رکیے ! کیا آپ اپنی پسندیدہ سموسہ چاٹ کھانے جا رہے ہیں

روائتی پکوان سے لے کر ہمہ قسم رنگ رنگ کے کھانوں کی تراکیب، ایسی کہ آپ کے منہ میں بھی پانی آ جائے
Post Reply
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

رکیے ! کیا آپ اپنی پسندیدہ سموسہ چاٹ کھانے جا رہے ہیں

Post by یاسر عمران مرزا »

Image

پاکستان ایک اسلامی ملک ہے، یہاں کے بسنے والے کھانے کے معاملے میں بہت حساس ہیں، مسلمانوں کو چونکہ دینی تعلیمات میں اکثر چیزوں کے کھانے کی ممانعت کی گئی ہے جیسے شراب، مردار , خنزیر کا گوشت اور دیگر کئی جانوروں کا گوشت کھانے سے منع کیا گیا ہے۔ ایسی اکثر اشیا دیگر کئی ممالک کے افراد کھاتے ہیں جیسے چینی اور فلپائنی وغیرہ وغیرہ۔

پاکستانی چٹ پٹی چیزوں کے بڑے شوقین ہیں ، اسی حساب سے پاکستان میں کھانے پینے کی مارکیٹیں بھی بنی ہوئی ہیں، آپ کسی بھی بڑے یا چھوٹے شہر میں سڑک پر کھڑے ہو کر اپنی من پسند چیز ، جیسے سموسہ، گول گپے، دہی بڑے ، چاٹ، تکے وغیرہ باآسانی کھا سکتے ہیں۔ تاہم گلیوں اور سڑکوں پر دستیاب ان اشیا کا معیار بہت ناقص ہوتا ہے۔ ہم یہ نہیں جانتے ہوتے کہ برتنوں کی صفائی کس معیار کی ہے، کھانا بنانے میں کس قسم کے اجزاء استعمال کیے گئے ہیں۔ تلنے کے لیے کس قسم کا گھی استعمال کیا گیا ہے اور کھانا بنانے کی جگہ پر ماحول کیسا ہے۔ جب کھانے والے کھا رہے ہوتے ہیں تو انہیں اس بات کا علم نہیں کہ جو وہ کیا کھا رہے ہیں بس وہ چیز میں ڈالے گئے مسالوں کامزا لے لے کر کھا لیتے ہیں۔

یہ سب باتیں مجھے تب ایک خوفناک مسئلے میں تبدیل ہوتی ہوئی محسوس ہوئیں جب میں نے یو ٹیوب پر ایک نجی ٹی وی چینل کی بنائی ہوئی رپورٹ دیکھی۔ ویڈیو دیکےنے کے بعد میری جو کیفیت ہوئی اسے میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا۔کئی بار مجھے ابکائی آتی ہوئی محسوس ہوئی۔ اس ویڈیو میں یہ دکھایا گیا ہے کہ لاہور کے ایک مضافاتی علاقے میں کچھ پاکستانی مرے ہوے جانورں کی چربی کو پگھلا کر پکانے کا تیل تیار کر رہے ہیں۔ یہ مرے ہوے جانور نہ صرف بھینس، گائے اور بکری جیسے حلال جانوروں پر مشتمل ہیں بلکہ حرام جانور جیسے گدھے، کتے، چوہے اور پتہ نہیں کیا کیا ایک کیمیائی عمل کر کے چربی حاصل کرنے اور بعدا زاں تیل بنانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

ان جانوروں کی چربی کے علاوہ ان کی انتڑیاں اور خون بھی کیمیائی عمل کر کےپولٹری فارموں اور دیگر مچھلی فارموں کو جانوروں کی خوراک کی صورت میں بھیجی جاتی ہیں۔

گزشتہ دنوں کچھ ایسی خبریں بھی آئیں کہ لاہور میں بلیوں کے لیے مخصوص جوس انسانوں کو فروخت کیا جا رہا ہے اور اس سے پہلے جیو ٹی وی والوں نے ایسی کئی رپورٹس تیار کیں جن میں جانوروں کی کھانے والی دالوں سےبیسن بنانا۔ چمڑا رنگنے کے رنگ مٹھائیوں میں فوڈ کلر کی جگہ استعمال کرنا شامل ہیں۔
اس طرح سے بنایا ہوا زہر نما تیل نہ صرف پکوڑے اور سموسے تلنے کے لیے استعمال ہوتا ہے بلکہ جو مرغیاں اور مچھلیاں اس طریقہ سے بنی خوراک کھاتی ہیں وہ بھی بعدازاں بازار میں سے عام صارفین ہی خرید کر لاتے اورکھاتے ہیں۔

کیا یہی وہ کام ہیں جو ہم اپنے پاکستانی بھائیوں، اپنے مسلمان بھائیوں سے امید کرتے ہیں۔جو ہمیں حرام اور مضر صحت کھانا کھلا رہے ہیں ۔ سونے پر سہاگہ یہ کہ متعلقہ شعبوں کے حکومتی افراد بھی اس پر کوئی ایکشن نہیں لیتے۔فوڈ انسپکٹر چند روپوں کے عوض خریدے جا سکتے ہیں۔مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ جب میں ایسے حالات دیکھتا ہوں تو میں تذبزب کا شکار ہو جاتا ہوں کہ اللہ تعالی کی ناراضگی کی صورت میں ہمارے اوپر جو آفات آ رہی ہیں،جیسے سیلاب، نااہل حکمران اور غیر مسلموں کا پروپیگنڈا وہ درست ہیں یا غلط اور مجھے اس بات کا بھی یقین ہو گیا ہے کہ اللہ تعالی کبھی اپنی مخلوق پر ظلم نہیں کرتے بلکہ یہ مخلوق ہی ہوتی ہے جو اپنی اوپر آنے والی آفات کی ذمہ دار ہوتی ہے۔

یو ٹیوب ویڈیو کا یو آر ایل
[utvid]http://www.youtube.com/watch?v=S7NPgrCvg-0[/utvid]

یہ تحریر میرے بلاگ پر انگریزی میں موجود ہے.
http://yasirimran.wordpress.com/2010/08 ... mosa-chat/
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: رکیے ! کیا آپ اپنی پسندیدہ سموسہ چاٹ کھانے جا رہے ہیں

Post by شازل »

اف یہ سب کیا ہے
کیا ہم خود کو مسلمان کہلانے کے حقدار ہیں
کس سے منصفی چاہیں
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: رکیے ! کیا آپ اپنی پسندیدہ سموسہ چاٹ کھانے جا رہے ہیں

Post by یاسر عمران مرزا »

یہی تو رونا ہے شازل بھائی.
لیکن ہم اگر چاہیں تو ملاوٹ کے ایسے اڈوں کو اپنے اپنے علاقوں سے ختم کروا سکتے ہیں، جس کی لیے مشرکہ کوششیں درکار ہوں گی.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: رکیے ! کیا آپ اپنی پسندیدہ سموسہ چاٹ کھانے جا رہے ہیں

Post by چاند بابو »

اللہ ان ظالموں کو غارت کرے۔
جو ہمیں مرے ہوئے اور حرام جانوروں کے اجزاء کھلا رہے ہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: رکیے ! کیا آپ اپنی پسندیدہ سموسہ چاٹ کھانے جا رہے ہیں

Post by یاسر عمران مرزا »

چاند بابو wrote:اللہ ان ظالموں کو غارت کرے۔
جو ہمیں مرے ہوئے اور حرام جانوروں کے اجزاء کھلا رہے ہیں۔

چاند بھائی...... یہی خود غرضی رفتہ رفتہ ملک میں نفرت کا باعث بن رہی ہے.

ایک عرض ہے آپ سے، کیا اردو نامہ ابھی تک ہوسٹنگ وغیرہ کی مشکلات سے دوچار ہے. میرا خیال تھا یہ مسلہ حل ہو چکا ہے.لیکن آپ کے دستخط میں ابھی تک ایک لنک موجود ہے جو اس صفحہ پر لے جا رہا ہے.
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: رکیے ! کیا آپ اپنی پسندیدہ سموسہ چاٹ کھانے جا رہے ہیں

Post by شازل »

کونسا لنک ہے؟
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: رکیے ! کیا آپ اپنی پسندیدہ سموسہ چاٹ کھانے جا رہے ہیں

Post by علی عامر »

الحمد اللہ ، ہوسٹنگ کے معاملات ۔سیٹ ہو چکے ہیں، یہ لنک اس لئے موجود ہے کہ مستقبل میں یا آنے والے دنوں میں کوئی اور اردو نامہ کو سپورٹ کرنا چاہےتو کر سکتا ہے۔
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: رکیے ! کیا آپ اپنی پسندیدہ سموسہ چاٹ کھانے جا رہے ہیں

Post by رضی الدین قاضی »

بہت ہی افسوس ہوا پڑھ کر
ویسے ہندوستان میں ہر چیز نقلی ملتی ہے۔دودھ، گھی سب نقلی ملتا ہے۔

افسوس اس بات کا ہے کہ ایک اسلامی ملک میں یہ سب ہو رہا ہے۔
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: رکیے ! کیا آپ اپنی پسندیدہ سموسہ چاٹ کھانے جا رہے ہیں

Post by بلال احمد »

یہ حقیقت ہے کہ ہم خود اپنے آپ پر ظلم کر رہے ہیں.

یا اللہ ہم پر اپنا خاص رحم کر (آمین)
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: رکیے ! کیا آپ اپنی پسندیدہ سموسہ چاٹ کھانے جا رہے ہیں

Post by اضواء »

لاحول ولا قوة الا بالله العلي العظيم
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “دسترخوان”