• Smartfeed
  • انٹرنیٹ پر اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے کوشاں

    متصل |  شمولیت اختیار کریں۔

    نئے موضوع کی ترسیل موضوع کا جواب دیں  [ 177 مراسلے ] 

    اتوار مارچ 28, 2010 6:31 pm

    غیر متصل
    منتظم اعلٰی
    منتظم اعلٰی
    رکن کی نمائندہ تصویر
    تاریخ شمولیت:: پیر فروری 25, 2008 3:46 pm
    مراسلات: 6931
    مكانیت: بوریوالا

    دوسروں کا شکریہ ادا کیا: 44 بار
    موصول شکریے: 379 بار
    السلام علیکم

    دوستو چونکہ اردونامہ اپنے مطلوبہ حدف کو حاصل کر چکا ہے اور اب رقوم کی منتقلی کا عمل جاری ہے اس لئے ضروری ہے کہ جن احباب کی رقوم منتقل ہو جائیں ان کے نام یہاں الگ سے لکھ دیئے جائیں تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آئے۔

    یہاں ان احباب کے نام لکھے جائیں گے جن کی رقوم اردونامہ کے اکاونٹ میں منتقل ہو چکی ہیں۔




    1- محترم افتخار صاحب
    2- محترم ایس ایچ نقوی صاحب
    3- محترم اعجاز الحسینی صاحب
    4- محترم ڈفر صاحب (اصلی نام معلوم نہیں)
    5- محترمہ انیقہ ناز صاحبہ
    6- محترم خرم شہزاد خرم صاحب
    7- محترم مدرس صاحب
    8- محترم شازل سمیر صاحب
    9- محترم منیب الرحمٰن صاحب
    10- محترم حافظ ذیشان صاحب
    11- محترم عبداللہ صاحب
    12- ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    _________________
    روابط: ٹیوٹر|بلاگ|ویب سائیٹ|گوگل بز|یوٹیوب|فلکر|پینورامیو|میراچشتیاں

    اردونامہ کی ایک زبردست آفر



    مصنف چاند بابو شکریہ موصول ہوا : انصاری آفاق احمد

    واپس اوپر واپس اوپر
      کوائف نامہ WWWYIM

    اتوار مارچ 28, 2010 8:33 pm

    غیر متصل
    منتظم اعلٰی
    منتظم اعلٰی
    رکن کی نمائندہ تصویر
    تاریخ شمولیت:: پیر فروری 25, 2008 3:46 pm
    مراسلات: 6931
    مكانیت: بوریوالا

    دوسروں کا شکریہ ادا کیا: 44 بار
    موصول شکریے: 379 بار
    السلام علیکم

    محترم اراکینِ اردونامہ آج میں آپ سب کو وہ بری خبر سنانے جا رہا ہوں جس کی وجہ سے پچھلے دو تین دنوں سے میں بے حد پریشان ہوں۔ یہ درست ہے کہ اس پریشانی کا بے حد آسان حل موجود ہے لیکن چونکہ یہ حل میرے لئے ممکن نہیں ہے اسی لئے میں پریشانی کا شکار ہوں۔

    جیسا کہ آپ تمام دوستوں کو معلوم ہے کہ اردونامہ 2006 سے انٹرنیٹ پر اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے کوشاں ہے، پہلے اردونامہ کو ایک فری ہوسٹنگ حاصل کر کے اس پر چلایا گیا، پھر جیسے جیسے اردونامہ پر مواد کا ذخیرہ بڑھنے لگا ویسے ویسے ہی اس کی ضروریات بھی بڑھنے لگیں، پہلے فری ہوسٹنگ میں کبھی کبھی کوئی مسئلہ آنے لگا پھر یہ مسائل ہر روز گھمبیر صورتحال اختیار کرتے چلے گئے، بلاناغہ کوئی نہ کوئی مسئلہ موجود ہوتا جس کی وجہ سے اردونامہ کی انتظامیہ کو بہت پریشانی اٹھانا پڑتی۔
    پھر ایک دن ایسا ہوا کہ فری ہوسٹنگ نے الٹی میٹم دے دیا کہ چونکہ آپ فری ہوسٹنگ کی مقررہ حد سے زیادہ بینڈ ویڈتھ استعمال کر رہے ہیں اس لئے یا تو ہوسٹنگ خریدیں ورنہ آپ کا اکاونٹ بند کر دیا جائے گا۔
    پھر اردونامہ کے لئے ہوسٹنگ ڈھونڈنی شروع کی گئی، چونکہ اس وقت اردونامہ کے باقاعدہ اراکین کی تعداد بہت کم تھی اس لئے اردونامہ کے لئے ایک مہنگی ہوسٹنگ خریدنا ممکن نا تھا۔
    بہت کاوشیں کیں بہت ساری سستی ہوسٹنگز کو دیکھا گیا لیکن کوئی بھی ایسی نا تھی جو اراکینِ اردونامہ کو ایک اچھا ماحول فراہم کرنے میں کامیاب ہوتی، کسی کی بینڈ وتھ کم تھی تو کوئی ڈیٹابیس میں کنجوسی کرتی تھی الغرض کوئی ہوسٹنگ بھی ایسی نہ تھی جو دس سے بارہ ہزار روپے سے کم میں حاصل کی جا سکتی تھی۔
    پھر اچانک اللہ تعالٰی نے مہربانی کی اور میرا ایک دوست جو امریکہ میں رہائش پذیر ہے اس نے اردونامہ کے لئے اپنی ہوسٹنگ پیش کر دی جو اس نے اپنی بزنس ویب سائیٹ کے لئے حاصل کر رکھی تھی۔

    اردونامہ کو بیٹھے بٹھائے ایک بہت ہی شاندار ہوسٹنگ مل گئی جس میں نہ صرف لامحدود ویب سپیس موجود تھی بلکہ لامحدود بینڈ وتھ کی حامل بھی تھی۔اللہ تعالٰی کا شکر ادا کیا اور اردونامہ کو اس نئی ہوسٹنگ پر منتقل کر دیا گیا ساتھ ہی ساتھ اس کے لئے ایک عدد پیارا سا ڈومین نیم urdunama.org بھی حاصل کر لیا گیا جو میں نے اپنی طرف سے خریدا یہ سارا عمل 25 فروری 2009 کو مکمل کیا جب سے اب تک اردونامہ بہت خوش اصلوبی سے اپنا سفر طے کرتا رہا اور اپنے حقیقی مقصد میں کافی حد تک کامیاب رہا ۔

    اب مارچ 2010 کے اواخر میں میرے دوست کا فون موصول ہوا جس میں اس نے معذرت ظاہر کی ہے کہ چونکہ جس مقصد کے لئے اس نے یہ بزنس ویب سائیٹ بنائی تھی وہ کامیاب ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے اس لئے وہ یہ ہوسٹنگ بند کر رہا ہے اور اب اردونامہ کی مرضی ہے چاہے تو وہ اپنی ہوسٹنگ خرید لیں چاہے یہی ہوسٹنگ اپنے نام منتقل کروا لیں یا اردونامہ کو بھی اس کی بزنس ویب سائیٹ کی طرح ہمیشہ کے لئے بند کردیں۔
    کچھ بھی ہو یہ بات طے ہے کہ اردونامہ اب مزید فری ہوسٹنگ پر چل نہیں پائے گی۔

    اب آتے ہیں اصل مدعا کی طرف اب وقت آ گیا ہے کہ اردونامہ کے لئے ذاتی ہوسٹنگ خریدی جائے یا اسے ایک دیوانے کا خواب سمجھ کر ہمیشہ کے لئے بند کر دیا جائے۔

    میرے ساتھ ساتھ باقی تمام اراکینِ اردونامہ نے اردونامہ کو اس نہج تک لے جانے کے لئے بہت انتھک محنت کی ہے اور انہیں محنتوں، محبتوں کا نتیجہ ہے کہ آج اردونامہ انٹرنیٹ کے افق ایک روشن ستارے کی ماند چمک اٹھا ہے۔ کم ازکم میرے لئے تو یہ ہرگز قابلِ قبول نہیں ہے کہ میں اردونامہ کو ایسے ہی اتنی آسانی سے مر جانے دوں اور میں امید کرتا ہوں کہ اردونامہ کا ہر قاری اور اردونامہ کی انتظامیہ کا ہر رکن یہی سوچ رکھتا ہے، اب صورتحال یہ ہے کہ اردونامہ کا کوئی بھی رکن شاید اس قابل نہیں ہے کہ اردونامہ کے لئے ہوسٹنگ خرید کر وقف کر سکے، نہ صرف وقف کر سکے بلکہ اسے مستقل بنیادوں پر چلا بھی سکے کہ یہاں جو اراکین ہیں وہ سب ہی محنت مزدوری کے بیشے سے منسلک ہیں اور اپنے روز مرہ اخراجات میں سے اتنی رقم نکال نہیں سکتے ہیں کہ اردونامہ کے لئے اتنی رقم ایک ساتھ صرف کر سکیں۔

    البتہ یہ ممکن ہے کہ اردونامہ کے تمام اراکینِ اور انتظامیہ ممبران مل کر اردونامہ کے لئے ایک اچھی سی ہوسٹنگ خرید لیں اور ہر سال اپنا اپنا حصہ اس کی ہوسٹنگ فیس چکانے کے لئے جمع کرتے رہیں۔

    چونکہ میں یہ نہیں چاہتا کہ کوئی بھی رکن اس حصے کو اپنے لئے بوجھ محسوس کرے اس لئے میں اپنے طور پر ایک پیکج دینا چاہتا ہوں کہ شاید اس بدولت کوئی بھی رکن اپنے حصے کی رقم چکاتے ہوئے بوجھ محسوس نہ کرے گا۔

    اس مقصد کے لئے میرا پلان یہ ہے کہ چونکہ ویسی ہوسٹنگ جیسی آجکل اردونامہ کے لئے چل رہی ہے ایسی ہوسٹنگ کی کم از کم سالانہ فیس 16000 روپے سالانہ ہے اور اگر ہم اس سے سستا پیکج بھی خریدی جو کہ کچھ حد تک قابلِ قبول ہو گا اس کی کم ازکم فیس 9000 روپے سالانہ ہو گی۔ جو اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم میں سے کم ازکم نو افراد ایسے سامنے آئیں جو ہر سال ایک ہزار روپیہ اردونامہ کے لئےوقف کر سکیں یہ روپے کیسے جمع کیئے جائیں گے کہاں جمع کیئے جائیں گے اس کے بارے میں بھی اگر کسی کے پاس کوئی پلان ہو تو وہ بھی یہاں اپنی رائے پیش کردیں۔


    جو رکن بھی اردونامہ کی فیس چکانے میں حصہ دار بنے گا اس کو اردونامہ کے ڈومین پر ایک سب ڈومین دیا جائے گا اور ساتھ ہی ایک خوبصورت سی Static ویب سائیٹ اردونامہ کی جانب سے فری بنا کر دی جائے گی، البتہ یوزر کے پاس یہ آپشن بھی موجود ہو گا کہ وہ اپنی ویب سائیٹ کے لئے اپنا ذاتی ڈومین خرید سکے اور ہوسٹنگ اردونامہ کی استعمال کر لے۔

    اگر دیکھا جائے تو یہ ہر گز بھی گھاٹے کا سودا نہیں ہو گا، ایک طرف تو اردونامہ اپنے ان تمام اراکین کا جو اس کام میں حصہ داری کریں گے مشکور ہو گا ساتھ ہی ساتھ ان کی ایک اپنی خوبصورت سائیٹ بھی بن جائے گی۔ اگر پاکستانی مارکیٹ کے حساب سے دیکھا جائے تو ایک عام سی ویب سائیٹ بنوانے کا اکم ازکم خرچہ 5000 روپے آتا ہے اور اس Static ویب سائیٹ کی ہوسٹنگ کا سالانہ خرچہ 3000 روپے سالانہ اور ڈومین کی فیس 1000 روپے سالانہ ہو گی اس کا مطلب ہے کہ پہلے سال آپ کو اپنی سائیٹ کے لئے 9 سے 10 ہزار کا خرچہ کرنا پڑے گا اور بعد میں ہر سال 4000 روپے ادا کرنے پڑیں گے۔ اس کی بجائے اگر اردونامہ کا یہ پیکج قبول کر لیا جائے تو اس سب کا خرچہ صرف 1000 روپے سالانہ ہو گا جو میرا نہیں خیال کہ کسی بھی صورت گھاٹے کا خرچہ ہے۔

    ویب سائیٹ چاہے آپ اپنی پرسنل ویب بنوالیں یا بزنس اردونامہ یہ ویب سائیٹ بالکل مفت میں بنا کر دے گا۔ اس کام کے لئے میں اپنی تمام توانائیاں صرف کر وں گا اور ساتھ ہی ساتھ اردونامہ کے دوسرے ایڈمن محترم شازل بھیا بھی اس ضمن میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

    اب رہی بات کہ یہ سارا کام کب کیا جائے گا تو اس ضمن میں عرض ہے کہ 05 اپریل 2010 کو اردونامہ کی ہوسٹنگ بند ہو رہی ہے اور ہمارے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم 05 اپریل 2010 سے پہلے پہلے یہ تمام کام مکمل کر لیا جائے۔

    اگرچہ میرے لئے یہ ممکن نہیں ہے کہ جو بھی رکن اس سائیٹ کے لئے اپنا حصہ ڈالے اسے فورا اس کی سائیٹ بنا کر دے دوں لیکن انشااللہ کوشش کروں گا کہ آپ کی سائیٹ ایک ڈیڑھ ماہ کے عرصہ میں اردونامہ کے سرور پر اپلوڈ کر دی جائے۔

    تو جناب اب یہ آپ پر ہے کہ اس آفر کو ن کتنی جلدی قبول کرتا ہے او راردونامہ کے بچاؤ کے لئے اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

    اس کام کے لئے یہ بالکل بھی ضروری نہیں ہے کہ اردونامہ کے لئے رقم جمع کرنے والا فرد اردونامہ کا رکن ہو کوئی بھی فرد اس ‌رقم جمع کرنے کی مہم میں حصہ لے سکتا ہے، اگر اردونامہ کے لئے رقم جمع کرنے والے افراد کی تعداد نو سے زیادہ ہو جاتی ہے تو اس رقم کی مدد سے اردونامہ مزید بہتر ہوسٹنگ خرید سکتا ہے اور اگر رقم اس سے بھی بڑھ جاتی ہے تو اردونامہ اس رقم سے ڈیڈیکٹڈ ہوسٹنگ بھی خرید سکتا ہے لیکن اس کے لئے بہت زیادہ رقم درکار ہوگی اس لئے فی الحال یہ تو بہت بعد کی سوچ ہے۔

    ایک اور آفر بھی اردونامہ ان افراد کے لئے پیش کرتا ہے جو پہلے سے ہی اپنی سائیٹ چلا رہے ہیں وہ اپنی سائیٹ اردونامہ کی ہوسٹنگ پر منتقل کریں اور اس آفر کا حصہ بن جائیں آئندہ اپنی سائیٹ کی ہوسٹنگ فیس اپنے رجسٹرار کو بھی تو پےکرتے ہیں وہی رقم اردونامہ کے لئے پے کریں اور اردونامہ کے بچاؤ کی مہم کا حصہ بن جائیں۔

    تو دوستو فورا اس کے لئے اپنی اپنی کاوشیں اسی پیغام کے نیچے لکھ دیں جو جو افراد اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں وہ بھی اپنا نام اور مقام یہاں لکھ دیں اور اگر پاکستان کے رہائشی ہیں تو اپنا فون نمبر مجھے ذاتی پیغام میں بھیج دیں میں ان سے فوری رابطہ کروں گا۔

    جو دوست اپنا حصہ رقم کی صورت ڈالنے سے قاصر ہیں وہ بھی اپنا حصہ اس تھریڈ کی تمام فورمز تمام سائیٹ اور بلاگز پر تشہیر کر کے ادا کر سکتے ہیں۔

    میں امید کرتا ہوں کہ کل ہی یہ خبر تمام انٹرنیٹ پر پھیل جائے گی کہ اردونامہ اپنے بچاؤ کی مہم میں ایک خوبصورت آفر دے رہا ہے۔


    تعاون کے لئے جو دوست آمادگی ظاہر کریں گے ان کے نام میں اسی پوسٹ میں لکھتا جاؤں گا۔


    تعاون کے لئے آمادہ افراد
    1- چاند بابو (1000 روپے + ڈومین نیم سالانہ)
    2- شازل بھیا (1000 روپے سالانہ)
    3- خاور چودھری (1000 روپے سالانہ)
    4- اعجاز الحسینی (1000 روپے سالانہ)
    5- منیب الرحمٰن (1000 روپے سالانہ)
    6- افتخار چوہدری (500 روپے سالانہ)
    7- شاہ جی (300 روپے سالانہ)
    8- خرم شہزاد خرم (1000 روپے سالانہ)
    9- محترمہ عنیقہ ناز (1000 روپے سالانہ)
    10- ڈاکٹر طارق (پپو) (1000 روپے سالانہ)
    11- عبداللہ صاحب (1000 روپے سالانہ)
    12- ایس۔ ایچ نقوی (1000 روپے سالانہ)
    13- مدرس صاحب (1000 روپے سالانہ)
    14- ڈفر صاحب (1000 روپے سالانہ)

    _________________
    روابط: ٹیوٹر|بلاگ|ویب سائیٹ|گوگل بز|یوٹیوب|فلکر|پینورامیو|میراچشتیاں

    اردونامہ کی ایک زبردست آفر



    مصنف چاند بابو شکریے موصول ہوئے - 3: انصاری آفاق احمد, شازل, مدرس

    واپس اوپر واپس اوپر
      کوائف نامہ WWWYIM

    اتوار مارچ 28, 2010 9:22 pm

    غیر متصل
    منتظم اعلٰی
    منتظم اعلٰی
    رکن کی نمائندہ تصویر
    تاریخ شمولیت:: اتوار اپریل 12, 2009 8:48 pm
    مراسلات: 3348
    عمر: 30

    دوسروں کا شکریہ ادا کیا: 105 بار
    موصول شکریے: 177 بار
    بہت افسوس ہوا سن کر کیونکہ اردو نامہ ہمارے لیے ایک فیملی کا درجہ رکھتا ہے اور اسے یوں ہاتھ سے جاتا ہم سے دیکھا نہیں جارہا
    ایک حصہ دار تو میں بن جاتا ہوں
    امید ہے کہ باقی دوست بھی اپنا حصہ ڈالیں گے
    آپ کی آفر بہت مناسب ہے اور میرے خیال میں یہ بہت ہی سستی پڑے گی.
    باقی سات دوست ضرورت ہیں
    اور جلد ہی اس سلسلے میں پیش رفت ہوجائے گی

    _________________
    شازل
    شازل کا بلاگ



    مصنف شازل شکریے موصول ہوئے - 2: انصاری آفاق احمد, چاند بابو

    واپس اوپر واپس اوپر
      کوائف نامہ WWW

    اتوار مارچ 28, 2010 10:27 pm

    غیر متصل
    منتظم اعلٰی
    منتظم اعلٰی
    رکن کی نمائندہ تصویر
    تاریخ شمولیت:: پیر فروری 25, 2008 3:46 pm
    مراسلات: 6931
    مكانیت: بوریوالا

    دوسروں کا شکریہ ادا کیا: 44 بار
    موصول شکریے: 379 بار
    جزاک اللہ

    شازل بھیا نے اس بار بھی پہل کی ان کا نام فہرست میں درج کر دیا گیا۔

    _________________
    روابط: ٹیوٹر|بلاگ|ویب سائیٹ|گوگل بز|یوٹیوب|فلکر|پینورامیو|میراچشتیاں

    اردونامہ کی ایک زبردست آفر



    واپس اوپر واپس اوپر
      کوائف نامہ WWWYIM

    اتوار مارچ 28, 2010 10:51 pm

    غیر متصل
    کارکن
    کارکن
    رکن کی نمائندہ تصویر
    تاریخ شمولیت:: بدھ مارچ 18, 2009 3:29 pm
    مراسلات: 50
    عمر: 29
    مكانیت: جدہ سعودی عرب

    دوسروں کا شکریہ ادا کیا: 12 بار
    موصول شکریے: 2 بار
    مجھے امید ہے آپ کو جلد ہی سپانسرز مل جائیں‌گے، میں نے اپنے بلاگ پرآپ کا پیغام نشر کر دیا ہے، لیکن اگر آپ یہاں ای میل ایڈریس بھی لکھ دیتے تو لوگوں کو مزید آسانی ہو جاتی. ایک تجویز یہ بھی ہو سکتی ہے کہ آپ دیگر اردو کمیونٹی فورمز وغیرہ سے رجوع کریں شاید وہ کسی مدد کے لیے تیار ہوں.
    http://yasirimran.wordpress.com/2010/03 ... ki-tehrik/



    مصنف یاسر عمران مرزا شکریہ موصول ہوا : انصاری آفاق احمد

    واپس اوپر واپس اوپر
      کوائف نامہ WWW

    اتوار مارچ 28, 2010 11:09 pm

    غیر متصل
    منتظم اعلٰی
    منتظم اعلٰی
    رکن کی نمائندہ تصویر
    تاریخ شمولیت:: پیر فروری 25, 2008 3:46 pm
    مراسلات: 6931
    مكانیت: بوریوالا

    دوسروں کا شکریہ ادا کیا: 44 بار
    موصول شکریے: 379 بار
    جزاک اللہ محترم یاسر صاحب آپ کی اس کاوش کو اردونامہ اور اس کی انتظامیہ کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

    _________________
    روابط: ٹیوٹر|بلاگ|ویب سائیٹ|گوگل بز|یوٹیوب|فلکر|پینورامیو|میراچشتیاں

    اردونامہ کی ایک زبردست آفر



    واپس اوپر واپس اوپر
      کوائف نامہ WWWYIM

    پیر مارچ 29, 2010 2:18 am

    غیر متصل
    مشاق
    مشاق
    رکن کی نمائندہ تصویر
    تاریخ شمولیت:: اتوار اکتوبر 25, 2009 5:48 am
    مراسلات: 1256
    مكانیت: India'maharastra'nasik'malegaon

    دوسروں کا شکریہ ادا کیا: 194 بار
    موصول شکریے: 147 بار
    السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبركاتہ
    انا للہ و انا الیہ راجعون۔
    اللّھمہ اجرنی فی مصیبۃِ والخلفلی خیرالِمّنھہ
    انشااللہ بندہ مقدور بھر کوشش اس پیغام کے مشتہر کرنے کی کرئے گا. ان دنوں میں بھی اس کوشش میں ہوں کہ اپنے نیٹ کنکشن کو برقرار رکھ سکوں اس کی بھی اخیر مدّت وسط اپریل ہی ہے.

    _________________
    یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
    اردونامہ پر موجود تصویری عکس : Picture on Urdu Nama : Urdu Forum : Urdu



    واپس اوپر واپس اوپر
      کوائف نامہ YIM

    پیر مارچ 29, 2010 7:46 am

    غیر متصل
    معاون خاص
    معاون خاص
    رکن کی نمائندہ تصویر
    تاریخ شمولیت:: ہفتہ مارچ 08, 2008 8:36 pm
    مراسلات: 5586
    مكانیت: نیو ممبئی (انڈیا)

    دوسروں کا شکریہ ادا کیا: 372 بار
    موصول شکریے: 128 بار
    بہت ہی افسوس کا مقام ہے۔
    چاند بھائی اور شازل بھائی مجھے الفاظ نہیں مل رہے ہیں کہ کیا لکھوں۔

    اس پیغام کو مشتہر کرنے کے لیئے میری کوشیش جاری رہے گی۔انشاء اللہ !



    مصنف رضی الدین قاضی شکریہ موصول ہوا : انصاری آفاق احمد

    واپس اوپر واپس اوپر
      کوائف نامہ

    پیر مارچ 29, 2010 8:14 am

    غیر متصل
    منتظم اعلٰی
    منتظم اعلٰی
    رکن کی نمائندہ تصویر
    تاریخ شمولیت:: اتوار اپریل 12, 2009 8:48 pm
    مراسلات: 3348
    عمر: 30

    دوسروں کا شکریہ ادا کیا: 105 بار
    موصول شکریے: 177 بار
    اللہ نے چاہا تو اس امتحان سے بھی سرخرو ہونگے
    انشاءاللہ

    _________________
    شازل
    شازل کا بلاگ



    مصنف شازل شکریہ موصول ہوا : انصاری آفاق احمد

    واپس اوپر واپس اوپر
      کوائف نامہ WWW

    پیر مارچ 29, 2010 9:14 am

    غیر متصل
    مدیر
    مدیر
    رکن کی نمائندہ تصویر
    تاریخ شمولیت:: اتوار مارچ 09, 2008 10:05 am
    مراسلات: 163

    دوسروں کا شکریہ ادا کیا: 1 بار
    موصول شکریے: 2 بار
    چاندبابو
    اس طرح‌تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں

    اگرچہ اردو نامہ کے لیے آپ نے از خود مجھے ناظم مقرر کیا تھا اور خود ہی بغیر اطلاع کے اس منصب سے سبک دوش بھی کر دیا تھا۔ لیکن میں‌اس کڑے وقت میں آپ کے ساتھ ہوں۔
    میں آپ کی سالانہ ایک ہزار روپے والی آفر قبول کرتا ہوں۔ کہیے باقی کام کیسے ہو گا اور رقم کس طرح آپ کو بھجواوں؟
    آپ کا بھائی



    مصنف خاورچودھری شکریہ موصول ہوا : انصاری آفاق احمد

    واپس اوپر واپس اوپر
      کوائف نامہ

    پیر مارچ 29, 2010 10:25 am

    غیر متصل
    مدیر
    مدیر
    رکن کی نمائندہ تصویر
    تاریخ شمولیت:: ہفتہ اکتوبر 17, 2009 11:17 am
    مراسلات: 3613
    مكانیت: اللہ کی زمین

    دوسروں کا شکریہ ادا کیا: 111 بار
    موصول شکریے: 233 بار
    چاند بابو بھیا اس آفر میں میرا نام بھی لکھ لیں یعنی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آگے آپ خود سمجھ دار ہیں‌ :P

    _________________
    ہمیں شوق اذیت ہے وگرنہ اس زمانے میں
    تیری یادیں بُھلانے کو بہت سامان رکھا ہے



    روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر



    مصنف اعجازالحسینی شکریہ موصول ہوا : انصاری آفاق احمد

    واپس اوپر واپس اوپر
      کوائف نامہ WWWYIM

    پیر مارچ 29, 2010 11:55 am

    غیر متصل
    کارکن
    کارکن
    رکن کی نمائندہ تصویر
    تاریخ شمولیت:: منگل نومبر 24, 2009 3:52 pm
    مراسلات: 10

    دوسروں کا شکریہ ادا کیا: 2 بار
    موصول شکریے: 0 بار
    پیارے بھائی ماجد، السلام علیکم
    اس خدمت کے لیے میں بھی حاضر ہوں
    منیب الرحمن
    بہاولپور



    واپس اوپر واپس اوپر
      کوائف نامہ

    پیر مارچ 29, 2010 12:16 pm

    غیر متصل
    منتظم اعلٰی
    منتظم اعلٰی
    رکن کی نمائندہ تصویر
    تاریخ شمولیت:: اتوار اپریل 12, 2009 8:48 pm
    مراسلات: 3348
    عمر: 30

    دوسروں کا شکریہ ادا کیا: 105 بار
    موصول شکریے: 177 بار
    آپ لوگ پی ایم میں ماجد بھائی سے بات کرلیں
    اب دو باقی رہتے ہیں،زیادہ ہوں تو اور بھی اچھا ہے

    _________________
    شازل
    شازل کا بلاگ



    واپس اوپر واپس اوپر
      کوائف نامہ WWW

    پیر مارچ 29, 2010 1:21 pm

    غیر متصل
    کارکن
    کارکن
    رکن کی نمائندہ تصویر
    تاریخ شمولیت:: پیر اپریل 14, 2008 10:20 am
    مراسلات: 155
    عمر: 29

    دوسروں کا شکریہ ادا کیا: 59 بار
    موصول شکریے: 18 بار
    السلام علیکم چاند بابو جی کہاں ہیں آپ آپ کو ایک ذپ کیا ہوا ہے اگر غریب کے لیے وقت ملے تو جواب عنایت فرما دیں شکریہ باقی بات میل پر ہوگی انشاءاللہ



    واپس اوپر واپس اوپر
      کوائف نامہ

    پیر مارچ 29, 2010 5:42 pm

    غیر متصل
    منتظم اعلٰی
    منتظم اعلٰی
    رکن کی نمائندہ تصویر
    تاریخ شمولیت:: پیر فروری 25, 2008 3:46 pm
    مراسلات: 6931
    مكانیت: بوریوالا

    دوسروں کا شکریہ ادا کیا: 44 بار
    موصول شکریے: 379 بار
    خاورچودھری لکھا ہے:
    چاندبابو
    اس طرح‌تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں

    اگرچہ اردو نامہ کے لیے آپ نے از خود مجھے ناظم مقرر کیا تھا اور خود ہی بغیر اطلاع کے اس منصب سے سبک دوش بھی کر دیا تھا۔ لیکن میں‌اس کڑے وقت میں آپ کے ساتھ ہوں۔
    میں آپ کی سالانہ ایک ہزار روپے والی آفر قبول کرتا ہوں۔ کہیے باقی کام کیسے ہو گا اور رقم کس طرح آپ کو بھجواوں؟
    آپ کا بھائی


    السلام علیکم

    محترم خاور بھیا بہت بہت شکریہ کہ آپ میری درخواست پر اردونامہ پر تشریف لائے اور اردونامہ کے بچاؤ کی مہم میں اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔ محترم خاور بھیا آپ نے شکایت کر کے مجھے پریشان کر دیا ہے کیونکہ مجھے یادنہیں پڑتا ہے کہ آپ کو کبھی بھی اردونامہ کی نظامت دی گئی ہو۔
    ہاں یہ مجھے بہت اچھی طرح یاد ہے کہ ہماری ذاتی پیغامات میں یہ بات چیت ضرور ہوئی تھی اور میں نے آپ کو نظامت کی پیش کش بھی ضرور کی تھی لیکن پھر آپ نے اردونامہ کو مناسب وقت ہی نہیں دیا جس کی وجہ سے آپ کو نظامت سونپنے کا کام کھٹائی میں پڑ گیا۔
    میں آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں آپ اردونامہ پر آئیں اور اس آفر سے فائدہ اٹھائیں مجھے ذاتی پیغام میں ارسال کریں کہ کونسے شعبے میں آپ اپنے جواہر بکھیر سکتے ہیں میں آپ کو اس کی نظامت سونپ دوں گا۔
    باقی رہی اردونامہ پر حاضری والی بات تو ہماری یہ بات مارچ 2008 میں ہوئی تھی اور تب ہی آپ نے اپنی مصروفیت کی وجہ سے اردونامہ پر آنا جانا بہت کم کر دیا تھا جو اب تک جاری ہے۔
    خاورچودھری لکھا ہے:
    اسلام علیکم تمام محفل والو

    چاند بابو کیسے ہیں آپ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں‌ کچھ مہینوں‌سے سخت مصروف ہوں۔ آج ای میل دیکھی تو آپ کی طرف آگیا۔

    اس صفحہ پر ثبوت موجود ہے۔


    بہرحال آپ اردونامہ پر تشریف لائیں تمام آفرز پہلے کی طرح موجود ہیں۔

    باقی اردونامہ اور اس کی تمام انتظامیہ آپ کی شکر گزار ہے کہ آپ نے اردونامہ کی بچاو مہم میں اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے آپ کی آفر قبول کر لی گئی ہے رقم کی منتقلی کا طریقہ کار آپ کو ذاتی پیغام میں بتا دیا جائے گا۔

    ہو سکتا ہے کہ نظامت والے معاملے میں مجھ سے کوئی بھول ہو رہی ہو اگر ایسا ہے تو میں آپ سے معذرت کا طلب گار ہوں کہ ایسا اگر ہوا بھی ہے تو انجانے میں ہوا ہے اور اگر میں نے آپ کو نظامت سونپی تھی تو میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ سوائے ایک ناظم جو کہ اردونامہ بالکل چھوڑ گئے ہی ان کے علاوہ آج تک میں نے کسی کے اختیارات سلب نہیں کیئے ہیں۔

    بہت شکریہ خوش رہئے مسکراتے رہئے۔

    _________________
    روابط: ٹیوٹر|بلاگ|ویب سائیٹ|گوگل بز|یوٹیوب|فلکر|پینورامیو|میراچشتیاں

    اردونامہ کی ایک زبردست آفر



    واپس اوپر واپس اوپر
      کوائف نامہ WWWYIM
    سابقہ مراسلات کا مشاھدہ:  بہ ترتیب  
    نئے موضوع کی ترسیل موضوع کا جواب دیں  [ 177 مراسلے ] 

    تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت کے مطابق ھیں


    کون متصل ھے

    فورم پر موجود اراکین: کوئی مندرج اراکین متصل نہیں ہیں اور 1 مہمان


    آپ کو اجازت نہیں ھے: اس فورم میں نئے موضوعات شروع کرنے کی
    آپ کو اجازت نہیں ھے: اس فورم میں جوابات ارسال کرنے کی
    آپ کو اجازت نہیں ھے: اس فورم میں موجود اپنے مراسلت کی ترمیم و تدوین کی
    آپ کو اجازت نہیں ھے: اس فورم میں اپنے مراسلات حذف کرنے کی
    آپ کو اجازت نہیں ھے: اس فورم میں اپنے مراسلوں کے ساتھ فائلیں منسلک کرنے کی


    تلاش برائے ــــ:
    رجوع بہ:  


    Powered by phpBB © 2000, 2002, 2005, 2007 phpBB Group اردو ترجمہ از: سید شاکرالقادری، و محمد کاشف مجید

        Foruzstyleshout