لکیر کھینچ کے ایڑی سے حاشیہ دیتے ... قمر ساجد

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

لکیر کھینچ کے ایڑی سے حاشیہ دیتے ... قمر ساجد

Post by چاند بابو »

[center] غزل
لکیر کھینچ کے ایڑی سے حاشیہ دیتے
الگ خدا سے جہاں ایک اور بنا دیتے

ہمارے ہاتھ میں تو خاک بھی نہیں ورنہ
بڑی زمین پہ چھوٹی زمیں بنا دیتے

دہکتی آگ چرا کر خدا کی دوزخ سے
حریص ِ خُلد کو دنیا میں ہی سزا دیتے

بھٹک رہے ہیں خلا میں شہاب کی صورت
یہ اور بات ستاروں کو را ستہ دیتے

گھروں کے طاق میں رکھتے ہم آفتاب قمر
سحر بجھاتے اسے شام کو جلا دیتے
قمر ساجد
[/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: لکیر کھینچ کے ایڑی سے حاشیہ دیتے ... قمر ساجد

Post by افتخار »

v;g
nizamuddin
ماہر
Posts: 605
Joined: Fri Mar 27, 2015 5:27 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی، پاکستان
Contact:

Re: لکیر کھینچ کے ایڑی سے حاشیہ دیتے ... قمر ساجد

Post by nizamuddin »

بہت عمدہ ۔۔۔۔ واہ
آن لائن اردو انگلش ڈکشنری
[link]http://www.urduinc.com[/link]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: لکیر کھینچ کے ایڑی سے حاشیہ دیتے ... قمر ساجد

Post by محمد شعیب »

بھائی یہ قمر ساجد کون ہیں ؟
نام پہلی مرتبہ پڑھا. بہت کمال کا لکھا ہے. کیا ان کی مزید شاعری بھی ایسی ہے ؟
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: لکیر کھینچ کے ایڑی سے حاشیہ دیتے ... قمر ساجد

Post by اضواء »

چاند بابو wrote:[center] غزل


گھروں کے طاق میں رکھتے ہم آفتاب قمر
سحر بجھاتے اسے شام کو جلا دیتے
قمر ساجد
[/center]
بہترین انتخاب کی فراہمی پر آپ کا بیحد شکریہ چاند بھیا ;fl;ow;er;
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: لکیر کھینچ کے ایڑی سے حاشیہ دیتے ... قمر ساجد

Post by چاند بابو »

محمد شعیب wrote:بھائی یہ قمر ساجد کون ہیں ؟
نام پہلی مرتبہ پڑھا. بہت کمال کا لکھا ہے. کیا ان کی مزید شاعری بھی ایسی ہے ؟
جی شعیب بھیا قمر ساجد جنوبی پنجاب کے شاعر ہیں.
پیشے کے لحاظ سے انجئنیر ہیں اور ایک سرکاری ادارے سے وابستہ ہیں.
چونکہ اپنے دفتری معاملات میں زیادہ فعال ہیں اس لئے بطور شاعر زیادہ فعال نہیں ہیں.
یہی وجہ ہے کہ شاعری کے حوالے سے اپنی زیادہ پہچان نہیں رکھتے البتہ حلقہ احباب میں خاصے مقبول ہیں.
ان کی شاعری زیادہ تر اسی لہجے کی ہے.
صاحبِ کتاب شاعر ہیں ان کی کتاب اردونامہ کے سرورق پر موجود ہے.
پڑھنے کے لئے یہ لنک کھولئے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: لکیر کھینچ کے ایڑی سے حاشیہ دیتے ... قمر ساجد

Post by محمد شعیب »

میں ڈاؤن لوڈ کر کے مطالعہ کرتا ہوں.
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

Re: لکیر کھینچ کے ایڑی سے حاشیہ دیتے ... قمر ساجد

Post by مجیب منصور »

ماجد بھائی: یہ شعر
لکیر کھینچ کے ایڑی سے حاشیہ دیتے
الگ خدا سے جہاں ایک اور بنا دیتے

اس میں نیچے والا مصرع محل نظر ہے، یہ جہالت پر مبنی ہے، ہم سب اللہ کی خدائی کی خدائی میں رہتے ہیں، اور معذرت کے ساتھ یہ کون جاہل شاعر ہے جو کہہ رہاہے کہ ہم الگ خدا سے ایک نیا جہان بنانا چاہتے ہیں، اگر ناراض نہ ہوں تو ایسے شاعر گمراہی پھیلاتے ہیں.
اسی طرح یہ نیچے والا مصرع بھی جہالت پر مبنی ہے.
دہکتی آگ چرا کر خدا کی دوزخ سے
حریص ِ خُلد کو دنیا میں ہی سزا دیتے

یہ شاعر کون ہوتاہے سزا دینے والا، سمجھ نہیں آرہی ان شاعروں کے دماغ میں کیا ہوا بھری ہوتی ہے، میں سب کی بات نہیں کرتا، جو گمراہ قسم کے شاعر ہوتے ہیں ان کی بات کرتاہوں.
ماجد بھائی آپ تو ہمارے سر کے تاج ہیں کم از کم ایسے لوگوں کی شاعری سے اردونامہ کی حفاظت کیا کریں.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: لکیر کھینچ کے ایڑی سے حاشیہ دیتے ... قمر ساجد

Post by محمد شعیب »

مجیب بھائی
جہاں تک میں سمجھا ہوں شاعر یہاں کچھ اور بیان کرنا چاہ رہا ہے.
اگر انسان کے ہاتھ میں اتنی طاقت آ جاتی تو وہ کیا کیا کرتا ؟
اس بات پر روشنی ڈالی جا رہی ہے. یعنی یہ تو اچھا ہے کہ انسان کے ہاتھ میں کچھ نہیں.ورنہ وہ کیا کیا کرتا پھرتا ..
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: لکیر کھینچ کے ایڑی سے حاشیہ دیتے ... قمر ساجد

Post by چاند بابو »

مجیب بھیا آپ کی بات اپنی جگہ بالکل درست ہے مگر شاعر یہاں یہی تو بات کر رہا ہے اپنی کمزوری کا اظہار ہی تو کر رہا ہے کہ اس کے ہاتھ میں تو کچھ بھی نہیں ہے جو کرتی ہے خدا کی ذات ہی کرتی ہے اور اگر اس کے ہاتھ میں کچھ ہوتا تو وہ ایسے کرتا مگر ساتھ میں یہ بھی بتاتا ہے کہ اس کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
مرید باقر انصاری
دوست
Posts: 282
Joined: Tue Mar 10, 2015 1:41 pm
جنس:: مرد
Location: تحصیل پپلاں ضلع میانوالی
Contact:

Re: لکیر کھینچ کے ایڑی سے حاشیہ دیتے ... قمر ساجد

Post by مرید باقر انصاری »

بھائ مجھے کتاب نهیں مل رهی کوئ مدد کرے میری میں نے کتاب ڈاؤنلوڈ کرنی هے ...
مُرید باقرؔ انصاری
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: لکیر کھینچ کے ایڑی سے حاشیہ دیتے ... قمر ساجد

Post by محمد شعیب »

مرید باقر انصاری wrote:بھائ مجھے کتاب نهیں مل رهی کوئ مدد کرے میری میں نے کتاب ڈاؤنلوڈ کرنی هے ...
کیا آپ کے پاس کوئی پی ڈی ایف ریڈر انسٹال ہے یا نہیں ؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: لکیر کھینچ کے ایڑی سے حاشیہ دیتے ... قمر ساجد

Post by چاند بابو »

مرید باقر انصاری wrote:بھائ مجھے کتاب نهیں مل رهی کوئ مدد کرے میری میں نے کتاب ڈاؤنلوڈ کرنی هے ...
ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے اس لنک پر کلک کیجئے.
[link]https://www.scribd.com/document_downloa ... urce=embed[/link]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “اردو شاعری”