سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز

بیوٹی ٹپس، بیوٹی کیئر، میک اپ ٹپس اور ان سے ملحقہ شعبوں کے بارے میں گفتگو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز

Post by اضواء »

[center]نقاب:سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز
نقاب اوڑھنے سے خواتین سورج کے تابکاری اثرات سے محفوظ

Image

ایک ماہر امراض جلد نے سعودی عرب میں خواتین کی جلدی خوبصورتی کا راز پالیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ خواتین کے چہرے کی جلد نقاب کی بدولت سورج کی شعاعوں اور گرم موسمی حالات کے مضر اثرات سے محفوظ رہتی ہے جس کی وجہ سے وہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ خوبصورت جلد کی حامل ہوتی ہیں۔

سعودی عرب کے ایک مقامی روزنامے الشرق نے قتید کے مرکزی اسپتال کی ماہر امراضِ جلد (ڈرماٹالوجسٹ) نجات ال نذر کے حوالے سے لکھا ہے کہ ''سعودی خواتین دنیا میں سب سے صحت مند اور خوب صورت جلد کی مالک ہیں کیونکہ انھیں چہرے کا نقاب سورج کی شعاعوں کے ضرررساں تابکاری اثرات سے محفوظ رکھتا ہے''۔

ڈاکٹر نجات ال نذر کا کہنا ہے کہ ''چہرے کا نقاب خواتین کو سورج کی روشنی کے بہت سے مضر اثرات سے بچاتا ہے۔اس کی وجہ سے ان کے چہرے پر قبل ازوقت جُھریاں نہیں پڑتی ہیں،جلد خشک اور سخت نہیں ہوتی اور وہ جلدی سرطان کی مختلف قسموں سے بھی محفوظ رہتی ہیں۔سورج کی حدت سے بچنے کی وجہ سے سعودی خواتین کی جلد بہت زیادہ نرم،ملائم ،خالص اور خوبصورت ہوتی ہے''۔

اس ماہر نے بتایا ہے کہ ''جلد کے سب سے نقصان دہ امراض سرطان (جلدی کینسر) سے متعلق ہیں اور متعدی بیماریاں ہیں۔خواہ یا بیکٹریل ہوں ،وائرل یا فنگل ہوں۔اس کے علاوہ سخت قسم کی الرجی کی وجہ سے جلد متاثر ہو سکتی ہے''۔
انھوں نے خواتین کو تجویز کیا ہے کہ وہ اپنی جلد کی حفاظت کریں اور صبح دس بجے سے سہ پہر چار بجے تک سورج کی براہ راست تمازت سے بچنے کی کوشش کریں۔سورج کے سامنے زیادہ دیر رہنے سے بھی گریز کریں،لمبی آستینوں والی قمیص پہنیں اور سر پر ہیٹ لیں۔آنکھوں کے تحفظ کے لیے دھوپ سے بچاؤ کے چشمے بھی پہنے جاسکتے ہیں۔
انھوں نے اپنے تجربے کی روشنی میں مزید کہا ہے کہ سورج سے بچاؤ کے لیے کاٹن کے کپڑے پہننے چاہئیں،ان کا رنگ ہلکا ہونا چاہیے۔خواتین کو لیزر سرجری یا ویکسنگ سمیت جلد کے علاج کے بعد سورج کی تیز روشنی سے بچنے کے علاوہ زیادہ درجہ حرارت کے ماحول میں جانے سے گریز کرنا چاہیے اور گرم پانی بھی استعمال نہیں کرنا چاہیے۔انھوں نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ جلد پر لیزر کے علاج کے بعد برف کی ڈلیوں سے ٹکور کی جائے تاکہ اس کو سُرخ ہونے سے بچایا جاسکے۔
[/center]
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز

Post by رضی الدین قاضی »

v;g
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز

Post by میاں محمد اشفاق »

میں اس بات سے متفق ہوں مگر ایک بات اور میرے علم میں آئی ہے اضواء جی کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ میک اپ کی لیپا پوتی بھی آج کل عرب خواتین ہی کر رہی ہے!
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز

Post by بلال احمد »

آگہی کے لیے شکریہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز

Post by اضواء »

میاں محمد اشفاق wrote:میں اس بات سے متفق ہوں مگر ایک بات اور میرے علم میں آئی ہے اضواء جی کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ میک اپ کی لیپا پوتی بھی آج کل عرب خواتین ہی کر رہی ہے!
آپ کی آمد اور متفق رہنے پر آپ کا شکریہ ;fl;ow;er;

میک اپ بنایا گیا ہی ہے صرف خواتینوں کیلئیے :P
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز

Post by اضواء »

رضی الدین قاضی wrote:v;g
آپ کا بہت بہت شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز

Post by اضواء »

بلال احمد wrote:آگہی کے لیے شکریہ

پسندگی پر آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
کامران خان
کارکن
کارکن
Posts: 146
Joined: Mon Jun 09, 2014 10:15 am
جنس:: مرد

Re: سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز

Post by کامران خان »

b:e:a:t
ﻛﺒﻬﻰ ﻛﺒﻬﻰ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﻛﻰ ﻣﺤﺒﺖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﻫﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ پہلے کہ ﻭﻩ ﺁﭖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭ ﺩﮮ
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز

Post by اضواء »

کیا ہوا کامران be;at;in;g; خیریت ....

ویسے کدھر رہتے ہو آجکل ....
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز

Post by محمد شعیب »

ہم تو یہ حسن دیکھنے سے محروم رہے. کیونکہ سعودیہ صرف حج یا عمرے کے لئے جانا ہوا. اس دوران نظروں کی حفاظت پیش نظر ہوتی ہے اور سعودی خواتین مکمل حجاب میں بھی ہوتی تھیں.
اس لئے تبصرہ نہیں کر سکتا :P
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز

Post by چاند بابو »

ہاہاہاہا
اس کا مطلب ہے کہ اگر کسی اور کام سے جانا ہوا تو آپ باز آنے والے نہیں.
:P
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز

Post by اضواء »

:lol: :lol: :lol:
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
کامران خان
کارکن
کارکن
Posts: 146
Joined: Mon Jun 09, 2014 10:15 am
جنس:: مرد

Re: سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز

Post by کامران خان »

شعیب میں پچھلے 8 سالوں سے دبئ امارات میں ہے. حسن عرب کو کافی قریب سے دیکھا ہے. میرے نزدیک عورت کا اصل حسن اسکا کردار اور اخلاق ہے. ظاہری حسن اللہ کی طرف سے نعیمت ہے.

b:e:a:t {أضواء} ہر بات زبان سے کہنا ضروری ہے کیا.
ُُچپ کی زبان میں پسند کیا آپکی پوسٹ کو اور میں بھی منتفق ہوماہر امراض جلد کے اس رپوٹ سے

شکریہ
ﻛﺒﻬﻰ ﻛﺒﻬﻰ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﻛﻰ ﻣﺤﺒﺖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﻫﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ پہلے کہ ﻭﻩ ﺁﭖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭ ﺩﮮ
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز

Post by اضواء »

متفق ہو غنیمت :P

آپ کا شکریہ ......
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز

Post by محمد شعیب »

چاند بابو wrote:ہاہاہاہا
اس کا مطلب ہے کہ اگر کسی اور کام سے جانا ہوا تو آپ باز آنے والے نہیں.
:P
درمیان قعر دریا تختہ بندم کردہ ای
باز می گوئی کہ دامن تر مکن ہشیار باش
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز

Post by اضواء »

محمد شعیب wrote: درمیان قعر دریا تختہ بندم کردہ ای
باز می گوئی کہ دامن تر مکن ہشیار باش

اُردو سے ترجمہ چاہئیے ..... ;fl;ow;er;
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
کامران خان
کارکن
کارکن
Posts: 146
Joined: Mon Jun 09, 2014 10:15 am
جنس:: مرد

Re: سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز

Post by کامران خان »

محمد شعیب wrote:
چاند بابو wrote:ہاہاہاہا
اس کا مطلب ہے کہ اگر کسی اور کام سے جانا ہوا تو آپ باز آنے والے نہیں.
:P
درمیان قعر دریا تختہ بندم کردہ ای
باز می گوئی کہ دامن تر مکن ہشیار باش
n;a;n;a

آپکی اس نہ سمجھ آنے والی شاعری سے کچھ یاد آرہا ہے

پشتو زبان کے عظیم شاعر رحمان بابا‎ فرماتے ہیں

چہ پہ زڑہ کہ دے سا عیب نہ وئ رحمانہ
خکولے مخہ تا پہ کاتوں کہ گناہ نشتہ
ﻛﺒﻬﻰ ﻛﺒﻬﻰ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﻛﻰ ﻣﺤﺒﺖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﻫﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ پہلے کہ ﻭﻩ ﺁﭖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭ ﺩﮮ
کامران خان
کارکن
کارکن
Posts: 146
Joined: Mon Jun 09, 2014 10:15 am
جنس:: مرد

Re: سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز

Post by کامران خان »

{أضواء} wrote:
محمد شعیب wrote: درمیان قعر دریا تختہ بندم کردہ ای
باز می گوئی کہ دامن تر مکن ہشیار باش

اُردو سے ترجمہ چاہئیے ..... ;fl;ow;er;
:geek:

یہ آپ مجھے کہاں لے کر آہ گئی أضواء ان لوگوں کی بولی سمجھ سے باہر ہے

پی کے فلم ہے ساری
ﻛﺒﻬﻰ ﻛﺒﻬﻰ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﻛﻰ ﻣﺤﺒﺖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﻫﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ پہلے کہ ﻭﻩ ﺁﭖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭ ﺩﮮ
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز

Post by اضواء »

:clap: :clap: :clap:
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز

Post by محمد شعیب »

درمیان قعر دریا تختہ بندم کردہ ای
باز می گوئی کہ دامن تر مکن ہشیار باش

ارے بھائی یہ فارسی کا بہت مشوہر شعر ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ
آپ نے مجھے دریا کے درمیان لاکر باندھ دیا ہے
اور اب کہتے ہو کہ ہوشیار رہو،دامن کو بھینگے نہ دینا...

یعنی جب دریا میں جائیں گے تو دامن تو بھیگا گا ہی...
Post Reply

Return to “خوبصورتی مگر کیسے؟”