2090 میں نئے پاکستان کی تاریخ۔

ملکی اور غیرملکی واقعات، چونکا دینے والی خبریں اور کچھ نیا جو ہونے جا رہا ہے
Post Reply
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

2090 میں نئے پاکستان کی تاریخ۔

Post by محمد اسفند »

اسفند نامہ [link]http://asfandnama.blogspot.com/2014/08/2090.html[/link]


2090 میں نئے پاکستان کی تاریخ۔
ہمارے پاکستان کی سیاست ہی کچھ ایسی ہے کہ ہم کسی بھی واقعے کا فورن تجزیہ نہی کرسکتے۔مگردھول جب چھٹ جاتی ہے تو حلات کا صیح پتہ چلتا ہے۔اسی لئے میں نے سوچا کہ اگر میں 2090 میں ہوں تو اس میں 2014 میں بننے والے نئے پاکستان کے بارے میں تاریخ کیا کہے گی؟؟ آپ خود ہی پڑھ لیں
نیا پاکستان 2014
تحریک نیا پاکستان کا آغاز ماڈل ٹاون اور زمان پارک سے دوپہر تین بجے ہوا
جو 40 گھنٹے میں اسلام آباد پہنچی ۔ شریف حکمرانوں کے ظلم کی وجہ سے ایک لاکھ میں سے ننانوے ہزار نو سات سو پچاس موٹر سائیکل پنکچر ہو گئے ۔ احتجاج سے خوفزدہ ہو کر حکومت نے دس لاکھ انقلابیوں میں سے نولاکھ پچاس ہزار گرفتار کر لئے جس کے باوجود اسلام آباد میں دس لاکھ میں سے نو لاکھ انقلابی پہنچنے میں کامیاب ہو گئے، جن کا ساتھ دینے کو خیبر پختونخواہ سے ساٹھ ہزار انقلابی نیا پاکستان بنانے کو پہنچ گئے جس کے بعد انقلابی مجمع کی کل تعداد بیس لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ انقلابی مارچ نے اسلام آباد میں دھرنا دیا جہاں قائد اعظم ثانی نے موسم کی سختیاں اپنے کارکنان کے ساتھ برداشت کیں اور بالآخر ریڈ زون میں داخل ہونے تک حکومتی ظلم کے باعث صرف پانچ ہزار کارکن پارلیمان کے سامنے پہنچ پائے۔
اسی دوران مفکر نیا پاکستان حکیم البشارات علامہ طاہر القادری کے انقلاب مارچ نے آزادی مارچ کے ساتھ جدوجہد کا آغاز کردیا جس سے شریف خاندان کی حکومت ختم کرنے اور نیا پاکستان بنانے میں مدد ملی۔
قائد اعظم ثانی نے پاکستان بننے سے پہلے پہلی انقلاب ساز اسمبلی سے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا؛
“آپ کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہو، مسلم لیگ (ن)سے ہو،ایم کیو ایم ، جماعت اسلامی یا کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو، آپ آزاد ہیں کہ آپ تیر ،شیر، لالٹین، کتاب یا پتنگ کسی بھی نشان پر مہرلگانے یاکسی کے حق میں بھی ٹویٹ کریں ، ریاست کاسیاست اور انتخابات سے کوئی تعلق نہیں۔”
نیا پاکستان بنانے کے لئے دن رات کنٹینر پر سونے ،بارش میں بھیگنے اور مسلسل تقریریں کرنے کی وجہ قائد اعظم ثانی کپتان خان کی طبعیت ناساز رہنے لگی جس کی وجہ سے انہیں ڈاکٹروں کے مشورے سے بنی گالہ منتقل کر دیا گیا جہاں مادر ملت شیریں مزاری نے ان کی دیکھ بھال اور ان کے فیسبک ٹویٹر اکاونٹ پر کارکنان سے رابطے کا عمل جاری رکھا۔ طبعیت بہتر ہونے پر وہ اپنے آبائی علاقہ زمان پارک منتقل ہو گئے اور وفات پانے تک سیلفیز پوسٹ کرتے رہے ۔ ایک صبح طبعیت اچانک بگڑنے پر انہیں ایمبولینس کے ذریعہ شوکت خانم ہسپتال منتقل کرنے کے لئے لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں میٹرو بس کی گزرگاہ کے قریب عطااللہ عیسی خیلوی کی آواز میں نئے پاکستان کا قومی ترانہ “جب آئے گا کپتان خان بنے گا نیا پاکستان” سنتے ہوئے ایمبولینس خراب ہونے سے وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔ کپتان خان کی آخری ٹویٹ “نیا پاکستان ۔انقلاب” تھی، ان کی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل نے رائیونڈ میں ادا کی جس کے بعد قائد ملت شاہ محمود قریشی نے حکومت سنبھالی۔ آپ کا مزاراسلام آباد ڈی چوک پر کھڑے ایک کنٹینر میں ہے
نوٹ: جملہ حقوق محفوظ ہیں۔اس آرٹیکل کو بغیر اجازتِ مصنف کسی اور جگہ شائع نہیں کیا جا سکتا۔ از محمد اسفند
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: 2090 میں نئے پاکستان کی تاریخ۔

Post by محمد شعیب »

h.a.h.a h.a.h.a
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: 2090 میں نئے پاکستان کی تاریخ۔

Post by چاند بابو »

اب تو اس مضمون میں کافی تبدیلی کی گنجائش ہے.
اسفند بھیا کہیں لوگ یہ نہ کہیں‌کہ آپ نے تاریخ مسخ کی ہے اس لئے اس میں پرتشدد احتجاج اور بدترین پولیس گردی جیسے الفاظ ڈال دیں یہ نہ ہو کہ کل نیا پاکستان بن جائے اور انقلابی عوام غصے میں آپ کو ملک بدر کر دیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: 2090 میں نئے پاکستان کی تاریخ۔

Post by محمد شعیب »

v_v_f
Post Reply

Return to “منظر پس منظر”