خاطر سے یا لحاظ سے میں مان تو گیا

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
nizamuddin
ماہر
Posts: 605
Joined: Fri Mar 27, 2015 5:27 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی، پاکستان
Contact:

خاطر سے یا لحاظ سے میں مان تو گیا

Post by nizamuddin »

[center]خاطر سے یا لحاظ سے میں مان تو گیا
جھوٹی قسم سے آپ کا ایمان تو گیا
دل لے کے مفت کہتے ہیں کہ کام کا نہیں
الٹی شکایتیں ہوئیں، احسان تو گیا
دیکھا ہے بت کدے میں جو اے شیخ، کچھ نہ پوچھ
ایمان کی تو یہ ہے کہ ایمان تو گیا
افشائے راز عشق میں گو ذلتیں ہوئیں
لیکن اسے جتا تو دیا، جان تو گیا
گو نامہ بر سے خوش نہ ہوا، پر ہزار شکر
مجھ کو وہ میرے نام سے پہچان تو گیا
بزمِ عدو میں صورت پروانہ دل میرا
گو رشک سے جلا تیرے قربان تو گیا
ہوش و حواس و تاب و تواں داغ جاچکے
اب ہم بھی جانے والے ہیں، سامان تو گیا
(نواب مرزا داغ دہلوی)[/center]
آن لائن اردو انگلش ڈکشنری
[link]http://www.urduinc.com[/link]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: خاطر سے یا لحاظ سے میں مان تو گیا

Post by محمد شعیب »

بہت خوب
شئرنگ کا شکریہ
Post Reply

Return to “اردو شاعری”