میرا پسندیدہ ڈائجسٹ

اردو کے بہترین ناول، افسانے پر ایک نظر، تبصرے، تجزیئے، تنقید
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

میرا پسندیدہ ڈائجسٹ

Post by شازل »

یوں تو میں نے بہت سے فن پاروں کا مطالعہ کیا ہے لیکن آخر تان ڈائجسٹ پر آکر ٹوٹی
اس کی ایک وجہ تو یہ تھی کہ ڈائجسٹ میں ترجمہ اور تلخیص دونوں‌شامل ہوتی ہیں طبعہ ذاد کہانیاں‌بھی ملتی ہیں‌جن کا شمار بہترین فکشن میں ہوتا ہے .
میری عادت ہے کہ میں‌مشہور چیزوں سے ہٹ کر پسند رکھتا ہوں خدا جانے اس کی کیا نفسیات ہوتی ہے
یوں تو سسپنس ڈائجسٹ کی کہانیوں‌کی معیار سب سے بلند ہوتا ہے لیکن میں نئے افق کو زیادہ پسند کرتا تھا اس کی سب سے بڑی وجہ ابن صفی کے ناول ہوتے تھے جو کہ ہمیشہ آخری صفحات کی زینت بنتے تھے
پھر ابن صفی کے خاندان والوں سے قریشی صاحب کے اختلافات ہوئے تو انہوں نے ابن صفی کی کہانیوں‌سے ہاتھ اٹھا لیا
وہ دن ہے اور آج کا دن میں نے پھر کبھی نئے افق کو خرید کر نہیں پڑھا
آجکل ڈائجسٹ خال ہی کوئی پڑھتا ہو تو ہو ورنہ انٹرنیٹ نے مطالعے کو ختم ہی کرکے رکھ دیا ہے
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: میرا پسندیدہ ڈائجسٹ

Post by علی خان »

شازل بھیا.
صرف آپ ہی نہیں ڈائجسٹ کے دیوانے ہم بھی بہت سالوں سے پڑھ رہیں ہیں. لیکن سسپنس اور جاسوسی یقین کریں ٹائم کے گزرنے کا تو پتہ ہی نہیں چلتا ہے.

ٹارزن ، عمرعیار اور عمران سریز سے تو ہی سے مجھے پرہنے کا چسکا لگا تھا.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: میرا پسندیدہ ڈائجسٹ

Post by میاں محمد اشفاق »

سر جی میں نے جب پہلی بار کوئی کہانی پڑھی تھی اس کا نام تو یاد نہیں مگر وہ عمرو عیار کی کہانی تھی تب میں پہلی کلاس میں تھا اسکے بعد یہ سلسلہ ایسا چل نکلا کہ اب تک نہیں رکا! عمرو عیار،ٹارزن، چھن چھنگلو، عمران سیریز، سسپنس، جاسوسی، خواتین، شعاع، اور دیگر ایسے جو پاکستان میں ماہنامہ آتے ہیں یا کتابی شکل میں موجود تھے پڑھ کہ چھوڑا................!
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میرا پسندیدہ ڈائجسٹ

Post by شازل »

چھن چھنگلو کی کہانیوں کی کیا ہی بات ہے وہ ذائقہ آج بھی یاد ہے
یادش بخیر
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: میرا پسندیدہ ڈائجسٹ

Post by محمد شعیب »

پاکستان میں مطالعہ کی ابتداء "عمروعیار" اور "ٹارزن" سے ہوتی ہے.
اس لئے میں نے بھی انہی کو سب سے پہلے پڑھا.
پھر قمر اجنالوی،نسیم حجازی،عنایت اللہ التمش، مولانا یوسف لدھیانوی،مفتی تقی عثمانی، ابن الحسن عباسی، مشتاق احمد یوسفی، ابن انشاء، صدیق سالک اور دیگر کئی مصنفین کو پڑھا.
افسانوں کے علاوہ اردو ادب کی تمام اصناف بہت پسند ہیں.
شعروشاعری میں پسندیدی شاعر احمد فراز ہے...
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میرا پسندیدہ ڈائجسٹ

Post by چاند بابو »

بس ان تمام کہانیوں اور ڈائجسٹس کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ بہت جلد ختم ہو جاتے ہیں. :P
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میرا پسندیدہ ڈائجسٹ

Post by شازل »

مجھے تو حیرت ان لوگوں پر ہوتی ہے جواسے اسکین کرکے انٹرنیٹ‌پر ڈال دیتے ہیں بہت ہی محنت کا کام ہے بھئی
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: میرا پسندیدہ ڈائجسٹ

Post by میاں محمد اشفاق »

مجھے ایک کتاب درکار تھی ایک دوست سے ملی وہ صاحب بارسلونا میں ہیں کتاب کے کوئی تین سو چوالیس صفحات ہیں اب سکین کے لئے تو کتاب کھولنی پڑے گی اب وہ مجھے روز کوئی 20،30 صفحات بھیج دیتے ہیں رزلٹ اچھا آتا ہے ! جلد ہی وہ کتاب مکمل کر کے اپ لوڈ کر دوں گا!
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میرا پسندیدہ ڈائجسٹ

Post by شازل »

کوئی خاص کتاب تھی؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میرا پسندیدہ ڈائجسٹ

Post by چاند بابو »

یقینا کوئی خاص ہی ہو گی.
بات جب ڈائجسٹس کی چل نکلی ہے تو میرا پسندیدہ ترین ڈائجسٹ ماہنامہ حکایت رہا ہے.
مگر تب تک جب تک محترم عنائت اللہ صاحب حیات تھے. اللہ پاک ان کے درجات بلند کرے بہت ہی عظیم انسان اور پکے سچے مسلمان اور پاکستانی تھے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میرا پسندیدہ ڈائجسٹ

Post by شازل »

داستان ایمان فروشوں کی
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میرا پسندیدہ ڈائجسٹ

Post by چاند بابو »

شازل wrote:مجھے تو حیرت ان لوگوں پر ہوتی ہے جواسے اسکین کرکے انٹرنیٹ‌پر ڈال دیتے ہیں بہت ہی محنت کا کام ہے بھئی
دیکھ لیجئے شازل بھیا وہ لوگ بھی تو دیگر لوگوں کی خدمت ہی کر رہے ہیں.
جنہیں قیمتا میسر نہیں ان کے لئے مفت فراہمی یہ بھی ایک نیکی ہی ہے.
اور ہمارے اردونامہ پر یہ نیکیاں اشفاق بھیا کما رہےہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: میرا پسندیدہ ڈائجسٹ

Post by محمد شعیب »

ویسے میاں اشفاق کو اس کام پر میڈل ملنا چاہئیے.

Image

یہ لیں میاں صاحب. آپ کے لئے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میرا پسندیدہ ڈائجسٹ

Post by چاند بابو »

او میاں جی کتھے
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: میرا پسندیدہ ڈائجسٹ

Post by میاں محمد اشفاق »

ماشااللہ مجھے انعام شنام مل رہے ہیں واہ کیا بات ہے!
جی وہ کتاب خاص ہے انسائیکلوپیڈیا آف اسلام ہے جسے اسلام محمد یامین قریشی سہارنپوری نےلکھا اس نام کی دو کتابیں ہیں جنہیں دو مختلف علما نے ترتیب دیا ہے ان میں سے ایک شعیب بھائی کے پاس بھی ہے!
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: میرا پسندیدہ ڈائجسٹ

Post by محمد شعیب »

جی ہاں
لیکن وہ اتنی ضخیم ہے کہ اسے تین سال چار سال کا بچہ بھی نہیں اٹھا سکتا. میاں صاحب نے مجھے کہا تھا کہ سکین کر کے بھیجو. میں نے کہا بھائی اتنی بڑی کتاب کو سکین کرتے کرتے تو مہینےگزر جائیں گے..
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: میرا پسندیدہ ڈائجسٹ

Post by میاں محمد اشفاق »

میں اب بھی اپنی بات پر قائم ہوں برادر کہ سکین کر کے بھیجیں.......! :)
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: میرا پسندیدہ ڈائجسٹ

Post by محمد شعیب »

بھائی وہ کتاب ہی گم گئی

:rock: :rock:
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: میرا پسندیدہ ڈائجسٹ

Post by میاں محمد اشفاق »

;( ;( اسی لئے ہم ترقی نہیں کرتے! آہو
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میرا پسندیدہ ڈائجسٹ

Post by شازل »

تصحیح کرلیجئے زخیم نہیں
ضخیم ;)
Post Reply

Return to “نقدونظر”