مرحلے شوق کے دُشوار ہُوا کرتے ہیں

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

مرحلے شوق کے دُشوار ہُوا کرتے ہیں

Post by چاند بابو »

[center]مرحلے شوق کے دُشوار ہُوا کرتے ہیں
سائے بھی راہ کی دیوار ہُوا کرتے ہیں

وہ جو سچ بولتے رہنے کی قسم کھاتے ہیں
وہ عدالت میں گُنہگار ہُوا کرتے ہیں

صرف ہاتھوں کو نہ دیکھو کبھی آنکھیں بھی پڑھو
کچھ سوالی بڑے خود دار ہُوا کرتے ہیں

وہ جو پتھر یونہی رستے میں پڑے رہتے ہیں
اُن کے سینے میں بھی شہکار ہُوا کرتے ہیں

صبح کی پہلی کرن جن کو رُلا دیتی ہے ،
وہ ستاروں کے عزا دار ہُوا کرتے ہیں

جن کی آنکھوں میں سدا پیاس کے صحرا چمکیں
در حقیقت وہی فنکار ہُوا کرتے ہیں

شرم آتی ہے کہ دُشمن کِسے سمجھیں محسن
دُشمنی کے بھی تو معیار ہُوا کرتے ہیں
[/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: مرحلے شوق کے دُشوار ہُوا کرتے ہیں

Post by محمد شعیب »

بہت خوب چاند بابو
کیا بات ہے
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: مرحلے شوق کے دُشوار ہُوا کرتے ہیں

Post by علی عامر »

بہت عمدہ .... شکریہ!
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مرحلے شوق کے دُشوار ہُوا کرتے ہیں

Post by چاند بابو »

پسندیدگی کا شکریہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: مرحلے شوق کے دُشوار ہُوا کرتے ہیں

Post by افتخار »

چاند بابو
کیا بات ہے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مرحلے شوق کے دُشوار ہُوا کرتے ہیں

Post by چاند بابو »

آپ کو بھی شکریہ۔
ویسے اس پینٹ کوٹ میں جچ رہے ہو آپ۔
کیا نیا لیا ہے ؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: مرحلے شوق کے دُشوار ہُوا کرتے ہیں

Post by بلال احمد »

چاند بابو wrote:آپ کو بھی شکریہ۔
ویسے اس پینٹ کوٹ میں جچ رہے ہو آپ۔
کیا نیا لیا ہے ؟
اس کو کہتے ہیں چکر دینا.

افتخار بھائی پوچھ رہے ہیں کیا بات ہے اور چاند بھائی کہتے ہیں آپ بہت اچھے لگ رہے ہیں :lol: :lol: :lol:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: مرحلے شوق کے دُشوار ہُوا کرتے ہیں

Post by اعجازالحسینی »

وہ جو سچ بولتے رہنے کی قسم کھاتے ہیں
وہ عدالت میں گُنہگار ہُوا کرتے ہیں


بہت خوب :clap: :clap: :clap: :clap:
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مرحلے شوق کے دُشوار ہُوا کرتے ہیں

Post by چاند بابو »

ارے واہ واہ کیا بات ہے
حاجی اعجاز الحسینی صاحب اب تو آپ شاعری پر بھی اتر آئے ہیں۔
ویسے آپ سے اتنی امید نہیں تھی۔
خدارا آئندہ ایسا مت کرنا، ایک شاعری ہی تو بچی تھی آپ سے،
اور آپ وہاں بھی پنجہ آزمائی کر رہے ہیں۔
خدارا ہم سب پر اور شاعری پر رحم کیجئے ورنہ چچا غالب کی روح آپ سے بھیانک انتقام لے گی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
rohaani_babaa
دوست
Posts: 220
Joined: Fri Jun 11, 2010 5:04 pm
جنس:: مرد
Location: House#05,Gulberg# 1, Peshawar Cantt

Re: مرحلے شوق کے دُشوار ہُوا کرتے ہیں

Post by rohaani_babaa »

پیارے چاند بابو بہت خوب یہ بتائیے کہ یہ محسن نقوی ہیں یا محسن احسان۔۔۔۔۔۔
اور دوسری بات یہ کہ محترم اعجاز الحسینی کو پوسٹ کرتے ہوئے طبع آزمائی کو کیا کمال فنکاری سے پنچہ آزمائی میں بدل دیا واہ واہ بہت طویل عرصہ کے بعد کسی بات نے ہم کو متوجہ کیا۔۔۔۔۔۔۔
قال را بہ گزار مرد حال شو
پیش مرد کامل پامال شو (روم)
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مرحلے شوق کے دُشوار ہُوا کرتے ہیں

Post by چاند بابو »

روحانی بابا جی یہ محسن نقوی کی غزل ہے۔
اور خدارا آپ اعجاز الحسینی صاحب کی اتنی تعریف نا کیجئے ورنہ یہ پورے فورم کا بیڑہ غرق کر دیں گے، جہاں چاہیں گے وہیں شاعری کر دیں گے۔
اور اردونامہ کے پاس تو صفائی کے لئے کوئی ملازم بھی موجود نہیں ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
دعا بٹ
کارکن
کارکن
Posts: 2
Joined: Mon Aug 18, 2014 11:33 pm
جنس:: عورت

Re: مرحلے شوق کے دُشوار ہُوا کرتے ہیں

Post by دعا بٹ »

لاجواب
Post Reply

Return to “اردو شاعری”