نمبر 1=لکھنا سیکھیے

اردونامہ کی درسگاہ جہاں پر کھیل ہی کھیل میں کچھ سیکھنے سکھانے کا اہتمام موجود ہے۔
اےآرفاروقی
ماہر
Posts: 508
Joined: Mon Apr 27, 2009 12:32 pm

نمبر 1=لکھنا سیکھیے

Post by اےآرفاروقی »

لکھنا سیکھیے۔

نوٹ۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں.اس آرٹیکل کو بغیر اجازتِ مصنف کسی اور جگہ( میڈیا،انٹر نیٹ، اخبار،رسائل و جرائد وغیرہ میں) شائع نہیں کیا جا سکتا ۔


اگر آپ کو لکھنے کا شوق ہے تو پھر آپ لکھ سکتے ہیں ،اور اگر یہ شوق ادھار کا ہے تو پہلے اسے اپنا شوق بنایئے پھر ہی آپ اچھا لکھنے کے قابل ہو ں گے ۔اپناشوق اور ادھار کا شوق کیا ہے؟ اگر تو آپ کے پاس کچھ ایسی معلومات /یا مسائل سے بچنے کے طریقے موجود ہیں جن سے دوسروں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے ، معاشرے میں اصلاح پیدا ہو سکتی ہے، دلوں سے کھوٹ کا زنگ اتر سکتا ہے اور آپ کے دل سے لکھنے کی خواہش اٹھتی ہے، تو یہ ہوا آپ کا اپنا شوق. اگر آپ کسی اچھے لکھاری کی تحریر پڑھ کر اس سے متاثر ہو کر لکھنا چاہتے ہیں ، آپ اُس جیسا بننا چاہتے ہیں تو یہ شوق ادھار کا شوق ہے ۔ ایسے شوق جلد ہی کسی دوسرے شوق میں تبدیل ہو جاتے ہیں ،یوں آپکا کوئی بھی شوق پایا تکمیل تک نہیں پہنچ پاتا۔

مشہور مقولہ ہے کہ : کچھ پانے کے لیے کچھ کھونا پڑتا ہے ۔لیکن آج کی جدید دنیا میں یہ مقولہ کچھ یوں ہے کہ: کچھ پانے کے لیے بہت کچھ کھونا پڑتا ہے۔اگر آپ کچھ دے ، کچھ لے کے اصول کو مانتے ہیں تو پھر آپ اپنے شوق کی تکمیل کر سکتے ہیں ۔(آپ پریشان مت ہوں میں آپ سے کچھ نہیں مانگنے والا) :)

اچھا لکھنے کے لیے آپ کو اپنا وقت دینا ہو گا ۔ اگر میں آپ کو بتاوں کہ دنیا میں سب سے قیمتی چیز وقت ہے تو آپ حیران ضرور ہوں گے۔جی ہاں !سونے ، ہیرے اور جواہرات سے زیادہ قیمتی۔ جولوگ سونا ، ہیرے اور جواہرات تلاش کرتے ہیں وہ اپنا وقت ان چیزوں پر صرف کرتے ہیں تب وہ انہیں حاصل کر پاتے ہیں ۔ آپ دن بھر دوڑ دھوپ اور مشقت کرتے ہیں اور شام کو آپ اس مشقت اور محنت کا صلہ پاتے ہیں ۔ در اصل آپ نے جو وقت لگایا ہوتا ہے اس کی محنت آپ وصول کرتے ہیں۔سائنسدان اگر اپنا وقت تحقیق پر صرف نہ کرتے تو آج آپ کمپیوٹر پر بیٹھ کر دنیا نہیں گھوم سکتے تھے۔کسان اگر اپنے کھیت کو وقت نہ دے تو جڑی بوٹیوں کے سوا کیا حاصل کر پائے گا؟ آپ اگر اسکول و کالج میں اپنا وقت نہ لگاتے تو کیا آپ علم حاصل کر سکتے تھے؟یہ مضمون جو میں لکھ رہا ہوں کیا خود بخود لکھا جا رہا ہے ؟آپ اسے پڑھ رہے ہیں کیا آپ اپنا قیمتی وقت معلومات کے حصول یا اپنے شوق کی تکمیل کے لیے نہیں لگا رہے؟آپ نے یہ مقولہ تو سنا ہو گا : جو وقت کی قدر نہیں کرتے وقت ان کی قدر نہیں کرتا۔(پھر وہ یہی کہتے ہے: وقت کرتا جو وفا ، آپ ہمارے ہوتے)جن قوموں نے اپنے وقت کو صحیح استعمال کیا وہ آج بام عروج پر ہیں۔(ہم پاکستانیوں نے اپنے وقت کا استعمال اچھے طریقے سے نہیں کیا ،اس کا نتیجہ آج آپ کے سامنے ہے ۔ )

جدید ٹیکنالوجی نے ہماری زندگیوں میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔انٹر نیٹ اور موبائل فونز نے نوجوان نسل میں دن ،رات کی تمیز ختم کر دی ہے ۔ان کا سارا وقت گپ شپ ، سیاسی حالات پر بے کار تجزیہ کاری،اور فضول کی سرگرمیوں میں ضائع ہوتا ہے ۔ خاص کر پاکستان میں تو فیس بک اور دوسری شوشل ویب سائٹ نے نوجوانوں کی نیندیں حقیقتاََ حرام کر دی ہیں ۔ادبی کتابوں سے لگاو تو دور کی بات ، وہ تو اپنے کورس کی کتابوں پر بھی توجہ نہیں دیتے ۔ اگرچہ انٹرنیٹ پر معلومات کے خزانے موجود ہیں مگر نہایت کم لوگ ان سے استفادہ کرتے ہیں ۔ ہر چند کمپیوٹر اور انٹر نیٹ نے کتاب کی اہمیت کم کر دی ہے مگر کتابیں اب بھی معلومات اور حصول علم کا مستند ذریعہ ہیں۔

لکھنے کے لیے سب سے ضروری چیز ہے مطالعہ ۔جی ہاں ! ایک دفعہ پھر یہ فقرہ دہرائے دیتا ہوں ۔ لکھنے کے لیے سب سے ضروری چیز ہے مطالعہ۔ایک گھر کی تعمیر کے لیے بنیاد ،بنیادی چیز ہے،بنیاد کے بغیر کیا آپ گھر تعمیر کرنے کا تصور کر سکتے ہیں ؟مطالعہ لکھنے کی بنیاد ہے ۔ مطالعہ کے بغیر آپ اچھے لکھاری کبھی نہیں بن سکتے ۔بلکہ اچھے کیا ،آپ لکھاری نہیں بن سکتے۔ہر فن کو سیکھنے کے لیے ہمیشہ نیچے سے اوپر جایا جاتا ہے ۔ کیا تحریر ہی ایک ایسا فن ہے کہ بغیر سیکھے آپ اس میں کامل ہو جائیں گے؟آپ کی یاددہانی کے لیے پھر بتا دوں : لکھنے کے لیے سب سے ضروری چیز ہے مطالعہ۔ مستند اہم قلم کی نگارشات کے مطالعے کے دوران آپ کو ان کی تحریر کے مختلف اجزا،عناصر،اسلوب(انداز تحریر)اور محاسن سے شناسائی ہو گی۔آپ کے ذخیرہ الفاظ میں اضافہ ہو گا ۔آپ کے پاس ذخیرہ الفاظ جتنا زیادہ ہو گا آپ کی تحریر اتنی ہی جاندار ثابت ہو گی ۔ یاد رہے ذخیرہ الفاظ کے بغیر کوئی زبان وجود میں نہیں آ سکتی۔ الفاظ کا موزوں جگہ استعمال ہی تحریر کو کامیاب بناتا ہے ۔ مطالعہ کیے بغیر آپ الفاظ کا مناسب استعمال نہیں سیکھ سکتے ۔
چند ابواب سے مل کر ایک کتاب بنتی ہے، چند مضامین سے ایک باب تشکیل پاتا ہے ،کچھ پیرا گرافوں سے ایک مضمون بنتا ہے،کئی ایک فقرے مل کر ایک پیرا گراف ترتیب دیتے ہیں ،الفاظ کے با معنی استعمال سے فقرے بنتے ہیں ۔ اگر آپ کے پاس الفاظ کی کمی ہے تو آپ کیسے ان سے فقرے تیار کریں گے،کیسے پیرا گراف بنے گا ، کیسے مضمون اور باب تشکیل پائیں گے ،کس طرح ایک کتاب تکمیل تک پہنچے گی؟؟؟

مطالعہ کیجیے!اچھی ادبی کتابوں کا مطالعہ کیجیے۔ تحریر کی خوبیوں اور خامیوں سے آگاہی حاصل کیجیے۔ذخیرہ الفاظ بڑھایئے۔ کم از کم دو سے تین گھنٹے روزانہ مطالعہ کی عادت بنایئے۔ ٹائم میں اضافہ ہی کیجیے کمی نہیں۔


مطالعہ صرف کتاب کی لائنوں پر انگلی چلانے کانام نہیں ، نہ ہی زبان سے الفاظ کی بوچھاڑ کا نام ہے ۔آپ صرف زبان ہلا اور لکیروں پر انگلی گھما کر ہزاروں کتابیں پڑھ ڈالیے آپ کو کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔مطالعہ کرنے کا طریقہ سیکھیے ۔ ہر کام کو کرنے کا ایک طریقہ اور سلیقہ ہوتا ہے ،اگر کام کو طریقے اور سلیقے سے کیا جائے تو ہی بہترین نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔مطالعہ کیسے کیا جائے ؟حاصل مطالعہ کیا ہے ۔؟ ذخیرہ الفاظ کو کیسے برھایا جائے ؟ اس پر آئندہ بات ہو گی۔ان شا اللہ۔

حاصل مطالعہ:(اہم نکات)
1. ادھار کے شوق کو اپنا شوق بنایئے۔
2. وقت کا بہترین استعمال کرنا سیکھیے۔وقت کو ضائع مت کیجیے۔
3. لکھنے کے لیے سب سےضروری چیز ہے مطالعہ! روزانہ پابندی سے مطالعہ کیجیے۔
4. ذخیرہ الفاظ بڑھایئے۔
5. تحریر پر انگلی چلانا، زبان سے الفاظ کو ادا کرنا مطالعہ نہیں کہلاتا۔
Last edited by اےآرفاروقی on Sat Jul 19, 2014 1:29 pm, edited 1 time in total.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: نمبر 1=لکھنا سیکھیے

Post by محمد شعیب »

فاروقی صاحب
آپ کی اس کاوش کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے. اس موضوع پر بہت کم لکھا گیا ہے. آپ کی اس تجویز " لکھنے کے لیے سب سےضروری چیز ہے مطالعہ! روزانہ پابندی سے مطالعہ کیجیے" سے میں صد فیصد اتفاق کرتا ہوں. اچھے مصنفین کی کتب کا مطالعہ کئے بغیر اچھا مصنف نہیں بن سکتے.
آپ نے مطالعہ کے طریقہ کار پر بات کرنے کا بھی کہا ہے. امید ہے یہ وعدہ بھی آپ پورا کرینگے.
بندہ کو آپ کی نئی پوسٹس کا انتظار رہے گا.
ایک مرتبہ پھر شکریہ
شاہنواز
دوست
Posts: 290
Joined: Mon Mar 05, 2012 2:19 am
جنس:: مرد

Re: نمبر 1=لکھنا سیکھیے

Post by شاہنواز »

بہت خوب بہترین امید ہے کہ یہ سلسلہ یونہی جاری وساری رہے . ہم آپ کی اس کاوش سے بھرپور استفادہ اٹھانے کی کوشش کریں گے.
اےآرفاروقی
ماہر
Posts: 508
Joined: Mon Apr 27, 2009 12:32 pm

Re: نمبر 1=لکھنا سیکھیے

Post by اےآرفاروقی »

یہ آپ لوگوں پر منحصر ہے کہ مجھے آپ لکھنے پر کتنا ابھارتے ہیں.تب ہی یہ سلسلہ جاری رہ سکتا ہے اگر آپ احباب اس میں دلچسپی لیں !


سوال: کیا آپ کو مطالعہ کی عادت ہے.آپ روزانہ کتنی دیر مطالعہ کرتے ہیں؟
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: نمبر 1=لکھنا سیکھیے

Post by محمد شعیب »

جیسا کہ آپ نے اوپر ذکر کیا کہ انٹرنیٹ نے مطالعہ کی عادت خراب کر دی ہے. بس بندہ کیساتھ بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہوا.
انٹرنیٹ کا عادی ہونے سے پہلے میں مطالعے کا بہت شوقین تھا. اسلامی کتب، تاریخ، ناول، طنزومزاح، شاعری الغرض متعدد اصناف کا خاطر خواہ مطالعہ کیا ہے.
لیکن جب سے انٹرنیٹ کی عادت پڑی کتاب سے دوری ہو گئی. اب تو کافی عرصے سے کوئی کتاب مکمل نہیں پڑھی.بس چیدہ چیدہ مطالعہ کر لیتا ہوں.
شاہنواز
دوست
Posts: 290
Joined: Mon Mar 05, 2012 2:19 am
جنس:: مرد

Re: نمبر 1=لکھنا سیکھیے

Post by شاہنواز »

جی ہاں یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ اس جدید دور میں ہم کتب بینی سے دور ہوگئے ہین . نیٹ موبائل اور سوشل میڈیا سے قبل ہمارا معاشرہ اخبارات، رسالہ جات و دیگر ذرائع اختیار کرتے تھے لیکن اس مواصلاتی دور نے ہم انسان کو کتاب سے دور کردیا ہے اگر دیکھا جائے تو کتاب کی اہمیت آج بھی اسی طرح ہے جیسے پہلے تھی. کتاب میں ہم چیدہ چیدہ معلومات تو حاصل کرلیتے ہیں اس وقت جب ہمارے مواصلاتی ذرائع ناکارہ ہوجاتے ہیں کہ اب تو ٹائم پاس نہیں ہورہا ہے چلوکوئی کتاب رسالہ اٹھا کر دیکھ لیتے ہیں اور جیسے ہی مواصلاتی ذرائع بحال ہوتے ہیں تو کتاب کو ایک طرف پھینک کر پھر اپنے دورجدید کے مواصلاتی آلات سے کھیلنے لگتے ہیں.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: نمبر 1=لکھنا سیکھیے

Post by چاند بابو »

[center]Image[/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

Re: نمبر 1=لکھنا سیکھیے

Post by محمد اسفند »

ہم بھی کچھ کوشش کر رہے ہیں آ پ ہماری بھی اصلاح فرما دیں
[link]http://asfandnama.blogspot.com/2014/07/ ... dwide.html[/link]
اےآرفاروقی
ماہر
Posts: 508
Joined: Mon Apr 27, 2009 12:32 pm

Re: نمبر 1=لکھنا سیکھیے

Post by اےآرفاروقی »

محمد شعیب wrote:جیسا کہ آپ نے اوپر ذکر کیا کہ انٹرنیٹ نے مطالعہ کی عادت خراب کر دی ہے. بس بندہ کیساتھ بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہوا.
انٹرنیٹ کا عادی ہونے سے پہلے میں مطالعے کا بہت شوقین تھا. اسلامی کتب، تاریخ، ناول، طنزومزاح، شاعری الغرض متعدد اصناف کا خاطر خواہ مطالعہ کیا ہے.
لیکن جب سے انٹرنیٹ کی عادت پڑی کتاب سے دوری ہو گئی. اب تو کافی عرصے سے کوئی کتاب مکمل نہیں پڑھی.بس چیدہ چیدہ مطالعہ کر لیتا ہوں.
شاہنواز wrote:جی ہاں یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ اس جدید دور میں ہم کتب بینی سے دور ہوگئے ہین . نیٹ موبائل اور سوشل میڈیا سے قبل ہمارا معاشرہ اخبارات، رسالہ جات و دیگر ذرائع اختیار کرتے تھے لیکن اس مواصلاتی دور نے ہم انسان کو کتاب سے دور کردیا ہے اگر دیکھا جائے تو کتاب کی اہمیت آج بھی اسی طرح ہے جیسے پہلے تھی. کتاب میں ہم چیدہ چیدہ معلومات تو حاصل کرلیتے ہیں اس وقت جب ہمارے مواصلاتی ذرائع ناکارہ ہوجاتے ہیں کہ اب تو ٹائم پاس نہیں ہورہا ہے چلوکوئی کتاب رسالہ اٹھا کر دیکھ لیتے ہیں اور جیسے ہی مواصلاتی ذرائع بحال ہوتے ہیں تو کتاب کو ایک طرف پھینک کر پھر اپنے دورجدید کے مواصلاتی آلات سے کھیلنے لگتے ہیں.
اب کیا ارادے ہیں آپ کے؟
اےآرفاروقی
ماہر
Posts: 508
Joined: Mon Apr 27, 2009 12:32 pm

Re: نمبر 1=لکھنا سیکھیے

Post by اےآرفاروقی »

چاند بابو wrote:[center]Image[/center]
واہ! چاند بھائی آپ تو بڑے تیز نکلے . لکھنا بھی شروع کر دیا. :)
اےآرفاروقی
ماہر
Posts: 508
Joined: Mon Apr 27, 2009 12:32 pm

Re: نمبر 1=لکھنا سیکھیے

Post by اےآرفاروقی »

محمد اسفند wrote:ہم بھی کچھ کوشش کر رہے ہیں آ پ ہماری بھی اصلاح فرما دیں
[link]http://asfandnama.blogspot.com/2014/07/ ... dwide.html[/link]
آپ بھی مطالعے کی عادت بنائیں اور میرے آرٹیکلز کو پڑھ کر عمل کرنے کی کوشش کریں.آئندہ میں اسائنمنٹ بھی دیا کروں گا انہیں پابندی سے مکمل کریں گے تو اظہار، خیالات و احساسات کا طریقہ سیکھ جائیں گے.
User avatar
darwesh
کارکن
کارکن
Posts: 32
Joined: Thu Jul 10, 2014 4:20 pm
جنس:: مرد

Re: نمبر 1=لکھنا سیکھیے

Post by darwesh »

اولاتومیں جزاک اللہ کہتاہوں بہت مفید سلسلہ ھے اللہ تعالی اس کو جاری وساری رکھے مجھے خود لکھنے کاشوق ھے لیکن ادھار کا اوراب اس کو ان شاءاللہ شوق بناؤنگا یقینا پھلے کی بنسبت ھم بالکل بےکار ھوچکے ایک زمانہ تھاکھڑےکھڑے پوری کتاب پڑھ ڈالتے تھے اب تو فیس بک سے ھی جان نہیں چھوٹتی ھے
درویش
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: نمبر 1=لکھنا سیکھیے

Post by چاند بابو »

اےآرفاروقی wrote: واہ! چاند بھائی آپ تو بڑے تیز نکلے . لکھنا بھی شروع کر دیا. :)
ارے فاروقی بھیا یقینا ایسا ہی ہو گا اگر آپ نے ہماری تصحیح کی یہ کاوشیں جاری رکھیں تو انشااللہ کچھ عرصہ بعد ہی اردونامہ پر لکھاریوں کی اچھی خاصی تعداد نظر آنا شروع ہو جائے گی.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: نمبر 1=لکھنا سیکھیے

Post by محمد شعیب »

میں ایک مسئلے میں الجھا ہوا ہوں. اللہ مسئلہ حل فرما دے. پھر باقاعدہ مطالعہ شروع کرنے کا ارادہ ہے (ان شاءاللہ)
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: نمبر 1=لکھنا سیکھیے

Post by اضواء »

اےآرفاروقی wrote:لکھنا سیکھیے۔

نوٹ۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں.اس آرٹیکل کو بغیر اجازتِ مصنف کسی اور جگہ( میڈیا،انٹر نیٹ، اخبار،رسائل و جرائد وغیرہ میں) شائع نہیں کیا جا سکتا ۔



حاصل مطالعہ:(اہم نکات)
1. ادھار کے شوق کو اپنا شوق بنایئے۔
2. وقت کا بہترین استعمال کرنا سیکھیے۔وقت کو ضائع مت کیجیے۔
3. لکھنے کے لیے سب سےضروری چیز ہے مطالعہ! روزانہ پابندی سے مطالعہ کیجیے۔
4. ذخیرہ الفاظ بڑھایئے۔
5. تحریر پر انگلی چلانا، زبان سے الفاظ کو ادا کرنا مطالعہ نہیں کہلاتا۔

سب سے پہلے میں آپ کو بہت ہی بہترین اور مفید کام کی مبارکبادی دیتی ہوں ...

ہم مبتدیوں کے لئیے تو بہت ہی قیمتی خزانہ ہے ان شاء اللہ ہم سب مستفید ہونگے ....



جاری رکھئیے ;fl;ow;er;
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

Re: نمبر 1=لکھنا سیکھیے

Post by محمد اسفند »

اےآرفاروقی wrote:
محمد اسفند wrote:ہم بھی کچھ کوشش کر رہے ہیں آ پ ہماری بھی اصلاح فرما دیں
[link]http://asfandnama.blogspot.com/2014/07/ ... dwide.html[/link]
آپ بھی مطالعے کی عادت بنائیں اور میرے آرٹیکلز کو پڑھ کر عمل کرنے کی کوشش کریں.آئندہ میں اسائنمنٹ بھی دیا کروں گا انہیں پابندی سے مکمل کریں گے تو اظہار، خیالات و احساسات کا طریقہ سیکھ جائیں گے.
میں نے آج بھی ایک مضمون لکھا ہے اگر آُ کی اجازت ہو تو شائع کرنے سے پہلے اصلاح کلئے آپ کو ارسال کروں
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: نمبر 1=لکھنا سیکھیے

Post by اضواء »

پر ہے کدھر ... اےآرفاروقی صاحب ... ہمیں بھی سیکھنا ہے .. ;fl;ow;er;
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اےآرفاروقی
ماہر
Posts: 508
Joined: Mon Apr 27, 2009 12:32 pm

Re: نمبر 1=لکھنا سیکھیے

Post by اےآرفاروقی »

{أضواء} wrote: سب سے پہلے میں آپ کو بہت ہی بہترین اور مفید کام کی مبارکبادی دیتی ہوں ...

ہم مبتدیوں کے لئیے تو بہت ہی قیمتی خزانہ ہے ان شاء اللہ ہم سب مستفید ہونگے ....[/color]


جاری رکھئیے ;fl;ow;er;
سب سے پہلے تو آپ کی مبارک باد نہ پہنچ سکی کہ دوسرے حضرات پہل کرے گئے :P

بہت شکریہ مبارک باد کے لیے . دیکھتے ہیں کہاں تک فائدہ اٹھاتے ہیں آپ خواتین و حضرات
اےآرفاروقی
ماہر
Posts: 508
Joined: Mon Apr 27, 2009 12:32 pm

Re: نمبر 1=لکھنا سیکھیے

Post by اےآرفاروقی »

محمد اسفند wrote:
اےآرفاروقی wrote:
محمد اسفند wrote:ہم بھی کچھ کوشش کر رہے ہیں آ پ ہماری بھی اصلاح فرما دیں
[link]http://asfandnama.blogspot.com/2014/07/ ... dwide.html[/link]
آپ بھی مطالعے کی عادت بنائیں اور میرے آرٹیکلز کو پڑھ کر عمل کرنے کی کوشش کریں.آئندہ میں اسائنمنٹ بھی دیا کروں گا انہیں پابندی سے مکمل کریں گے تو اظہار، خیالات و احساسات کا طریقہ سیکھ جائیں گے.
میں نے آج بھی ایک مضمون لکھا ہے اگر آُ کی اجازت ہو تو شائع کرنے سے پہلے اصلاح کلئے آپ کو ارسال کروں
بھیج دیجیے فرصت میں چیک کر لوں گا.
اےآرفاروقی
ماہر
Posts: 508
Joined: Mon Apr 27, 2009 12:32 pm

Re: نمبر 1=لکھنا سیکھیے

Post by اےآرفاروقی »

{أضواء} wrote: پر ہے کدھر ... اےآرفاروقی صاحب ... ہمیں بھی سیکھنا ہے .. ;fl;ow;er;
یہی تو موضوع ہے جہاں سے آپ سیکھنا شروع کر سکتی ہیں .اس میں جو قابل ذکر باتیں ہیں ان پر ابھی سے عمل شروع کر دیجیئے .
یہ دوسرا موضوع بھی دیکھیے
Post Reply

Return to “درسگاہ اردونامہ”