علامہ اقبال کی شاعری

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
nizamuddin
ماہر
Posts: 605
Joined: Fri Mar 27, 2015 5:27 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی، پاکستان
Contact:

علامہ اقبال کی شاعری

Post by nizamuddin »

[center]ترے عشق کی انتہا چاہتا ہوں
میری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں
ستم ہو کہ ہو وعدۂ بے حجابی
کوئی بات صبر آزما چاہتا ہوں
یہ جنت مبارک رہے زاہدوں کو
کہ میں آپ کا سامنا چاہتا ہوں
کوئی دم کا مہماں ہوں اے اہلِ محفل
چراغِ سحر ہوں بجھا چاہتا ہوں
بھری بزم میں راز کی بات کہہ دی
بڑا بے ادب ہوں سزا چاہتا ہوں
(علامہ اقبال)[/center]
آن لائن اردو انگلش ڈکشنری
[link]http://www.urduinc.com[/link]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: علامہ اقبال کی شاعری

Post by محمد شعیب »

بہت خوب
شئرنگ کا شکریہ
User avatar
شعیب منصور
کارکن
کارکن
Posts: 6
Joined: Thu Apr 25, 2013 8:37 am
جنس:: مرد

ٓ علامہ اقبال کی شاعری

Post by شعیب منصور »

ٍجاوید کے نام
لندن میں اس کے ہاتھ کا لکھا ہوا پہلا خط آنے پر

دیارعشق میں اپنا مقام پیدا کر
نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر

خدا اگر دل فطرت شناس دے تجھ کو
سکوت لالہ و گل سے کلام پیدا کر

اٹھا نہ شیشہ گران فرنگ کے احساَں
سفال ہند سے مینہ و جام پیدا کر

میں شاخ تاک ہوں میری غزل ہے میرا ثمر
مرے ثمر سے مئے لالہ فام پیدا کر

میرا طریق امیری نہیں فقیری ہے
خودی نہ بیچ غریبی میں نام پیدا کر!
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: علامہ اقبال کی شاعری

Post by محمد شعیب »

اٹھا نہ شیشہ گران فرنگ کے احساَں
سفال ہند سے مینہ و جام پیدا کر

بہت خوب. اقبال مغرب پرستی کے بہت مخالف تھے.
شئرنگ کا شکریہ
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: علامہ اقبال کی شاعری

Post by اضواء »

بہت ہی عمدہ شئیرنگ کی فراہمی پر آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “اردو شاعری”