by چاند بابو »

بہت خوب اعجاز بھیا بہت اچھی خبر شئیر کی ہے۔
واقعی دال میں‌کچھ کالا ضرور ہے وگرنہ ایک ایسے شخص کے لئے جو سفارتکار سرے سے ہے ہی نہیں امریکی اعلٰی حکام اور اداروں کی دلچسپی بڑی معنیٰ خیز ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ریمنڈ ڈیوس.... کرائے کا امریکی قاتل

Post by افتخار »

اللہ خیر کرے۔
Post Reply

Return to “منظر پس منظر”