اردونامہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈز جمع کرنے کی مہم

کچھ اعلانات کچھ پیغامات آپ کے نام
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

اردونامہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈز جمع کرنے کی مہم

Post by میاں محمد اشفاق »

السلام علیکم

دوستو اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور آپ تمام دوستوں کی دعاؤں اور تعاون سے الحمداللہ اردونامہ اردو ادب کے افق پر ایک روشن ستارہ بن کر ابھر چکا ہے. اردونامہ کو اس نہج تک پہنچانے میں آپ سب کی کاوشیں قابلِ شتائش ہیں.

اب ایک بار پھر سے اردونامہ کو آپ تمام دوستوں کے تعاون کی ضرورت ہے. اردونامہ کی ہوسٹنگ فیس جو اب سے تین سال پہلے یعنی 2013 میں آپ جیسے بہت سے دوستوں کے تعاون سے ادا کی گئی تھی اب اس کی دوبارہ ادائیگی کا وقت آن پہنچا ہے اور اگلے ماہ اس کی اگلے تین سال کے لئے ہوسٹنگ فیس ادا کرنا ہو گی.

اس عمل کو سرانجام دینے اور اردونامہ میں زندگی کی لہر برقرار رکھنے کے لئے آپ دوستوں کا تعاون بہت ضروری ہے کیونکہ اس کام کو اردونامہ انتظامیہ اکیلے سرانجام نہیں دے سکتی ہے.

آپ تمام دوستوں سے التماس ہے کہ اردونامہ کی ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی میں حصہ بقدرجثہ شمولیت حاصل کرکے مشکور فرمائیں.

اردونامہ کی ایک سال کی ہوسٹنگ فیس 120 ڈالر ہے اور ہم اسے ہر تین سال بعد اگلے تین سال کے لئے تازہ کرواتے ہیں.
اس طرح اس سال بھی اردونامہ کی ہوسٹنگ فیس 360 ڈالر برائے تین سال ادا کرنا ہو گی.

تمام احباب اپنے اپنے ناموں کا اور رقم جو وہ اردونامہ کے لئے دینے کا ارادہ رکھتے ہیں اسی دھاگے میں اعلان فرما دیں یا مجھے دیگر منتظمین کو اطلاع کر دیں تاکہ رقم کی ترسیل کا انتظام کیا جا سکے. رقم جتنی بھی ہو بلا ججھک لکھی جا سکتی ہے اور اس میں کوئی قید نہیں ہے کہ کوئی آدمی کم ازکم اتنی رقم ادا کرے کیونکہ قطرہ قطرہ مل کر ہی دریا بنتا ہے.

رقم کی منتقلی اور اس کا طریقہ کار بعد میں بتا دیا جائے گا. انشااللہ.
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد ضیاء الدین
کارکن
کارکن
Posts: 2
Joined: Tue Jun 09, 2015 10:15 pm
جنس:: مرد

Re: اردونامہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈز جمع کرنے کی م

Post by محمد ضیاء الدین »

a.a اگر پاکستان سے بذریعہ ایزی پیسہ یا اومنی کےفنڈ وصول کیے جا سکیں تو ضرور بتائیے گا . انشا ء اللہ کچھ نہ کچھ مدد کروں گا
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اردونامہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈز جمع کرنے کی م

Post by محمد شعیب »

ان شاءاللہ 2000 ہزار پاکستانی روپے میری طرف سے
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: اردونامہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈز جمع کرنے کی م

Post by علی خان »

میرا نام بھی ان میں شامل کرلیں. اور انشاءاللہ جتنا ممکن ہوسکا کرونگا.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: اردونامہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈز جمع کرنے کی م

Post by علی خان »

تمام احباب ایزی پیسہ اور UBL Omni سے اُردونامہ ہوسٹنگ میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں. اسکے لئے تفصیلات بہت جلد مہیا کر دی جائیں گی. انشاءاللہ
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈز جمع کرنے کی م

Post by چاند بابو »

جزاک اللہ.
دوستو اپنی چند ناگزیر مجبوریوں کی وجہ سے میں اردونامہ پر حاضر نہیں‌ ہو پا رہا ہوں.
ان کی تفصیلات میں میاں اشفاق صاحب کو بتا چکا ہوں اور ساتھ میں ان سے درخواست بھی کر چکا ہوں کہ اس بار اردونامہ کے لئے فنڈ ریزنگ مہم وہ چلائیں گے.
انہوں نے بہت مستعدی سے اپنے ذمے لگا ہوا کام نبھانا شروع کر دیا ہے.
باقی انتظامی اراکین اور اور ایڈمن علی خان بھیا بھی اس میدان میں کود چکے ہیں اس لئے مجھے خاصا اطمینان محسوس ہوا.
اب عرض یہ ہے کہ اگر تو کوئی ایڈمن یا انتظامی رکن اپنے اکاؤنٹ کی معلومات دینا چاہتا ہے تو مجھے خوشی ہو گی.
اور اگر نہیں دینا چاہتا تو میرے پاس اس کے لئے پچھلے بار والے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات موجود ہیں.
جو یہاں سے دیکھی جا سکتی ہے.
اگر کوئی دوست پاکستان میں مجھے پیسے بھیجنا چاہتا ہے تو براہ راست انہیں تفصیلات پر بھیج سکتا ہے اور بھیجنے کے بعد مجھے اطلاع کر سکتا ہے.
لیکن زیادہ بہتر شاید یہ ہو کہ اگر اکاؤنٹ نمبر اور دیگر تفصیلات بھی میاں صاحب یا علی خان بھیا اپنی ہی روانہ کر دیں کیونکہ اپنی گوناگوں مصروفیات کی وجہ سے میرے پاس تو شاید پیسے لینے جانے کا وقت بھی میسر نا آسکے.
بہرحال پھر بھی جہاں تک ہوا میں اس مہم میں آپ لوگوں کا بھرپور ساتھ دوں گا. انشااللہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اردونامہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈز جمع کرنے کی م

Post by محمد شعیب »

بندہ اگر پاکستان میں ہوتا تو اپنا اکائونٹ حاضر تھا. لیکن اب اکائونٹ تو علی خان بھائی یا آپ کا استعمال کرنا ہوگا.
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: اردونامہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈز جمع کرنے کی م

Post by علی خان »

جناب بھائی حاضر ہے۔ اور اسکے علاوہ میرے پاس یہ اُومنی کا اکاونٹ بھی موجود ہے۔
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اردونامہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈز جمع کرنے کی م

Post by محمد شعیب »

کیا ہوسٹنگ کی فیس ادا کر دی یا نہیں ؟
اگر نہیں کی تو ابھی انتظار کریں. ڈومین نیم ایکسپائر نہ ہونے دیں. ہوسٹنگ کسی اور جگہ سے نئی خنریدیں. اور نئی ہوسٹنگ میں پروٹیکشن پہلے سے چیک کی جائے.
اردو نامہ ابھی چل رہا ہے. اس کا ڈیٹا بیس لے کر محفوظ کردیا جائے.
ایم ابراہیم حسین
کارکن
کارکن
Posts: 166
Joined: Fri Oct 31, 2014 7:08 pm
جنس:: مرد

Re: اردونامہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈز جمع کرنے کی م

Post by ایم ابراہیم حسین »

محمد شعیب wrote:کیا ہوسٹنگ کی فیس ادا کر دی یا نہیں ؟
اگر نہیں کی تو ابھی انتظار کریں. ڈومین نیم ایکسپائر نہ ہونے دیں. ہوسٹنگ کسی اور جگہ سے نئی خنریدیں. اور نئی ہوسٹنگ میں پروٹیکشن پہلے سے چیک کی جائے.
اردو نامہ ابھی چل رہا ہے. اس کا ڈیٹا بیس لے کر محفوظ کردیا جائے.
کیا ہوسٹنگ کی فیس ادا کر دی گئ یا نہیں ۔؟

Sent from my LenovoA3300-HV using Tapatalk
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈز جمع کرنے کی م

Post by چاند بابو »

محمد شعیب wrote:کیا ہوسٹنگ کی فیس ادا کر دی یا نہیں ؟
اگر نہیں کی تو ابھی انتظار کریں. ڈومین نیم ایکسپائر نہ ہونے دیں. ہوسٹنگ کسی اور جگہ سے نئی خنریدیں. اور نئی ہوسٹنگ میں پروٹیکشن پہلے سے چیک کی جائے.
اردو نامہ ابھی چل رہا ہے. اس کا ڈیٹا بیس لے کر محفوظ کردیا جائے.
السلام علیکم

نہیں شعیب بھیا مسئلہ یہ نہیں ہے جو آپ سمجھ رہے ہیں.
بات یہ ہے کہ ہماری ہوسٹنگ کمپنی دنیا کی چند ایک بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے اور ان کے سرورز سے زیادہ محفوظ سرورز میں نے اس قیمت میں آج تک نہیں دیکھے ہیں.
اصل مسئلہ یہ ہے کہ کوئی بھی کمپنی ہمیں یہ سیکورٹی دیتی ہے کہ اگر آپ نے ہوسٹنگ لے رکھی ہے تو اس ہوسٹنگ کو محفوظ‌رکھا جائے گا اس میں کسی قسم کا وائرس وغیرہ نہیں آنے دیا جائے گا مگر یہ سیکورٹی دنیا کی کوئی کمپنی بھی نہیں دیتی ہے کہ اگر کوئی ہیکر آپ کی سائیٹ میں موجود خامیاں تلاش کر کے اس میں داخل ہو جائے تو اسے بھی روکا جائے گا کیونکہ وہ الگ الگ فائل اور الگ الگ یوزر کو سیکورٹی فراہم نہیں کرتے ہیں.

اب اردونامہ کے ساتھ یہی ہوا ہے کہ ہیکرز نے کسی طرح اس کی خامیاں تلاش کیں اور اندر گھس کر ہماری ہی فائلز میں اپنے مالوئرز داخل کر دیئے.
اب کمپنی کی طرف سے تو کوئی مسئلہ نہیں بنا مسئلہ تو خود ہماری طرف سے بنا کمپنی کا ہم قصور نہیں بنا سکتے.

البتہ ہماری اپنی خامی ضرور ہے مگر یہ بھی کوئی ایسا مسئلہ نہیں تھا کہ ہیکر آیا اور ہماری فائلز سامنے کھلی پڑی تھی اس نے اس میں کوڈ ڈالا اور بس بلکہ ایسا نہیں تھا اپنی بساط کے مطابق میں نے اسے خاصا محفوظ بنایا تھا مگر ہیکرز ایک نہایت تجربہ کار اور اپنے کام میں یکتا لوگ ہوتے ہیں انہوں نے خامیاں تلاش کیں اور اپنا کام کر دکھایا. اور ایسا انہوں نے اردونامہ کے ساتھ پہلی بار نہیں کیا ہے بلکہ دنیا میں روزانہ تقریبا ایک ہزار ویب سائیٹس ایسے ہی ہیک ہوتی ہیں جن میں‌گوگل، یاہو، ایم ایس این جیسی بہت بڑی بڑی ویب سائیٹس بھی شامل ہیں.
ان ہیکرز سے بچنے کی کوشش ضرور کی جا سکتی ہے مگر کوئی بھی آج تک یہ نہیں کہہ سکا یہ میری ویب ہیک نہیں ہوسکتی ہے.

اس لئے میرا مشورہ یہی ہے کہ یہی ہوسٹنگ ری نیو کروائی جائے باقی کام انشااللہ میں کروں گا چاہے مجھے نئے سرے سے ہی اردونامہ کیوں نا بنانا پڑے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈز جمع کرنے کی م

Post by چاند بابو »

ایم ابراہیم حسین wrote:
محمد شعیب wrote:کیا ہوسٹنگ کی فیس ادا کر دی یا نہیں ؟
اگر نہیں کی تو ابھی انتظار کریں. ڈومین نیم ایکسپائر نہ ہونے دیں. ہوسٹنگ کسی اور جگہ سے نئی خنریدیں. اور نئی ہوسٹنگ میں پروٹیکشن پہلے سے چیک کی جائے.
اردو نامہ ابھی چل رہا ہے. اس کا ڈیٹا بیس لے کر محفوظ کردیا جائے.
کیا ہوسٹنگ کی فیس ادا کر دی گئ یا نہیں ۔؟

Sent from my LenovoA3300-HV using Tapatalk
نہیں بھائی ابھی تک تو نہیں کروائی‌ہے ابھی آپ کے حصے کی رقم کا انتظار ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اردونامہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈز جمع کرنے کی م

Post by بلال احمد »

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


اللہ رب العزت کے فضل و کرم
اور آپ سب حضرات کے بے پناہ خلوص کے ساتھ
اردونامہ کی ہوسٹنگ فیس سے متعلق اب تک 26 ہزار روپے جمع ہوچکے ہیں جو کہ آپ سب کی اردونامہ سے محبت کا اظہار ہے. ہماری مطلوبہ رقم تقریباََ 37 ہزار پاکستانی روپے ہے. اور اس ٹارگٹ کو پورا کرنے کے لیے مزید 11 ہزار روپے کی ضرورت ہے جبکہ آخری تاریخ 31 مارچ ہے. آپ میں سے اُن ممبران سے گذارش ہے جو ابھی تک اپنے حصے کی رقم بھجوا نہیں سکے وہ جلد از جلد اپنے حصہ کی رقم سے متعلق محترم ماجد بھائی، علی خان بھائی، میاں اشفاق بھائی کے ساتھ ساتھ مجھ سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں.

آپ سب کے پرخلوص تعاون کے لیے اردونامہ انتظامیہ تہہ دل سے مشکور ہے.




والسلام
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈز جمع کرنے کی م

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

جی قارئین اردونامہ اب حدف بہت نزدیک ہے مگر وقت بے حد کم ہے بلکہ وقت ختم ہو چکا ہے اور اسوقت سمجھیں اردونامہ ہوسٹنگ ادھار پر چل رہی ہے.
جن دوستوں نے ابھی تک اس کارِ خیر میں‌شمولیت اختیار نہیں کی وہ جلد ازجلد اپنا حصہ شامل کریں تاکہ اردونامہ بخوبی اپنی فیس ادا کر سکے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اردونامہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈز جمع کرنے کی م

Post by افتخار »

میری طرف سے 1000 روپے شامل کر لیےجائیں میں تنخواہ وصول کرنے کے بعد استاد ماجد کو دے دوں گا.
انشاء اللہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈز جمع کرنے کی م

Post by چاند بابو »

افتخار بھیا اپنا حصہ مجھے بھیج دیں تاکہ فیس کی ادائیگی ہو سکے کیونکہ آپ کو تنخواہ ملے عرصہ دراز گزر چکا ہے. :P
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈز جمع کرنے کی م

Post by چاند بابو »

باقی تمام احباب سے گزارش ہے کہ اپنا اپنا حصہ جلد ازجلد شامل کر دیں کیونکہ ابھی کافی تک کسی اور نے رابطہ نہیں‌کیا اور حدف سے فاصلہ جوں کا توں برقرار ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “اعلانات / پیغامات”