آدمی اور شراب

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
ساجد پرویز آنس
کارکن
کارکن
Posts: 13
Joined: Sun Apr 20, 2014 11:32 pm
جنس:: مرد

آدمی اور شراب

Post by ساجد پرویز آنس »

:آدمی
اے مئے رنگیں! ترے دم سے رونق مری محفل میں ھے
تجھےگھونٹ گھونٹ پینےکی تمنا چمن کےھرگل میں ھے
شراب
اے خروج خلد!دیکھ کےمجھےکیوں بدلی،لذت گفتار تری
کیا شئے ھے نہاں مجھ میں کہ بدل گئ ھے رفتار تری
آدمی
ترا اک جام پی کر میں دنیاۓ فانی کے غم بھلا دیتا ھوں
میں تو وہ ساقی ھوں، اھل مذھب کو بھی پلا دیتا ھوں
شراب
خردجواں بھی پھیر دوں،میری ھستی میں ایسا نشہ ساقی
نہ رھیں اوصاف باقی، نہ کسی کیلئے دل میں جگہ ساقی
آدمی
گر کہوں تو یہ مرا شکوہ سمجھو یا اپنی توھین سمجھو
اس دنیاۓفانی میں،خود کو ہر شئےسے بدترین سمجھو
شراب
کیا بدعت ھے مجھ میں، کیوں کر رھے ھو بدنامی مری
برسوں رھی ھےقیصر و کسرئ سےبھی ھمکلامی مری
آدمی
تیری ھستی میں ایسا نشہ،جو مرد مومن کو ہلا دیتا ھے
تجھے پینے سےانساں اپنی ماں کو بھی تو بھلا دیتا ھے
شراب
مجھے پینےسےتو بحر تخیل میں کھو جاتا ھے یہ انساں
کسی دل نشیں صورت غزل میں کھو جاتا ھے یہ انساں
آدمی
میں کیا کہوں تجھے،نہاں کس سےھےراز ہست وبود ترا
تو تو ام الخبائث ھے،ناپاک ھے یہ رنگیں و آبی وجود ترا
شراب
خاموش اےخاکی!آدمی کومئےخانےنہیں بلاتی ھےشراب
قصور نہیں یہ شراب کا، آدمی کی نیت ھوتی ھے خراب
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: آدمی اور شراب

Post by اضواء »

ساجد پرویز آنس wrote:.
خاموش اےخاکی!آدمی کومئےخانےنہیں بلاتی ھےشراب
قصور نہیں یہ شراب کا، آدمی کی نیت ھوتی ھے خراب

بہت ہی خوب :clap:
.
آپ کا بہت بہت شکریہ ;fl;ow;er;
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: آدمی اور شراب

Post by میاں محمد اشفاق »

v;g v;g
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: آدمی اور شراب

Post by چاند بابو »

بہت خوب محترم ساجد پرویز آنس صاحب آپ کا دوسرا کلام نظر سے گزرا اور اچھا لگا.
اگر تھوڑا سا تعارف ہو جائے تو مزید بات چیت میں آسانی رہے گی.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “اردو شاعری”