غزل (کلام: سید حمادرضابخاری)

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
سید حماد رضا بخاری
کارکن
کارکن
Posts: 52
Joined: Sun Sep 13, 2015 3:50 pm
جنس:: مرد
Contact:

غزل (کلام: سید حمادرضابخاری)

Post by سید حماد رضا بخاری »

غزل
تعلق جوڑلیتا ہے، نبھانا بھول جاتا ہے
نیا رشتہ بناتا ہے، پرانا بھول جاتا ہے
محبت کی زمیں میں وہ دکھوںکے بیج بوتاہے
اُترتی ہے جو فصلِ غم اُٹھانا بھول جاتا ہے
مری تنہائی کا اُس کو بہت احساس رہتا ہے
خیالوں میں جو آتا ہے تو جانا بھول جاتا ہے
مرے زخموں کا مرہم لے کے جب بھی پاس آتا ہے
بناتا ہے، دکھاتا ہے، لگانا بھول جاتا ہے
مرے ہی خون سے میرے چتر میں رنگ بھرتا ہے
مگر آنکھوں میں سپنوں کو سجانا بھول جاتا ہے
بڑے ہی شوق سے گاتا ہے وہ یہ درد کے نغمے
مگر سازِ محبت کو اُٹھانا بھول جاتا ہے
(سیدحمادرضابخاری)
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: غزل (کلام: سید حمادرضابخاری)

Post by میاں محمد اشفاق »

واہ بہت ہی خوب
اسطرح کی ایک غزل میرے زہن میں ہے
عدیم ہاشمی
تعلق توڑتا ہوں تو مکمل توڑ دیتا ہوں
میں جس کو چھوڑ دیتا ہوں، مکمل چھوڑ دیتا ہوں
محبت ہو کہ نفرت ہو بھرا رہتا ہوں شدّت سے
جدھر سے آۓ یہ دریا اْدھر ہی موڑ دیتا ہْوں
یقیں رکھتا نہیں ہوں میں کسی کچے تعلق پر
جو دھاگہ ٹوٹنے والا ہو، اس کو توڑ دیتا ہوں
مرے دیکھے ہْوۓ سپنے کہیں لہریں نہ لے جائیں
گھروندے ریت کے تعمیر کرکے پھوڑ دیتا ہْوں
میں شیشہ گر نہیں آئینہ سازی تو نہیں آتی
جو دل ٹوٹے تو ہمدردی سے اْس کو جوڑ دیتا ہْوں
عدیم اب تک وہی بچپن وہی تخریب کاری ہے
قفس کو توڑ دیتا ہْوں پرندے چھوڑ دیتا ہْوں
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
سید حماد رضا بخاری
کارکن
کارکن
Posts: 52
Joined: Sun Sep 13, 2015 3:50 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: غزل (کلام: سید حمادرضابخاری)

Post by سید حماد رضا بخاری »

جناب میاں اشفاق صاحب، داددیتا ہوں آپ کے ذہن کی. خوب پہنچا اُس غزل تک جس سے متاثر ہوکر میں نے یہ غزل لکھی تھی.
nizamuddin
ماہر
Posts: 605
Joined: Fri Mar 27, 2015 5:27 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی، پاکستان
Contact:

Re: غزل (کلام: سید حمادرضابخاری)

Post by nizamuddin »

واہ جناب کیا کہنے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت خوب
آن لائن اردو انگلش ڈکشنری
[link]http://www.urduinc.com[/link]
اریبہ راؤ
کارکن
کارکن
Posts: 183
Joined: Tue Jun 09, 2015 3:28 am
جنس:: عورت

Re: غزل (کلام: سید حمادرضابخاری)

Post by اریبہ راؤ »

سید حماد رضا بخاری wrote:غزل
تعلق جوڑلیتا ہے، نبھانا بھول جاتا ہے
نیا رشتہ بناتا ہے، پرانا بھول جاتا ہے
محبت کی زمیں میں وہ دکھوںکے بیج بوتاہے
اُترتی ہے جو فصلِ غم اُٹھانا بھول جاتا ہے
مری تنہائی کا اُس کو بہت احساس رہتا ہے
خیالوں میں جو آتا ہے تو جانا بھول جاتا ہے
مرے زخموں کا مرہم لے کے جب بھی پاس آتا ہے
بناتا ہے، دکھاتا ہے، لگانا بھول جاتا ہے
مرے ہی خون سے میرے چتر میں رنگ بھرتا ہے
مگر آنکھوں میں سپنوں کو سجانا بھول جاتا ہے
بڑے ہی شوق سے گاتا ہے وہ یہ درد کے نغمے
مگر سازِ محبت کو اُٹھانا بھول جاتا ہے
(سیدحمادرضابخاری)
بے حد عمدہ ....!!

Sent from my SM-G310HN using Tapatalk
سید حماد رضا بخاری
کارکن
کارکن
Posts: 52
Joined: Sun Sep 13, 2015 3:50 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: غزل (کلام: سید حمادرضابخاری)

Post by سید حماد رضا بخاری »

آئینہ نور، پزیرائی کا شکریہ. سلامت رہیے.
ایم ابراہیم حسین
کارکن
کارکن
Posts: 166
Joined: Fri Oct 31, 2014 7:08 pm
جنس:: مرد

Re: غزل (کلام: سید حمادرضابخاری)

Post by ایم ابراہیم حسین »

مری تنہائی کا اُس کو بہت احساس رہتا ہے
خیالوں میں جو آتا ہے
___________جانا بھول جاتا ہے
۔*۔۔۔*_*_*_*_*_*
عمدہ بہت عمدہ
محترم سید حماد رضا بخاری صاحب
بہت خوب
لاجواب محترم خاض یہ شعر تو بہت ہی اچھا لگا
بہت عمدہ
سلامتی ہو ہمیشہ خوشالی ہو آمین

Sent from my LenovoA3300-HV using Tapatalk
sanisnow88
کارکن
کارکن
Posts: 57
Joined: Wed Jul 22, 2015 2:36 pm
جنس:: عورت

Re: غزل (کلام: سید حمادرضابخاری)

Post by sanisnow88 »

سید حماد رضا بخاری wrote:غزل
تعلق جوڑلیتا ہے، نبھانا بھول جاتا ہے
نیا رشتہ بناتا ہے، پرانا بھول جاتا ہے
محبت کی زمیں میں وہ دکھوںکے بیج بوتاہے
اُترتی ہے جو فصلِ غم اُٹھانا بھول جاتا ہے
مری تنہائی کا اُس کو بہت احساس رہتا ہے
خیالوں میں جو آتا ہے تو جانا بھول جاتا ہے
مرے زخموں کا مرہم لے کے جب بھی پاس آتا ہے
بناتا ہے، دکھاتا ہے، لگانا بھول جاتا ہے
مرے ہی خون سے میرے چتر میں رنگ بھرتا ہے
مگر آنکھوں میں سپنوں کو سجانا بھول جاتا ہے
بڑے ہی شوق سے گاتا ہے وہ یہ درد کے نغمے
مگر سازِ محبت کو اُٹھانا بھول جاتا ہے
(سیدحمادرضابخاری)
زبردست بہت اچھا لکھا آپ نے :)
Post Reply

Return to “اردو شاعری”