─┼●میری پسندیدہ شاعری─┼●
-
- کارکن
- Posts: 146
- Joined: Mon Jun 09, 2014 10:15 am
- جنس:: مرد
─┼●میری پسندیدہ شاعری─┼●
[center]چلو اک نظم لکھتے ہیں
کسی کے نام کرتے ہیں
مگر اب سوچنا یہ ہے،
کہ اس میں ذکر کس کا ہو
اس میں بات کس کی ہو
اس میں ذات کس کی ہو،
اور یہ بھی فرض کرتے ہیں،
کہ جس پہ نظم لکھتے ہیں
اس سے محبت کرتے ہیں
ہمارے سارے جذبوں کو
بس اسکی ہی ضرورت ہے
اظہار کی خاطر
اک نظم کی حاجت ہے،
چلو اک کام کرتے ہیں
کہ ہم جو نظم لکھتے ہیں
تمھارے نام کرتے ہیں
تمھی عنوان ہو اسکا
تمھارا ذکر ہے اس میں
تمھاری بات ہے اس میں
تمھاری ذات ہے اس میں[/center]
کسی کے نام کرتے ہیں
مگر اب سوچنا یہ ہے،
کہ اس میں ذکر کس کا ہو
اس میں بات کس کی ہو
اس میں ذات کس کی ہو،
اور یہ بھی فرض کرتے ہیں،
کہ جس پہ نظم لکھتے ہیں
اس سے محبت کرتے ہیں
ہمارے سارے جذبوں کو
بس اسکی ہی ضرورت ہے
اظہار کی خاطر
اک نظم کی حاجت ہے،
چلو اک کام کرتے ہیں
کہ ہم جو نظم لکھتے ہیں
تمھارے نام کرتے ہیں
تمھی عنوان ہو اسکا
تمھارا ذکر ہے اس میں
تمھاری بات ہے اس میں
تمھاری ذات ہے اس میں[/center]
Last edited by کامران خان on Mon Jun 23, 2014 12:12 pm, edited 1 time in total.
ﻛﺒﻬﻰ ﻛﺒﻬﻰ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﻛﻰ ﻣﺤﺒﺖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﻫﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ پہلے کہ ﻭﻩ ﺁﭖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭ ﺩﮮ
-
- کارکن
- Posts: 146
- Joined: Mon Jun 09, 2014 10:15 am
- جنس:: مرد
Re: چلو اک نظم لکھتے ہیں
[center]وہ نہیں ہوتے ____ عقل کے تابعِ
عِشق جن کا ____ اُصول ہو جائے[/center]
عِشق جن کا ____ اُصول ہو جائے[/center]
ﻛﺒﻬﻰ ﻛﺒﻬﻰ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﻛﻰ ﻣﺤﺒﺖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﻫﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ پہلے کہ ﻭﻩ ﺁﭖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭ ﺩﮮ
-
- کارکن
- Posts: 146
- Joined: Mon Jun 09, 2014 10:15 am
- جنس:: مرد
Re: چلو اک نظم لکھتے ہیں
[center]ہو جو تعلق روح سے ہو
دل تو بھر بھی جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔[/center]
دل تو بھر بھی جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔[/center]
ﻛﺒﻬﻰ ﻛﺒﻬﻰ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﻛﻰ ﻣﺤﺒﺖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﻫﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ پہلے کہ ﻭﻩ ﺁﭖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭ ﺩﮮ
-
- کارکن
- Posts: 146
- Joined: Mon Jun 09, 2014 10:15 am
- جنس:: مرد
Re: چلو اک نظم لکھتے ہیں
[center]مدت ہوئی ہے یار کو مہماں کئے ہوئے
جوشِ قدح سے بزم چراغاں کئے ہوئے
کرتا ہوں جمع پھر جگرِ لخت لخت کو
عرصہ ہوا ہے دعوتِ مژگاں کئے ہوئے
پھر وضعِ احتیاط سے رکنے لگا ہے دم
برسوں ہوئے ہیں چاک گریباں کئے ہوئے
پھر گرمِ نالہ ہائے شرر بار ہے نفَس
مدت ہوئی ہے سیرِ چراغاں کئے ہوئے
پھر پرسشِ جراحتِ دل کو چلا ہے عشق
سامانِ صد ہزار نمک داں کئے ہوئے
پھر بھر رہا ہوں* خامۂ مژگاں بہ خونِ دل
سازِ چمن طرازئ داماں کئے ہوئے
باہم دگر ہوئے ہیں دل و دیدہ پھر رقیب
نظارہ و خیال کا ساماں کئے ہوئے
دل پھر طوافِ کوئے ملامت کو جائے ہے
پندار کا صنم کدہ ویراں کئے ہوئے
پھر شوق کر رہا ہے خریدار کی طلب
عرضِ متاعِ عقل و دل و جاں کئے ہوئے
دوڑے ہے پھر ہر ایک گل و لالہ پر خیال
صد گلستاں نگاہ کا ساماں کئے ہوئے
پھر چاہتا ہوں نامۂ دلدار کھولنا
جاں نذرِ دلفریبئِ عنواں کئے ہوئے
مانگے ہے پھر کسی کو لبِ بام پر ہوس
زلفِ سیاہ رخ پہ پریشاں کئے ہوئے
چاہے ہے پھر کسی کو مقابل میں آرزو
سرمے سے تیز دشنۂ مژگاں کئے ہوئے
اک نوبہارِ ناز کو تاکے ہے پھر نگاہ
چہرہ فروغ مے سے گلستاں کئے ہوئے
پھر جی میں ہے کہ در پہ کسی کے پڑے رہیں
سر زیر بارِ منتِ درباں کئے ہوئے
جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت، کہ رات دن
بیٹھے رہیں تصورِ جاناں کئے ہوئے
غالب ہمیں نہ چھیڑ، کہ پھر جوشِ اشک سے
بیٹھے ہیں ہم تہیّۂ طوفاں کئے ہوئے[/center]

Re: ─┼●میری پسندیدہ شاعری─┼●
[center]دن ڈھلے تو سوچ الگ،شام ڈھلے وجدان الگ،
امید الگ،آس الگ،سکون الگ،طوفان الگ،
تشبیہ دوں تو کس سےکہ تیرے حسن کا ہر رنگ،
نیلم الگ،زمرد الگ،یاقوت الگ،مرجان الگ،
تیری الفت کے تقاضے بھی عجب انداز کے تھے،
اقرار الگ،تکرار الگ،تعظیم الگ،فرمان الگ،
گر ساتھ نہیں اب دے سکتے تو بانٹ دو یکجان لمحے،
مسرور الگ،نڈھال الگ،پرکیف الگ،پریشان الگ،
وقت رخصت الوداع کا لفظ جب کہنے لگے،
آنسو الگ،مسکان الگ، بےتابی الگ،ہیجان الگ،
جب چھوڑ گیا تب دیکھا اپنی آنکھوں کا رنگ،
حیران الگ،پریشان الگ،سنسان الگ،بیابان الگ[/center]

[center]ﮐﻮﺋﯽ ﭘﻮﭼﮭﮯ ﺫﺭﺍ ﺍﻥ ﺳﮯ،
ﮐﮧ ﺩﻝ ﺟﺐ ﻣﺮ ﮔﯿﺎ ﮨﻮ ﺗﻮ ﮐﯿﺎ ﺗﺪﻓﯿﻦ ﻻﺯﻡ
ﮨﮯ؟
ﻣﺤﻠﮯ ﮐﯽ ﮐﺴﯽ ﻣﺴﺠﺪ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﻋﻼﻥ
ﻭﺍﺟﺐ ﮨﮯ؟
ﮐﻮﺋﯽ ﭘﻮﭼﮭﮯ ﺫﺭﺍ ﺍﻥ ﺳﮯ،
ﻣﺤﺒﺖ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﻨﮯ ﭘﺮ،
ﺩﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﺗﻮﮌ ﺩﯾﻨﮯ ﭘﺮ،
ﮐﻮﺋﯽ ﻓﺘﻮﻉ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﮕﺘﺎ؟
ﻋﺠﺐ ﻗﺎﻧﻮﻥ ﮨﮯ ﺻﺎﺣﺐ!
ﮐﻮﺋﯽ ﭘﻮﭼﮭﮯ ﺫﺭﺍ ﺍﻥ ﺳﮯ،
ﻣﺤﺒﺖ ﺍﺱ ﮐﻮ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ؟
ﺟﻮ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﺧﺘﻢ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﮯ؟
ﺩﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﺑﮭﺴﻢ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﮯ؟
ﺍﮔﺮ ﯾﮩﯽ ﻣﺤﺒﺖ ﮨﮯ
ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﺍﯾﺴﯽ ﻣﺤﺒﺖ ﺳﮯ
ﺗﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﮯ ﺭﺧﯽ ﺍﭼﮭﯽ،
ﺍﮔﺮ ﯾﮩﯽ ﻣﺤﺒﺖ ﮨﮯ
ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﺍﯾﺴﯽ ﻣﺤﺒﺖ ﺳﮯ
ﺗﻮ ﯾﺎﺭﻭ ﻣﻮﺕ ﮨﯽ ﺍﭼﮭﯽ_[/center]

[center]دل مضطر کو سمجھایا بہت ہے
مگر اس دل نے تڑپایا بہت ہے
قیامت ہے یہ ترکِ آرزو بھی
مجھے اکثر وہ یاد آیا بہت ہے
تبسم بھی حیا بھی ، بے رخی بھی
یہ انداز ستم بہایا بہت ہے
رہے ہستی کے اس جلتے سفر میں
تمھاری یاد کا سایہ بہت ہے[/center]
مگر اس دل نے تڑپایا بہت ہے
قیامت ہے یہ ترکِ آرزو بھی
مجھے اکثر وہ یاد آیا بہت ہے
تبسم بھی حیا بھی ، بے رخی بھی
یہ انداز ستم بہایا بہت ہے
رہے ہستی کے اس جلتے سفر میں
تمھاری یاد کا سایہ بہت ہے[/center]
ﻛﺒﻬﻰ ﻛﺒﻬﻰ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﻛﻰ ﻣﺤﺒﺖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﻫﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ پہلے کہ ﻭﻩ ﺁﭖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭ ﺩﮮ
-
- ٹیم ممبر
- Posts: 40424
- Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
- جنس:: عورت
- Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه
Re: ─┼●میری پسندیدہ شاعری─┼●
قیامت ہے یہ ترکِ آرزو بھی
مجھے اکثر وہ یاد آیا بہت ہے
تبسم بھی حیا بھی ، بے رخی بھی
یہ انداز ستم بہایا بہت ہے
رہے ہستی کے اس جلتے سفر میں
تمھاری یاد کا سایہ بہت ہے
بہترین انتخاب پر آپ کا شکریہ
مجھے اکثر وہ یاد آیا بہت ہے
تبسم بھی حیا بھی ، بے رخی بھی
یہ انداز ستم بہایا بہت ہے
رہے ہستی کے اس جلتے سفر میں
تمھاری یاد کا سایہ بہت ہے
بہترین انتخاب پر آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
-
- کارکن
- Posts: 146
- Joined: Mon Jun 09, 2014 10:15 am
- جنس:: مرد
Re: ─┼●میری پسندیدہ شاعری─┼●
[center]محبتوں کا حساب تھا نہ عداوتوں کا شمار تھا
کبھی اُس کی ذات عذاب تھی کبھی روح کا وہ قرار تھا
میری پیاس اُتنی ہی بڑھ گئی کہ سراب جتنے ملے مجھے
ہوا دھوکہ جس پہ گلاب کا وہ سلگتا جلتا شرار تھا
اُسے میں نےمڑ کے صدا نہ دی پلٹ گیا تھا وہ راہ سے
میں خزاں ہوا تو پتا چلا میری ذات کا وہ نکھار تھا
تو بھی دور ہے میں بھی دور ہوں کیوں الگ ہوے یہ راستے
تیری چاہتوں کا گریز تھا یا میری انَا کا حصار تھا
وہ اگر کسی کو ملے کہیں تو کوئی بتادبے اُسے ذرا
میرے فنِ شعر کی بے خودی تیرے عشق ہی کا خمار تھا[/center]
کبھی اُس کی ذات عذاب تھی کبھی روح کا وہ قرار تھا
میری پیاس اُتنی ہی بڑھ گئی کہ سراب جتنے ملے مجھے
ہوا دھوکہ جس پہ گلاب کا وہ سلگتا جلتا شرار تھا
اُسے میں نےمڑ کے صدا نہ دی پلٹ گیا تھا وہ راہ سے
میں خزاں ہوا تو پتا چلا میری ذات کا وہ نکھار تھا
تو بھی دور ہے میں بھی دور ہوں کیوں الگ ہوے یہ راستے
تیری چاہتوں کا گریز تھا یا میری انَا کا حصار تھا
وہ اگر کسی کو ملے کہیں تو کوئی بتادبے اُسے ذرا
میرے فنِ شعر کی بے خودی تیرے عشق ہی کا خمار تھا[/center]
ﻛﺒﻬﻰ ﻛﺒﻬﻰ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﻛﻰ ﻣﺤﺒﺖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﻫﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ پہلے کہ ﻭﻩ ﺁﭖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭ ﺩﮮ
-
- کارکن
- Posts: 146
- Joined: Mon Jun 09, 2014 10:15 am
- جنس:: مرد
Re: ─┼●میری پسندیدہ شاعری─┼●
[center]عقل سے کہہ دو ڈھونڈ کر لائے
میرا عشق دلیلوں پہ بھاری ہے[/center]
میرا عشق دلیلوں پہ بھاری ہے[/center]
ﻛﺒﻬﻰ ﻛﺒﻬﻰ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﻛﻰ ﻣﺤﺒﺖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﻫﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ پہلے کہ ﻭﻩ ﺁﭖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭ ﺩﮮ
-
- کارکن
- Posts: 146
- Joined: Mon Jun 09, 2014 10:15 am
- جنس:: مرد
Re: ─┼●میری پسندیدہ شاعری─┼●
[center]احساس کے انداز ..... بدل جاتے ہیں ورنہ
آنچل بھی اسی تار سے بنتا ہے، کفن بھی[/center]
آنچل بھی اسی تار سے بنتا ہے، کفن بھی[/center]
ﻛﺒﻬﻰ ﻛﺒﻬﻰ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﻛﻰ ﻣﺤﺒﺖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﻫﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ پہلے کہ ﻭﻩ ﺁﭖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭ ﺩﮮ
-
- کارکن
- Posts: 146
- Joined: Mon Jun 09, 2014 10:15 am
- جنس:: مرد
Re: ─┼●میری پسندیدہ شاعری─┼●
[center]محبت کون کرتا ہے سیاست کون کرتا ہے
مجھے معلوم ہے میری حفاظت کون کرتا ہے[/center]
مجھے معلوم ہے میری حفاظت کون کرتا ہے[/center]
ﻛﺒﻬﻰ ﻛﺒﻬﻰ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﻛﻰ ﻣﺤﺒﺖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﻫﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ پہلے کہ ﻭﻩ ﺁﭖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭ ﺩﮮ
-
- کارکن
- Posts: 146
- Joined: Mon Jun 09, 2014 10:15 am
- جنس:: مرد
Re: ─┼●میری پسندیدہ شاعری─┼●
[center]کبھی اُن کا نام لینا کبھی اُن کی بات کرنا
مِرا ذوق اُن کی چاہت مِرا شوق اُن پہ مرنا
وہ کسی کی جھیل آنکھیں وہ مِری جُنوں مِزاجی
کبھی ڈُوبنا اُبھر کر کبھی ڈُوب کر اُبھرنا
تِرے منچلوں کا جگ میں یہ عجب چلن رہا ہے
نہ کِسی کی بات سُننا نہ کِسی سے بات کرنا
شبِ غم نہ پُوچھ کیسے تِرے مُبتلا پہ گُزری
کبھی آہ بھر کے گِرنا کبھی گِر کے آہ بھرنا
وہ تِری گلی کے تیور، وہ نظر نظر پہ پہرے
وہ مِرا کِسی بہانے تُجھے دیکھتے گُزرنا
کہاں میرے دِل کی حسرت، کہاں میری نارسائی
کہاں تیرے گیسوؤں کا تِرے دوش پر بِکھرنا
چلے لاکھ چال دُنیا ہو زمانہ لاکھ دُشمن
جو تِری پناہ میں ہو اُسے کیا کِسی سے ڈرنا
وہ کریں گے ناخُدائی تو لگے گی پار کشتی
ہے نصیر ورنہ مُشکل تِرا پار یوں اُترنا[/center]

[center]اس کی ایک ایک نگاہ دل پہ پڑی ایسے کہ بس
عرض کرنے کو نہ تھا کچھ لبِ اظہار کے پاس[/center]
عرض کرنے کو نہ تھا کچھ لبِ اظہار کے پاس[/center]
ﻛﺒﻬﻰ ﻛﺒﻬﻰ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﻛﻰ ﻣﺤﺒﺖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﻫﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ پہلے کہ ﻭﻩ ﺁﭖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭ ﺩﮮ
-
- کارکن
- Posts: 146
- Joined: Mon Jun 09, 2014 10:15 am
- جنس:: مرد
Re: ─┼●میری پسندیدہ شاعری─┼●
[center]غیر ممکن ہے کہ حالات کی گھتی سلجھے
اہلِِ دانش نے بہت سوچ کر الجھائی ہے[/center]
اہلِِ دانش نے بہت سوچ کر الجھائی ہے[/center]
ﻛﺒﻬﻰ ﻛﺒﻬﻰ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﻛﻰ ﻣﺤﺒﺖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﻫﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ پہلے کہ ﻭﻩ ﺁﭖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭ ﺩﮮ
-
- کارکن
- Posts: 146
- Joined: Mon Jun 09, 2014 10:15 am
- جنس:: مرد
Re: ─┼●میری پسندیدہ شاعری─┼●
[center]ﻟﻔﻆ ﺍﻧﺪﮬﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﮯ
ﺑﻮﻟﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﺳﻮﭼﺘﺎ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ[/center]
ﺑﻮﻟﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﺳﻮﭼﺘﺎ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ[/center]
ﻛﺒﻬﻰ ﻛﺒﻬﻰ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﻛﻰ ﻣﺤﺒﺖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﻫﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ پہلے کہ ﻭﻩ ﺁﭖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭ ﺩﮮ
-
- کارکن
- Posts: 146
- Joined: Mon Jun 09, 2014 10:15 am
- جنس:: مرد
Re: ─┼●میری پسندیدہ شاعری─┼●
[center]زلفِ پیچاں کے خم، سنوار ے ہیں
مجھ کو پھر پیش، نئے اشار ے ہیں
آج وہ بھی، نظر نہیں آتے
کل جو کہتے تھے، ہم تمہار ے ہیں
ہم نشیں اک تیر ے نہ ہونے سے
بڑی مشکل سے، دن گزار ے ہیں
تجھ کو پا کر بھی، کچھ نہیں پایا
تیر ے ہو کر، بھی بے سہار ے ہیں
ان رفیقوں سے شرم آتی ہے
جو میرا ساتھ د ے کے ہار ے ہیں
جون ہم زندگی کی راہوں میں
اپنی تنہا روی کے مار ے ہیں[/center]
مجھ کو پھر پیش، نئے اشار ے ہیں
آج وہ بھی، نظر نہیں آتے
کل جو کہتے تھے، ہم تمہار ے ہیں
ہم نشیں اک تیر ے نہ ہونے سے
بڑی مشکل سے، دن گزار ے ہیں
تجھ کو پا کر بھی، کچھ نہیں پایا
تیر ے ہو کر، بھی بے سہار ے ہیں
ان رفیقوں سے شرم آتی ہے
جو میرا ساتھ د ے کے ہار ے ہیں
جون ہم زندگی کی راہوں میں
اپنی تنہا روی کے مار ے ہیں[/center]
ﻛﺒﻬﻰ ﻛﺒﻬﻰ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﻛﻰ ﻣﺤﺒﺖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﻫﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ پہلے کہ ﻭﻩ ﺁﭖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭ ﺩﮮ
-
- ٹیم ممبر
- Posts: 40424
- Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
- جنس:: عورت
- Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه
Re: ─┼●میری پسندیدہ شاعری─┼●
بہترین اضافے پر آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
-
- کارکن
- Posts: 146
- Joined: Mon Jun 09, 2014 10:15 am
- جنس:: مرد
Re: ─┼●میری پسندیدہ شاعری─┼●
[center]اُداس لوگوں سے پیار کرنا، کوئی تو سیکھے،
سفید لمحوں میں رنگ بھرنا، کوئی تو سیکھے۔ ۔
کوئی تو آئے خزاں میں پتے اُگانے والا،
گلُوں کی خوشبو کو قید کرنا، کوئی تو سیکھے۔ ۔
کوئی دِکھائے محبتوں کے سراب مجھ کو۔
میری نگاہوں سے بات کرنا، کوئی تو سیکھے۔ ۔
کوئی تو آئے نئی رُتوں کا پیام لے کر،
اندھیری راتوں میں چاند بننا، کوئی تو سیکھے۔ ۔
کوئی پیامبر کوئی امامِ زماں ہی آئے،
اسیر ذہنوں میں سوچ بھرنا، کوئی تو سیکھے۔ ۔[/center]